Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 29 September 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹؍ سِتمبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ پر دھان منتری غریب کلیان خوراک اسکیم کو 3؍ ماہ کے لیے اضا فی مدت دینے کا مرکزی کا بینہ کا فیصلہ
٭ ممبئی کے چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنس ریلوے اسٹیشن تعمیر نو کے لیے اجازت
٭ مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتّے میں4؍ فیصد اضا فہ
٭ لیفٹِننٹ جنرل انیل چو ہان کا نئے چیف آف ڈِفینس اسٹاف عہدے پر تقرر
٭ بھارت رتن لتا منگیشکر بین الاقوامی مو سیقی کالج کا افتتاح
٭ مہاراشٹر پبلک سروِس کمیشن کے آئندہ سال ہونے والے امتحان کا متوقع نظام الاوقات ظاہر
٭ برقی میٹر کی تصویر نہ نکالتے ہوئے اوسط بل دینے کا طریقہ بند کرنے کی ریاستی حکو مت کی ہدایت
اور
٭ پہلےT-20؍ کر کٹ مقابلے میں بھارت کی جنوبی افریقہ سے 8؍ وِکٹس سے
کامیابی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ مرکزی کابینہ نے پر دھان منتری غریب کلیان خوراک اسکیم کو اِس سال اکتوبر سے دسمبر تک مزید3؍ مہینے کے لیے توسیع دے دی ہے ۔ اطلا عات و نشر یات کے وزیر انو راگ سنگھ ٹھا کر نے بتا یا کہ اگلے3؍ مہینوں میں44؍ ہزار
762؍ کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں گے ۔ اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ حکو مت اِس اسکیم کے تحت اب تک تقریباً3؍ لاکھ
45؍ ہزار کروڑ روپئے خرچ کر چکی ہے ۔ ٹھا کر نے بتا یا کہ اِس اسکیم سے ملک بھر میں تقریباً 80؍ کروڑ لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور یہ اپریل 2020ء سے نافذ ہے ۔ مرکزی کا بینہ نے مہنگائی بھتے میں کَل4؍ فیصد کا اضا فہ کر دیا ہے ۔ نئی دِلّی میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروںکو تفصیل بتا تے ہوئے انوراگ ٹھا کر نے کہا کہ اِس سے مرکزی سر کار کے ملا زمین اور پینشن پانے والوں کو فائدہ حاصل ہو گا ۔ اِس کے لیے حکو مت کی تجوری پر 12؍ ہزار852؍ کروڑ روپیوں کا اضا فی بوجھ پڑے گا ۔
***** ***** *****
حکو مت نے 3؍ بڑے اسٹیشنوں کی تعمیر نو اور تر قی کے لیے بھارتی ریلوے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ یہ ریلوے اسٹیشن ہیں نئی دِلّی ریلوے اسٹیشن ‘ احمد آباد ریلوے اسٹیشن اور چھتر پتی شیواجی مہا راج ٹر مِنس‘ ممبئی ۔ اِس پرو جیکٹ پر تقریباً 10؍ ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے ۔ نئی دِلّی میں کا بینہ کے فیصلوں کےبارے میں نا مہ نگاروں کو تفصیل بتا تے ہوئے ریلوے کے وزیر اشوِنی ویشنو نے کہا کہ اِن تینوں ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو اور تر قی کا کام دو سے تین سال میں مکمل ہو جائے گا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس سے روزگار کے 35؍ ہزار744؍ نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو اور تر قی سے روز آ نہ20؍ لاکھ سے زیادہ مسا فروںکی
سہو لتوں میں اضا فہ ہو گا اور سر مایہ کاری سے مقا می معیشت کو بھی مدد ملے گی ۔
***** ***** *****
حکو مت نے کَل ریٹائرڈ لیفٹِننٹ جنرل انِل چوہان کو اگلا چیف آف ڈِفینس اسٹافCDS مقرر کیا ہے ۔ لیفٹِننٹ جنرل چو ہان فو جی امور کے محکمے کے سیکریٹری کے طور پر بھی کام کریں گے ۔ وہ اُسی دن سے اِس عہدے پر مامورہوں گے جس دن وہ CDS کی ذمہ داری سنبھا لیں گے ۔ تقریباً40؍ برس پر محیط اپنے کیریئر میں لیفٹِننٹ جنرل انل چو ہان نے کئی کمان ‘ اسٹاف اور انتہائی اہم نو عیت کے عہدوں پر کام کیا ہے اور انہیں جموں و کشمیر اور شمال مشر قی بھارت میں اِنسداد در اندازی کی کار وائیوں کا وسیع تر تجر بہ ہے ۔ پچھلے برس8؍ دسمبر کو ہیلی کا پٹر گر نے کے ایک واقع میں جنرل بپن راوت کے انتقال کے بعد سے چیف آف ڈِفینس اسٹاف کا عہدے خالی تھا ۔
***** ***** *****
ریاست کے اقتدار کی جد وجہد پر سپریم کورٹ کے بینچ کے رو برو آئندہ سماعت یکم نومبر کو ہو گی ۔ شندے گروپ کے اراکین کی نا اہلی اور دیگر تنازعہ کے معاملے میں بینچ کے روبرو سماعت التواء میں ہے ۔
***** ***** *****
خواتین صحت کے سلسلے میں مہاراشٹر کو سر ِ فہرست لائیں گے ۔ ایسا تیقن ریاست کے صحت عامّہ اور خاندانی بہبود وزیر ڈاکٹر تا نا جی ساوَنت نے ظاہر کیا ہے ۔ پو نا میں SNDT خواتین یو نیور سٹی میں ’’ ماں محفوظ تو گھر محفوظ ‘‘ مہم کا افتتاح اور خواتین طِبّی جانچ کیمپ کا آغاز کرنے کے بعد وہ کلی مخاطب تھے ۔ خاندان کی تمام ذمہ داریاں سنبھا لتے ہوئے خواتین کی خود کی صحت کی جانب بے تو جہی ہوتی ہے ۔ اُن کی صحت کی فکر کے لیے اِس مہم پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے ۔
اِس مہم کے تحت ریاست کے ساڑھے تین کروڑ مائوں اور بہنوں کی طِبی جانچ کی جائے گی یہ بات ساو َنت نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
بھارت رتن لتا منگیشکر کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کَل بین الاقوامی سنگیت کالج کا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کےہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا ۔ یہ کالج ممبئی میں پر بھا دیوی میںP L Deshpandey کلا اکادمی ‘ رویندر ناٹہ مندر میں عارضی طور پر شروع کیا گیا ہے ۔ ثقا فتی امور کے وزیر سُدھیر مُنگنٹی وار کے ہاتھوں اِس موقعے پر مشہور گلو کارہ اوشا منگیشکرکو2020ء سال کا اور پنڈت ہری پر ساد چو رسیا کو2021ء اِس سال کا لتا منگیشکر ایوارڈ دیا گیا ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
مہاراشٹر پبلک سروِس کمیشن کی معرفت آئندہ سال ہونے والے امتحان کا نظام الاوقات کمیشن کی ویب سائٹ پر ظاہر کر دیا گیا ہے ۔ مہاراشٹر نان گزیٹیڈ گروپ B اور گروپC کے خد مات مشتر کہ قبل از امتحان اپریل اور فائنل امتحان ستمبر میں ہوں گے ۔ شہری خد مات گزیٹیڈ قبل از امتحان جون میں اور فائنل امتحان ستمبر -اکتوبر میں ہونے کا قیاس ہے ۔
***** ***** *****
بر قی میٹر کی تصویر نہ نکالتے ہوئے اوسط بل دینے کے طریقے کو بند کرنے کی ہدایت نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دی ہے ۔ وہ کَل اِس سلسلے میں ایک جائزاتی میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ کسانوں کو 2؍ لاکھ شمسی توا نائی کے پمپ مارچ2022ء تک تمام زرعی پمپ جوڑ نے کا بیک لاگ مکمل کرنا اور زرعی فیڈر شمسی توا نائی پر لا نا وغیرہ کئی اہم فیصلے اِس میٹنگ میں کیے گئے ۔
***** ***** *****
قلیل مدّتی فصل قر ض ریگو لر ادا کرنے والے کسانوں کو قرض واپسی کے لیے3؍ ماہ کی سہو لت دینے کا مطالبہ مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقہ انتخاب کے رکن اسمبلی ستیش چو ہان نے کیا ہے ۔ اِس سلسلے میں اُنھوں نے کَل امداد ِ باہمی وزیر اتُل ساوے سے ملا قات کر کے محضر پیش کیا ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ سے متاثرہ نئے 492؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد81؍ لاکھ20؍ ہزار501؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے 3؍ مریض لقمہ ٔ اجل بن گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری سے مر نے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ48؍ ہزار336؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشاریہ 85؍ فیصد ہے ۔ کَل562؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 79؍ لاکھ
68؍ ہزار736؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98؍ اعشا ریہ 13؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال3؍ہزار429؍ مریضوں کا علاج جار ی ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل 34؍ کورونا وارئس متاثرہ مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس میں عثمان آباد ضلعے میں15؍ لاتور8؍ اورنگ آباد 6؍ جالنہ 4؍ اور بیڑ ضلعے میں ایک مریض پا یا گیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے کے ویجا پور ‘ گنگا پور اور کنڑ تعلقوں میں 150؍ افراد کو بھگر اور بھگر کے آٹے کی وجہ سے Food Poisoning ہو گیا ۔ اِس سلسلے میں اورنگ آ باد دیہی ویجا پور پولس نے 8؍ کرانہ دکان داروں کے خلاف کار وائی کر تے ہوئے کیس درج کیا ۔
***** ***** *****
تریواننت پورم میں کَل ہوئے پہلےT-20؍ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے جنو بی افریقہ کو 8؍ وکٹس سے شکست دے دی ۔ پہلے بلّے بازی کر تےہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 107؍ رنز کا ہدف رکھا ۔ بھارتیہ ٹیم نے اِس نشا نے کو17؍ ویں اوور میں 2؍ وکٹس کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ کے ایل راہول اور سوریہ کمار یادو نے غیر مفتوح نصف سنچر یاں بنائی ۔ 3؍ وکٹس حاصل کرنے والے ارشدیپ سنگھ کو مین آ ف دی میچ قرار دیا گیا ۔ سیریز کا دوسرا مقابلہ اتور کو گو ہاٹی میں ہو گا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے چند علاقوں میں کَل بارش ہوئی ۔ اورنگ آ باد شہر اور نوا حی علاقوں میں دو پہر کو اوسط بارش ہوئی ۔ لاتور میں بھی کَل بجلیوں کی کڑک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ہنگولی ‘ ناندیڑ اضلاع میں بھی کَل بارش ہوئی ۔ آئندہ2؍ یوم میں کو کن ‘ وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ کے چند مقا مات پر تاہم وِدربھ کے چند مقا مات پر بارش ہونے کا قیاس پو نا محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔ چند مقامات پر بادلوں کی گھن گرج اور بجلیوں کی کڑ کے ساتھ بارش ہونے کا قیاس ظاہر کیاگیاہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ڈویژن اساتذہ حلقہ انتخاب کے اساتذہ رائے دہندگان کے اندراج کا پروگرام یکم اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے ۔ اِس کی اطلاع ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے دی ۔ کَل اورنگ آباد میں اِس سلسلے میں ہوئی جائزہ میٹنگ کے بعد وہ صحا فتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ یکم اکتوبر سے30؍ دسمبرتک رائے دہندگان فہرستوں کو از سر نو تشکیل دیا
جائے گا ۔ اِس کی اطلاع سنیل چو ہان نے دی ۔
***** ***** *****
آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ پر دھان منتری غریب کلیان خوراک اسکیم کو 3؍ ماہ کے لیے اضا فی مدت دینے کا مرکزی کا بینہ کا فیصلہ
٭ ممبئی کے چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمِنس ریلوے اسٹیشن تعمیر نو کے لیے اجازت
٭ مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتّے میں4؍فیصد کا اضا فہ
اور
٭ پہلےT-20؍ کر کٹ مقابلے میں بھارت کی جنوبی افریقہ سے 8؍ وِکٹس سے کامیابی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment