Wednesday, 28 September 2022

آکاشوانی اورنگ آباد ‘ علاقائی خبریں ‘ تاریخ :29 ؍ ستمبر 2022ء ‘ وقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے تک

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 28 September 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۸؍   سِتمبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...

٭ دہشت گرد کار وائیوں میں معا شی مدد کرنے والی پا پو لر فرنٹ آف اِنڈیا تنظیم پر 5؍ سال کے لیے پا بندی

٭ شیو سینا کی نشانی کے ضمن میں مرکزی الیکشن کمیشن کی کار وائی کو اسٹے دینے سے سپریم کورٹ کا انکار 

٭ معاشی نظریہ سے پچھڑے طبقات ریزرویشن کے سلسلے میں عدالت کا فیصلہ مختص

٭ مراٹھواڑہ  ‘  وِدربھ  اور  باقی ماندہ مہاراشٹر کے تینوں تر قیاتی بورڈس کو ازسرِ نو تشکیل دینے کا 

ریاستی کابینہ کا فیصلہ 

ٰٰ٭ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سینئر اداکارہ آشا پاریکھ کو ظاہر

اور

٭ بھارت  اور  جنوبی افریقہ کے در میان آج سے T-20 ؍ کر کٹ سیریز کا آغاز


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ دہشت گرد کار وائیوں میں معا شی مدد اِسی طرح غیر قا نو نی کار وائیاں کرنے کے سلسلے میں پا پو لر فرنٹ آف اِنڈیا PFI اِس تنظیم پر مرکزی حکو مت نے 5؍ سال کےلیے پا بندی عائد کر دی ہے ۔ مرکزی وزارتِ داخلہ نے اِس ضمن میں حکم نا مہ جاری کیا ۔ PFI سے منسلک دیگر تنظیموںپر بھی پا بندی عائید کی گئی ہے ۔ 

دریں اثناءPFI اِس متنازعہ ادارے پر قو می تفتیشی مشنریNIA نے کَل دو بارہ کار وائی کی ۔ مہاراشٹر سمیت

8؍ ریا ستوں میں تقریباً200؍ مقامات پرNIA نے چھا پے ما رکر170؍ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں اورنگ آباد میں13؍ مراٹھواڑہ کے دیگر اضلاع سے 7؍ تھا نے سے4؍ ناسک ضلعے کے مالیگائوں سے2؍ تاہم شو لا پور سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ۔ PFI پر پہلی کاروائی میں حراست میں لیے گئے افراد سے جانچ سے حاصل ہوئی معلو مات کی بنیاد پر یہ کار وائی کی گئی ہے ۔ یہ با ت NIA نے کہی ہے ۔ پونے میں ضلع کلکٹر آفس کے روبرو کیے گئے احتجاج میں  پاکستان زندہ آباد کی نعرے بازی کرنے کے سلسلے میں پولس نے

PFI کے 6؍ ورکرس کو کَل تابع میں لیا ۔ اِس تنظیم پر سماجی نفرت پیدا کرنے اورملک دشمن کا رائیوں کے لیے منصوبہ تیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اِس کی اطلا ع پولس ذرائع نے دی ۔اِسی بیچPFIکے متوقع کار وائیوں کےپس منظر میں سیکو ریٹی مشنری الرٹ ہو گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا کی نشانی کے ضمن میں مرکزی انتخابی کمیشن کی کار وائی کو اِسٹے دینے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے ۔ اِس کی وجہ سے شیو سینا کے تیر کمان اِس انتخابی نشانی کےسلسلے میں فیصلہ لینے کا کمیشن کا راستہ ہموار ہو گیا ہے ۔ عدالت کی بینچ کے روبرو کَل یہ سماعت ہوئی ۔ شِندے گروپ نے انتخابی کمیشن کو در خواست کر تے ہوئے تیر کمان اِس نشانی پر دعویٰ پیش کیا ہے ۔ اِس سلسلے میں کمیشن کی کار وائی پر اِسٹے دینے کا مطالبہ ٹھاکرے گروپ نے کیا تھا ۔ یہ مطا لبہ عدالت نے مسترد کر دیا ۔

اِسی بیچ گور نر کے منتخب کر دہ12؍ اراکین ِ اسمبلی کے سلسلے میں آئندہ سماعت تک کوئی بھی فیصلہ نہ لیں ۔ ایسا حکم عدالت نے شِندے -پھڑ نویس حکو مت کو دیا ہے ۔

***** ***** ***** 

معا شی نظر یہ سے پچھڑے طبقاتEWS ریزر ویشن کے ضمن میں فیصلہ سپریم کورٹ نے مختص رکھا ہے ۔ اِس ریزر ویشن کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر چیف جسٹِس اُدئے للِت کی قیادت میں 5؍ اراکین کی بینچ نے گزشتہ  7؍ یوم یہ سماعت کی ۔ سپریم کورٹ کی بینچ کے کام کاج کو راست نشر کرنے کا آغاز کل سے ہوا ۔ شیو سینا کے ٹھا کرے ‘  شِندے گروپس کی مقد مے کی سماعت تمام ملک میں راست نظر آئی ۔   webcast.gov.in/scindia   اِس لنک پر سپریم کور ٹ کے کام کاج کی نشر یات راست دیکھی جا سکتی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں مراٹھواڑہ  ‘  وِدربھ  اور  باقی ماندہ مہاراشٹر اِن تینوں تر قیا تی کارپوریشن کی از سرِ نو تشکیل دینے کا فیصلہ کَل ریاستی کا بینی میٹنگ میں لیا گیا ۔ پولس سپا ہیوں کے2021؁ء میں تمام خالی اسامیاں بھر نے کے لیے عہدوں کی بھر تی پا بندی سے چھو ٹ دینے کا اِسی طرح جملہ 20؍ ہزار اسامیاں پر کرنے کو کا بینہ نے منظوری  دیدی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں Fortifiedچاول 2؍ مرحلوں میں تقسیم کرنے کو کابینہ نے منظوری دی ہے ۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے والے اقلیتی طلباء کے لیے تر میمی اسکا لر شِپ اسکیم کے تحت اسکا لر شِپ کی رقم کو 50؍ ہزار  روپیوں تک بڑھا نے کا فیصلہ بھی کا بینی میٹنگ میں لیا گیا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


2020؁ء اِس سال کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سینئر اداکارہ آشیا پا ریکھ کو ظاہر کیاگیا ہے ۔ اطلا عات  اور  نشر یات وزیر انو راگ ٹھا کُر نے کَل اِس کا اعلان کیا ۔ جمعہ کو قو می فلم ایوارڈ تقسیم تقریب میں صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو کے ہاتھوں یہ ایوارڈ آ شا پاریکھ کو دیا جائے گا ۔ آشا پا ریکھ نے1952؁ء میں بطور چائلڈ ایکٹر فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔ اُن کی کٹی پتنگ ‘  گھرانہ  ‘  بہاروں کے سپنے  ‘  میرا گائوں میراد یش  سمیت کئی فلمیں مشہور ہوئی ۔ آشا پا ریکھ کو پدم شری ایوارڈ کے ساتھ کئی اداروں نے جیون گورو ایوارڈس سے بھی نوازا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے مختلف خد مات امداد باہمی سو سائٹیاں  ‘  بینکس  ‘  شکر کار خانوں وغیرہ سمیت امداد باہمی شعبے کے انتخا بات کے ضمن میں اِسٹے حکم نا مے کو حکو مت نے واپس لے لیا ہے ۔ اِس سلسلے میں ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں کَل ہوئی سماعت میں  امداد باہمی  ‘  مارکیٹِنگ  اور  صنعت شعبوں نے اِسٹے ختم کرنے کا مکتوب پیش کیا تھا ۔ اِس کی وجہ سے ایک سال سے التواء میں پڑے ہوئے امداد باہمی شعبے کے انتخا بات کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈ وباء کے نئے408؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد81؍ لاکھ20؍ ہزار9؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے 2؍ مریض لقمۂ اجل بن گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کی جملہ تعداد  ایک لاکھ48؍ ہزا ر333 ؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 85؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ کَل545؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 79؍ لاکھ68؍ ہزار

174؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ نجات کی شرح 98؍ اعشا ریہ 13؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال3؍ ہزار502؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل28؍ کورونا وائرس مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس میں اورنگ آ باد ضلعے میں 10؍ عثمان آباد 8؍ جالنہ 4؍  لاتور3؍  بیڑ 2؍  اور ہنگولی ضلعے میں ایک مریض پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  جنوبی افریقہ کے در میان

T-20

؍ کر کٹ سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ۔ 3؍ مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ آج  تریو اَننت پورم میں کھیلا جائے گا ۔ شام6؍ بجے اِس مقابلے کی شروعات ہو گی ۔ اِس سیریز کے بعد دو نوں ٹیموں کے ما بین 3؍ ایک روزہ مقابلوں کی سیریز بھی ہو گی ۔

***** ***** ***** 

بر قی میٹر میں تبدیلی کر کے بر قی چو ری کرنے والے 170؍ سے زیادہ معاملے اورنگ آ باد شہر میں افشا ہو ئے ۔ اِن تمام پر بجلی قو انین کے لحاظ سے کار وائی کی گئی ۔ بر قی چو ری کرنے والے صارفین کی بر قی فراہمی منقطع کر کے اُنھیں بر قی چو ری کا بل دیا گیا ۔ یہ بل 24؍ گھنٹوں میں نہ بھر نے کی صورت میں جرم داخل کیا جائے گا ۔ اِس کی اطلاع مہا وِترن نے دی ۔ اورنگ آ باد  اور  جالنہ اضلاع میں بر قی چو ری کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے ۔ اِس میں زیادہ نقصان والے بر قی لائنوں کے علاقوں میں خاص مہم پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے ۔

***** ***** ***** 

قو می سوچھتا پریمیئر لیگ مقابلے میں اورنگ آباد شہر نے بہترین کار کر دگی کی ہے ۔ اِس مقابلے میں منتخب ہوئے میونسپل کار پو ریشن کا پر سوں30؍ ستمبر کو نئی دِلّی میں اعزاز دیا جائے گا ۔ میونسپل کارپوریشن کمشنر نیز ایڈ منسٹریٹر  اور  اسمارٹ سٹی کے چیف ایکزیکیٹیو آفیسر  ڈاکٹر ابھیجیت چو دھری کی راہنمائی میں 16؍  اور  17؍ سمتبر کو عمل در آ مد کی گئی عوامی شمو لیت سے صفائی مہم کے سلسلے میں میونسپل کار پوریشن کو یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے ۔

***** ***** ***** 

عالمی یوم سیاحت کے ضمن میں کَل عثمان آباد میں ضلع سیاحت تر قیاتی کمیٹی کی جانب سے ہاتلائی مندر کے علاقے میں صفائی مہم پر عمل در آمد کیا گیا ۔

ۭ***** ***** ***** 



آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے  ...


٭ دہشت گرد کار وائیوں میں معا شی مدد کرنے والی پا پو لر فرنٹ آف اِنڈیا تنظیم پر 5؍ سال کے لیے پا بندی

٭ شیو سینا کی نشانی کے ضمن میں مرکزی الیکشن کمیشن کی کار وائی کو اسٹے دینے سے سپریم کورٹ کا انکار 

٭ معاشی نظریہ سے پچھڑے طبقات ریزرویشن کے سلسلے میں عدالت کا فیصلہ مختص

٭ مراٹھواڑہ  ‘  وِدربھ  اور  باقی ماندہ مہاراشٹر کے تینوں تر قیاتی بورڈس کو ازسرِ نو تشکیل دینے کا

ریاستی کابینہ کا فیصلہ 

ٰٰ٭ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سینئر اداکارہ آشا پاریکھ کو ظاہر

اور

٭ بھارت  اور  جنوبی افریقہ کے در میان آج سے T-20 

؍ کر کٹ سیریز کا آغاز


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭


No comments: