Tuesday, 27 September 2022

آکاشوانی اورنگ آباد ‘ علاقائی خبریں ‘ تاریخ : 27 ؍ ستمبر 2022ء ‘ وقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے تک

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 27 September 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۷؍   سِتمبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے 

...

٭ ریاست میں اقتدار کی جد و جہد پر سپریم کورٹ کی بینچ کے روبرو آج سماعت 

٭ اورنگ آباد شہر میں ایک گھنٹےمیں ایک لاکھ18؍ ہزار شجر کاری کا ورلڈ ریکارڈ ملک کے لیے تر غیب  ‘ 

مرکزی ماحولیات مملکتی وزیر اشوِنی کمار چوبے 

٭ ریاست میں20؍ ہزار پولس کی بھر تی کی جائے گی  ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس 

٭ سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی ضمانت در خواست پر فوراً سماعت کر نے کی سپریم کورٹ کی 

ممبئی ہائی کورٹ کو ہدایت

٭ مراٹھا ریزر ویشن کے سلسلے میں دیئے گئے متنازعہ بیان پر وزیر صحت تا نا جی سا وَنت کی معا فی 

٭ ممبئی کے ادھیشا بنگلہ تعمیرات کے ضمن میں مرکزی وزیر نا رائن رانے کی عرضداشت سپریم کورٹ نے خارج کر دی 

٭ ریاست کے ایک ہزار165؍ گرام پنچایتوں کے عام انتخابات کے لیے اب 16؍ ستمبر کو رائے دہی 

اور

٭ ریاست میں شعبہ صحت کی  ’’  ماں محفوظ تو گھر محفوظ  ‘‘  اِس مہم کاآغاز 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ریاست کے اقتدار جد وجہد پر سپریم کورٹ کی بینچ کے روبرو آج سماعت ہو گی ۔ شیو سینا کی انتخابی نشانی کے سلسلے میں اسی طرح اراکین ِ اسمبلی کی نا اہلی کے ضمن میں ادھو ٹھا کرے  اور  ایکناتھ شِندے کے گروپس نے داخل کیے گئے مختلف عرضداشتوں پر سماعت ہو گی ۔ شِندے گروپ کے اراکین اسمبلی نے قا نون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے دی گئی نوٹس کو چیلنج کیا ہے ۔ شِندے حکو مت کی آئینی حیثیت قا نون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا انتخابا سمیت چند مسائل پر شیو سینا نے پیش کی گئی عرضداشتوں پر آج سماعت ہو گی ۔ شیو سینا کس کی ۔اِس سلسلے میں انتخابی کمیشن کے پاس سماعت التواء میں ہے ۔اِس ضمن میں بھی آج سماعت ہو گی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد شہر میں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ18؍ ہزار پودے لگا نے کے عالمی ریکاڈر سے تمام ملک کو ترغیب حاصل ہو گی ۔ یہ بات مرکزی مملکتی وزیر برائے ماحو لیات اشوِنی کمار چوبے نے کہی ہے ۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے سلسلے میں اورنگ آ باد شہر میں15؍ اگست2022؁ء کو ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 18؍ ہزار پودے لگا نے کا ریکارڈ قائم کرنے کے ضمن میں ورلڈ ریکارڈ اِنڈیا بُک اِدارے کی جانب سے اِس پروگرام میں شامل تمام افراد کو چو بے کے ہاتھوں صداقت نامے تقسیم کیے گئے ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں آئندہ 20؍ ہزار پولس کی میگا بھر تی کی جائے گی ۔ یہ بات نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نیز وزیر داخلہ دیویندر پھڑ نویس نے کہی ہے ۔ وہ کَل کابینہ کے کمیٹی یو نٹ میں داخلہ شعبے کی جائزہ میٹنگ سے مخاطب تھے۔ پولس فورس کی جدید کاری کی نظر ثا نی تجویز مرکزی حکو مت کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ بات پھڑنویس نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

مَنی لانڈرنگ کے سلسلے میں حراست میں لیے گئے ریاست کے سا بق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی ضمانت پر فوراً سماعت لے کر فیصلہ کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے ممبئی ہائی کورٹ کو دی ہے ۔ انیل دیشمکھ کی ضما نت در خواست 21؍ مارچ سے التواء میں پڑی ہے ۔ اِسے درج کر تے ہوئے جسٹِس ڈی وائے چندر چوڑ  اور  ہیما کو ہلی کی بینچ نے دیشمکھ کی در خواست پر ایک ہفتے میں سماعت کر کے اِس پر فوراً  فیصلہ لینے کی ہدایت دی ۔

***** ***** ***** 

وزیر صحت تا نا جی ساوَنت نے مراٹھا سماج کے سلسلے میں دیے گئے متنازعہ بیان کے ضمن میں مراٹھا سماج سے عام معا فی طلب کی ہے ۔2024؁ء تک مراٹھا سماج کو ریزر ویشن نہیں ملا تو میں وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر احتجاج میں شامل ہو جائوں گا ۔ ایسا اعلان اُنھوں نے کیا ۔ مراٹھا سماج میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش جاری ہیں ۔ میں جھو لے کے بچے سے لے کر 90؍ سال کے شخص تک معا فی طلب کرنے کے لیے تیار ہوں ۔ یہ بات ساوَنت نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ممبئی کے ادھیشا بنگلے کی نا جائز تعمیرات کے سلسلے میں مرکزی وزیر نارائن رانے  نے داخل کی گئی عرضداشت کو سپریم کورٹ نے مسترد کر  دیا ہے ۔ اِسی طرح سے اِس بنگلے کی ناجائز تعمیرات دو ماہ میں منہدم کرنے کا حکم عدالت نے دیا ہے ۔ اِس دوران اگر رانے  نے تعمیرات قانون کے مطا بق نہیں کی تو ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کو آگے کی کار وائی کرنے کی اجازت ہوگی ۔ یہ بات عدالت نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے18؍ اضلاع میں ایک ہزار165؍ گرام پنچایتوں کے عام انتخابات کے لیے 13؍ اکتوبر کے بجائے اب 16؍ اکتوبر کو رائے دہی ہو گی تاہم ووٹوں کی گنتی 14؍ اکتوبر کے بجا ئے 17؍ اکتوبر کو ہو گی ۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے جاری کر دہ بیان میں اِس کی اطلاع دی گئی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


نو راتر فیسٹیول کے سلسلے میں ریاست کے شعبے صت کی جانب سے  ’’  ماں محفوظ  تو  گھر محفوظ  ‘‘  اِس خاص مہم پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے ۔ اِس خاص مہم کو کامیاب کرنے کی اپیل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کی ہے ۔ ماں صحت مند رہیں  ‘  بیدار رہیں  اور  اُس کی صحت کے سلسلے میں احساس پیدا ہو ۔ اِس نظر یے سے اِس مہم پر عمل در آمد کیا جار ہاہے ۔ 5؍ اکتوبر تک جاری رہنے والی اِس مہم میں تمام ماں  ‘  بہن  اپنی طبی جانچ ضرور کریں ۔ ایسی اپیل وزیر اعلیٰ نے کی ہے ۔

عثمان آباد میں ضلع پریشد کی سابقہ نائب صدر  اَرچنا پاٹل کے ہاتھوں اِس مہم کا آغاز ہوا ۔ بیڑ ضلعے کے کیج میں رکن اسمبلی نمیتا مُندڑا  اور  ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سُریش سابڑے کے ہاتھوں اِس مہم کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ 

اورنگ آباد میں میونسپل کار پوریشن کے ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر ابھیجیت چو دھری کی راہنما ئی میں کَل سے اِس مہم کی شروعات ہو ئی ۔ کَل اِس مہم کے تحت کئی خواتین کی طِبّی جانچ کی گئی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متاثرہ نئے 256؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈمتاثرین کی جملہ تعداد81؍ لاکھ19؍ ہزار601؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس بیما ری کی وجہ سے 2؍ مریض لقمۂ اجل بن گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء سے مرنے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ48؍ ہزار331؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 82؍ فیصد ہے ۔ کَل315؍ مریض صحت یاب  ہو گئے ریاست میں فی الحال79؍ لاکھ

67؍ ہزار 629؍ مریض اِس بیمار ی سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98؍ اعشا ریہ 13؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال 3؍ ہزار441؍ مریضوں کی علاج جاری ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل9؍ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کا اندراج ہوا ۔ اِس میں لاتور ضلعے میں5؍ ہنگولی2؍

  تاہم اورنگ آ باد اور بیڑ اضلاع میں فی کس ایک مریض پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

سنت ادب کے سینئر محقق ڈاکٹر رام چندر دیکھنے کَل پونا میں قلبی حملے کے باعث چل بسے ۔ وہ67؍ برس کے تھے ۔ مراٹھی ادب کے شعبے میں وہ ایک بہترین قلمکار کے طور پر جانے جاتے تھے ۔ آج پونے میں اُن کی آخری رسو مات ادا کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ  اور  وِدربھ کے کسانوں کو خود کشی سے بچا نے کے لیے مختلف اسکیموں پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے ۔ اِس میں بینک سےمتعلقہ اسکیموں کے قرض تقسیم بینک حساسیت سے کریں ۔ ایسی ہدایت مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھگوت کراڑ نے دی ہے ۔ اورنگ آباد میں ڈویژنل کمشنر آفس میں کسا ن کریڈِٹ کارڈ یو جنا  اور  پر دھان منتری خود مختار فنڈ کی جائزہ میٹنگ سے وہ مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

گزشتہ چند یوم سے شدید بارش کی وجہ سے جالنہ ضلعے کے پھول کی زراعت کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے ۔ شدید بارش کی وجہ سے پید وار میں کمی واقع ہو ئی ہے۔ اِسی طرح پھول سڑ گئے تقریباً 50؍ سے60؍ فیصد  پیدا وار میں کمی ہو نے کی بات پھول پیدا وار کسانو وِلاس مُڑے نے کہی ہے ۔ 200؍ روپئے کلو سے فروخت ہونے والے پھول عین نو راتر کے موقعے پر 100؍ روپئے فی کلو نرح سے فروخت ہو رہے ہیں ۔ بازار میں پلاسٹِک کے پھول بڑے پیمانے پر فروخت ہو رہے ہیں ۔ اِس کا اثر قدر تی پھو لوں کی فروخت پر پڑرہاہے ۔ ہمارے نمائندے نے اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

آخر میں  چنداہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے ...


٭ ریاست میں اقتدار کی جد و جہد پر سپریم کورٹ کی بینچ کے روبرو آج سماعت 

٭ اورنگ آباد شہر میں ایک گھنٹےمیں ایک لاکھ18؍ ہزار شجر کاری کا ورلڈ ریکارڈ ملک کے لیے تر غیب  ‘

مرکزی ماحولیات مملکتی وزیر اشوِنی کمار چوبے 

٭ ریاست میں20؍ ہزار پولس کی بھر تی کی جائے گی  ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس 

٭ سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی ضمانت در خواست پر فوراً سماعت کر نے کی سپریم کورٹ کی

ممبئی ہائی کورٹ کو ہدایت

٭ مراٹھا ریزر ویشن کے سلسلے میں دیئے گئے متنازعہ بیان پر وزیر صحت تا نا جی سا وَنت کی عام معا فی 

٭ ممبئی کے ادھیش بنگلہ تعمیرات کے ضمن میں مرکزی وزیر نا رائن رانے کی عرضداشت سپریم کورٹ نے خارج کر دی 

٭ ریاست کے ایک ہزار165؍ گرام پنچایتوں کے عام انتخابات کے لیے اب 16؍ ستمبر کو رائے دہی 

اور

٭ ریاست میں شعبہ صحت کی  ’’  ماں محفوظ تو گھر محفوظ  ‘‘  اِس مہم کاآغاز 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭





No comments: