Monday, 3 October 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ : 03 اکتوبر 2022‘ وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 03 October 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳؍ اکتوبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...


٭   اورنگ آ باد  اور  جالنہ ریلوے اسٹیشن پر پِٹ لائن کا بھو می پو جن آج ریلوے کےمرکزی وزیر اشوِنی ویشنو ہاتھوں 

٭ عوام کا اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لیے بلڈرس گھروں کی مناسب قیمتیں طئے کریں  ‘  

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کی اپیل 

٭ بابائے قوم مہاتما گاندھی  اور  سابق وزیر اعظم لعل بہادر شاستری کو ملک بھر کا خراج تحسین 

  اور

٭ دوسرے 

T-20 

؍ کرکٹ مقابلے میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 16؍ رنوں سے شکست دی


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مرکزی وزیر برائے ریلوے اشوِنی ویشنو آج اورنگ آ باد  اور  جالنہ ریلوے اسٹیشن پر  پِٹ لائن کابھو می پو جن کریں گے ۔اور نگ آباد ریلوے اسٹیشن پر یہ تقریب  اب سے کچھ دیر بعد یعنی  ساڑھے نو بجے   اور  جالنہ  ریلوے اسٹیشن پر یہ تقریب  صبح  ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہو گی ۔ملکتی وزیر برائے ریلوے  رائو صاحیب دانوے  اورمرکزی مملکتی وزیر خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑبھی اِس موقعے پر موجود رہیں گے ۔خیال رہے کہ اِس  پِٹ لائن کے لیے 29؍ کروڑ  روپئے

فراہم کیے جائیں گے ۔ 

***** ***** ***** 

صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کے ہاتھوں کَل نئی دِلّی میں سوچھ سرویکشن گرامین2022؁ء   اور   جل جیون ابھیان کار کر دگی کا جائزہ ایوارڈ  تقسیم کیے  گئے ۔اِس میںچھوٹی ریاستوں  اور  مرکز کے زیر انتظا م علاقوں میں  اندومان  اور  نکو بار کو پہلا انعام دیاگیا ۔دوسرا  انعام  دادرانگر حویلی  اور  دیو دمن کو حاصل ہوا ۔اسی طرح سِکم کو تیسرا  انعام ملا ۔ اِس موقعے پر محتر مہ دروپدی مُر مو نے کہا کہ صاف بھارت مہم گرامین  کے دوسرے مر حلے میں ملک بھر کے 3؍ لاکھ دیہاتوں میں کچرے کو ٹھکا نے لگا نے سے متعلق بندوبست جاری ہے۔

اِسی دوران صاف بھارت مہم گرامین کے دوسرے مر حلے میں سِندھو دُرگ ضلعےنےریاست بھر میں پہلا انعام حاصل کیا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

عوام کا اپنے ذاتی گھر کا خواب پورا ہو سکے اِس کے لیے بلڈرس گھروں کی مناسب قیمتیں طئے کریں۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نےیہ اپیل کی ہے ۔ نیشنل رِیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کائونسل کے پراپرٹی ایکسپو کا اختتام کَل وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں عمل میں آ یا ۔اِس موقعے پر اظہار ِ خیال کر تے ہوئے اُنھوں نے مزید کہا کہ ڈیولپرس اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ہائوسنگ پروجیکٹس میں پولس کو بھی گھر دستیاب کریں ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ پولس کو مکا نات دستیاب کر وانے کے لیے تر جیحی بنیاد پر یو جنا بنائی جائیں گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  روزگار فراہم کرنے میں  تعمیراتی شعبہ  ‘  زرعی شعبے کے بعد دوسرے نمبر پر سمجھا جاتا ہے ۔انھوں نےاِس شعبے کو مستحکم دینے کے لیے کوشش کرنے کا تیقن بھی دیا۔

***** ***** ***** 

ملک بھر میں کَل بابا ئے قوم مہا تما گاندھی کی153؍ ویں جینتی منائی گئی  ۔ اِسی طرح ملک کے دوسرے وزیر اعظم لعل بہادر شاستری کی بھی118؍ ویں جینتی منا ئی گئی ۔ اِنھیں مناسبت سے مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ 

نئی دِلّی کے راج گھاٹ میں گاندھی جی کی سما دھی پر دعائیہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِس موقعے صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو  ‘  نائب صدر  جگدیپ دھن کھڈ  ‘ وزیر اعظم نریندر مودی  اور  کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سو نیا گاندھی  نے گاندھی جی اور  لعل بہادر شاستری کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں بھی گاندھی جی  اور  سابق وزیر اعظم لعل بہادر شاستری کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ گور نر بھگت سنگھ کوشیاری  نے  راج بھوَن میںگاندھی جی  اور  شاستری جی کی تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔اِسی طرح وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے  اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اجیت پوار نے بھی عظیم رہنمائوں کی تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔

***** ***** ***** 

عام آدمی کو جنگ آزادی میں شامل کر کے باپو جی نے اُسے ایک عظیم عوامی احتجاج میں تبدیل کیا تھا ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نےیہ بات کہی ۔ وہ کَل وردھا میں  قومی رہنما  اور بابائے قوم خدمات ہفتوں کےاختتام پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر ہیلو کی بجائے  وندے ما ترم ابھیان کا آغاز کیا گیا ۔ 

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن نے بھی شہرکے شاہ گنج علاقے میں نصب گاندھی جی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔اِسی طرح میونسپل کارپوریشن دفتر میں میڈیکل آفیسر  ڈاکٹر پارس منڈلیچا  نے  سابق وزیر اعظم لعل بہادر شاستری کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔

اِسی طرح مہا تما گاندھی ڈیمڈ یونیور سٹی کی جانب سے بھی صفائی مہم  ‘  خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد  ‘ موسیقی مہوتسو کے ذریعے گاندھی جی  اور  شاستری جی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقعے پر اورنگ آ باد ضلع پریشد کی جانب سے آدرش گرام ایوارڈ تقسیم کیے گئے ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی میں مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقعے پر   ’’  فِٹ اِنڈیا فریڈم رن  ‘‘ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔پر بھنی ضلع کلکٹر آنچل گوئل  اور  سپرنٹنڈنٹ  آف پولس  جینت مینا نے ہری جھنڈی دکھاکر اِس دوڑ کا آغاز کیا تھا ۔ 

***** ***** ***** 


گواہاٹی میں کَل کھیلے گئے دوسرے

 T-20 

؍ کرکٹ مقابلے میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو16؍ رنوں سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔ اِس جیت کے ساتھ ہی سیریز میں بھارت کو 2 - 0؍ کی بر تری حاصل ہو گئی ہے ۔ کَل کھیلے گئے مقابلے میں بھارت نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے مقررہ اوورس میں 3؍ وکٹ کے نقصان پر

237؍ رن بنائے تھے ۔ اِس میں سلامی بلّے باز  سوریہ کمار یادو  کے61؍ رن   ‘  کے  ایل  راہول کے 57؍ رن  ‘

  وِراٹ کوہلی کے 49؍ رن  اور  کپتان  روہت شر ما کے43؍ رن شامل ہیں ۔ جوابی بلّے بازی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورس میں محض221؍ رن ہی بنا سکی ۔ سیریز کا آخری مقابلہ کَل اِندور میں کھیلا جائے گا ۔ 

***** ***** ****

ریاست میں کَل مزید379؍ کورونا مریضوں کی نشاندہی ہوئی ۔ اِس اضافے کےبعد ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا متا ثرین کی مجموعی تعداد 81 ؍ لاکھ22؍ہزار252؍ ہو گئی ہے ۔ ریاست میں کَل ایک کورونا مریض کی وفات ہو گئی ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک ایک لاکھ48؍ہزار344؍ کورونا متاثرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ 

دوسری جانب گزشتہ روز 496؍ کورونا متاثرین ریاست میںعلاج کے بعد شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست بھر میں اب تک کُل  79؍ لاکھ70؍ہزار989؍ کورونا متاثرین علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال پوری ریاست میں 2؍ ہزار916؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں گزشتہ روز مزید40؍ افراد میں کورونا وائرس کی علا مات پا ئی گئیں۔ اِن میں عثمان آباد ضلعے کے18؍ اور نگ آ باد  اور  لاتور ضلعے کے فی ضلع9 - 9؍ مریض ‘  جالنہ  اور  بیڑ ضلعے کے فی ضلع 2 - 2؍ مریضوں کا شمار ہے ۔

***** ***** ***** 

ماں محفوظ  تو  گھر محفوظ  مہم کے تحت جالنہ ضلع سول ہسپتال میں کَل مفت طبی جانچ کیمپ کا اہتمام کیاگیا تھا ۔

اِس کا افتتاح مملکتی وزیر برائے ریلوے  رائو صاحیب دانوے کے ہاتھوں عمل میںآ یا۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے کہا کہ سر کاری ہسپتال  ضلعے کے تمام باشندوں تک بہترین طبی سہو لیات پہنچا نے کے لیے کام کریں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکو مت طبی سہو لیات پر خاطر خواہ اخراجات کر تی ہے  اِسی لیے  شہری  اور  دیہی ساکنان کو بہترین طبی خدمات دینا سبھی میڈیکل افسران  اور  خادمین کا فرض ہے ۔

***** ***** ***** 

طِبی آلات کی تیاری کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے37؍ طبی آلات کو ریگولیٹ کیا جاتا تھا  تاہم  اب نئے ایکٹ کے تحت2؍ ہزار347؍ طبی آلات کو ریگولیٹ کیا جائے گا ۔ طِبی آلات سے متعلق قانون 2017؁

کے مطا بق طبی آلات کی تیاری کے لیےیکم اکتوبر سے لائسنس کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اغذیہ و ادویہ انتظامیہ کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس  اینڈ کسٹمس نے خوردنی تیل کی درآمد پر لگنے والی اِمپورٹ ڈیوٹی کی رعایت کو

31؍ مارچ2023؁ء تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ملک میں خور دنی تیل کی فراہمی   اور  قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے مقصد سے 

یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

***** ***** ***** 




آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭   اورنگ آ باد  اور  جالنہ ریلوے اسٹیشن پر پِٹ لائن کا بھو می پو جن آج ریلوے کےمرکزی وزیر  اشوِنی ویشنو ہاتھوں 

٭ عوام کا اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لیے بلڈرس گھروں کی مناسب قیمتیں طئے کریں  ‘  

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کی اپیل 

٭ بابائے قوم مہاتما گاندھی  اور  سابق وزیر اعظم لعل بہادر شاستری کو ملک بھر کا خراج تحسین 

  اور

٭ دوسرے 

T-20 

؍ کرکٹ مقابلے میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 16؍ رنوں سے شکست دی


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭


No comments: