Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 31 October 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳۱؍ اکتوبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ گجرات میں ماچھو ندی پر واقع کیبل پُل ٹو ٹ جانے کے سبب کم و بیش 140؍ افراد ہلاک
٭ ملک میں شمسی توا نائی استعمال کرنے والے قصبات کی بڑی تحریک جلد شروع ہوگی ‘ وزیر اعظم کا تیقن
٭ ناگپور میں شروع ہونے والا سیفرن پرو جیکٹ بھی گیا ریاست کے باہر ‘ حزب اختلاف کی حکو مت پر تنقید
٭ پونے تا اورنگ آ باد تجویز کر دہ نئی ایکسپریس شاہراہ کو اورنگ آباد کے قریب سمرُدّھی ہائی وے سے جوڑا جائے گا ‘ مرکزی وزیر نتِن گڈ کری کا اعلان
٭ امرا وتی شہر میں بو سیدہ عمارت کے منہدم ہو جانے سے5؍ افراد کی موت
اور
٭ T-20؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلے میں جنوبی افریقہ نےبھارت کو دی 5؍ وکٹوں سے شکست
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ گجرات کے موربی میں ماچھو ندی کا کیبل پُل ٹوٹ جانے کے سبب کم و بیش 140؍ افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر کئی زخمی ہو گئے ۔ وزیر اعلیٰ بھو پندر پٹیل نے گزشتہ رات جائے حادثہ کا دورہ کیا اور راحت و امداد کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ اُنھوں نے احمد آباد میں آج اپنا روڈ شو منسوخ کر دیا ۔ وزیر اعظم قو می امداد فنڈ سے اِس حادثے میں ہلاک ہو نے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو 2؍ لاکھ روپئے جبکہ زخمیوں کو 50؍ ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے بھی اِس حادثے پر دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت شمسی توا نائی سے بجلی تیار کرنے والے سر کر دہ ملکوں میں شامل ہو چکا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مُلک میں جلد ہی بڑے پیما نے پر شمسی توانائی کا استعمال کر نے والے قصبات کی ایک بڑی تحریک شروع کی جائےگی ۔ وہ کَل آکاشوانی کے پروگرام من کی بات کے ذریعے قوم سے خطاب کر رہے تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ شمسی توا نائی قدرت کا ایک انعام ہے اور آج ساری دنیا شمسی توا نا ئی میں اپنا مستقبل دیکھ رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خلائی شعبے میں بھارت کی تر قی دیکھ کر دنیا حیران ہے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ گزشتہ کچھ دن قبل بھارت نے بیک وقت 36؍ سیٹا لائٹس خلا میں داغے ۔ یہ واقعہ نو جوانوں کی جانب سے ملک کی دیوالی کا تحفہ ہے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ خلائی شعبہ اب خانگی کمپنیوں کے لیے بھی کھول دیا گیا ہے ۔ جس سے اِس شعبے میں ایک زبر دست انقلاب آئے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے دور میں عوام ماحول کے تحفظ کے لیے حساس ہو گئے ہیں ۔ اُنھوں نے کہاکہ مرکزی حکو مت کی ماحول کو نقصان نہ پہنچا نے والے طرز زندگی پر مبنی مشن لائف مہم کو عوام قبول کریں ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سوچ بدلنا تر قی کا ایک اہم پہلو ہے ۔ گجرات کے بڑودہ میں کَل وزیر اعظم کے ہاتھوں 22؍ ہزار کروڑ روپئے لاگت کےTATA Airbus C-295 طیارہ ساز ی کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ8؍ برسوں میں حکو مت نے ہنر مندی کے فروغ پر زور دیا جس کے سبب پیدا وار کے شعبے میں ملک نے اہم مرحلہ عبور کر لیا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ میک اِن اِنڈیا اور میک فار ورلڈ یہ بھارت کا نظر یہ ہے ۔ وزیر اعظم نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں مسافر بر دار ہوائی جہاز بھی بھارت میں تیار کیے جائیں گے اور اُس پر میڈ اِن اِنڈیا لکھا جائے گا ۔
***** ***** *****
TATA Airbus C-295؍ مال بر دار فو جی ہوائی جہاز پرو جیکٹ کے بعد ناگپور میں تجویز کر دہ مزید ایک پرو جیکٹ ریاست سے باہر چلا گیا ہے ۔ فرانس کی کثیر قو می کمپنی سیفرن ہوائی جہاز کے اِنجن کی درستی اور دیکھ بھال کا پرو جیکٹ ناگپور کے میہان میں قائم کر رہی تھی تا ہم قطعۂ اراضی کی فراہمی میں دیر ہو جانے کے سبب یہ منصوبہ حیدر آباد چلا گیا ۔ اِس مسئلے پر حزب اختلاف کے اراکین ریاستی حکو مت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی لیڈر سُپریہ سُلے نے نکتہ چینی کر تے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کو مسلسل گمراہ کیا جا رہاہے ۔ صحیفہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ حکو مت کو ذمہ دار انہ رویّہ اپنا نا چا ہیے ۔ محتر مہ سُپر یہ سُلےنے کہا کہ
تر قیاتی منصوبے ریاست کے باہر جانے کے سبب ہمیں دُکھ ہو رہاہے ۔ وزیر اعلیٰ کو چا ہیے کہ وہ اِس مسئلے پر کُل جما عتی اجلاس کا انعقاد کر یں ۔ محتر مہ سُلے نے مزید کاہ کہ اِس بار ے میں وزیر اعظم سے بھی تبا دلۂ خیال کی ضرورت ہے ۔ کانگریس پارٹی کےتر جمان اتُل لونڈھے نے بھی اِس مسئلے پر ریاستی حکو مت پر تنقید کی ہے ۔
***** ***** *****
زمینی حمل و نقل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتِن گڈ کری نے کہا ہے کہ پونے اور اورنگ آباد کے در میان تجویز کر دہ نئے ایکسپریس وے کو اورنگ آباد کے قریب سمرُدّھی شاہراہ سے جوڑا جا ئے گا جس کے سبب پونے سے ناگپور کا سفر صرف8؍ گھنٹوں میں ممکن ہو جائے گا ۔اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں وزیر موصوف نے بتا یا کہ مجوزہ سبز ایکسپریس وے بھارتی قو می شاہراہ اتھا ریٹی کی جانب سے تعمیر کیا جائے گا ۔ اِس شاہراہ کی تعمیر کے بعد اورنگ آ باد سے پونے کا سفر صرف سوّا دو گھنٹوں میں اور اورنگ آباد تا ناگپور کا فاصلہ ساڑھے پانچ گھنٹوں میں طئے کیا جا سکے گا ۔
گڈ کری نے اپنے پیغام میں بتا یا کہ یہ شاہراہ 128؍ کلو میٹر طویل ہو گی جس میں سے39؍ کلو میٹر کا رِنگ روڈ پونے شہر کے اطراف تعمیر کیا جائے گا ۔ یہ رِنگ روڈ 8؍ راستوں والا ہو گا ۔ یہ شااہراہ احمد نگر ‘ بیڑ اور اورنگ آ باد اضلاع سے گزرے گی ۔ اِس راستے سے گوا ‘ بنگلورو سمیت کر نا ٹک کے کچھ اضلاع پونے ‘ اورنگ آباد اور ناگپور سے جوڑے جائیں گے اور اِس کے بعد اِس راستے کے ذریعے مدھیہ پر دیش اور شمالی بھارت کو بھی جوڑا جائے گا ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
فصل بیمہ رقم کسانوں کے کھاتوں میں فوری طور پر جمع کرنے سمیت دیگر مطالبات کی یکسوئی کے لیے عثمان آ باد کے رکن اسمبلی کیلاش پاٹل کی جانب سے کی جا رہی بھوک ہڑ تال کَل واپس لے لی گئی ۔ رکن اسمبلی پاٹل نے بتا یا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور پارٹی سر براہ اُدھو ٹھاکرے سے تبادلۂ خیال کے بعد 6؍ دنوں سے جاری بھوک ہڑ تال ختم کر دی گئی ۔
***** ***** *****
امرا وتی شہر کے پُر ہجوم علاقے پر بھارت چوک میں ایک بو سیدہ عمارت کے منہدم ہو جانے سے 5؍ افراد ہلاک اور 2؍ شدید زخمی ہو گئے ۔ کَل دو پہر یہ حادثہ پیش آ یا ۔ راحت و امداد ستے کے ملازمین نے ملبے سے5؍ افراد کی نعشیں بر آمد کی ہیں ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ مر نے والے سب عمارت کی نچلی منزل پر واقع ایک دکان میں تھے ۔ شہر کی میونسپل کار پوریشن نے اِسی عمارت کو پہلے ہی بو سیدہ قرار دیاتھا ۔ چند مہینے قبل اِس عمارت کا کچھ حصہ توٹ گیا تھا ۔ اُس وقت نچلی منزل پر واقع دکاندار کو بھی جگہ خالی کر نے کی نوٹس دی گئی تھی تاہم اُس نے جگہ نہ خالی کر تے ہوئے عمارت کی درستی کا کام شروع کیا اور اِس کام کے دوران ہی عمارت منہدم ہو گئی ۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے مر نے والوں کے لواحقین کو5؍ لاکھ روپیوں کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھا نے کا اعلان کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اِس حادثے پر گہرے رنخ و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس حادثے کی تفصیلی جانچ کرنے کے احکا مات صادرکر دیئے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
ملک کے پہلے وزیر داخلہ سر دار ولَبھ بھائی پٹیل کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے آج اُنہیں ہر طرف خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ اورنگ آباد ‘ جالنہ ‘ پر بھنی ‘ ناندیڑ ‘ ہنگولی ‘ لاتور ‘ عثمان آ با د اور بیڑ شہروں میں اِس موقعے پر ایکتا دوڑ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
اِس طرح سابق وزیر اعظم اِندرا گاندھی کی بر سی کے موقعے پر آج انہیں بھی یاد کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
آسٹریلیا میں جاریT-20؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلوں میں کَل جنو بی افریقہ نے بھارت کو5؍ وکٹوں سے ہرادیا ۔ بھارت کی جانب سے دیئے گئے 134؍ رنوں کے ہدف کو جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آخری اوور کی2؍ گیندیں باقی رکھتے ہوئے حاصل کر لیا ۔ ڈیوِڈ مِلر نے 59؍ ناٹ آئوٹ اور ایڈن مارک مین نے 52؍ رن بنائے ۔ ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارتی ٹیم نے سوریہ کمار یادو کے68؍ رنوں کی بد ولت 9؍ وکٹوں کے نقصان پر133؍ رن بنائے ۔ اِن مقابلوں میں بھارت نے شروعات کے 2؍ میچ جیتے ہیں آئندہ اتوار کو بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر..
٭ گجرات میں ماچھو ندی پر واقع کیبل پُل ٹو ٹ جانے کے سبب کم و بیش 140؍ افراد ہلاک
٭ ملک میں شمسی توا نائی استعمال کرنے والے قصبات کی بڑی تحریک جلد شروع ہوگی ‘ وزیر اعظم کا تیقن
٭ ناگپور میں شروع ہونے والا سیفرن پرو جیکٹ بھی گیا ریاست کے باہر ‘ حزب اختلاف کی حکو مت پر تنقید
٭ پونے تا اورنگ آ باد تجویز کر دہ نئی ایکسپریس شاہراہ کو اورنگ آباد کے قریب سمرُدّھی ہائی وے سے جوڑا جائے گا ‘ مرکزی وزیر نتِن گڈ کری کا اعلان
٭ امرا وتی شہر میں بو سیدہ عمارت کے منہدم ہو جانے سے5؍ افراد کی موت
اور
٭ T-20؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلے میں جنوبی افریقہ نےبھارت کو دی 5؍ وکٹوں سے شکست
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment