Thursday, 27 October 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ :27 اکتوبر 2022‘ وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 27 October 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۷؍  اکتوبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سےپہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭ مہاراشٹر حکو مت  ‘  ریاست کے سبھی طبقات کی ہمہ جہت تر قی کے لیے کوشاں ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کی یقین دہا نی ۔
٭ ملکارجُن کھڑ گے بنے گانگریس پارٹی کے نئے قو می صدر  ‘  مرکزی حکو مت پر تنقید  ‘
کہا روپیہ گِر رہا ہے  اور   حکو مت سو رہی ہے ۔
٭ جالنہ سے بہار کے چھپرا جانے والی خصو صی ہفتہ واری ٹرین کی ہوئی شروعات  ‘  ریلوے کے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے نے ہری جھنڈی دکھا کر ٹرین کو کیا روانہ۔
اور
٭ T-20؍ عالمی کپ میں آج بھارت کا مقابلہ نیدر لینڈ سے  ‘  دوپہر ساڑھےبارہ بجےہو گی میچ کی شروعات 

اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہا ہے کہ اُن کی حکو مت ریاست کے سبھی طبقات کی ہمہ جہت تر قی کے لیے کوشاں ہے۔ وزیر اعلیٰ کَل سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے خطاب کر رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت کسانوں  ‘  محنت کشوں  اور  محروم طبقات کی تر قی کو اولین تر جیح دیتی ہے  اور  اِس مقصد کے حصول کے لیے حکو مت پوری کوشش بھی کر رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے کہا کہ مہاراشٹر حکو مت اُن کی اپنی حکو مت ہے ۔  گزشتہ 4؍ مہینوں کی اپنی کار کر دگی کا ذکر کر تے ہوئے شِندے نے کہا کہ اِس دوران وہ کبھی بھی اپنے مقصد سے نہیں ہٹے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حکو مت کی فلاحی اسکیموں کی عمل آوری میں بھلے ہی مشکلات ہیں لیکن حکو مت کی نیت بالکل صاف ہے ۔

اِس موقعے پر اُنھوں نے حکو مت کی جانب سے چلائے جا رہے فلا حی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی ۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ حکو مت نے MMRDA کے پروجیکٹوں میں تیزی لانے کے لیے60؍ہزار  کروڑ روپیوں کے قرض حاصل کرنے کو منظوری دی  ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مغربی مہاراشٹر سے گوا کی اقتصادی راہداری بنا نے  ‘  ممبئی میٹرو کا جال پھیلا نے  ‘ 20؍ ہزار پولس اہلکاروں  اور75؍ ہزار ملازمین کی بھر تی  اور  بین الاقوامی سطح پر تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو دی جا نے والی انعامی رقم میں5؍ گنا اضا فے سمیت کئی موضوعات کا ذکر کیا ۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ مہاراشٹر حکو مت نے ژالہ باری سے متاثرہ اُن کسانوں کی بھی مدد کی ہے جو پیما نے پر پورے نہیں اُتر پائے ۔
***** ***** ***** 
ریاست کے ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کی فصلوں کے پنچ نا مے کر نے کے لیے الیکٹرونک طریقے سے رپورٹ بھیجنے یعنی  ’’ E پیک پاہنی ‘‘  کی شرط ہٹا دی گئی ہے ۔ محصول کے ریاستی وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے اِسے عارضی طور پر ردّ کیا ہے ۔ اِس سے پہلے وِکھے پاٹل نے 3؍ دِن ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا ۔ تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے کسانوں کو ہوئے نقصان کے پنچ نا مے رکاوٹوں کا شکارہو رہے تھے ۔ جس کے بعد کسانوں نےE پیک  پاہنی کی شرط منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اِس فیصلے کے بعد اب مقا می سطح پر تلا ٹھی اور  دیگر ملازمین کھیتوں میں جا کر فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیں گے ۔ 
دریں اثناء وِکھے پاٹل نے واضح کیا کہ اِس عمل کے دوران کوئی بھی کسان مدد سے محروم نہیں رہے گا ۔
***** ***** ***** 
مہا راشٹر اسٹیٹ اِسکِل ڈیو لپمنٹ یو نیور سٹی میں ایک نومبر سے کور سیز کا آغاز ہو گا ۔ ایک نومبر کو ممبئی میں گور نر بھگت سنگھ کوشیاری کے ہاتھوں کور سیز کی شروعات ہو گی ۔ ریاستی حکو مت کی جانب سے جاری مکتوب میں یہ اطلاع دی گئی ۔ یو نیور سٹی میں آر ٹیفیشیل اِنٹیلیجنس  ‘  سائبر  سیکو ریٹی  ‘  مشین لرننگ  ‘  بزنس اِنٹیلیجنس  اینڈ اِنووویشن  اور  دیگر جدید کور سیز شامل ہیں ۔
***** ***** ***** 
ملِکارجُن کھڑ گے نے کانگریس پارٹی کے قومی صدر کاعہدہ سنبھال لیا ہے ۔ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اُنھوں نے پارٹی میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں ۔ اِس کے تحت کھڑ گے نے کانگریس کی کارگذار کمیٹی بر خاست کر کے نئی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ اِس کمیٹی کے صدر خود کھڑ گے ہیں جبکہ سو نیا گاندھی ‘ منمو ہن سنگھ ‘  راہل گاندھی  ‘  پرینکا گاندھی   ‘ اے  کے  اینٹو نی  ‘  پی چِدمبرم  ‘  دِگ وِجئے سنگھ  سمیت47؍ رہنمائوں کو کمیٹی میں رکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ 
اِس سے پہلے کَل ہو ئی تقریب میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کھڑ گے نے مرکزی حکو مت پرتنقید کی ۔ اُنھوں نے کہا کہ بھرت میں بھوک غریبی  اور  آلودگی بڑھ رہی ہے ۔ روپیہ گِرر رہا ہے ۔ لیکن مرکزی حکو مت سو رہی ہے ۔
***** ***** ***** 
مرکزی تفتیشی بیوروCBI کی خصو صی عدالت میں ضمانت کی عرضی خارج کیے جانے کے خلاف مہاراشٹر کے سا بق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ  کی جانب سے داخل کی گئی درخوات پر ممبئی ہائی کورٹ میں 11؍ نومبر کو سنوا ئی ہو گی ۔ واضح رہے کہ دیشمکھ کو اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ معاملے میں ہائی کورٹ پہلے ہی ضمانت دے چکی ہے ۔ اِس طرز پر دیشمکھ نے ضمانت حاصل کرنے کےلیےCBI کی خصو صی عدالت میں در خواست دائر کی تھی ۔ جہاں اُسے مسترد کر دیاگیا تھا ۔ اِس کے خلاف دیشمکھ نے ممبئی ہائی کورٹ کا در وازہ کھٹکھٹا یا ہے ۔
***** ***** ***** 
جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول عبو رکر کے بھا رتی سرحد میں در اندازی کی کوشش کر رہےدہشت گر د کو بھارتی فوج نے مار گرا یا ۔ دہشت گردوں کا گروہ منگل کو فوج کو چکمہ دے کر لائن آف کنٹرول پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ اِس میں2؍ دہشت گرد سر حد پار کر کے بھارتی علاقے میں گھس آئے جس کے بعد ہوئی گو لہ باری میں ایک دہشت گرد مارا گیا  جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔فرار ہوئے دہشت گرد کی دھر پکڑ کے لیے تلا شی مہم جاری ہے ۔ مار ے گے دہشت گرد کے پاس سے ایکAK - 47؍  رائفل بر آمد کی گئی ہے ۔
***** ***** ***** 

***** ***** ***** ***** ***** ***** 
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
جالنہ سے بہار کے چھپرا کے لیے چلنے والی ہفتہ واری ٹرین کی گزشتہ کَل سے شروعات ہوئی ۔ ریلوے کے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے پاٹل نے کَل اِس ٹرین کو جالنہ ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ اِس موقعے پر رکن اسمبلی کیلاش گورنٹیال سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں ۔ اِس دوران دانوے نے اعلان کیا کہ جمعرات سے جا لنہ سے تِروپتی کے لیے بھی خصو صی ٹرین شروع ہونے جا رہی ہے ۔دانوے نے مزید کہا کہ جالنہ سے چھپرا ٹرین کو اگر مسافروں کا مثبت ردّ عمل ملتا ہے تو اِس ٹرین کے رائو نڈ س بڑھائے جائیں گے ۔ یہ ٹرین ہر بد ھ کو جالنہ سے روانہ ہو گی  اور  پر یاگ راج  کھنڈ وا  وارانسی ہو تے ہوئے جمعہ کو چھپرا پہنچے گی ۔ جنوب وسطی ریلو ے نے یہ اطلاع دی ہے ۔
***** ***** ***** 
دیوالی کا پاڑ وا  یعنی ’’  بلی پرتی پدا ‘‘ کَل روایتی عقیدت کے ساتھ منایا گیا ۔ اِس کے ساتھ ہی ہندو کیلنڈر کا نیا سال وِکرم سنوت2079؍ شروع ہو گیا ہے ۔ شمالی بھارت میں اِس دن گووَردھن پو جا کے طور پر منا یا جا تاہے ۔ بہن-   بھائی کی محبت کا تہوار بھائی دوج بھی کَل منا یا گیا ۔
***** ***** ***** 
پال گھر ضلعے کی تارا پور صنعتی بستی میں واقع بھگیر یا اِنڈسٹریز لمیٹیڈ کمپنی میں کَل زبر دست دھما کہ ہوا ۔ اِس میں
 3؍ مزدوروں کی موت ہو گئی دھماکے میں 10؍ مزدور زخمی ہو گئے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے اِس حادثے کا نوٹس لیاہے  اور  زخمیوں کو ہر طرح کی امداد پہنچا نے کے احکا مات دیے ہیں ۔
***** ***** ***** 

سابق وزیر  اور  رکن اسمبلی بچو کڑو نے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں اقتدار کی تبدیلی کے دوران اُن پر پیسے لینے کا الزام لگانے والے افراد ایک نومبر تک ثبوت پیش کریں  ور نہ وہ اُن کے خلاف قا نو نی کار وائی کریں گے ۔ بچو کڑو کَل امراوتی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ واضح رہے کہ امرا وتی کے رکن اسمبلی روی رانا نے رکن اسمبلی بچو کڑو پر پیسے لینے کا الزام لگایا تھا ۔ دو نوں اراکین اسمبلی میں اِس بات پر اختلافات عروج پر ہیں ۔ اِس معاملے میں بچو کڑو  ‘  روی رانا  کے خلاف پولس میں شکا یت بھی درج کر واچکے ہیں ۔
***** ***** ***** 
پونے کے شیواجی نگر علاقے کے سابق رکن اسمبلی وِنائک نِمہن  دل کا دورہ پڑ نے سے کَل چل بسے ۔ وہ60؍ برس کے تھے ۔ نِمہن نے1999؁ء  میں پہلی مرتبہ شیو سینا کے ٹِکٹ پر کوتھروڈ وِدھان سبھا حلقے کا انتخاب جیتا تھا ۔ اِس کے بعد وہ 2؍مرتبہ رکن اسمبلی چُنے گئے ۔ نا رائن رانے کے شیو سینا چھوڑ کر کانگریس میں جانے کے بعد نِمہن نے بھی کانگریس میں شمو لیت اختیار کی  اور  کانگریس سے شیو اجی نگر حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہو ئے ۔ نِمہن کی آخری رسو مات کَل رات ادا کر دی گئی ۔
***** ***** ***** 
کر کٹ :
آسٹریلیا میں جاریT-20؍ عالمی کپ میں آج بھارت کا مقابلہ نیدر لینڈ سے ہو گا ۔ آکاشوانی سے دو پہر بارہ بجے سے میچ کا آنکھو دیکھا حال نشر کیا جائے گا ۔ اِس بیچ کَل کھیلے گے مقابلے میں آئر لینڈ نے اِنگلینڈ کو ڈک وَرتھ لوئس قانون کے تحت5؍ رنوں سے ہرا دیا ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے آئر لینڈ کی ٹیم نے 157؍ رن بنا ئے ۔ جواب میں اِنگلینڈ نے لڑ کھڑا تی شروعات کی  اور  اُس کے بلّے باز جلد ہی پویلین لوٹنے لگے ۔اِس دوران بارش کی وجہ سے کھیل میں خلل پڑتا رہا ۔ بعد میں 14؍  اوور  اور3؍ گیندوں پر کھیل روک دیا گیا ۔ اِس وقت اِنگلینڈ کی ٹیم105؍ رن بنا چکی تھی ۔ بارش کے نہ رکنے کے بعد کھیل کو پوری طرح روک دیا گیا  اور  ڈک ورتھ لوئس قا نون کے تحت آئر لینڈ کو فاتح قرار دیا گیا ۔ 
دوسری جانب گزشت کَل کھیلا جانیوالا افغانستان  اور  نیو زی لینڈ کا مقابلہ بھی بارش کی وجہ سے ردّ کر نا پڑا ۔
***** ***** ***** 


فرینچ اوپن بیڈ مِنٹن ٹو رنامنٹ میں مر دوں کے زمرے میں بھارت کے سا توِک سائی راج  اور  چِراغ شیٹی کی جوڑی نے دوسرے رائونڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ بھارتی جوڑی نے فرانس کے کرستو پا پو ہ  اور  تو ما پا پورہ کی جوڑی کو  19 - 21  ‘21 - 9    اور21 - 13؍  کے سیٹوں میں ہرا یا ۔ خواتین کے سنگلز مقابلے میں بھارت کی سائنہ نہوال ‘  خواتین کے ڈبلز میں تِر سا  اور  گایتری کی جوڑی  اور  مِکسڈ ڈبلز میں اِشان بھٹنا گر  اور  تنیشد کراستو کی جوڑی ہار کر ٹور نا منٹ سے باہر ہو گئی ہے ۔
***** ***** ***** 

اورآخر میں اہم خبریں  ایک بارپھر سن لیجیے...

٭ مہاراشٹر حکو مت  ‘  ریاست کے سبھی طبقات کی ہمہ جہت تر قی کے لیے کوشاں ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کی یقین دہا نی ۔
٭ ملکارجُن کھڑ گے بنے گانگریس پارٹی کے نئے قو می صدر  ‘  مرکزی حکو مت پر تنقید  ‘
کہا روپیہ گِر رہا ہے  اور   حکو مت سو رہی ہے ۔
٭ جالنہ سے بہار کے چھپرا جانے والی خصو صی ہفتہ واری ٹرین کی ہوئی شروعات  ‘  ریلوے کے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے نے ہری جھنڈی دکھا کر ٹرین کو کیا روانہ۔
اور
٭ T-20؍ عالمی کپ میں آج بھارت کا مقابلہ نیدر لینڈ سے  ‘  دوپہر ساڑھےبارہ بجےہو گی میچ کی شروعات 

اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے  علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭

No comments: