Sunday, 30 October 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ :30 اکتوبر 2022‘ وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 30 October 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳۰؍  اکتوبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...


٭ اسپتالوں  اور  دواخانوں کے احا طے میں تمام افراد ماسک کا استعمال کریں  ‘ شعبہ صحت کی ہدایت 

٭ زراعت  اور  صنعت کے شعبوں میں ہو رہے نقصان  کے پس منظر میں اِن قلمدانوں کے وزراء

استعفیٰ دیں  ‘  یووا سینا کے چیف  سابق وزیر آدِتیہ ٹھا کرے کا مطالبہ 

٭ مہاراشٹر سے گجرات پرو جیکٹ منتقل کرنے کا الزام عوام کو گمرا ہ کرنے والا  ‘  وزیر صنعت اُدئے سا مَنت

٭ ریاستی پولس بھر تی کا عمل ‘  انتظامیہ کی وجہ سے ملتوی 

٭ شکر کی بر آمدات پر پا بندی میں31؍ اکتوبر 2023؁ء تک اضا فہ 

٭ جامب سمرتھ مندر میں مورتیاں چوری کے معاملے میں  اہم مشتبہ سمیت مزید ایک شخص حراست میں 

اور

٭ T-20؍ کرکٹ عالمی کپ مقابلے میں آج بھارت  اور  جنو بی افریقہ کے در میان مقابلہ 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ اسپتالوں  اور  دواخا نوں کے احا طے میں سبھی ماسک کا استعمال کریں  ‘   شعبہ صحت نے یہ ہدایت دی ہے ۔ ریاست میں گزشتہ روز 319؍ کورونا مریض پائے گئے ہیں ۔ جبکہ406؍ مریض صحت یاب ہو کر گھر لو ٹ گئے ۔ فی الحال ریاست  میں دیڑھ ہزار کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔ کووِڈ کےXBB نامی قسم کے36؍ مریض پائے گئے ہیں ۔ اِن میں سب سے زیادہ21؍ مریض پو نا کے ہیں ۔ 10؍ مریضوں کا تعلق تھا نہ سے ہے ۔ اِسی طرح ناگپور کے2؍  اکو لا  ‘   امرا وتی  اور  رائے گڑھ کے ایک ایک مریض اِن میں شامل ہے ۔ 32؍ مریضوں کو ہوم کورنٹائن کیا گیا تھا جو کہ کورونا وائرس سے پاک ہو چکے ہیں  اور4؍ مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست میں آ باد قبائلی برا دری کی تر قی کے لیے حکو مت پابند ہے  اور  اُن کی تر قی کے مقصد سے قبائلی تر قیاتی شعبے کے لیے اِس سال11؍ ہزار199؍ کروڑ  روپئے مختص کیے گئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے یہ بات کہی ہے ۔ ناندور بار میں نگر پریشد کی نئی عمارت کا افتتاح وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر وہ اظہار خیال کر رہے تھے ۔

اُنھوں نے کہا کہ قبائلی برا دری کو عام دھارے میں لانے  اور  اُن کی تر قی کے لیے  لا ئحہ عمل تیار  کیا جائے گا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے ناندور بار نگر پریشد کے بقا یہ 7؍ کروڑ28؍ لاکھ روپئے کا  فنڈ فوری منظور کر لیا ۔ اِس پروگرام میں قبائلی تر قیات کے وزیر ضلعے کے نگراں وزیر ڈاکٹر وِجئے کمار گاوِت  ‘ گلاب رائو پاٹل  ‘ عبد الستار ‘  دادا جی بھو سے اور  اعلیٰ  افسران بھی موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے ایک جانب زراعت کا دوسری جانب بڑی بڑی صنعتیں ریاست سے باہر جا نے کی وجہ سے صنعتی شعبے میں نقصان ہو رہا ہے ۔ اِس سلسلے میں وزیر زراعت  اور  وزیر صنعت استعفے دیں ۔  ایسا مطا لبہ یو ا سینا چیف سابق وزیر آدِتیہ ٹھا کرے نے کیا ہے ۔ وہ کَل ممبئی میں شیو سینا بھون میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے ہوئے فصلوں کے نقصان کے مدّ نظر گیلا قحط ظاہر کرنے کا مطالبہ بھی سا بق وزیر آدِتیہ ٹھا کرے نے اِس موقعے پر کیا ہے ۔ قا نون ساز کونسل کے حزب مخالف رہنما امبا داس دانوے اِس موقعے پر موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

ٹا ٹا ائر بسC-295؍  یہ فوجی آمد و رفت کرنے والے طیارے کو تیار کرنے والا پرو جیکٹ مہا راشٹر سے گجرات منتقل کرنے کے الزام سے حزب مخالف صرف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ ایسا دعویٰ ریاست کے وزیر صنعت اُدئے سامنت نے کیاہے ۔ وہ کَل ممبئی میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔ اِس پرو جیکٹ کے لیے مرکز اور گجرات حکو متوں کے مابین گزشتہ سال ستمبر میں آپسی معاہدہ ہوا تھا ۔ایسا دعویٰ بھی سامنت نے کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے قا نون ساز اسمبلی کے حزب مخالف پارٹی رہنما کے طور پر مہا وِکاس فرنٹ حکو مت کو اِس پرو جیکٹ کے ضمن میں تجویز تیا ر کر کے اِسے مر کز کو روانہ کرنے کی اپیل کی تھی  تاہم  اِس کا کچھ فائدہ نہیں ہوا ۔ ایسا اُنھوں نے کہا ۔ گزشتہ 3؍ ماہ کے دوران ریاست میں25؍ ہزار368؍ کروڑ روپیوں کے 10؍ پرو جیکٹس کو حکو مت نے منظوری دی ہے ۔ یہ بات سامنت نے کہی ۔ اِن 10؍ پرو جیکٹس کی وجہ سے 

7؍ ہزار430؍ افراد کو روز گار فراہم ہو گا ۔ یہ بات وزیر موصوف نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں پولس بھر تی کا عمل انتظا میہ وجو ہات پر ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ اِس ضمن میں ایک مکتوب کل ڈائریکٹر جنرل آف پولس آفس سے جاری کیا گیا ۔ ماہِ نومبر میں14؍ ہزار956؍ نشستوں کے لیے بھر تی کا عمل ہونے والا تھا ۔ اب پولس بھرتی کے سلسلے میں نیا اِشتہار جلد ہی ظاہر کیا جائے گا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


حکو مت نے گھریلو بازار میں چینی کی دستیابی بڑھا نے  اور  چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے چینی کی بر آمدات میں عائد پا بندی کو اگلے برس31؍ اکتوبر تک  کے لیے بڑ ھا دی ہے ۔ در اصل چینی کی بر آمدات پر پا بندی  ‘  اِس سال 31؍ اکتوبر تک عائد کی گئی تھی ۔ حکو مت  بڑھتی ہوئی مہنگائی  کے دوران بھارت میں اشیاء کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے ۔ بیرونی تجارت کے ڈائریکٹر جنرل DGFT  نے ایک نو ٹِفکیشن میں یہ جا نکاری دی ہے ۔ بھارت  ‘  چینی  کی پیداوار کرنے والا سب سے بڑا  اور  رواں مالی برس کے دوران دنیا بھر میں چینی بر آمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے ۔

***** ***** ***** 

جھونپڑ پٹی باز آ باد کا ری پرادھیکرن بد عنوانی کے ضمن میںہما را کسی قسم کا تعلق نہیں ہے ۔ اِس طرح ہم کسی جانچ کے روبرو نہیں جائیں گے ۔ اِس بات کی وضاحت شیو سینا رہنما کشوری پیڈ نیکر نے کی ہے پیڈ نیکر نے میڈیا کے نمائندوں سے متعلق عمارت کے احا طے میں جا کر حا لات پیش کیے ۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما کِریٹ سو میہ کی جانب سے عائد کیا گیا الزام ۔ دوبائو ڈالنے کا ایک حصہ ہے  ہم اِس کی زد میںنہیں آئیں گے ۔ یہ بات پیڈ نیکر نے کہی ہے ۔ممبئی پولس نے جمعہ کو پیڈنیکر کی جانچ کی اور اُنھیں کَل بھی جانچ کے لیے طلب کیا گیا تھا ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی آج آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام من کی بات میں قوم سے خطاب کریں گے ۔ اِس پروگرام کی یہ94؍ ویں قسط ہے ۔ یہ پروگرام آکاشوانی ا ور دور درشن کے سبھی چینلز پر صبح11؍ بجے راست نشر کیا جائے گا ۔

جالنہ ضلعے کے جامب سمرتھ میں شری رام مندر سے چوری کیے گئے رام  ‘  لکشمن ‘  سیتا  اور  ہنو مان  کی مورتیاں ضبط کر نے میں پولس انتظامیہ کو کامیابی حاصل ہوگئی ہے ۔ اِس چوری کی واردات کے ضمن میںاہم مشتبہ سمیت مزید ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ جیلا نی سید پا شا شیخ  اور  پاشاہ میاں مشتاق صاحب شیخ اِن کے نام ہیں ۔ اِن دو نوں مجر مین کو پولس نے کر نا ٹک ریاست کے گلبر گہ  اور  بِدر اضلاع سے حراست میںلیا ہے ۔

***** ***** ***** 

جیلا نی سید شیخ  نے پا شا میاں شیخ کو رام  ‘  لکمشن ‘  سیتا  ‘  ہنو مان  ‘  کر شنا ےکی مورتیاں87؍ ہزار روپیوں میں فروخت کی۔ یہ بات جانچ میں واضح ہوئی ہے ۔ اِسی بیچ پولس نے پاشا میاں شیخ کے پا س سے 5؍ مورتیںضبط کی ہی ں۔ اِس معاملے میں جا لنہ پولس نے اب تک 4؍ مشتبہ اشخاص کو حراست میں لیا ہے ۔ جملہ10؍ مورتیاں ضبط کر لی گئی ہے ۔ اِس کی اطلاع پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکشئے شِندے نے دی ۔

***** ***** ***** 

مردوں کےICC    ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں کَل سِڈ نی کر کٹ گرائونڈ میں نیو زی لینڈ نے سری لنکا65؍ رن سے ہرا دیا ۔ شری لنکا کے سامنے نیو زی لینڈ نے168؍ رن کا نشا نہ رکھا تھا ۔ لیکن شری لنکا کی پوری ٹیم19؍ اوورز  اور  2؍ گیندوں میں102؍ رن بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ آج پرتھ میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا ۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطا بق شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا ۔ آکاشوانی اِس میچ کا روا ں تبصرہ نشر کرے گا ۔ اب تک عالمی کپ میں بھارت  ‘  پاکستان  اور  نیدر لینڈ کوہرا چکا ہے ۔

***** ***** ***** 

جالنہ تِروپتی ہفتہ واری خاص ریلوے گاڑی آج سے شروع ہو رہی ہے ۔ آج دو پہر ساڑھے تین بجے ریلوے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے سبز جھنڈی دکھا کر اِس ریلوے گاڑی کو روانہ کریں گے ۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن آفس کی جانب سے اِس کی اطلاع دی گئی ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے کے عنبڑ تعلقے کے سونک پِمپل گائوں کے سر پنچ شنکر دھو مال کَل شام ہوئے حادثے میں چل بسے ۔ وہ68؍ برس کے تھے ۔ اِپنی فور وہیلر میں عنبر سے سونک پِمپل گاوں کی جانب جاتے وقت راستے پر کھڑی ٹرک کو ٹکر دینے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آ یا ۔ سر پنچ دھو مال کے جسد خاکی پر آج آخری رسو مات ادا کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے  ...


٭ اسپتالوں  اور  دواخانوں کے احا طے میں تمام افراد ماسک کا استعمال کریں  ‘ شعبہ صحت کی ہدایت 

٭ زراعت  اور  صنعت کے شعبوں میں ہو رہے نقصان  کے پس منظر میں اِن قلمدانوں کے وزراء 

استعفیٰ دیں  ‘  یووا سینا کے چیف  سابق وزیر آدِتیہ ٹھا کرے کا مطالبہ 

٭ مہاراشٹر سے گجرات پرو جیکٹ منتقل کرنے کا الزام عوام کو گمرا ہ کرنے والا  ‘  وزیر صنعت اُدئے سا مَنت

٭ ریاستی پولس بھر تی کا عمل ‘  انتظامیہ کی وجہ سے ملتوی 

٭ شکر کی بر آمدات پر پا بندی میں31؍ اکتوبر 2023؁ء تک اضا فہ 

٭ جامب سمرتھ مندر میں مورتیاں چوری کے معاملے میں  اہم مشتبہ سمیت مزید ایک شخص حراست میں 

اور

٭ T-20؍ کرکٹ عالمی کپ مقابلے میں آج بھارت  اور  جنو بی افریقہ کے در میان مقابلہ 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭


No comments: