Friday, 28 October 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ :28 اکتوبر 2022‘ وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 28 October 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۸؍ اکتوبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ تمام ریاستوں میں مرکزی جانچ ایجنسی 

NIA 

کے دفا تِر قائم کیے جائیں گے  ‘  مرکزی وزیر داخلہ کا اعلان 

٭ اقوام متحدہ کی سلامتی کائونسل کی دہشت گردی مخالف کمیٹی کا آج سے ممبئی  اور  دِلّی میں خصو صی اجلاس 

٭ ایئر بس ٹیکنا لو جی سے مزین 

C-295

؍  مال بر دار ہوائی جہاز کی تیاری کا پرو جیکٹ بڑودہ میں کیا جائے گا قائم 

٭ شدید بارش سے ہونے والے نقصان سے متاثرہ تمام کسانوں کو جلد ہی دی جائےگی مالی مدد  ‘  ایک بھی کسان

مدد  اور  بیمے سے محروم نہیں رہے گا  ‘  وزیر زراعت عبد الستار کا تیقن 

٭ ریاست میں 14؍ ہزار956؍ پولس سپا ہیوں کی خالی نشستیں پُر کر نے کے لیے یکم نو مبر کو دیا جائے گا اشتہار

اور

٭ T-20

؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلوں میں بھارت  اور  جنوبی افریقہ کی فتح  ‘

  زمبابوے کے ساتھ مقابلے میں 

پاکستان کی ایک رن سے شکست


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے تمام ریاستوں میں مرکز ی جانچ ایجنسی NIA کے دفا تِر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر موصوف کَل ہر یا نہ کے سورج کُنڈ میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے منعقدہ 2؍ روزہ کیمپ میں بول رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بین ریاستی جرائم کی روک تھام مرکزی  اور  ریاستی حکو متوں کی ذمہ داری ہے  اور  اِس کے لیے ایک مشتر کہ لائحہ عمل وضع کیا جا نا چا ہیے ۔ امِت شاہ نے کہا کہ ریاست میں امن و قا نون کی بر قرار ری کی اہم ذمہ داری ریاستوں کی ہونے کے با وجود ریاستوں کی سر حدوں کے باہر سے ہونے والے جرائم کو متحد ہ کوششوں سے ہی روکا جا سکتا ہے  اور  اُس کے لیے دستیاب وسائک کے صحیح استعمال پر توجہ دی جا نی چا ہیے ۔

***** ***** ***** 

بھارت نے کہا ہے کہ بین الاقوامی امن و سلا متی کو دہشت گردی سے سب سے زیادہ خطرہ ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کائونسل کی دہشت گردی مخالف کمیٹی کا خصو صی اجلاس آج  اور  کَل ممبئی  اور  دِلّی میں ہو رہا ہے ۔ اِس پس منظر میں اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے  اور  اِس کمیٹی کے صدر رُچیر اکمبوج نے کَل صحیفہ نگاروں کے روبرو یہ بات رکھی ۔ اُنہوں نے کہا کہ رکن ممالک کی کوششوں کے با وجود گزشتہ 20؍ برسوں سے دہشت گر دی کا خطرہ قائم ہے ۔ محتر مہ ےکمبوج نے مزید کہا کہ جنگجو افراد ‘  اِنٹر نیٹ  ‘  سوشل میڈیا ‘  مالی لین دین کی تکنیک  ‘  پیسے حاصل کرنے کے نئے طریقے  اور ڈرون ٹیکنا لو جی کا استعمال کر رہے ہیں ۔ اِن سب پر قا بو پانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اِس اجلاس میں زور دیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

بھارتی ہوائی فوج کے لیے ضروری ایئر بس ٹیکنا لو جی سے مزینC-295؍ مال بر دار ہوائی جہاز بنا نے کا پرو جیکٹ گجرات کے بڑودہ میں شروع کیا جائے گا ۔ وزارتِ دفاع کے سیکریٹری اجئے کمار نے کَل یہ اطلاع دی ۔ آئندہ اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں اِس پرو جیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا ۔ ایئر بس کمپنی کی ایئر بس ڈِفینس اسپیس  اور  ٹا ٹا کی  ٹا ٹا ایڈوانس سِسٹم لِمِٹیڈکی شراکت سے یہ مال بر دار ہوائی جہاز تیار کیا جائے گا ۔

اِسی بیچ 22؍ ہزار کروڑ روپیوں کا یہ پرو جیکٹ گجرات میں قائم کیے جا نے کے اعلان کے بعد شیو سینا قائد  اور  سابق وزیر آدِتیہ ٹھاکرے نے ریاستی حکو مت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ویدانتا  فاکسکان پرو جیکٹ  ریاست کے باہر جانے کے بعد صنعت کے ریاستی وزیر اُدئے سا منت نے تیقن دیا تھا کہ مذکورہ پرو جیکٹ وہ ریاست میں شروع کر وائیں گے تاہم مال بر دار ہوائی جہاز بنا نے کا یہ پرو جیکٹ بھی ریاست کے با ہر چلا گیا ۔ آدِتیہ ٹھاکرے نے نکتہ چینی کی کہ یہ ریاستی حکو مت صرف اپنے لیے کام کر رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

اُتر پر دیش میں سماج وادی پارٹی کے رہنما  اور  رکن اسمبلی اعظم خان کو اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں عدالت نے کَل3؍ برس قید  اور25؍ ہزار روپئے جر ما نے کی سزا سنائی ہے ۔ 2019؁ء کے لوک سبھا انتخابات کے دوران اعظم خان نے اشتعال انگیز بیان دیا تھا  جس کے بعد اُن کے خلاف شکا یت درج کر وائی گئی تھی ۔ اِس معاملے میں کَل عدالت نے انہیں قصور وار قرار دیا  اور  سزا سنائی ۔ اِس کے سبب اُن کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ ہونے کا امکان ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی وزیر زراعت عبد الستار نے تیقن دیا ہے کہ شدید بارش سے متاثرہ ریاست کے تمام کسانوں کو جلد ہی مالی مدد دی جائے گی ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایک بھی کسان کو امداد  اور  بیمے سے محترم نہیں کیا جائے گا ۔ پر بھنی ضلع کے جِنتور تعلقے کے مالے گائوں میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد وہ صحیفہ نگاروں سے مخاطب تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم خود  اور  افسران کھیتوں میں جا کر نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں  اور  معلو مات جمع کی جا رہی ہے ۔ آئندہ 7 - 8؍ دِنوں میں تمام معلو مات جمع ہونے کےبعد وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کا بینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کریں گے ۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شدید بارش سے ریاست کے کسانوں کو ہونے والے نقصان کے جائزہ کے لیے مرکزسے ایک ٹیم ریاست میں آئے گی ۔ مرکزی  اور ریا ستی حکو متوں کی جانب سے امداد  اور  فصل بیمہ  یہ 3؍ طرح کی مدد کسانوں کو دی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

راشٹر وا دی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے ریاستی حکو مت سے  ’’  گیلا قحط  ‘‘  ظاہر کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ شدید بارشوں سے کسانوں کا بڑا نقصان ہوا ہے ۔ لیکن ریاستی حکو مت گیلے قحط کا اعلان کرنے میں ٹال مٹول کر رہی ہے ۔ سانگلی ضلع کے آٹ پاڑی میں کسانوں سے متعلق مطالعے کے لیے  اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اِس احتجاج سے خطاب کے دوران پاٹل نے یہ نکتہ چینی کی اُنہوں نے ریا ستی حکو مت سے مطالبہ کیا کہ نقصان زدہ تمام تعلقہ جات میں گیلے قحط سے نمٹنے کے اقدامات فوری شروع کیے جائیں۔

***** ***** ***** 

ریاست کی میونسپل کائونسلز  اور  کار پو ریشنز کے انتخابات ماہِ جنوری میں منعقد کیے جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر نے یہ وضاحت کی۔ یہ بتا یا گیا کہ اِس خصوص میں سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے ۔ حتمی فیصلہ آنے کے بعد ریاستی انتخابی کمیشن  ‘  چنائو سے متعلق فیصلہ کرے گا ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں14؍ ہزار956؍ پولس سپا ہیوں کے تقررات کے لیے ضلعوں کے مطا بق یکم نو مبر کو اشتہار دیا جائے گا ۔ اِس طرح کی اطلاع ڈائریکٹر جنرل آف پولس  کی جانب سے ریاست کے پولس کمشنروں کو پولس  سپرنٹنڈنٹ کو دی گئی ہے ۔ ریاستی پولس کے مرکزی دفتر نے2021؁ء میں خالی ہونے والے پولس عہدوں کی ریزر ویشن کے مطا بق فہرست جا ری کی ہے ۔ اِس فہرست میں اورنگ آ باد دیہی علاقے کے لیے 39؍ ناندیڑ  155؍ پر بھنی75؍ ہنگولی 21؍  اور  اورنگ آباد ریلوے محکمے میں154؍نشستیں ہیں ۔ خالی عہدوں میں اوپن زمرے کے لیے5؍ ہزار468؍ نشستیں ہیں ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اتوار 30؍ اکتوبر کو آکاشوانی کے پروگرام من کی بات کے ذریعے قوم سےخطاب کریں گے ۔ یہ پروگرام اِس سلسلے کا 94؍ واں حصہ ہو گا ۔ آکاشوانی  اور  دور درشن کے تمام چینلز پر صبح11؍ بجے یہ پروگرام نشر کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

آسٹریلیا میں جاری T-20؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلوں میں کَل بھارت نے نیدر لینڈ کو56؍ رنوں سے شکست دی جبکہ زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے ہرا دیا ۔ ایک دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف 104؍ رنوں سے فتح حاصل کی ۔ ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارت نے 20؍ اوورس میں179؍ رن  بنائے ۔ مین آف دی میچ  سوریہ کمار یادو  نے51؍  اور  وِراٹ کو ہلی نے62؍ رن بنائے ۔ کپتان روہت شر ما نے 53؍ رن بنائے ۔ جوابی کھیل میں نیدر لینڈ کی ٹیم طئے شدہ20؍ اوورس میں9؍ وِکٹوں کےنقصان پر صرف123؍ رن ہی بناپائی ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے کے سابق ریاستی وزیر مملکت بھائی کشن رائو دیشمکھ کَل ضعیفی کے سبب انتقال کر گئے ۔ وہ90؍ برس کے تھے ۔ آنجہا نی احمد پور اسمبلی حلقے سے 3؍ مرتبہ رکن اسمبلی رہے ۔1978؁ء  تا    80   ؁ء  کے دوران انہوں نے ریاستی کا بینہ کے محصول  اور منصوبہ بندی محکمے کے مملکتی وزیر کے طور پر کام کیا ۔ اُن کی آخری رسو مات  ‘  آ بائی قصبے ناندرہ خُرد میں ادا کر دی گئی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی کا نگریس کمیٹی کے تر جمان اتُل لونڈھے نے ریاستی حکو مت سے حکو مت کی گزشتہ تبدیلی کے دوران پیسوں کے لین دین کیED    ‘ CBI   اور  محکمہ اِنکم ٹیکس کے ذریعے جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرم بیر سنگھ کے ایک خط پر سابق ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کیED‘   CBI   اور  محکمہ اِنکم ٹیکس سے جانچ کی گئی  اِسی طرح یہ جانچ بھی ہونی چاہیے ۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭ تمام ریاستوں میں مرکزی جانچ ایجنسی 

NIA 

کے دفا تِر قائم کیے جائیں گے  ‘  مرکزی وزیر داخلہ کا اعلان 

٭ اقوام متحدہ کی سلامتی کائونسل کی دہشت گردی مخالف کمیٹی کا آج سے ممبئی  اور  دِلّی میں خصو صی اجلاس 

٭ ایئر بس ٹیکنا لو جی سے مزین 

C-295

؍  مال بر دار ہوائی جہاز کی تیاری کا پرو جیکٹ بڑودہ میں کیا جائے گا قائم 

٭ شدید بارش سے ہونے والے نقصان سے متاثرہ تمام کسانوں کو جلد ہی دی جائےگی مالی مدد  ‘  ایک بھی کسان

مدد  اور  بیمے سے محروم نہیں رہے گا  ‘  وزیر زراعت عبد الستار کا تیقن 

٭ ریاست میں 14؍ ہزار956؍ پولس سپا ہیوں کی خالی نشستیں پُر کر نے کے لیے یکم نو مبر کو دیا جائے گا اشتہار

اور

٭ T-20

؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلوں میں بھارت  اور  جنوبی افریقہ کی فتح  ‘

  زمبابوے کے ساتھ مقابلے میں 

پاکستان کی ایک رن سے شکست 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭





***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


No comments: