Saturday, 29 October 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ :29 اکتوبر 2022‘ وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 29 October 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۹؍  اکتوبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ... 

٭ دہشت گر دی کا خا تم کرنے کے لیے تمام ممالک ایک پلیٹ فارم پر آئیں ‘  وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کی اپیل 

٭ سائبر  اور  معا شی جرائم پر قا بو پانے کے لیے ریاست میں وقف سائبر جا سو سی محکمہ قائم کرنے کا 

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کا اعلان 

٭ 2023 - 24 ؁ء  اِس تعلیمی سال سے مراٹھی زبان میں طِبّی تعلیم شروع کی جائے گی 

٭ ٹا ٹا ایئر بس پرو جیکٹ پر حسب اقتدار اور حسب مخالف پار ٹیوں کے ما بین الزا مات اور 

جوا بات کا سلسلہ جاری 

٭ رکن پارلیمنٹ پر ساد لاڈ کا سا بق وزیر صنعت سُبھاش دیسائی پر فیصد لینے کا الزام ‘  تاہم  اِن الزا مات کی تر دید کرتے ہوئے دیسائی نے ثبوت پیش کرنے کی اپیل کی 

٭ جھونپڑ پٹی باز آ باد کاری اتھاریٹی بد عنوا نی کے ضمن میں شیو سینا رہنما کشوری پیڈنیکر کی پولس کی جانب سے جانچ 

٭ جامب سمرتھ کی قدیم مورتیوں کی چوری کے سلسلے میں 2؍ مشتبہ افراد حراست میں 11؍ میں سے 

5

؍ مورتیاں بر آ مد

٭ قا نون ساز اسمبلی  اور  پارلیمنٹ کے انتخا بات میں حصہ نہ لینے کا قا نون ساز اسمبلی کے سا بق صدر رکن اسمبلی ہری بھائو باگڑے کا فیصلہ

اور

٭ آسٹریلیا میں جاری عالمی T- 20 ؍ کر کٹ مقابلے میں بارش کی وجہ سے کَل کے دو نوں مقابلے منسوخ ‘  آج نیوزی لینڈ  اور  شری لنکا کے در میان مقابلہ 



اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گر دی سے نمٹنے کے معاملے میں سیاسی اختلا فات سے با لا تر ہو ں ۔ کَل ممبئی میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی  ‘  دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ سے اپنے افتتا حی خطاب میں ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل سیا سی مصلحت کی وجہ سے بعض معاملوں میں کار وائی کرنے میں نا کام رہی ہے  جو افسوس کی بات ہے ۔ وزیر خار جہ نے اِس بات کے لیے نا خوشی ظاہر کی کہ 26 / 11؍  حملوں کی سازش تیار کر نے والوں  اور  سر غنائوں کو اب تک تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے  اور  اُنھیں ابھی تک سزا نہیں ملی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ہمیں ایک ساتھ یہ پیغام دینا چا ہیے کہ بین الاقوامی برا دری دہشت گردوں کو جواب دہ بنا نے  اور  اُنھیں کیفر کر دار تک پہنچا نے سے کبھی باز نہیں آئے گی ۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے کا کہ دہشت گر دی نے بھلے ہی دنیا کے مختلف حصوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے ‘  لیکن بھارت کا خیال ہے کہ اُسے دوسروں کے مقابلے سب سے زیادہ قیمت چکا نی پڑ رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

سائبر اور معا شی جرائم پر قا بو پانے کے لیے ریاست میں وقف سائبر جا سو سی محکمہ قائم کیا جائے گا ۔ اِس کی اطلاع نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دی ۔ وہ کَل ہر یا نہ میں سورج کُنڈ میں ہوئے چِنتن کیمپ میں مخاطب تھے ۔ اِس ذریعے سے سائبر جرائم پر قا بو پانے کے لیے جد ید تیکنا لو جی کا استعمال کر کے عاملی ماڈل تیار کی جائے گا ۔ یہ بات پھڑ نویس نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

تعلیمی سال 2023 - 24؁ء  سے مراٹھی زبان میں طِبّی تعلیم شروع کی جا رہی ہے ۔ یہ بات طِبّی تعلیمی وزیر گریش مہا جن نے کہی ہے ۔ دھو لیہ میں میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے کَل اُنھوں نے اِس کی اطلاع دی ۔ دیہی علاقوں کے طلباء کو انگریزی میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے میں پیش دشوا ریوں کو دور کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ یہ بات مہا جن نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ایئر بس تیکنا لو جی کا ٹا ٹاC-295؍ اِس کار گو طیارے کو تیار کرنے کا پر وجیکٹ گجرات میں بڑو دہ میں منتقل ہونے کے معاملے میں  حسب اقتدار  اور  حزب مخالف پارٹیوں کے ما بین کَل بھی الزا مات  اور  جوا بات کا سلسلہ جاری رہا ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما پر ساد لاڈنے سا بق وزیر صنعت سُبھاش دیسائی پر فیصد لینے کا ا لزام عائد کیا ۔ اِس پر دیسائی نے کہا کہ ایسے الزا بر داشت نہیں کیے جا ئیں گے ۔ یہ کہتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ثبوت پیش کریں ۔ لاڈ کا یہ الزام بے بنیاد ہے ۔ یہ بات دیسائی نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

مہا وِکاس فرنٹ حکو مت کے دور میں وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے نے ڈھائی سال خود کو گھر میں قید کر کے رکھا تھا ۔ اِس کی وجہ سے ٹا ٹا ائر بس کا پرو جیکٹ گجرات منتقل ہو گیا ۔ یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہی ہے ۔ اُدّھو ٹھا کرے ریاست کے عوام سے معا فی طلب کریں ۔ ایسا مطا لبہ ٹوئٹر پر کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے گروپ کے تر جمان کِرن پاوسکر نے ٹا ٹا ائر بس پرو جیکٹ کے سلسلے میں تمام معاہدے ایک سال قبل ہوئے ہیں ۔ اب آئندہ پرو جیکٹ مہاراشٹر میں آئے اِس کے لیے حکو مت کوشش کر رہی ہے ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔

***** ***** ***** 

ریاست سے ایک کے بعد ایک صنعتیں گجرات میں جا رہی ہیں ۔ اِس کی وجہ سے ریاست کے نو جواونں کا روز گار ختم ہو رہا ہے ۔ یہ بات راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رہنما سا بق وزیر چھگن بھجبل نے کہی ہے ۔ تاہم کانگریس ریاستی صدر نا نا پٹو لے نے کہا کہ ریاستی حکو مت یہ گجرات کی ایجنٹ ہے ۔ قا نون ساز اسمبلی میں حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار  ‘  سابق مملکتی وزیر داخلہ ستیج پاٹل  ‘  رکن پارلیمنٹ سُپریہ سوڑے نے بھی اِس ضمن میں ریاستی حکو مت پر الزام عائد کیا ہے ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


جھونپٹر پٹی باز آ باد کاری اتھاریٹی بد عنوا نی کے معاملے میں ممبئی پولس نے کَل شیو سین کی رہنما کِشوری پیڈ نیکر کی جانچ کی ۔ اُنھیں آج بھی جانچ کے لیے طلب کیا گیا ہے ۔ وَر لی گو ما تا عوام میں کشِوری پیڈنیکر کے خاندان نے آدھادرجن گالے جھونپٹر پٹی رہائشیوں کے نام سے ہڑپ کر لیے ہیں ۔ ایسا الزام بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کِریٹ سومیّہ نے عائد کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے کے جامب سمرتھ رام داس سوامی کی پو جا کرنے والی قدیم مورتیوں کی چو ری کے ضمن میں 2؍ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ اِن افراد کو جالنہ پولس نے شو لا پور ضلعے کے بارشی میں حراست میں لیا ۔ شیخ راجو شیخ حسین ‘   مہا دیو چو دھرحی اِن مشتبہ افراد کے نام ہیں ۔ پولس نے اُن کے قبضے سے چوری کی گئی 11؍ مورتیوں میں سے 

5؍ مورتیاں ضبط کی ۔ اِس ضمن میں مزید ایک مشتبہ شخص کو جلد ہی حراست میں لیا جائے گا ۔ اِس کی اطلاع پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکشر شِندے نے صحافیوںکو دی ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی کَل آکاشوانی پر من کی بات اِس پروگرام میں ملک کے عوام سے خطاب کریں گے ۔ اِس پروگرام کا یہ 94؍ واں حصّہ ہے ۔ آکاشوانی  اور  دور درشن کے تمام چینلوں پر صبح گیارہ بجے اِس پروگرام کو راست نشرکیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

صحت عامّہ کے وزیر تا نا جی ساوَنت نے کَل عثمان آباد ضلعے کے پرانڈا  ‘  واشی  ‘  اِندا پورم اور  کلَم اِن تعلقوں میں کسانوںکے کھیتوں کے بندھاروں پر جاکر شدید بارش سے ہوئے نقصا نات کا جائزہ لیا ۔ پرانڈا میں خود کشی کرنے والے کسان خاندان کے بچّے کو گود لے کر اُسے اُنھو نے 5؍ لاکھ روپیوں کی فوری امداد دی ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں گیلا قحط ظاہر کیا جائے  اور  کسانوں کو فوراً امداد ی جائیں ۔ اِس مطالبے پر راشٹر وادی کانگریس کی جانب سے کَل ضلع کلکٹر آفس کے روبرو آکروش مورشہ نکا لا گیا ۔ اِس موقعے پر مختلف مطالبات کا محضر ضلع کلکٹر جتندر پا پڑ کر کو پیش کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما قا نون ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر رکن اسمبلی ہری بھائو با گڑے نے اِس کے بعد قا نون ساز اسمبلی  اور لوک سبھا  ‘  جیسے انتخابات میں حصہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ہمارا انفرادی فیصلہ ہے ۔ یہ پارٹی کا فیصلہ نہیں ہے  اِس کی وضاحت اُنھوں نے کی ۔ پھلمبری میں دیپا وَلی مِلن پروگرام میں مخاطبت میں رکن اسمبلی باگڑے نے اِس کا اعلان کیا ۔

***** ***** ***** 

ایکتا دِوس  اور  سر دار ولَبھ بھائی پٹیل کے یومِ پیدائش کے ضمن میں اورنگ آ باد میونسپل کارپویشن کی جانب سے 31؍ اکتوبر تک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ شاہ گنج میں سر دار ولَبھ بھائی پٹیل کے مجسمے سے قریب یہ نمائش کی گئی ۔ شہری اِس تصویری نمائش سے استفادہ کریں ایسی اپیل میونسپل کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹری ڈاکٹر ابھیجیت چو دھری نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

ICC ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں کَل کھیلے جانے والے دونوں میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکے ۔ آسٹریلیا  اور  اِنگلینڈ کے در میان میلبرن میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے کوئی گیند پھینکے بغیر ہی ترک کر دیا گیا ۔ اِسی میدان پر آئر لینڈ  اور  افغانستان کے در میان ہونے والا دوسرا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا ۔ اب تمام چار ٹیموں کو سیمی فائنل میں اپنا مقاما بنا نے کے لیے ایک ایک پوائنٹ حاصل ہو گیا ہے ۔ اِس مقا بلے میں آج نیومی لینڈ اور سری لنکا کے ما بین مقابلہ ہو گا ۔

***** ***** ***** 


آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے  ...


٭ دہشت گر دی کا خا تم کرنے کے لیے تمام ممالک ایک پلیٹ فارم پر آئیں ‘  وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کی اپیل 

٭ سائبر  اور  معا شی جرائم پر قا بو پانے کے لیے ریاست میں وقف سائبر جا سو سی محکمہ قائم کرنے کا نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کا اعلان 

٭ 2023 - 24 ؁ء  اِس تعلیمی سال سے مراٹھی زبان میں طِبّی تعلیم شروع کی جائے گی 

٭ ٹا ٹا ایئر بس پرو جیکٹ پر حسب اقتدار اور حسب مخالف پار ٹیوں کے ما بین الزا مات اور  جوا بات کا سلسلہ جاری 

٭ رکن پارلیمنٹ پر ساد لاڈ کا سا بق وزیر صنعت سُبھاش دیسائی پر فیصد لینے کا الزام ‘  تاہم  اِن الزا مات کی تر دید کرتے ہوئے دیسائی نے ثبوت پیش کرنے کی اپیل کی 

٭ جھونپڑ پٹی باز آ باد کاری اتھاریٹی بد عنوا نی کے ضمن میں شیو سینا رہنما کشوری پیڈنیکر کی پولس کی جانب سے جانچ 

٭ جامب سمرتھ کی قدیم مورتیوں کی چوری کے سلسلے میں 2؍ مشتبہ افراد حراست میں 11؍ میں سے 5؍ مورتیاں بر آ مد

٭ قا نون ساز اسمبلی  اور  پارلیمنٹ کے انتخا بات میں حصہ نہ لینے کا قا نون ساز اسمبلی کے سا بق صدر رکن اسمبلی ہری بھائو باگڑے کا فیصلہ

اور

٭ آسٹریلیا میں جاری عالمی T- 20 ؍ کر کٹ مقابلے میں بارش کی وجہ سے کَل کے دو نوں مقابلے منسوخ ‘  آج نیوزی لینڈ  اور  شری لنکا کے در میان مقابلہ 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭


No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 15.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 15 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...