Thursday, 24 November 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 24؍ نومبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 24 November 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   ۲۴؍  نومبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ...


٭ سر حدی علاقے کا ایک بھی گائوں ریاست سے باہر نہیں جا ئے گا  ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کا تیقن 

٭ قلبی مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیے جانے والے اسٹین ‘  ضروری ادویات فہرست میں شامل

٭ نئے اِتھینال سبسیڈی اسکیم کے تحت مرکزی حکو مت کے مزید 95؍ پرو جیکٹس کو بنیا دی منظوری

٭ مرکز سے تعا ون حاصل کر کے بیمہ کمپنیاں کسانوں کو جلد از جلد امدا دفراہم کریں  ‘  حزب مخالف پارٹی رہنما

اجیت پوار کا ریاستی حکو مت سے مطالبہ

٭ اورنگ آ باد کے مہا تما گاندھی مِشن یو نیور سٹی کی سما جی خد متگار‘ تاریخ داں  اور  مفکر  اننا بھائو ساٹھے کو بعد از مرگ اعزازی  ڈِ ی لِٹ ڈگری ظاہر

٭ ہنگولی میں ممبئی جانے کے لیے ریلوے خد مات شروع کرنے کے لیے احتجاج

٭ اورنگ آباد ڈِویژن اساتذہ حلقہ انتخاب کی ووٹر لِسٹ جا ری  ‘  4؍ ہزار  رائے دہندگان کم ہو گئے 

اور

٭ عثمان آ باد میں جاری قو می چیمپئن شِپ کھو کھو مقابلے میں مہاراشٹر کی مردوں  اور  خواتین کی ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ سر حدی علاقے کا ایک بھی گائوں ریاست سے باہر نہیں جائے گا ۔ ایسا تیقن وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے دیا ہے ۔ وہ کَل شِر ڈی میں سائی بابا کا درشن کرنے کے بعد مخاطب تھے ۔ سانگلی ضلعے کے  جت  تعلقے میں پانی کی شدید قِلّت ہونے کی وجہ سے وہاں کے 40؍ گرام پنچایت کر نا ٹک میں شامل کرنے کی تجویز پاس کی گئی ہے ۔ اِس تجویز پر

کر نا ٹک حکو مت غور کر رہی ہے ۔ایسا بیان کر نا ٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بو مائی نے دیا تھا ۔ اِس کے پس منظر میں ایکناتھ شِندے مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا  کہ جت تعلقے کے گرام پنچایتوں کی یہ تجویز 10؍ سال قدیم ہے  ۔ وہ کَل ناگپور میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ کوئی بھی دیہات ریاست سے باہر نہیں جا ئے گا ۔ اِس کے بر عکس بلگائوں  ‘  کاروار  ‘  نِپانی  سمیت مراٹھی زبان والے دیہاتوں کو ریاست میں شامل کرنے کا عزم پھڑ نویس نے ظاہر کیا ۔

***** ***** ***** 

قلبی مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیے جانے والے اسٹینس کو قو می ضروری ادویات فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ مرکزی حکو مت نے کَل اِس سلسلے میں حکم نا مہ جاری کیا ۔ ماہرین کی کمیٹی نے کی گئی سفارشات کے بعد صحت وزارت نے یہ فیصلہ کیا ۔ اِس فیصلے کی وجہ سے اسٹینس مزید آ سانی سے فراہم ہو گا ۔

***** ***** ***** 

نئے اِتھینال سبسیڈی اسکیم کے تحت مرکزی حکو مت نے مزید95؍ ایتھینال پرو جیکٹس کو بنیادی منظوری دیدی ہے ۔ اِس کی وجہ سے ملک کے سا لا نہ اِتیھنال پیدا وار میں تقریباً 400؍کروڑ  لیٹر کا اضا فہ متوقع ہے ۔اِس پرو جیکٹ پر

 12؍ ہزار کروڑ روپئے سر مایہ کاری کر کے ہزاروں روزگار کے مواقع دیہی علاقوں میں پیدا ہو گے ۔ گزشتہ اپریل میں اِس اسکیم کو منظوری حاصل ہو ئی ہے ۔ 243؍ پرو جیکٹس کو بنیادی منظوری دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

فصل بیمہ کی رقم کسانوں کو ہنوز حاصل نہیں ہوئی ہے ۔ مرکز کا تعا ون حاصل کر کے بیمہ کمپنیاں یہ رقم جلد از جلد کسانوں کو دیں ۔ ایسا مطالبہ قانون ساز اسمبلی کے حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار نے ریاستی حکو مت سے کیا ہے ۔ وہ کَل ممبئی میںصحا فیوں سے مخا طب تھے ۔ کسانوں کے مطالبات کے ضمن میں میٹنگ لینا ضروری ہے ۔ وزیر اعلیٰ  اور  نائب وزیر اعلیٰ اِس کے لیے وقت دیں ۔ اِسی طرح آئندہ ہونے والے سر مائی اجلاس کے وقت میں بھی اضا فہ کریں  وغیرہ مطالبات پوار نے اِس موقعے پر کیے ۔ کسانوں کو عدالت میں جانے کا وقت آ نے نہ دیں ۔ یہ بات پوار نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا اُدھو باڑا صاحب ٹھا کرے پارٹی کے رہنما سابق وزیر آدِتیہ ٹھاکرے نے کَل بہار کے نائب وزیر اعلیٰ  اور  ریاست کے نو جوان رہنما تیجسوِی یادو سے ملا قات کی  ۔  اِس ملا قات کے بعد ٹھاکرے نے آئین  اور  جمہوریت کے لیے ملک میں نو جوانوں کا ربط قائم رہیں  ایک پلیٹ فارم پر آ کر کام کر نے کی ضرورت کا اظہار اُنھوں نے کیا ۔ 

اِسی بیچ آدِتیہ ٹھاکرے نے کَل پٹنہ میں بہار کے وزیر اعلیٰ نِتیش کمار سے بھی خیرسگالی ملا قات کی۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


اورنگ آباد  کے مہاتما گاندھی مِشن سیلف فائنانسِنگ  یو نیور سٹی نے سماجی خدمتگار  ‘  تاریخ  داں  اور  مفکر  اننا بھائو ساٹھے کو بعد از مر گ اعزازی ڈی لِٹ ڈگری ظاہر کی ہے ۔ یو نیور سٹی کی پہلی تقسیم اسنادات تقریب بروز اتوار 27؍ نومبر کو ہو گی ۔ رجسٹرار ڈاکٹر آ شیش گاڑے کرنے صحافتی کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد مونسپل کار پو ریشن کو کھام ندی کی دوبارہ زندگی دینے  اور  استعمال شدہ پانی کا انتظام کرنے کی کار کر دگی کے ضمن میں فِکّی واٹر ایوارڈ کَل نئی دِلّی میں دیا گیا ۔ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نیز ایڈ مِنسٹریٹر  اور  اسمارٹ سٹی کےچیف ایکزیکیٹیو  آفیسر ڈاکٹر ابھیجیت چو دھری نے یہ ایوارڈ قبول کیا ۔ اِس موقعے پر کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی سے ممبئی ریلوے شروع کی جائیں اس مطالبے پر کَل ہنگولی ریلوے اسٹیشن پر ہنگولی ضلع ریلوے سنگھرش سمیتی  ‘  تجا رتی اور صحافی بِرا دری کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ ممبئی کے لیے ریلوے شروع نہیں کی گئی تب تک راستے سے نہیں اُٹھیں گے ۔ ایسا عہد احتجاجیوں نے لیا تھا ۔ اِس مطالبےکے لیے احتجاجیوں نے تِروپتی ایکسپریس کو روک دیا ۔ اپنا محضر احتجا جیوں نے ریلوے انتظامیہ کو پیش کیا ۔ اِس احتجاج کے سلسلے میں

ریلوے قانون کے تحت17؍ احتجاجیوں کے خلاف جرم داخل کیے گئے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد اساتذہ حلقہ انتخاب کے رائے دہندگان کی فہرست کَل جاری کی گئی ۔ 2017؁ء کے مقابلے میں اِس حلقہ انتخاب میں3؍ ہزار997؍ رائے دہندگان کم ہو گئے ۔ اِس فہرست کےضمن میں دعوے   اور  شکایتیں 9؍ دسمبر تک داخل کر سکتے ہیں ۔ یہ بات رائے دہندگان اندراج آفیسر نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد میں جاری قو می چیمپئن شِپ کھو کھو مقابلے میں مہاراشٹر کے مردوں  اور  خواتین کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل ہو گئی ہے ۔ سیمی فائنل میں ریاست کی مردوں کی ٹیم کا مقابلہ کو لہا پور سے  تاہم خواتین ٹیم کا مقابلہ دِلّی سے ہوگا ۔ کَل ہوئے مقابلے میں مردوں کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں اُڑیسہ سے16 - 6؍  ایک  باری آٹھ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی   تاہم خواتین کی ٹیم نے کواٹر فائنل میں کیرالا سے 10 - 7 ؍  ایک باری 3؍ پوائنٹس سے کامیاب حاصل کی ۔

***** ***** ***** 

قطر میں جاری فیفا فٹبال عالمی کپ مقابلے میں کَل بیلجیم نے کینیڈا کو صفر  ایک سے شکست دی  تاہم   اسپین نے کوسٹریکا  کو  سات  -   صفر سے شکست دی ۔ جاپان نے 4؍ مرتبہ کے عالمی چیمپئن جر منی کو  دو -ایک سے شکست دیدی ۔ تاہم موروکو   اور  کروشیاء کا مقابلہ برا بری پر ختم ہوا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں نئے بر قی میٹر کے لیے رشوت لینے والے بر قی فراہمی کمپنی کے ٹیکنِشین کو کَل اینٹی کرپشن محکمے نے حراست میں لیا ۔ صاحب رائو گھو گے اِس کا نام ہے ۔ اُسے 16؍ ہزار200؍ روپئے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔

***** ***** ***** 

شو لا پور ضلعے میں اکل کوٹ سے قریب ٹرک  او ر  کار کے ما بین حادثے میں 3؍ افراد ہلاک ہو گئے ۔ آڑندی سے کر ناٹک کے اِنڈی دیہات کی جانب جاری فور وہیلر کی مخالف سمت سے آ رہے ٹرک سے ہوئی ٹکر کے باعث یہ حادثہ ہوا ۔ اِس حادثے میںایک معصول سمیت دو شخص جائے حادثے پر ہلاک ہو گئے ۔ پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ راجندر گور نے اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 


طِبّی افسران  و ملا زمین ہیڈ کواٹر پر رہ کر وقت پر طِبّی سہو لتیں مریضوں کو فراہم کریں ۔ ایساحکم پر بھنی کی ضلع کلکٹر آنچل گوئل نے دیا ہے ۔ گنگا کھیڑ سب ڈسٹرکٹ اسپتال پالم  اور  پورنا دیہی اسپتالوں کا معائنہ کرنے کے بعد وہ مخاطب تھیں۔

***** ***** ***** 


آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے  ...


٭ سر حدی علاقے کا ایک بھی گائوں ریاست سے باہر نہیں جا ئے گا  ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کا تیقن 

٭ قلبی مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیے جانے والے اسٹین ‘  ضروری ادویات فہرست میں شامل

٭ نئے اِتھینال سبسیڈی اسکیم کے تحت مرکزی حکو مت کے مزید 95؍ پرو جیکٹس کو بنیا دی منظوری

٭ مرکز سے تعا ون حاصل کر کے بیمہ کمپنیاں کسانوں کو جلد از جلد امدا دفراہم کریں  ‘  حزب مخالف پارٹی رہنما 

اجیت پوار کا ریاستی حکو مت سے مطالبہ

٭ اورنگ آ باد کے مہا تما گاندھی مِشن یو نیور سٹی کی سما جی خد متگار تاریخ داں  اور  مفکر  اننا بھائو ساٹھے کو بعد از مرگ اعزازی  ڈِ ی لِٹ ڈگری ظاہر

٭ ہنگولی میں ممبئی جانے کے لیے ریلوے خد مات شروع کرنے کے لیے احتجاج

٭ اورنگ آباد ڈِویژن اساتذہ حلقہ انتخاب کی ووٹر لِسٹ جا ری  ‘  4؍ ہزار  رائے دہندگان کم ہو گئے 

اور

٭ عثمان آ باد میں جاری قو می چیمپئن شِپ کھو کھو مقابلے میں مہاراشٹر کی مردوں  اور  خواتین کی ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 15.08.2025 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 15 August 2025 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छ...