Wednesday, 1 March 2023

Text - آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 01 مارچ 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 01 March-2023

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی اورنگ آباد

علاقائی خبریں 

تاریخ: یکم مارچ - ۳۲۰۲ء؁

وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

چند اہم خبروں کی سرخیاں سماعت کیجیے:

٭ کسانوں کی التواء میں پڑی ہوئی معاشی امداد 31 مارچ تک دینے کا وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کا اعلان۔

٭ اَپّر پین-گنگا پروجیکٹ کی پانی کی کمی کو پُر کرنے کیلئے پانی فراہمی علاقوں سے پانی لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی: نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس۔

٭ ریاست میں اقتدار کی جدوجہد پر سپریم کورٹ میں عرضداشت کی سما عت پر گورنر کے رول پر دونوں گروپس کی جانب سے بحث۔

٭ آوارہ مویشیوں کے ضمن میں قانون میں ترمیم کرنے والا بل قانون ساز اسمبلی میں منظور۔

اور۔۔ ٭ بھارت- آسٹریلیاء کے مابین بارڈر- گاوسکر سیریز کا تیسرا کرکٹ ٹسٹ مقابلہ۔

***** ***** *****

اب خبریں تفصیل سے:

کسانوں کیلئے التواء میں پڑی ہوئی معاشی امداد 31 مارچ تک دینے کا اعلان وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کیا ہے۔ وہ کل قانون ساز اسمبلی میں سوالات و جوابات کے وقفے میں مخاطب تھے۔ بیڑ ضلع میں سیلاب اور مسلسل بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی بھرپائی کا مسئلہ پرکاش سوڑنکے نے پیش کیا۔ اس پر وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ تمام ریاست میں چھ ہزار آٹھ سو کروڑ روپئے باقاعدہ نقصان میں سے چھ ہزار کروڑ روپئے تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے ہوئے نقصان میں سے 755 کروڑ روپؤں کی تقسیم کی گئی ہے۔ تین ہزار تین سو کروڑ روپؤں کے اضافی نقصان بھرپائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کی حقیقت کی جانچ کی جارہی ہے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی۔ قرض کی واپسی کی بروقت کرنے والے کسانوں کو امداد کی تقسیم کی جارہی ہے۔ یہ بات انھوں نے کہی۔ حزبِ مخالف پارٹی رہنماء اجیت پوار نے اس ضمن میں مخاطبت میں کہا کہ ہنوز کثیر طبقہ اس امداد سے محروم ہے۔ اس امداد کیلئے مقررہ معیاد دی جائے۔ ایسا مطالبہ پوار نے کیا۔

***** ***** *****

دریں اثناء پیاز پیداوار کسانو ں کے مسئلہ پر حزبِ مخالف نے کل دونوں ایوانوں میں شدید رول اختیار کیا۔ حکومت اس مسئلہ پر اپنے رول کی وضاحت کرے۔ ایسا مطالبہ حزبِ مخالف پارٹی رہنماء اجیت پوار‘ کانگریس کے نانا پٹولے نے قانون ساز اسمبلی میں کیا۔ اس پر وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ حکومت پیاز پیداوار کسانوں کے ساتھ ہے۔ بھارتیہ قومی زرعی امدادِ باہمی مارکیٹنگ تنظیم ”نافیڈ“ کے تحت پیاز خریدی شروع ہوگئی ہے۔ اس کی اطلاع انھوں نے دی۔

قانون ساز کونسل میں بھی حزبِ مخالف نے پیاز کا مسئلہ پیش کرتے ہوئے تحریکِ التواء پیش کی۔ نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اس پر مخاطبت میں کہا کہ 2017-18 میں جس طریقہئ کار سے پیاز پیداوار کسانو ں کی امداد کی گئی تھی، اسی طرح کی امداد اب کی جائیگی۔ پیاز خریدی کرنے کیلئے زرعی شعبے کی معرفت بازار مداخلت اسکیم حکومت شروع کررہی ہے۔ یہ بات انھوں نے کہی۔ حزبِ مخالف پارٹی رہنماء امبا داس دانوے‘ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایکناتھ کھڑسے نے بھی اس مسئلے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔ اس کی وجہ سے ڈپٹی اسپیکر نیلم گورہے نے ایوان کی کارروائی پہلے پندرہ منٹ کیلئے اور بعد میں تمام دِن کیلئے ملتوی کردی۔ کل کام کاج شروع ہونے سے قبل حزبِ مخالف پارٹی رہنماء اجیت پوار اور امبا داس دانوے کی قیادت میں حزبِ مخالفین نے گلے میں پیاز او ر کپاس کی مالا ڈال کر ودھان بھون کی سیڑھیوں پر حکومت کے خلاف زوردار نعرے بازی کی۔

***** ***** *****

ڈیم کے پانی فراہمی علاقوں سے پانی دینے کی اجازت بند کرنے کا مطالبہ اشوک چوہان نے کل قانون ساز اسمبلی میں کیا۔ اَپّر پین-گنگا پروجیکٹ کے تحت انھوں نے یہ مسئلہ اٹھایا۔ نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اس پر کہا کہ فی الحال اس پروجیکٹ سے ہنگولی کیلئے گورنر کی ہدایت کے مطابق پانی دیا جارہا ہے۔ تاہم اَپّر پین-گنگا پروجیکٹ میں پانی کی کمی کو پُر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد پانی فراہمی علاقوں سے پانی لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ یہ بات پھڑنویس نے کہی۔

***** ***** *****

آوارہ مویشیوں کے ضمن میں قانون میں ترمیم کرنے والا بل قانون ساز اسمبلی میں کل منظور کرلیا گیا۔ اب پہلے جرم پر آوارہ مویشیوں کے مالکان کو دیڑھ ہزار روپؤں کا جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ تاہم آئندہ ہر جرم کیلئے پانچ ہزار روپئے جرمانہ لیا جائیگا۔ اس سے قبل کے قانون میں سے قید کی سزا کم کردی گئی ہے۔ 

***** ***** *****

قانون ساز اسمبلی میں کل گورنر کے خطاب پر خیرمقدم تحریک پر بحث میں حزبِ مخالف پارٹی رہنماء اجیت پوار نے حکومت پر تنقید کی۔ ریاستی حکومت کی گمراہ سمت گورنر کے خطاب سے واضح ہوگئی ہے۔ ریاست کو درپیش سنگین مسائل کا ذکر گورنر کے خطاب میں نہیں ہے۔ یہ بات پوار نے کہی۔

***** ***** *****

ریاست میں اقتدار کی جدوجہد کے ضمن میں عرضداشت پر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی قیادت والی بینچ میں کل سے دوبارہ سماعت شروع ہوگئی۔ مسلسل تین یوم یہ سماعت جاری رہے گی۔ گورنر کی جانب سے آئین کے حدود کی پامالی ہوئی کیا؟ گورنر کا یہ رول اُدّھو ٹھاکرے حکومت کو ختم کرنے کی وجہ ثابت ہوا کیا؟ ان سوالوں پر ٹھاکرے اور شندے گروپس کے وکلاء نے بحث کی۔ یہ مقدمہ اسی ہفتے مکمل کرنے کی ہدایت جسٹس دھننجے چندر چوڑ نے وکلاء کو دی۔

***** ***** *****

G-20 کے تحت W-20 گروپ کی چھترپتی سنبھاجی نگر میں ابتدائی میٹنگ کا کل اختتام ہوا۔ G-20 اراکین ممالک‘ مہمان ممالک اور خاص طور پر مدعو کیے گئے ممالک کی تقریباً ڈیڑھ سو خواتین نمائندوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ کے بعد صحافیوں سے مخاطبت میں W-20 کی صدر سندھیا پوریچا نے کہا کہ بھارت نے مجوزہ پانچ فوقیت کے شعبوں پر اس میٹنگ میں گفت و شنید ہوئی۔ تمام اراکین ان فوقیت کے شعبوں پر راضی ہوگئے ہیں۔ اس پر آئندہ 15 یوم میں G-20 کے ممالک کی اراکین کی میٹنگ میں غور و خوض کیا جائیگا اور W-20 کے جئے پور میں ہونے والی میٹنگ میں پیش کیا جائیگا‘ یہ بات پوریچا نے کہی۔ دریں اثناء W-20 خواتین اراکین نے کل صبح غارہائے ایلورہ، بی بی کا مقبرہ ان مقامات کی سیر کی۔ تاہم دوپہر کو غارہائے ایلورہ کا دورہ کیا۔ شام کو ثقافتی پروگرام پر اس دو روزہ کانفرنس کا اختتام عمل میں آیا۔ 

***** ***** *****

اورنگ آباد شہر کا چھترپتی سنبھاجی نگر نام میں تبدیلی کی طرز پر ممبئی کا چھترپتی شیواجی راجے مہانگر، پونے کا پھلے نگر‘ ناگپور کا ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نگر اور کولہاپور کا چھترپتی شاہو نگر ایسے ناموں میں تبدیلی کرنے کا مطالبہ رکنِ پارلیمنٹ سیّد امتیاز جلیل نے کیا ہے۔ وہ کل صحافیوں سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر انھوں نے مرکزی حکومت پر حکم شاہی کا الزام عائد کیا۔ عدالت میں نام میں تبدیلی کا مقدمہ جاری ہے اور نام میں تبدیلی کی گئی ایسا الزام انھوں نے عائد کیا۔ ہم چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی عزت کرتے ہیں، تاہم ان کا شہر سے کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود نام میں تبدیلی کی گئی۔ یہ بات جلیل نے کہی۔ بہار میں ا یک اورنگ آباد نام کا شہر ہے اُس شہر کے رکنِ پارلیمنٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہے، تاہم اُس شہر کے نام میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اس مسئلے پر چند افراد ہندو-مسلم تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

***** ***** *****

کرکٹ میں بھارت اور آسٹریلیاء کے درمیان بارڈر-گاوسکر ٹرافی کا تیسرا ٹسٹ میچ آج اندور میں شروع ہوگا۔ بھارت نے پہلے دو ٹسٹ میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام برقرار رکھی ہے۔ شکست کے باوجود آسٹریلیاء WTC پوائنٹ ٹیبل میں سرِفہرست ے، جبکہ بھارت 123 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ چوتھا ٹسٹ میچ 9 سے 13 مارچ تک احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

***** ***** *****

قومی سائنس دِن کل منایا گیا۔ 28 فروری 1928 اس دِن بھارتیہ سائنس داں سی وینکٹ رمن نے رمن Effect اس انعکاسِ نور کی تحقیق کی تھی۔ اس کے اعزاز میں یہ دِن قومی سائنس دِن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں تمام ریاست کے مختلف اسکولس میں مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں اس ضمن میں مذاکرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شہر میں سرسوتی بھون اسکول اور برہانی نیشنل پرائمری اسکول میں سائنسی رجحان پیدا کرنے کیلئے پروگرامس کا اہتمام کیا گیا تھا۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:

٭ کسانوں کی التواء میں پڑی ہوئی معاشی امداد 31 مارچ تک دینے کا وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کا اعلان۔

٭ اَپّر پین-گنگا پروجیکٹ کی پانی کی کمی کو پُر کرنے کیلئے پانی فراہمی علاقوں سے پانی لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی: نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس۔

٭ ریاست میں اقتدار کی جدوجہد پر سپریم کورٹ میں عرضداشت کی سما عت پر گورنر کے رول پر دونوں گروپس کی جانب سے بحث۔

٭ آوارہ مویشیوں کے ضمن میں قانون میں ترمیم کرنے والا بل قانون ساز اسمبلی میں منظور۔

اور۔۔ ٭ بھارت- آسٹریلیاء کے مابین بارڈر- گاوسکر سیریز کا تیسرا کرکٹ ٹسٹ مقابلہ۔

***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 15.08.2025 रोजीचे सकाळी 06.40 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 15 August 2025 Time 6.40 AM to 6.50 AM Language Marathi आकाशवाणी ...