Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 26 May 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۶؍ مئی ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ رواں برس ریاست میں بارہویںامتحانات کے نتائج91.25 ؍ فیصد ‘ لڑ کوں کے مقابلے میں لڑ کیوں کی کامیابی کا تناسب ساڑھے چار فیصد زیادہ
٭ ایندھن کا خرچ کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ‘ مرکزی وزیر نتن گڈ کری کااظہار خیال
٭ ’’حکو مت آ پ کے در وازے پر ‘‘ اِس پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ شندے آج اورنگ آباد کے دورے پر
٭ مالیات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے جائیکواڑی ڈیم کے پانی پمپِنگ سسٹم کی تعمیر کا کیا معائنہ
٭ ہنگولی ضلعے میں کل 2؍ ٹر کوں کے بیچ تصادم کے سبب 14؍ افراد ہلاک ‘ 150؍ بھیڑیں بھی ہوئے ضائع
اور
٭ آئی پی ایل کر کٹ مقابلوں میں آج گجرات ٹائٹنس اور ممبئی اِنڈینس کے بیچ ناک آئوٹ رائونڈ کا آخری میچ
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ریاست کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت فروری-مارچ 2023ء میں منعقدہ بارہویں جماعت کے نتائج کا کَل اعلان کیا گیا ۔ اِن امتحا نات میں 25.91؍ فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں ۔ یہ اطلاع تعلیمی بورڈ کے چیئر مین شرد گو سا وی نے کَل پونے میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں دی ۔ ریاست کے تمام 9؍ ڈویژنس میں73.93؍ فیصد لڑ کیاں اور 14.89؍ فیصد لڑ کے کامیاب قرار دیئے گئے ۔ لڑ کوں کے مقابلے میں لڑ کیوں کی کامیابی کا تنا سب اِس برس 59.4؍ فیصد زیادہ رہا ۔
***** ***** *****
کوکن ڈویژن میں سب سے زیادہ 96؍ فیصد جبکہ 13.88؍ فیصد کے ساتھ ممبئی ڈویژن میں سب سے کم طلباء کامیاب ہوئے ۔ اورنگ آباد ڈیویژن91.85؍ فیصد اور لاتور ڈویژن90.37؍ فیصد طلباء رواں برس بارہویں امتحا نات میں پاس ہوئے ہیں ۔ وہیں پونے ڈویژن میں 38.93؍ فیصد ناگپور35.90؍ فیصد امراوتی 75.92؍ فیصد کولھار پور28.93؍ فیصد جبکہ ناسک ڈویژن میں 66.91؍ فیصد طلباءکامیاب ہوئے ہیں ۔ رواں برس بارہویں کی تمام فیکلٹیس میں کُل 35؍ ہزار 583؍ طلباء نے دوبارہ امتحان دیا ۔ اِن امتحانات میں نجی طور پر اندراج کرنے والے کُل 36؍ ہزار 454؍ طلباء نے شر کت کی جن میں سے 39.82؍ فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ یہ اطلاع بورڈ کے چیئر مین گوسا وی نے دی ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اِس برس 12؍ ویں امتحا نات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی ہے او ر اُن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے لڑ کیوں اور معذور طلباء کی شاندار کامیابی پر انہیں خصو صی مبارکباد دی ہے ۔ وہیں اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اجیت پوار نے بھی کا میاب طلباء کو مبارکباد دی او ر کہا ہے کہ جو طلباء اِن امتحا نات میں نا کام ہوئے ہیں وہ مایوس نہ ہو بلکہ دوبارہ کامیابی کے لیے خوب کوشش کریں۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے بھارت کو توانائی بر آمد کرنے والے ملک بنا نے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر موصوف کے ہاتھوں کل ممبئی میں گرین ہائیڈروجن کانفرنس کا افتتاح عمل میں آ یا۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایندھن در آمد کرنا اور آلود گی ملک کے روبرو 2؍ اہم چیلنجیز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کے خرچ کو کم کرنا ضروری ہے ۔ گڈ کری نے بتا یا کہ 40؍ فیصد آلود گی گاڑیوں کے سبب ہوتی ہے اِس نقطۂ نظر سے ایتھینال ‘ بایو سی این جی ‘ بایو ایتھینال اور ہائیڈرو جن کے 135؍ منصبوں پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں استعمال کی جانے والی تیکنا لو جی کے طور پر گرین ہائیڈرو کانفرنس کا انعقاد سبق آموز ہے ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی قائد دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عمارت کے افتتاح کی تقریب کا بائیکاٹ کرنا جمہوریت کو مسترد کرنے جیسا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ کل ممبئی میں بول رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کا مقصد صرف وزیر اعظم نریندر مودی کو بد نام کرنا ہے او ر وہ اِس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ پھڑ نویس نے مخالف جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کا بائیکاٹ در اصل اپو زیشن جماعتوں کا دوغلہ پن ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ ریاست میں سر کا ری اسکیمات سے استفا دہ کرنے والوں کو تمام فائدے حاصل ہوںگے۔ وزیر اعلیٰ نے کل رتنا گیری میں حکو مت آپ کے در وازے پر اِس اسکیم کے تحت رہنمائی کی ۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسانوں ‘ مائوں ‘ بہنوں ‘ طلباء ‘ عمر رسید افراد اور سبھی کی یہ حکو مت ہے ۔ اِسی لیے آپ سب کو جو کچھ نیا نیا دیکھنے کے لیے مل رہا ہے اور حکو مت کی اسکیمات سیدھے آپ کے در وازے تک پہنچ رہی ہے اِس کی وجہ صرف یہی ہے کہ یہ حکو مت آپ کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جب حکو مت کی اسکیمات کا فائدہ تمام استفا دہ کرنے والوں کو ملے گا وہی دن ہمارے لیے صحیح معنوں میں مطمنئن کرنے والا ٹھہرے گا ۔
***** ***** *****
حکو مت آپ کے در وازے پر اِس مہم کے تحت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آج اورنگ آباد ضلعے کے دورے پرہیں۔ وہ آج صبح پونے بارہ بجے کے قریب چکلتھانہ طیرانگاہ پہنچیں گے ۔ جس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کنڑ کی جانب روانہ ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ کنڑ تعلقے کے اندھا نیر میں مذکورہ مہم کے تحت پروگرام میں شر کت کریں گے ۔ دو پہر کے بعد وہ احمد نگر کے جیو ر کے لیے روانہ ہوں گے ۔ حکو مت آ پ کے در وازے پر اِس مہم کے تحت حکو متی اسکیمات سے استفا دہ کرنے والوں کے لیے صداقت نا مے اور ضروری دستا ویزات ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں گے ۔
***** ***** *****
امداد باہمی کے ریاستی وزیر اتُل ساوے نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسانوں کو بیجوں اور کیمیائی کھاد کی خریدی کی خاطر بر وقت فصل قرض مہیا کریں ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ موسمی بارش کے آنے کا وقت قریب آ گیا ہے ۔ سا وے کل ممبئی میں امداد باہمی محکمے کے جائزاتی اجلاس میں رہنمائی کر رہے تھے ۔ انہوں نے محکمے کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کو جل یہ قرض کی فراہمی کے لیے پیروی کریں۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے او ر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں ہندو ہر دئے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے ناگپور-ممبئی سمرُدّھی شاہراہ کے شر ڈی تا بھرویر 80؍ کلو میٹر طویل اِس دوسرے مرحلے کا افتتاح آج ہو گا ۔
***** ***** *****
عام آد می پارٹی قائد اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروِند کیجری وال نے کل ممبئی میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار سے ملا قات کی ۔ اِس ملا قات کے بعد صحا فتی کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے مرکزی حکو مت پر حزب اختلاف کو دھمکا نے کا الزام عائد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکو مت نے دِلّی کی چُنی ہوئی حکو مت کے اختیا رات چھین لینے کی خاطر آرڈیننس جاری کیا ہے ۔ انہوں نےتنقید کی کہ ملک کے لیے یہ بڑی نقصان دہ صورتحا ل ہے ۔ کیجری وال نے بتا یا کہ اِس خصوص میں راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے والا بل منظور نہ کیا جائے ۔ اِس لیے وہ مخا لف جماعتوں کے رہنمائو ںسے حما یت کے لیے ملاقات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ اِس سلسلے میں پوار نے انہیں حمایت کا یقین دلا یا ہے ۔ اِس موقعے پر شرد پوار نے کہا کہ ہر معاملے میں مرکزی حکو مت کی مداخلت جمہوریت پر حملہ ہے ۔ انہوں نے اِس معاملے میں کیجری وال کی حمایت کا اعلان کیا ۔
***** ***** *****
مالیات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے کل جائیکواڑ آبی منصوبے کے پانی پمپِنگ کے نئے نظام کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا ۔ امرت مہم کے تحت اورنگ آباد شہر میں آبرسانی کی خاطر یہ پمپِنگ سسٹم تیار کیا جا رہا ہے۔ معائنے کے دوران وزیر موصوف نے اِس آبرسانی اسکیم کے متعلقہ افسران سے بات چیت کی او ر انہیں ضروری ہدایات دیں ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں کلمنوری تعلقے کے قصبے مالیگائوں کے قریب 2؍ ٹر کوں کے در میان ہوئے تصا دم میں 4؍ افراد اور تقریباً 150؍ بھیڑیں ہلاک ہو گئی ۔ حادثہ کل صبح اُس وقت پیش آ یا جب بھیڑوں سے بھرے ٹرک نے مالیگائوں کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے ایک دوسرے ٹرک کو پیچھے سے ٹکڑ ماری ۔
***** ***** *****
16؍ اراکین ِاسمبلی کی نا اہلی کے معاملے میں جلد فیصلہ کر وانے کے مطا لبے کی خاطر ‘ شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے ایک وفد نے کل اسمبلی اسپیکر راہل نار ویکر سے ملا قات کی اور محضر پیش کیا ۔ قانون ساز کائونسل میں حزب اختلاف کے قائد امبا داس دانوے نے اِس ملا قات کے بعد بتا یا کہ انہیں یقین ہے کہ اِس معا ملے میں جلد از جلد سماعت کی جائے گی ۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگIPL کر کٹ ٹورنامنٹ میں ناک آئوٹ رائونڈ کا آخری میچ آج گجرات ٹائٹنز اور ممبئی اِنڈینس کے در میان ہو رہا ہے ۔ یہ مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہو گا ۔ آج ہار نے والی ٹیم مقابلے سے باہر ہو جائے گی اور جیتنے والی ٹیم اگلے دِن فائنل میں چنئی سوپر کنگز سے مقابلہ کرے گی۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ رواں برس ریاست میں بارہویںامتحانات کے نتائج91.25 ؍ فیصد ‘ لڑ کوں کے مقابلے میں لڑ کیوں کی کامیابی کا تناسب ساڑھے چار فیصد زیادہ
٭ ایندھن کا خرچ کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ‘ مرکزی وزیر نتن گڈ کری کااظہار خیال
٭ ’’حکو مت آ پ کے در وازے پر ‘‘ اِس پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ شندے آج اورنگ آباد کے دورے پر
٭ مالیات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے جائیکواڑی ڈیم کے پانی پمپِنگ سسٹم کی تعمیر کا کیا معائنہ
٭ ہنگولی ضلعے میں کل 2؍ ٹر کوں کے بیچ تصادم کے سبب 14؍ افراد ہلاک ‘ 150؍ بھیڑیں بھی ہوئے ضائع
اور
٭ آئی پی ایل کر کٹ مقابلوں میں آج گجرات ٹائٹنس اور ممبئی اِنڈینس کے بیچ ناک آئوٹ رائونڈ کا آخری میچ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭
No comments:
Post a Comment