Tuesday, 30 May 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں : بتاریخ : 30 مئی 2023‘ وقت : صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 30 May 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   ۳۰؍  مئی  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چنداہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ... 


٭ گزشتہ 9؍ سال میں خواتین  ‘  پچھڑے ذاتوں  ‘  اقلیتوں  اور  ادیواسیوں کی زندگی میں فیصلہ کُن تبدیلیاں ہوئیں ‘ 

مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن کا دعویٰ

٭ مرکزی حکو مت کے 9؍ سا ل مکمل ہو نے کے ضمن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا آج سے خاص رابطہ ابھیان

٭ دیہی علاقوں کے پا نند راستوں کو دیہی راستوںمیں تبدیل کرنے کا ریاستی حکو مت کا خیال

٭ چندر پور کے کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ باڑو دھانور کر آج صبح چل بسے

٭ ریاست میں ہر ڈیویژنل کمشنر یٹ مقام پر ریاستی آ فات ایکشن فورس تشکیل دینے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت

٭ مہا راشٹر میں منتخب ہونے کے لیے ورکرس کو کام کرنے کی ریپبلیکن پارٹی کے صدر مرکزی مملکتی وزیر رام داس آٹھولے کی اپیل

٭ بر قی بِل  اور  دیگر بِل اداکرنے کے لیے 2؍ ہزار  روپیوں کےنوٹس30؍ ستمبر تک قبول کرنے کا مہا وِترن کا فیصلہ 

اور

٭ آئی پی ایل کر کٹ فائنل مقابلے میں آخری گیند پر چو کا مارتے ہوئے چِنئی سو پر کنگس فاتح


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ گزشتہ 9؍ سال میں مرکزی حکو مت نے خواتین  ‘  پچھڑے ذاتوں  ‘  اقلیتوں   اور  ادیواسیوں کے لیے لائی ہوئی مختلف اسکیموں کی وجہ سے اُن سب کی زندگیوں میں فیصلہ کن تبدیلیاں ہوئیں ہیں ۔ یہ بات مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن نے کہی ہے ۔ مرکزمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکو مت نے 9؍ سال مکمل کرنے کے ضمن میں وہ کل ممبئی میں صحافیوں سے مخاطب تھیں۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے مرکز ی حکو مت کے کاموں کی معلو مات دی ۔آج ملک کے ساڑھے تین کروڑ افراد کو پکّے مکا نات حاصل ہونے کی وجہ سے وہ فخر کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

 11

؍ کروڑ72؍ لاکھ بیت الخلاء تعمیر کرنے کی وجہ سے مائوں بہنوں کو عزت ملی ہے ۔ 12؍ کروڑ افراد کو نل پانی اسکیم کا فائدہ حاصل ہو نے کی وجہ سے پانی کی وجہ سے ہونے والے امراض میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ کووِڈ کے دور میں 80؍ کروڑ افراد کو مفت راشن ملنے کی وجہ سے اُنھیں جینا آ سان ہو ا ۔ یہ بات وزیر موصوفہ نے کہی ہے ۔آیوشمان بھارت اسکیم سے کئی مستحقین کو فائدہ حاصل ہوا ۔ یہ بات سیتا رمن نے کہی ۔

اِس موقعے پر موجود نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اِس سےقبل کی مشتر کہ فرنٹ حکو مت کے دور میں کئی گھپلے ہوئے یہ کہتے ہوئے کہا کہ مودی حکو مت پر ایک بھی داغ نہیں ہے ۔

***** ***** ***** 

دریں اثناء مرکزی حکو مت کے 9؍ سال مکمل ہونے کی ضمن میں آج سے 30؍ جون تک بھارتیہ جنتاپارٹی کے خاص رابطہ ابھیان کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اِس ابھیان کے تحت ضلع منڈل  شکتی مرکز  ‘ بوتھ سطح پر خاص پروگرام ہوں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اجمیر میں کل اِس ضمن میں ہونے والی ریلی سے خطاب کر کے ابھیان کی شروعات کریں گے ۔

***** ***** ***** 

آئندہ 3؍ سال میں تھر مل کوئلے کی در آمد صفر تک لانے کی مرکزی حکو مت کی کوشش ہے ۔ مرکزی کوئلہ  اور  کان  وزیر پر لہاد جو شی نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل اِنڈین ٹیکنِکل اِدارےITI ممبئی میں کان صنعت کے اسٹارٹ اَپ کی پہلی عالمی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کسانوں کو زرعی مال کی حمل و نقل کرنے کے لیے پا نند راستے ضروری ہے ۔ اِن راستوں کو دیہی راستوں میں تبدیل کرنے کے ضمن میں حکو مت غور کر رہی ہے ۔ یہ بات دیہی تر قیات  اور  پنچایت راج وزیر گریش مہا جن نے کہی ہے ۔ ممبئی میں ریاست کے پانند راستوں کو دیہی راستوں میں تبدیل کرنے کے لیے منعقد ہ میٹنگ سے وہ مخاطب تھے ۔ اِس موقعے پر رکن اسمبلی چندر شیکھر باوَن کُڑے سمیت تعمیراتِ عامّہ محکمے کے افسران موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

چندر پور کے کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ باڑو دھانور کر آج صبح دِلّی میں چل بسے ۔ وہ 47؍ برس کے تھے ۔ دھانور کر کی صحت اچانک خراب ہو نے کی وجہ سے انھیں خاص طیارے سے دِلّی کے ویدانتا اسپتال میں علاج کے لیے شریاک کیاگیا تھا ۔ 3؍ یوم قبل باڑو دھارنور کر کے والد کا انتقال ہوا ۔ اُس وقت وہ بھی اسپتال میں تھے ۔ والد کی آخری رسو مات میں وہ بھدراوتی نہ جاسکے ۔ جمعہ کو ناگپور میں اُن کے کِڈ نی اسٹون کا آپریشن ہوا تھا ۔ اِس کے بعد اُنھیں دِلّی کے ویدانتا اسپتال میں شریک کیا گیا ۔دھانور کر یہ ریاست میں کانگریس کے واحد رکن پارلیمنٹ تھے ۔ اِس سے قبل وہ2014؁ء میں ورورا بھدراوتی قانون ساز اسمبلی حلقہ انتخاب سے شیو سینا کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ۔ وہ 2019؁ء میں اُنھوں نے کانگریس میں شمو لیت اختیار کی ۔ دھار نور کر کے جسدِ خاکی پر آج دوپہر کو ورورا اُن کے آبائی مقام پر آخری رسو مات ادا کی جائے گی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مختلف قد رتی آفات کے تناسب میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔ ہر ڈویژنل کمشنریٹ مقام پر ریاستی آ فات ایکشن فورس تشکیل دینے کی ہدایت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دی ہے ۔ ریاستی آ فات انتظامیہ پرا دھیکرن کی کل ممبئی میں میٹنگ ہوئی اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ ریاست میں میونسپل کارپوریشن بھی اُن کے سطح پر آ فات ایمر جنسی بچائو کام کاج کرنے والے وفد تیار کریں ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ناگا لینڈ میں ریپبلکن پارٹی کے رکن اسمبلی منتخب ہوتے ہیں  تاہم  مہا راشٹر میں کیوں نہیں۔ اِس پر غور کر کے ور کرس منتخب کر نے کے لیے کام میں جُٹ جا ئیں ۔ ایسی اپیل ریپبلکن پارٹی کے صدر مرکزی مملکتی وزیر رام داس آٹھو لے نے کی ہے ۔ وہ شِر ڈی میں منعقدہ ریپبلکن پارٹی کے قومی اجلاس سے مخاطب تھے ۔ریپبلیکن پارٹی صرف اقتدار کے ساتھ جانے والی پارٹی نہیں ہے بلکہ اقتدار حاصل کرنے والی پارٹی ہے۔ ہم جس کے ساتھ کھڑے ہو تے ہیں وہ پارٹی اقتدار میں آتی ہے ۔وہ کانگریس ہو یا راشٹر وادی کانگریس یہ کام صرف  اور  صرف ریپبلکن پارٹی کا ہے ۔ یہ بات آٹھو لے نے کہی ہے ۔ فی الحال کے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکو مت میں بھی ریپبلیکن پارٹی کااہم رول ہے ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ہے ۔ ور کرس اپنے اراکین اسمبلی منتخب کر نے کے لیے کام میں لگ جائیں ۔ ایسی اپیل آٹھو لے نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد کے ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی 63؍ ویں تقسیم اسنادات تقریب گورنر نیز چانسلر رمیش بئیس کی موجود گی میں 27؍ جون کو ہو گی ۔ وائس چانسلر پر مود یو لےنے کل اِ س کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

بر قی بِل  اور  دیگر بِل اد ا کرنے کے لیے 2؍ ہزار  روپیوں کے نوٹس 30؍ ستمبر تک قبول کیے جا ئیں گے ۔ مہا وِترن نے کل یہ بات کہی ۔ صارفین کے بر قی بل کی جو رقم ہو گی اُتنی رقم کے 2؍ ہزار کے نوٹس  قبول کر نے کے لیے کوئی شرط نہیں ہو گی ۔ اِس کی وضاحت مہا وِترن نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

چِنئی سوپر کنگس نے گجرات ٹائٹنس کو 5؍ وکٹس سے شکست دتیے ہوئے پانچویں مرتبہ اِنڈین پریمئر لیگ IPL مقابلے کا خطاب حاصل کر لیا ۔ چنئی کو آخری 2؍ گیندوں میں 10؍ رنز کی ضرورت تھی ۔ رویندر جڈیجہ نے چھکا  اور  چوکا لگا تے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ گجرات نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے 20؍ اوورس میں 4؍ وکٹس کے نقصان پر 214؍ رنز بنائے ۔ اِس کے بعد بارش کی وجہ سے ڈکوَرتھ لوئس کے قانون کے مطا بق چنئی کو 15؍ اوورس میں 171؍ رنز کا ہدف حاصل ہوا ۔ رویندر جڈیجہ نے آخری گیند میں چو کا لگا کر ٹیم کو کامیابی دلائی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے میں والوج علاقے میں اِسی طرح ویجا پور سمیت دیہی علاقوں میں کل شام زور دار ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اورنگ آباد شہر میں بھی کل شام ہلکی سے اوسط بارش ہوئی ۔ عثمان آباد ضلعے میں یےڈشی میں طو فانی ہوائوں اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ۔ 

دریں اثناء آئندہ 24؍ گھنٹوں میں مراٹھواڑہ  اور  وِدربھ میںچند مقا مات پر زور دثار ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔

***** ***** ***** 





آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ گزشتہ 9؍ سال میں خواتین  ‘  پچھڑے ذاتوں  ‘  اقلیتوں  اور  ادیواسیوں کی زندگی میں فیصلہ کُن تبدیلیاں ہوئیں ‘ 

مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن کا دعویٰ

٭ مرکزی حکو مت کے 9؍ سا ل مکمل ہو نے کے ضمن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا آج سے خاص رابطہ ابھیان

٭ دیہی علاقوں کے پا نند راستوں کو دیہی راستوںمیں تبدیل کرنے کا ریاستی حکو مت کا خیال

٭ چندر پور کے کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ باڑو دھانور کر آج صبح چل بسے

٭ ریاست میں ہر ڈیویژنل کمشنر یٹ مقام پر ریاستی آ فات ایکشن فورس تشکیل دینے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت

٭ مہا راشٹر میں منتخب ہونے کے لیے ورکرس کو کام کرنے کی ریپبلیکن پارٹی کے صدر مرکزی مملکتی وزیر رام داس آٹھولے کی اپیل

٭ بر قی بِل  اور  دیگر بِل اداکرنے کے لیے 2؍ ہزار  روپیوں کےنوٹس30؍ ستمبر تک قبول کرنے کا مہا وِترن کا فیصلہ 

اور

٭ آئی پی ایل کر کٹ فائنل مقابلے میں آخری گیند پر چو کا مارتے ہوئے چِنئی سو پر کنگس فاتح


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments: