Thursday, 25 May 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں : بتاریخ : 25 مئی 2023‘ وقت : صبح 09:00 تا 09:10

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 25 May 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۵؍  مئی  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلےچند خاص خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ... 

٭ خریف ہنگام کے پس منظر میں کسا نوں کے مفاد کے مختلف اسکیموں پر  پُر اثر طریقہ کار سے عمل در آمد کرنے کی

وزیر اعلیٰ کی ہدایت ‘  بینکس نے فصل قرض دیتے وقت

CBL

 کی شرط عائد کی تو کارروائی کا اشا رہ

٭ مستقبل کے ایندھن کے طور پر گرین ہائیڈروجن پر صنعتکار غور کریں ‘  نتن گڈ کری کی اپیل

٭ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے بارہویں امتحا نات کے نتائج آج ظاہر 

٭ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی سے منسلک کالجس کی فہرست 31؍ مئی کو شائع کی جائے گی 

٭ سمرُدّھی ایکسپریس ہائی وے پر راستے کے کنارے سے گاڑی ٹکرانے پر 4؍ بھائی فوت

اور

٭ آئی پی ایل کر کٹ مقابلے میں ممبئی اِنڈینس کی لکھنئو سوپر جائنٹس سے 81؍ رنز سے کامیابی 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ آئندہ خریف ہنگام کے لیے کسا نوں کے مفاد کی خاطر مختلف تدا بیر کی گئی ہیں ۔ اِس پر  پُر اثر طریقے سے عمل در آمد کر تے ہوئے کسانوں بہترین بیج  ‘  کھاد  دینے کے لیے زرعی شعبہ توجہ دیں ۔ ایسی ہدا یت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دی ہے ۔ وہ کل ممبئی میں ریاستی قبل از خریف ہنگام جائزہ میٹنگ سے مخا طب تھے ۔ اِس سال کے مانسون پر  ال نینو   کا اثر ہونے کا قیاس ہے ۔ ایسے حا لات میں کسا ن تخم ریزی کے لیے عُجلت نہ کریں ۔ منا سب بارش  اور  زمین میں نمی دیکھ کر ہی تخم ریزی کا فیصلہ کریں ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھر نویس نے صحا فیوں کو حکو مت کے فیصلوں کی معلو مات دیتے ہوئے کہا کہ  سی  ایم  فیلو  اسکیم کا دوسرا مر حلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ بینکس نے کسا نوں کو فصل قرض دیتے وقت CBL کی شرط عائد کی تو کارروائی کا اشا رہ انھوں نے دیا ۔

***** ***** ***** 

آئندہ خریف ہنگام میں کسا نوں کو بیج  ‘  کھاد ‘  زرعی اوزار خریدی کرنے اِسی طرح بینکس سے قرض حاصل کرنے کےکاموں میں متعلقہ افسران تعاون کریں ۔ ایسی ہدایت زرعی وزیرعبد الستار نے دی ہے ۔ وہ کل ممبئی میں ریاستی سطح کی قبل از خریف ہنگام جائزہ میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ حکو مت نے اِس سال خریف ہنگام میں ریکارڈ پیدا وار حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے ۔ یہ بات انھوں نے کہی ۔ ریاست میں اِس سال جون سے ستمبر کے دوران 96؍ فیصد بارش ہونے کی اطلاع محکمہ موسمیات کے آفیسر کے  ایس  ہوساڑیکر نے میٹنگ میں دی ۔ محکمہ موسمیات کے اندازے کے مطا بق ریاست میں تقریباً 9؍ جون کو مانسون کی آمد ہو گی ۔ یہ بات انھوں نے کہی ۔

***** ***** ***** 

مختلف صنعتوں میں انقلاب بر پا کر نے کی طا قت رکھنے والے گرین ہائیڈروجن کو مستقبل کے ایندھن کے طور پر غو رکریں ۔ ایسی اپیل راستوں کی آمد و رفت  اور  شاہراہ وزیر نتن گڈکری نے کی ہے ۔ وہ کل نئی دِلّی میں اِنڈین انڈسٹریز تنظیم کے سا لا نہ اجلا س سے مخاطب تھے ۔ کیمیا  ‘  فولاد  اور  ادویات کی پیدا وار کے شعبوں میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کو فوقیت دیں۔ ایسی ہدایت گڈ کری نے دی ۔

***** ***** ***** 

پارلیمانی امور کے وزیر پر لہاد جو شی نے سیاسی پارٹیوں سے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شر کت کر نے کی اپیل کی ہے ۔ وزیر اعظم اِس مہینے کی 28؍ تاریخ کو پارلیمنٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کو ملک کے نام وقف کریں گے ۔ کل نئی دِلّی میں میڈیا کے افراد سے گفتگو کر تے ہوئے جوشی نے متعدد اپو زیشن پارٹیوں کے افتتاحی تقریب میں شر کت نہ کرنے کے فیصلے پر ناخوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخ ساز پروگرام ہے  اور  یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے ۔

***** ***** ***** 


وزیر داخلہ امِت شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت آتم نِر بھر بھارت کی ایک علا مت ہونے کے ساتھ ساتھ سبھی بھارتی باشندوں کی امیدوں  اور  امنگوں کا مرکز ہو گی ۔کل نئی دِلّی میں میڈیا سے بات کر تے ہوئے امِت شاہ نے کہا کہ اتوار کو وزیر اعظم نئی عمارت کا افتتاح کر تے ہوئے لوک سبھا اسپیکر کی نشست کے نزدیک ایک تاریخی  ‘  سنہری شاہی عصا  Sengol کو بھی نصب کریں گے ۔

ایسے عصا کا استعمال 14؍ اگست 1947؁ء کو بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جوا ہر لال نہرو نے اُس وقت کیا تھا جب انگریز وں سے بھارت کی طرف اقتدار کی منتقلی ہوئی تھی ۔ Sengol ایک تمل لفظ ہے جس کا مطلب دولت سے بھر پور ہونا اور  اخلا قی حکمرا نی ہے ۔ یہ شاہی عصا بھارت کی فنکاری کا ایک شاہکار ہے جو اوپر سے نیچے تک زبر دست کاریگری کا ایک نمو نہ ہے ۔ اِسے الہ آباد کے ایک میو زیم سے لا یا گیا ہے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


عام آدمی پارٹی کے چیف نیز دِلّی کے وزیر اعلیٰ اروِند کیجری وال نے کل ممبئی میں سابق وزیر اعلیٰ نیز اُدھو باڑا صاحب ٹھاکرے شیو سینا کے چیف اُدھو ٹھاکرے سے ملاقات کی ۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگوَنت مان بھی اِس موقعے پر موجود تھے ۔ بعد ازاں دونوں رہنمائوں نے ایک مشتر کہ پریس کانفرنس میں مرکزی حکو مت کے فیصلوں  او ر پا لیسیوں پر تنقید کی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی ثانوی  و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے جماعت بارہویں کے امتحا نات کے نتائج آج ظاہر کیے جا رہے ہیں ۔ دو پہر 2؍ بجے  یہ نتائج ظاہر کیے جا ئیں گے ۔ طلباء بورڈ کی ویب سائٹ maharesult.nic.in    پر یہ نتائج دیکھ سکتے ہیں ۔ 

پونے  ‘  ناگپور  ‘  اورنگ آ باد  ‘  ممبئی  ‘  کولہا پور  ‘  امر وتی  ‘  ناسک  ‘  لاتور  اور  کو کن اِن9؍ ڈیویژنل بورڈس کی معرفت یہ امتحا نات لیے گئے تھے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی سے منسلک کالجس کے منطور شدہ کورسیس  اور  داخلوں کے لیے منظور نشستوں کی فہرست31؍ مئی کو شائع کی جائے گی ۔ نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل اِسی طرح گنجائش سے زیادہ نشستوں کے داخلوں کو منظوری نہیں دی جا ئے گی ۔ ایسا حکم وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو لے نے دیا ہے ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد ضلعے میں واشی زرعی پیدا وار بازار کمیٹی کے چیئر مین کے عہدے پر راشٹر وادی کانگریس کے رنجیت گائیکواڑ تاہم نائب چیئر مین کے عہدے پر اُدھو باڑاصاحب ٹھاکرے شیو سینا کے تا تیا صاحب گائیکواڑ منتخب ہوئے ہیں ۔ پرانڈا زرعی پید اور بازار کمیٹی کے انتخا بی عمل کے لیے اجلاس میں ایک بھی ڈائریکٹر حاضر نہ رہنے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ اِس موقعے پر مہا وِکاس آگھاڑی اِسی طرح مہایو تی کے ور کرس کے مابین مار پیٹ ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریزرو بینک آف اِنڈیا کے گور نر شکتی کانت داس نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ 2؍ ہزار  روپئے کے نوٹ واپس لینے کا عمل بلا رکا وٹ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریزر وبینک مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ نئی دِلّی میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر گزشتہ برس کی مجموعی گھریلو پیدا وار سات فیصد سے زیادہ ہو تو اِس میں حیرانگی کی کوئی بات نہیں ہو گی ۔ شکستی کانت داس نے مزید کہا کہ مرکزی بینک کو اِس بات سےاعتماد حاصل ہوا ہے کہ زراعت کے شعبے نے تر قی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اِس سال معمول کے مانسون کی امید کے ساتھ ہی خد مات سے متعلق شعبہ بھی بہت اچھی کار کر دگی جا ری رکھے گا ۔

***** ***** ***** 

ناگپور- ممبئی سمرُدّھی ہائی وے پر کل صبح ہوئے ایک حادثے میں 4؍ بھائی فوت ہو گئے ۔ جالنہ سے شِر ڈی کی جانب جا رہی ایک گاڑی کو نیند کا جھو کا آنے کی وجہ سے گاڑی راستے کے کنا رے ٹکرا گئی۔ اِس حادثے میں شرینیواس گوڈ  ‘  کرشنا گوڈ ‘  سنجیو گوڈ  اور  سُریش گوڈ چل بسے  تاہم  بھگوَنت گوڈ حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں ۔

***** ***** ***** 

اِنڈین پریمئر لیگ  آئی پی ایل مقابلے میں پلے آف رائونڈ میںممبئی اِنڈینس نے لکھنئو سو پر جائنٹس ٹیم کو 81؍ رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی  اور  آئند رائونڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ۔ ممبئی اِنڈینس نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے مجوزہ  اوورس میں 8؍ وکٹس کے نقصان پر 182؍ رنز بنا ئے ۔ 183؍ رنز کے ہدف کا پیچھا کر تے ہوئے لکھنئو سو پر جائنٹس ٹیم 16؍ اوور  اور  3؍ گیندوں میں 101؍ رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی  اور  اِس مقابلے میں لکھنئو سو پر جائنٹس کی ٹیم باہر ہو گئی ۔

اِسی بیچ پلے آف گروپ کا فیصلہ کُن مقابلہ کل ممبئی اِنڈینس  اور  گجرات ٹائٹنس کے در میان ہو گا ۔ احمد آباد میں نریندر مودی اسپورٹس کامپلکس میں یہ مقابلہ کھیلا جا ئے گا ۔ اِس مقابلے میں شکست حاصل کرنے والی ٹیم مقابلے سے باہر ہو جا ئے گی ۔ تاہم فاتح ٹیم کا مقابلہ اتوار کو چنئی سو پر کنگس سے فائنل میں ہو گا ۔

***** ***** ***** 




آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے  ...


٭ خریف ہنگام کے پس منظر میں کسا نوں کے مفاد کے مختلف اسکیموں پر  پُر اثر طریقہ کار سے عمل در آمد کرنے کی

وزیر اعلیٰ کی ہدایت ‘  بینکس نے فصل قرض دیتے وقت

CBL

 کی شرط عائد کی تو کارروائی کا اشا رہ

٭ مستقبل کے ایندھن کے طور پر گرین ہائیڈروجن پر صنعتکار غور کریں ‘  نتن گڈ کری کی اپیل

٭ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے بارہویں امتحا نات کے نتائج آج ظاہر 

٭ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی سے منسلک کالجس کی فہرست 31؍ مئی کو شائع کی جائے گی 

٭ سمرُدّھی ایکسپریس ہائی وے پر راستے کے کنارے سے گاڑی ٹکرانے پر 4؍ بھائی فوت

اور

٭ آئی پی ایل کر کٹ مقابلے میں ممبئی اِنڈینس کی لکھنئو سوپر جائنٹس سے 81؍ رنز سے کامیابی  


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭






No comments: