Monday, 29 May 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں : بتاریخ : 29 مئی 2023‘ وقت : صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 29 May 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۹؍  مئی  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند خاص خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ... 

٭ پارلیمنٹ کی نئی عمارت  آتم نِر بھر تا کے جذبات کی نشانی ہے  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی کا جذبہ

٭ نئے پارلیمنٹ ہائوس کی نقاب کشائی کے ضمن میں 75؍ روپیوں کے سِکّے  اِسی طرح ڈاک ٹکٹ کا اجراء

٭ لوک سبھا  -    اسمبلی انتخاب کے پس منظر میں اسسٹنٹ ضلع آنتخابی آفس کو دیگر کام سپرد نہ کرنے کا ریاستی حکو مت کا حکم 

٭ ممبئی کے واندرے - ورسووا سمندری راستے کو  ’’مجا ہد آ زادی سا ور کر واندرے-ورسوواسمندری پُل‘‘  نام دینے کا  اور  مجاہد آ زادی سا ور کر بہادری ایوارڈ دینے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان

٭ عثمان آ باد میں آج سے 6؍ روزہ ڈرامہ فیسٹِوَل 

٭ بھارت کے بیڈ مِنٹن کھلاڑی  ایچ  ایس  پرانوئے   نے ملیشیاء ماسٹرس بیڈ مِنٹن خطاب جیت کر رقم کی تاریخ

اور

٭ بارش کی وجہ سے ملتوی کیا گیا  آئی پی ایل کر کٹ مقابلے کا فائنل آج کھیلا جائے گا


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ کل بھارت کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت ملی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دِلّی میں کل صبح اِسے ملک کے نام وقف کیا  اور  سینگول اعصا کو نصب کیا ۔ اِن کے ساتھ لوک سبھا کے اسپیکر  اوم بِر لا بھی تھے ۔ نریندر مودی  ‘  اوم بِر لا   اور  کا بینی وزارء نے سبھی مذہبوں کے دعائیہ جلسے میں شر کت کی ۔ اِس تاریخی موقعے پر وزیر اعظم نے 75؍ روپئے کا ایک سکّے  اور  ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ 

نئی عمارت کے لوک سبھا ایوان میں قوم سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت سے بھارت کی تر قی کے ساتھ ساتھ دنیا کی تر قی بھی ہو گی ۔پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد قوم سے خطاب کر تے ہوئے مودی نے زور دے کر کہا کہ یہ محض ایک عمارت نہیں ہے بلکہ یہ خود کفا لت کی عکا سی ہے  اور  140؍ کروڑ  بھارتیوں کا خواب  او رامنگ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کا مندر ہے جسے دنیا کو بھارت کے عزائم کا پیغام ملتا ہے ۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم بِر لا نے بھی اجتماع سے خطاب کیا ۔ صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو  اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے  پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقعے پر ملک کو مبارکباد دی ہے ۔

صدر جمہوریہ  اور  نائب صدر جمہوریہ کے پیغامات راجیہ سبھا کے نائب چیئر مین ہری ونش نے پڑھ کر سنائے ۔صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا خیر مقدم کیا  ہے ۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح ملک کی تاریخ میں سنہری لفظوں میںسے رقم کیا جائے گا ۔ اُن کیایہ پیغام راجیہ سبھا کے نائب چیئر مین ہری ونش نے پڑ ھ کر سنا یا ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح ملک کے لیے فخر   اور  انتہائی خوشی کی بات ہے ۔ یہ بات کہتے ہوئے پارلیمنٹ ملک کے لیےایک مشعل راہ ہے  صدر جمہوریہ نے کہا کہ پار لیمنٹ کی نئی عمارت ہمارے جمہوری سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم نے اِس عمارت کا افتتاح کیا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اعتماد کی علامت ہے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نے کل اپنے من کی بات کے ما ہا نہ ریڈیو پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔آ کاشوانی پر اِس پروگرام کا یہ 101؍ واں نشر یہ تھا ۔ وزیر اعظم نے نو جوانوں میں ایک بھارت شریشٹھ بھارت   کے جذبے کو مضبوط بنا نے  اور  یوا سنگم کی منفرد کو ششوں کو اجا گر کیا ۔ مودی نے کہا کہ تعلیم کی وزارت نے ملک کے اتحاد اور تنوع کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھا یا ہے ۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ کئی بڑی کمپنیوں کے CEO's  اور  سر کر دہ تاجر  بھارت کی سیر کے لیے آئے ۔ انھوں نے فخر یہ طور پر کہا کہ دیگر ملکوں کے رہنمائوں نے اپنی جوانی کے دور میں بھارت آنے کے بارے میں انھیں بتا یا ۔

پانی کے تحفظ کے موضوع پر وزیر اعظم نے اِس سمت لوگوں کی کوششوں کا خاص طور پر ذکر کیا ۔ انھوں نے 50؍ ہزار سے زیادہ امرت سرووروں کی تعمیر پر خوشی کااظہار کیا ۔ انھوں نے پانی کے تحفظ سے متعلق کچھ اسٹارٹ اپس کا بھی ذکر کیا ۔ 

***** ***** ***** 

ممبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹِس کے طورپر جسٹِس رمیش دھانو کا  نے کل عہدے  اور  رازداری کا حلف لیا ۔ گورنر رمیش بئیس کی موجودگی میں یہ حلف بر داری تقریب عمل میں آئی ۔ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو نے جسٹِس آر ڈی دھا نو کا  کو 46؍ ویں چیف جسٹِس کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ دھا نو کا  کا چیف جسٹِس کا عرصہ 4؍ یوم کا ہو گا ۔ وہ 31؍ مئی کو سبکدوش ہو رہے ہیں ۔

***** ***** ***** 

آئندہ لوک سبھا  -   اسمبلی انتخابات کی تیاری کے نظر یہ سے اسسٹنٹ ضلع انتخا بی آفیسر  اور  اُن کے تحت آ نے والے ملازمین کو دیگر کام سپرد نہ کریں ۔ ایسا حکم جاری کیا گیا ہے ۔ اِس ضمن میں مکتوب ریاستی حکو مت نے جاری کیا ہے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مجا ہد آ زادی سا ور کر کی 140؍ ویں جینتی کے ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کل پارلیمنٹ ہائوس میں سا ور کر کی تصویر کو ہار پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ دِلّی میں مہا راشٹر سدن میں بھی مجا ہد آزادی ساور کر کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے خراج عقیدت پیش کیا ۔ ماریشس کی راجدھا نی میں مجا ہد آ زاد ساور کر کے نصب مجسمے کی رسمِ نقاب کشائی کل وزیر  رویندر چو ہان کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ ماریشس کے صدر  پر تھوی راج سنگھ روپن  اِس تقریب میں بطور صدر موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کل مجا ہد آ زادی گورو دِن  منا یا گیا ۔ ممبئی میں اِس ضمن میں سا ور کر کےحیات پر مبنی ایک ثقا فتی پروگرام  کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِس پروگرام میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے موجود تھے ۔ مجا ہد آ زادی سا ور کر کے کار ناموں کے ضمن میں ممبئی کے واندرے-ورسووا سمندری راستے کو مجاہد آزادی سا ور کر واندرے-ورسووا سمندری پُل کا نام دینے کا اعلان وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر کیا ۔ مرکزی حکو مت کے بہا دری  ایوارڈ کے طرز پر مجاہد آ زادی ساورکر بہادر ی  ایوارڈ تقسیم کیے جا ئیں گے ۔ یہ بات انھوں نے کہی ہے ۔ اورنگ آ باد شہر کے سمرتھ نگر علاقے میں سا ور کر کے قدِ آ دم مجسمے پر مختلف تنظیموں ‘ پارٹیوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ عثمان آ باد سمیت ڈویژن کے دیگر مقا مات پر سا ور کر جینتی کے ضمن میں مختلف پر گرامس کا اہتمام کیاگیا تھا ۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد میں منعقدہ 6؍ روزہ ڈرامہ فیسٹِوَل کا افتتاح ادا کار  اُمیش جگتاپ کے ہاتھوں آج ہو رہا ہے ۔ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے سب سینٹر کے شعبہ ڈرامہ  اور  شعبہ عوامی فن  اِسی طرح اکھِل بھارتیہ مراٹھی ناٹیہ پریشد کی جانب سے اِس فیسٹِوَل کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

بھارت کے بیڈ مِنٹن کھلاڑی  ایچ  ایس  پر نوائے  نے ملیشیا ماسٹر بیڈ منٹن خطاب جیت لیا ہے ۔ انھوں نے کل شام کوا لا لمپور میں مردوں کے سنگلز کے فائنل مقابلے میں چین کے Weng Hong Yang  کو21 - 18 ‘21 -13 ‘21 - 19 ؍  سے ہرا دیا ۔ پہلی بار کھیلتے ہوئے Prannoy     اور   Weng  کے در میان پہلے  گیم میں سخت مقابلہ آ رائی ہوئی ۔ خواتین سنگلز مقابلے میں  پی  وی  سندھو سیمی فائنل میں ہار نے کے بعد مقابلے سے با ہر ہو گئی ہیں ۔

***** ***** ***** 

اِنڈین پریمئر لیگIPL  کر کٹ مقابلے کا فائنل کل بارش کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ۔ یہ مقابلہ آج ہو گا ۔ احمد آباد  کے نریندر مودی کر کٹ کامپلیکس میں گجرات ٹائٹنس  اور  چنئی سو پر کنگس کے در میان پر مقابلہ ہوناتھا ۔ احمد آ باد میں کل شام سے بارش جاری تھی ۔ پہلے مقابلہ تاخیر سے شروع ہو گا ۔ ایسا ظاہر کیا گیا ۔ تاہم بارش جاری رہنے کی وجہ سے مقابلہ منسوخ کیا گیا ۔ آج اِسی مقا م پر فائنل مقابلہ ہو گا ۔ شام ساڑھے سات بجے مقابلے کا آغاز ہو گا ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد میں کل دوپہر کو بارش ہوئی ۔ اِس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے ۔ اورنگ آباد ضلعے کے شیور علاقے میں ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ۔ ہنگولی شہر سمیت نوا حی علاقوں میں کل دو پہر کو بارش ہوئی ۔ کو کن  ‘  وسطی مہاراشٹر  ‘  مراٹھواڑہ  اور  وِدربھ میں آج زور دار ہوائوں  اور  بجلیوں کی کڑک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظا ہر کیا ہے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے  ...

٭ پارلیمنٹ کی نئی عمارت  آتم نِر بھر تا کے جذبات کی نشانی ہے  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی کا جذبہ

٭ نئے پارلیمنٹ ہائوس کی نقاب کشائی کے ضمن میں 75؍ روپیوں کے سِکّے  اِسی طرح ڈاک ٹکٹ کا اجراء

٭ لوک سبھا  -    اسمبلی انتخاب کے پس منظر میں اسسٹنٹ ضلع آنتخابی آفس کو دیگر کام سپرد نہ کرنے کا ریاستی حکو مت کا حکم 

٭ ممبئی کے واندرے - ورسووا سمندری راستے کو  ’’مجا ہد آ زادی سا ور کر واندرے-ورسوواسمندری پُل‘‘  نام دینے کا  اور   مجاہد آ زادی سا ور کر بہادری ایوارڈ دینے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان

٭ عثمان آ باد میں آج سے 6؍ روزہ ڈرامہ فیسٹِوَل 

٭ بھارت کے بیڈ مِنٹن کھلاڑی  ایچ  ایس  پرانوئے   نے ملیشیاء ماسٹرس بیڈ مِنٹن خطاب جیت کر رقم کی تاریخ

اور

٭ بارش کی وجہ سے ملتوی کیا گیا  آئی پی ایل کر کٹ مقابلے کا فائنل آج کھیلا جائے گا


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭










No comments: