Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 27 May 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۷؍ مئی ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ آئندہ 6؍ ماہ میں ممبئی تک مکمل سمرُدّھی ہائی وے شروع ہو جائے گا ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے
٭ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر جمہوریہ کےہاتھوں کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضداشت کو سپریم کورٹ نے
خارج کر دیا
٭ اہلیابائی ہولکر کی یاد میں ریاست میں 50؍ دیہاتوں میں تمام سہو لتوں سے آراستہ سماجی میٹنگ ہال تعمیر کرنے کو منظوری
٭ ایک ہی چھت کے نیچے کئی اسکیموں کا فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ حکو مت آپ کے در وازے پر اِس پروگرام پر عمل در آمد
انقلا بی تبدیلی ہے ‘ وزیر اعلیٰ کے جذبات
٭ ریاست میں شیوچرتّر سے متعلق مقامات کو جوڑا جائے گا ‘ چھتر پتی شیواجی مہاراج سر کٹ تیار کیا جائے ‘
گورنر رمیش بئیس کی ہدایت
٭ مرکزی ثقا فتی وزارت کی جانب سے آج ایلورہ میں قلعے‘ کہا نی اور غار فیسٹیول کا اہتمام
٭ پرانڈا زرعی پیدا وار بازار کمیٹی کے چیئر مین اور نائب چیئر مین بلا مقا بلہ منتخب
اور
٭ آپی پی ایل کر کٹ مقابلےمیں فائنل کل گجرات ٹائٹنس اور چنئی سو پر کنگس کے ما بین ہو گا ‘ ممبئی اِنڈینس کی ٹیم کو
62
؍ رنز سے شکست
اب خبریں تفصیل سے....
آئندہ 6؍ ماہ میں ممبئی تک مکمل سمرُدّھی ہائی وے شروع ہو جائے گا۔ ایسا تیقن وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ظاہر کیا ہے ۔ ناگپور سے ممبئی تک سمرُدّھی ہائی وے کے دوسرے مر حلے کا افتتاح کل وزیر اعلیٰ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھر نویس کے ہاتھوں شر ڈی میںہوا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ شِر ڈی سے بھر ویرسے 80؍ کلو میٹر دوسرا یہ مر حلہ ہے ۔ سمرُدّھی ہا ئی وے کو گڈ چِرولی تک لے جا یا جا ئے گا ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ نے پنی مخاطبت میں کہی ۔
اِس موقعے پر مخاطبت میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اپنی مخا طبت میں کہا کہ حال ہی میں اِس ہائی وے پر ہوئے مختلف حادثات کے پس منظر میں حادثات کو ٹالنے کے لیے گاڑی ڈرائیورس کو رفتار سے کنٹرول رکھنے کی اپیل نائب وزیر اعلیٰ نے کی۔
***** ***** *****
وزیر آعظم نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی حکو مت کو 9؍ سال مکمل ہو ئے ۔ اِس ضمن میں بھارتیہ جنتا پارٹی 30؍ مئی سے عوامی رابطہ مہم شروع کر رہی ہے ۔ اِس مہم میں حکو مت کے کاموں کو عوام تک پہنچا نے کی کوشش کی جائے گی ۔
اِسی بیچ حکو مت کو 9؍ سال مکمل ہونے کے سلسلے میں آج مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی وزیر امِت شاہ ایک قو می مذاکرے کا افتتاح کریں گے ۔
***** ***** *****
دِلّی میں نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر جمہوریہ کے ہاتھوں کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضداشت کل سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ۔ اِس عرضداشت پر سماعت کرنا مناسب نہیں ۔ یہ بات عدالت نے کہی ہے ۔ اِس کے بعد عرضداشت داخل کرنے والے وکلاء نے یہ عرضداشت واپس لے لی ۔ اِسی بیچ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کل وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ اِس موقعے پر 75؍ روپئے کے نئے سکّے کا اجراء عمل میں آئے گا ۔
***** ***** *****
اہلیا بائی ہولکر کی یاد میں ریاست کے 50؍ دیہاتوں میں تمام سہو لتوں سے آ راستہ سما جی ہال تعمیر کرنے کو منظوری دی گئی ہے ۔ اِس کی اطلاع دیہی تر قیاتی اِسی طرح سے پنچایت راج وزیر گریش مہا جن نے دی ۔ وہ کل ممبئی میں اِس ضمن میں میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ اِس کے ذریعے سے جا لنہ‘ ناندیڑ سمیت جلگائوں‘ احمد نگر ‘کو لھاپور ‘ نندور بار‘ پونے‘ ایوت محل‘ رتنا گیری ‘ سا تارا ‘ سندھو درگ ‘ چندر پور ‘ امرا وتی‘ ناگپور وغیرہ اضلاع کو منتخب کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
حکو مت آ پ کے در وازے پر نامی پروگرام کے سبب Benificiaries کو ایک ہی چھت کے نیچے متعدد اسکیمات کا فائدہ حاصل ہو رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نےیہ بات کہی ۔ انھوں نے کہا کہ اِس پروگرام پر عمل در آمد کرنے کا فیصلہ نہایت فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے ۔ وہ کل اورنگ آ باد ضلعے کے کنڑ میں حکو مت آ پ کے در وازے پر نامی پروگرام کا آغاز کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔
مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ ‘ نگراں وزیر سندیپان بھومرے ‘ امداد باہمی کے وزیر اتُل ساو ے ‘ وزیر زراعت عبد الستار ‘ رکن اسمبلی ہری بھائو باگڑے ‘ ضلع کلکٹر آستک کمار پانڈے اِس موقعےپر موجود تھے ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے تیقن دیا کہ عوام کے کام کے لیے یہ حکو مت ہمیشہ کوشش کرتی رہے گی ۔
اِس پروگرام میں وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں کسانوں میں ٹریکٹر اور کاشتکاری کے اوزار تقسیم کیے گئے ۔ وزیر اعلیٰ نےاِس موقعے پر کسانوں سے اپیل کی کہ وہ زراعت اور اُس سے منسلک کاروبار میں مشنری کا استعمال کر کے اپنی آمدنی میں اضا فے کی کوشش کریں ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
لاتور ضلعے کے اودگیر میں حکو مت آپ کے در وازے پر نامی پروگرام کےآغاز رکن اسمبلی سنجئے بنسوڑے کے ہاتھوں کیا گیا ۔ اِس پروگرام کے سبب حکو مت کی اسکیمات کا فائدہ ایک ہی چھت کے نیچے براہِ راست ملے گا ۔ اِسی لیے اودگیر او ر جل کوٹ تعلقے کے زیادہ سے زیادہ شہر یان اِس پروگرام سے فائدہ اٹھا ئیں اور حکو مت کی مختلف اسکیمات کی معلو مات حاصل کریں ۔ ایسی اپیل رکن اسمبلی سنجئے بنسوڑے نے کی ہے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی شیواجی مہارج کی راجیہ ابھیشیک فیسٹیول کو ساڑھے تین سو سال مکمل ہو رہے ہیں ۔ اِس ضمن میں شیو چرتر سے متعلق مقامات کو جوڑ نےوالا چھتر پتی شیو اجی مہا راج سر کٹ تیار کیا جائے ۔ایسی ہدایت گورنر رمیش بئیس نے دی ہے ۔
***** ***** *****
مرکزی ثقا فتی وزارت کی جانب سے آج اورنگ آ باد ضلعے کے ایلو رہ میں قلعے کہانی اور غار اِس فیسٹول کا اہتمام کیا گیا ۔ اشس کے تحت ادب ثقا فت فن آ ثار قدیمہ اور تاریخ میں ہم آہنگی پیدا کی جائے گی ۔ آج صبح سات سے دس کے در میان ہیریٹیج واک تصویری نمائش اور مصوری کے کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ تاہم شام کو ساڑھے پانچ سے آٹھ کے در میان ثقا فتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر کے مو لا ناآ زاد کالج آف آرٹس ‘ سائنس اینڈ کامرس کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر فاروقی کو مرکزی حکو مت کے یو نیور سٹی گرانٹس کمیشن کے اسٹینڈنگ کمیٹی ممبر کے طور پر چنا گیا ہے ۔ اِس انتخاب پر مختلف شعبہ کے اساتذہ نے ڈاکٹر مظہر فاروقی کو استقبال کیا اور اُن کو مبارکباد پیش کی ۔
***** ***** *****
عثمان آباد ضلعے کے پرنڈا زرعی پیدا وار بازارکمیٹی کے چیئر مین عہدے پر مہا وِکاس آ گھاڑی کے جئے کمار جین اور ڈپٹی چیئر مین عہدے پر سنجئے پوار بلا مقا بلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔ اِن دونوں عہدوں کے لیے ایک ایک ہی در خواستیں داخل کی گئی تھی اسی لیے اسسٹنٹ رجسٹرار امداد ی تنظیم کے آفیسر کمار بار کُل نے مذکورہ امید واروں کو بلا مقابلہ فاتح قرار دیا ۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگ IPL کر کٹ ٹورنامنٹ کے آخری مقابلہ کل گجرات ٹائٹنس اور چنئی سوپر کنگس کے ما بین کھیلا جائے گا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے پلے آف مقابلے میں گجرات ٹائٹنس کی ٹیم نے ممبئی اِنڈینس کو 62؍ رنوں سے شکست دے کر آخری مقابلے میں جگہ بنا لی ۔ گجرات کی ٹیم نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے مقررہ اوورس میں 233؍ رن بنائے تھے ۔ شوبھ من گِل نے 60؍ گیندوں میں
129؍ رن بنائے ۔ جوابی بلّے بازی میں ممبئی کی ٹیم 18؍ ویں اوور میں محض171؍ رن ہی بنا سکی ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں آج سے 31؍ مئی تک آم مہوتسو کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ چھتر پتی شیواجی مہاراج زرعی بازار کمیٹی اور مہا راشٹر زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن کی جانب سے اِس مہوتسو کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن کے چیئر مین رادھا کرشن پٹھاڈے نے یہ بات بتائی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ نگراں وزیر سندیپان بھومرےکے ہاتھوں اِس آم مہوتسو کا آغاز کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعلیٰ آنجہا نی وِلاس رائو دیشمکھ کی 78؍ ویں جینتی کے موقعے پر لاتور سمیت ریاست بھر میں اُنھیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اِسی منا سبت سے مختلف پروگرامس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِسی سلسلے میں لاتور کے نیوڑی میں واقع وِلاس شکر کار خانے میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔جس میں 73؍ افراد نے اپنے خون کا عطیہ دیا ۔ اِسی طرح لاتور تعلقے کے واسن گائوں میں وِلاس رائو دیشمکھ کی تصویر پر پھولوں کا ہار پہنا کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اورنگ آباد شہر ضلع کانگریس سمیتی کی جانب سے بھی آنجہا نی وِلاس رائو دیشمھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
***** ***** *****
پر بھنی میں فروغِ ہنر مندی ‘ روزگار اور صنعت وحرفت رہنمائی کے ضلعی مرکز کی جانب سے حکومت آپ کے در وازے پر نامی پروگرام کے تحت بے روز گار نو جوانوں کے لیے آج پنڈت دین دیال اُپا دھیائے آن لائن روز گار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ ضلعے کے بے روز گار نوجوان امید وار www . mahaswayam . gov. in اِس ویب سائٹ پر اندراج کر وائیں ۔ فروغِ ہنر مندی ‘ روز گار اور صنعت و حرفت شعبے کے اسسٹنٹ کمشنر پرا سو کھندارے نے یہ اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ آئندہ 6؍ ماہ میں ممبئی تک مکمل سمرُدّھی ہائی وے شروع ہو جائے گا ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے
٭ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر جمہوریہ کےہاتھوں کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضداشت کو سپریم کورٹ نے
یاد میں ریاست میں 50؍ دیہاتوں میں تمام سہو لتوں سے آراستہ سماجی میٹنگ ہال تعمیر کرنے کو منظوری
٭ ایک ہی چھت کے نیچے کئی اسکیموں کا فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ حکو مت آپ کے در وازے پر اِس پروگرام پر عمل در آمد
انقلا بی تبدیلی ہے ‘ وزیر اعلیٰ کے جذبات
اور
٭ آپی پی ایل کر کٹ مقابلےمیں فائنل کل گجرات ٹائٹنس اور چنئی سو پر کنگس کے ما بین ہو گا ‘ ممبئی اِنڈینس کی ٹیم کو
62
؍ رنز سے شکست
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭
No comments:
Post a Comment