Tuesday, 6 June 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 6 ؍ جون 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 06 June 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۶؍  جون   ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ ماحول دوست تر قی حکو مت کی ترجیحات میں شامل ہیں  ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  

٭ رائے گڑھ قلعے پر آج چھتر پتی شیواجی مہاراج کی ساڑھے تین سو ویں یومِ تاج پوشی کی تقریب

٭ دسویںجماعت کے سپلیمنٹری امتحان کے لیے آن لائن درخواست دینے کا عمل کل سے شروع ہو گا 

اور

٭ جالنہ زرعی پیدا وار بازار کمیٹی کے چنا خریدی مرکز میں آگ لگنے سے ہوا بڑا نقصان

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ماحول دوست تر قی ریاستی حکو مت کی تر جیح ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یہ بات کہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ریاست موجود  سہیادری پہاڑی سلسلہ  ‘  ساحل سمندر  اور  مغربی گھاٹ  کی بقا ہم سبھی کی ذمہ داری ہے ۔ میرا کُرہ ارض نامی مہم کے تیسرے مر حلے کے ایوارڈس  کل ممبئی میں وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔اِس موقعے پر وہ اظہار خیال کر رہے تھے ۔انھوں نے بتا یا کہ  ریاست کے ناگپور  ‘   ممبئی  میٹروپولیٹن ریجنل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی   اِسی طرح   اورنگ آباد  ‘  رتنا گیری  اور  ناسک شہروں میں سر کیو لر اِکا نا می پارک قائم کیے جا ئیں گے ۔ جہاں بےکار ہو چکی اشیاء کو دوبارہ قابلِ استعمال بنا یا جائے گا ۔

کل عالمی یومِ ماحو لیات منا یا گیا ۔ اِس موقعے پر متعدد پروگرامس کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِسی سلسلے میں  اورنگ آباد کے سڈ کو علاقے میں واقع  با ڑا صاحب ٹھاکرے یادگار پارک میں شجر کاری کی گئی ۔ اِس موقعے پر  امداد باہمی کے وزیر  اتُل ساوے  ‘  میونسپل کارپوریشن کے منتظم  جی  شریکانت  ‘  شجر کاری کے لیے اقدامات کرنے والی تنظیموں کے کار کنان   اور  شہر یان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ اِس موقعے پر جناب اتُل سا وے نے کہا کہ اورنگ آباد شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے ماحول دوست افرادکو مسلسل کوشش کر نا چاہیے ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے میں  ’’  ہر گھر نر سری  ‘‘  پروگرام کے تحت تمام نگر پالیکائوں میں  پودوں کی نرسریوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اِس کے لیے گزشتہ روز بھی  کم یاب درختوں کے بیج جمع کیے گئے ۔ اِس میں لاتور ضلع انتظامیہ  ‘  سہیادری  دیو را  ‘  دا  سنسکرتی فائونڈیشن  اور  لاتور  درخت تحریک  نامی تنظیموں کی فعال شر کت سے یہ مہم چلائی گئی ۔

***** ***** ***** 

عالمی یومِ ما حولیات کے موقعے پر  پر بھنی کی وسنت رائو نائک مراٹھواڑہ زرعی یو نیور سٹی میں مخصوص تشہیری پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِس موقعے پر  ڈاکٹر  دھرم راج گوکھلے نے کہا کہ  ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے زرعی پیدا وار متاثر ہوئی ہے  لہذا  زرعی یو نیور سٹیوں کو  اِس کا حل تلاش کرنے کے مقصد سے تحقیق کرنا چاہیے ۔ انھوں نے پلاسٹک کے استعمال  اور  تیاری پر پا بندی عائد کرنے کی ضرورت کا بھی اظہار کیا ۔

اِس موقعے پر اظہار خیال کر تے ہوئے  فیلڈ پبلیسٹی آفیسر   مادھو جائے بھائے نے کہا کہ فطرت کی سلامتی  اور  بقاکی خاطر  مشن لائف کے مقاصد کی تکمیل ضروری ہے ۔

***** ***** ***** 

ماحولیات کے تحفظ کے لیے  شجر کاری نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔ ہنگولی کے جوائنٹس گروپ کے سربراہ  کِرن لاہوٹی نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل  عالمی یوم ِ ما حولیات کے موقعے پر منعقدہ ایک تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس تقریب میں سماجی انصاف  اور  خصوصی امداد شعبہ  ‘  محکمہ سماجی جنگلات  اور  سما جی کار کن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

تاریخ کے مطابق  چھتر پتی شیواجی مہا راج کا ساڑھے تین سو  واںجشن تاج پو شی آج منا یا جا رہا ہے ۔اِسی مناسبت سے رائے گڑھ قلعے میں جشن کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔اِس خصوص میں وہاں مختلف ثقا فتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اِس جشن میں شر کت کے غرض سےآنے والے افراد کے لیے پینے کا پانی  ‘  بیت الخلاء اور  طِبّی سہو لیات سمیت دیگر انتظامات کیے گئے ہیں ۔سلامتی کے لیے قلعے پر 109؍  سی  سی  ٹی  وی  کیمرے نصب کیے گئےہیں ۔ اِسی طرح تقریباً 2؍ ہزار پولس افسران  و   ملا زمین بھی تعینات کیے گئے ہیں ۔

اِسی دوران  چھتر پتی شیواجی مہا راج کے ساڑھے تین سو ویں جشن تاج پو شی کے موقعے پر  ریاستی حکو مت مخصوص ڈاک ٹکٹ جاری کر رہی ہے ۔

گورنر رمیش بئیس کے ہاتھوں آج ممبئی کے راج بھون میں یہ ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے گا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


رائے گڑھ قلعے پر چھتر پتی شیواجی مہاراج کی جشن تاج پو شی کے دوران جا بحق ہونے والے 2؍ شیدائیوںکی موت کی جانچ مہاڈ کے سب ڈویژنل آفیسر کی معرفت کی جائے گی ۔  رائے گڑھ کے ضلع کلکٹر  ڈاکٹر  رمیش مہسے نے یہ حکم دیا ہے ۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو تحقیقات کر کے آئندہ 15؍ دن میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر ریاستی ثانوی  و  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحان کے لیے آن لائن در خواست دینے کا عمل کل سے شروع ہو رہاہے ۔ یہ امتحان  آئندہ جو لائی  اور  اگست مہینے میں لیا جائے گا ۔  اِس سپیلمنٹری امتحان میں شر کت کے لیے طلباء  آئندہ کل  یعنی  7؍ جون  سے  17؍ جون تک مقررہ  فیس  اور  17؍  سے 21؍ جون کے در میان  لیٹ فیس کے ساتھ در خواست دے سکتے ہیں ۔

***** ***** ***** 

سوشل میڈیاایپلیکیشن  واٹس ایپ نے ملک بھر کے 74؍ لاکھ گروپس پر پا بندی عائد کر دی ہے ۔ موصولہ خبر میں بتا یا گیا ہے کہ تقریباً25؍ لاکھ گروپس  میں صارفین کے ساتھ جعل سازی کیے جانے کی شکایت موصول ہونےپر یہ پا بندی عائد کی گئی ہے ۔

***** ***** *****

بزرگ اداکار  نیز  معاون ہدایت کار  گوفی پینٹل کل ممبئی میں چل بسے ۔ وہ 78؍ برس کے تھے ۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے اندھیری کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ اُن کا اصل نام سربجیت سنگھ پینٹل تھا ۔ انھوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز سن  1975؁ء  میں آئی فلم رفو چکر سے کیاتھا ۔ مہا بھارت نا می ڈرامے میں  اُنھوں نے نبھایا شکو نی ما ما کا کر دار ناظرین کو بہت پسند آ یا تھا ۔

***** ***** ***** 

جالنہ زرعی پیدا وار بازار کمیٹی  کے  نافیڈ چنا خریدی مرکز میں کل صبح شارٹ سر کٹ کی وجہ سے بھیانک آگ لگ گئی تھی۔ اِس کی حادثے میں بڑے پیما نے پر مالی نقصان ہوا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ دستے نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پا یا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اِس حادثے میں 50؍ کوئنٹل چنا  ‘  بار دانہ کے 21؍ گٹھے  ‘  فرنیچر  ‘  سی  سی  ٹی  وی  کیمرہ  اور  لیپ ٹاپ  وغیرہ سامان جل کر خاک ہو گیا ہے۔

***** ***** ***** 

عثمان آبادمیں کل  نگراں وزیر  ڈاکٹر تا نا جی ساوَنت کی صدارت میں  ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کی جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ خیال رہے کہ عثمان آبا د ضلع سالا نہ منصوبہ  2023 - 24 ؁ء کے تحت  بجٹ میں 415؍ کروڑ  98؍ لاکھ93؍ ہزار  روپئے مختص کیے گئے ہیں ۔

جس میں سے انتظامیہ نے مئی مہینے کے آخر تک 5؍ کروڑ  96؍ لاکھ  روپئے کے اخراجات کی منظوری دی ہے ۔ کاشتکاروں کو فصل قرض دینے میں ٹال مٹول کرنے والے   اور  سِبل   یا  عمر  کی وجہ سے قرض نہ دینے والے بینکوں کے خلاف  ایف  آئی  آر درج کرنے کی ہدایت بھی نگراں وزیر ڈاکٹر تا نا جی ساوَنت نے اِس موقعے پر دی۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے کے بسمت  -    مالیگائوں  راستے پر کل  ایک حادثے میں 13؍ سالہ لڑ کا جا بحق ہو گیا  جبکہ  ایک شخص شدید زخمی ہے ۔ دو پہیہ گاڑی کو ٹرک نے ٹکر مارنے سے یہ حادثہ پیش آ یا ۔ 

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے میں کار  اور  ٹو وہیلر کے مابین ہوئےحادثے میں  باپ -بیٹا جگہ پرہی جا بحق ہو گئے ۔ یہ حادثہ کل دوپہر  نیک نور-مانجر سُمبا کے راستے پر پیش آیا ۔

***** ***** ***** 

حکو مت آپ کے در پر  نامی مہم کے تحت  پر بھنی میں آئندہ کل یعنی بدھ کے روز  پنڈت دین دیال اُدپا دھیائےروز گار میلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اِس میلے میں متعدد کمپنیاں حصہ لیں گی ۔ انتظامیہ نے تعلیم یافتہ بے روز گاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ  اِس میلے میں شر کت کے لیے  www.mahaswayam.gov.in   اِس ویب سائٹ پر اندراج کر وائیں۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ ماحول دوست تر قی حکو مت کی ترجیحات میں شامل ہیں  ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  

٭ رائے گڑھ قلعے پر آج چھتر پتی شیواجی مہاراج کی ساڑھے تین سو ویں یومِ تاج پوشی کی تقریب

٭ دسویںجماعت کے سپلیمنٹری امتحان کے لیے آن لائن درخواست دینے کا عمل کل سے شروع ہو گا 

اور

٭ جالنہ زرعی پیدا وار بازار کمیٹی کے چنا خریدی مرکز میں آگ لگنے سے ہوا بڑا نقصان


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭





No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 24.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 24 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...