Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 23 February 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۳ ؍فروری ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ کسانوں کے مفاد کے لیے ہر ایک مقصد کو پورا کرنے کے لیے حکو مت عہد بند ‘ وزیر اعظم کا بیان
٭ لوک سبھا کے سابق اسپیکر و سابق وزیر اعلیٰ منو ہر جو شی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
٭ ریاستی حکو مت کے مہا راشٹر بھو شن اور ملکہ تر نم لتا منگیشکر ایوارڈ رسمی طور پر تفویض
اور
٭ لاتور میں آج ڈویژنل نم مہا روزگار میلہ کا انعقاد
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کسان کے فائدہ سے متعلق ہر ایک منصوبہ کی تکمیل کے لیے حکو مت عہد بند ہے ۔ کل ایک ٹوئیٹ میسیج کے ذریعہ وزیر اعظم نے اِس تعین کا اظہار خیال کیا ۔ گنا کی راست اور کفایتی دام ایف آر پی کو 340؍ روپئے فی کوئنٹل اِس قیمت پر منظوری دینے کے ضمن میں وزیر اعظم نے یہ ٹوئیٹ کیا ۔ اِس فیصلہ سے ملک کے کروڑوں گنا کسانوں کو فائدہ ہونے کا اعتماد کا اظہار وزیر اعظم نے کیا ۔
دریں اثناء وزیر اعظم آئندہ 28؍ تاریخ کو ایوت محل کے دورہ پر آ رہے ہیں ۔ اِس دورہ پر وہ خواتین میلہ کو خطاب کریں گے ۔ایوت محل کے رابطہ وزیر سنجئے راٹھوڑ نے کل اِس میلہ کی قبل از تیاری سے متعلق جائزاتی میٹنگ لی ۔
***** ***** *****
لوک سبھا کے سابق اسپیکر ‘ سابق وزیر اعلیٰ ‘ شیو سینا کے سینئر لیڈر منوہر جو شی کا آج ممبئی میں انتقال ہو گیا ۔ وہ 86؍ برس کے تھے ۔ جوشی کو 21؍ فروری کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے انھیں ممبئی کے ہندو جا اسپتال میں شریک کیا گیا ۔ علاج کے دوران آج صبح سویرے اُن کا انتقال ہو گیا ۔
شیوسینا کی جانب سے ودھان پریشد میں منتخب ہوئے جو شی نے اُن کے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا ۔ 1976 تا 1977ء اِس معیاد میں وہ ممبئی کے میئر تھے ۔ شیو سینا بی جے پی اتحاد حکو مت میں 1995ء تا1999ء میں وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے ۔ 1999ء تا2002ء میں وہ مرکزی کا بینہ میں ہیوی صنعت وزیر تھے ۔جبکہ2002ء تا2004ء اِس مدت میں وہ لوک سبھا کے اسپیکر تھے ۔
جو شی کے انتقال پر سیاسی حلقوں میں غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جوشی کی آخری رسو مات ممبئی میں سر کاری اعزاز کے ساتھ آج ادا کی جائے گی ۔
***** ***** *****
طبی تعلیم کے وزیر حسن مشرف نے کہا ہے کہ میڈیکل کالج عطیہ جسم کے لیے یکساں نظام اپنائیں ۔ وہ کل اِس سے متعلق ہوئی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک ضلع میں آنکھیں اور جلد لینے کے لیے مرکز تعمیر کریں اور ہر ایک ضلع میں ضلع کلکٹر کی صدارت میں اعضاء عطیہ کے لیے عاملہ کمیٹی کا تعین کریں ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے احکا مات دیے ہیں کہ ریاست کے ہر ضلع میں معذورین کے لیے باز آباد کاری مرکز کا قیام کریں اور اِس کے لیے جلد سے جلد کارروائی کریں ۔ کل ممبئی میں معذورین مالیاتی و تر قی بورڈ کے ڈائریکٹر بورڈ کی میٹنگ سے وہ مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ مراٹھی فلم انڈسٹری کے لیے جو بھی ضروری چیزیں ہو گی وہ تمام ریاست میں مہیا کر وائی جائیں گی ۔ ریاستی حکو مت کا ’’ مہا راشٹر بھو شن ‘‘ ایوارڈ سینئر اداکار اشوک صراف جبکہ ملکہ تر نم لتا منگیشکر ایوارڈ سینئر پلے بیک سنگر سُریش واڈ کر کو کل ممبئی میں وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں دیے گئے ۔ اِس موقع پر وہ مخاطب تھے ۔ راجکپور جیون گورو ایواڈر اور خصوصی شراکت ایوارڈ ‘ وی شانتا رام جیون گورو ایوارڈ اور خصوصی شراکت ایوارڈ کل دیے گئے ۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی شرد پوار گروپ کو بگل بجا نے والا آدمی یہ پارٹی نشان دیا گیا ہے ۔ اِس سے متعلق حکم الیکشن کمیشن نے کل جاری کیا ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطا بق ریاست کے آئندہ تمام انتخابات کے لیے شرد پوار گروپ کو یہ نشان ملنے کی اطلاع کمیشن نے دی ہے ۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس ارکانِ اسمبلی نا اہلی سے متعلق قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی یہ فیصلہ لینے کی اطلاع ودھان سبھا اسپیکر راہل نار ویکر نے دی ۔ وہ کل ممبئی میں نا مہ نگاروں سے مخاطب تھے ۔
ممبئی ہائی کورٹ نے نار ویکر اور شرد پوار گروپ کے 10؍ اراکان اسمبلی کو نوٹس دیے جانے کے ضمن میں وہ مخا طب تھے ۔
***** ***** *****
آئندہ 27؍ اور 28؍ فروری کو مہا وِکاس آگھاڑی کی میٹنگ ہو گی ۔ اِس میٹنگ میں نشستوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ ہونے کی اطلاع مہا راشٹر کانگریس کے ذمہ دار امیش چینی تھلا نے دی ۔ کل ممبئی میں ریاستی سلیکشن بورڈ کی میٹنگ سے قبل وہ میڈیا سے مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے کے بھائی سابق رکن اسمبلی انیل تٹکرے نے راشٹر وادی کانگریس پارٹی شرد پوار گروپ میں شامل ہو گئے ہیں ۔ اُنھیں مہاراشٹر علاقائی نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست کے اقامتی ڈاکٹروں کی مارڈ اِس تنظیم نے اپنے مختلف مطالبات کے چلتے کل شام سے ہڑ تال شروع کردی ۔ سر کاری جانب سے تحریری یقین دہانی موصول نہیں ہو ئی جس کی وجہ سے یہ ہڑ تال شروع کرنے کی اطلاع ہے ۔ تعلیمی تنخواہ میں 10؍ ہزار روپیوں کا اضا فہ او ر ہاسٹیل کی سہو لیات سمیت دیگر مطالبات کو لے کر یہ ہڑتال شروع کی گئی ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مرکزی وزیر برائے اطلا عات و نشر یات انو راگ ٹھاکُر نے کل نئی دہلی میں اطلاعات و نشر یات محکمہ کے چار پورٹل کا افتتاح کیا ۔ اِس پورٹل سے محکمہ کے ماتحت شعبوں میں کام کاج اور شفاف ہو گا ۔
***** ***** *****
لاتور کے سر کاری تکنیکی کے روبرو میدان پر مراٹھواڑہ سطح کے نمو مہا روزگار میلہ کا افتتاح آج ہوگا ۔ 2؍ دن کے اِس میلہ میں 208؍ نجی کمپنیاں بے روز گار نوجوانوں کے ا نٹر ویو لیںگی ۔ رکن اسمبلی سنبھا جی پاٹل نلنگیکر نے دعوی کیا ہے کہ اِس میں 15؍ ہزار نو جوانوں کو نو کر یاں ملیں گی ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ریاست کے سیاحتی و ثقا فتی امور محکمہ اور ضلع کلکٹر دفتر کی جانب سے منعقدہ مہا سنسکرتی مہو تسو کا افتتاح کل ضلع کلکٹر دلیپ سوامی کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ شہر کے مراٹھواڑہ سنسکرتی بورڈ میدان پر یہ میلہ 5؍ دن تک جاری رہے گا ۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے رکن پارلیمان پر تا پاٹل چکھلیکر نے کہا ہے کہ امرت یو جنا کے تحت ناندیڑ ضلعے کے ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سمیت مُد کھیڑ ‘ عمری ‘ کنوٹ اور حمایت نگر ریلوے اسٹیشنوں کا چہرہ مہرہ تبدیل کیا جائے گا ۔ چکھلیکر کل ناند یڑ میں میڈیا نمائندوں سے مخاطب تھے ۔ امر ت یو جنات کےتحت ریاست کے 126؍ ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین کاری کے کام کیے جا نے کا منصوبہ ہے ۔
***** ***** *****
دھا را شیو ضلعے کے پر انڈا میں کل ضلع پریشد کے سی ای او ڈاکٹر مینک گھوش کے ہاتھوں ہیر کنی مہو تسو کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر بچت گٹوں کی معرفت خواتین سے بہتر اشیاء اور لوازمات تیار کر کے اُن کی اسمارٹ مار کیٹنگ کرنے کی اپیل مینک گھوش نے کی ۔ 26؍ فروری تک چلنے والے اِس مہو تسو میں 100؍ اسٹالس لگائے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے دیہاتوں میں گال یُکت شیوار اور جل یُکت شیوار منصوبوں سے متعلق 9؍ آبی بیداری رتھوں کی معرفت عوام میں بیداری مہم چلائی جا رہی ہے ۔ ضلع ککٹر دلیپ سوامی کے ہاتھوں ہری جھنڈی دکھا کر اِن 9؍ بیداری رتھوں کو مختلف مقامات پر روانہ کیا گیا ۔ اِس موقعے پر دیہی علاقوں کے ساکنان سے آبی بیداری رتھوں کے ذریعے سر کاری منصوبوں کی معلو مات حاصل کر کے پانی کے ذخائر اور تالابوں میں موجود گال صاف کرنے کے لیے مطا لبات درج کروانے کی اپیل ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے کی ہے ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار آج چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے دورے پر آ رہے ہیں ۔ اِس دوران اجیت پوار آج صبح ضلع کلکٹر دفتر میں ایک جائزاتی اجلاس لیں گے ۔ اِسی طرح پوار مٹمٹہ علاقے میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے شعبہ سماجی انصاف کی جانب سے منعقدہ ریاستی سطح کے ’’ فخر آئین جلسہ ‘‘ سمیت شہر میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں بھی شر کت کریں گے ۔
دریں اثناء اجیت پوار کے ہاتھوں گنگا پور میں اہلیہ دیوی ہو لکر کے مجسمے کی نقاب کشائی عمل میں آئے گی ۔
***** ***** *****
عدالتِ عالیہ کی ہدایت کے مطا بق ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کل گرو دوارہ علاقے میں غیر قا نو نی تجا وزات بر خاست کیے گئے ۔ گرو دوارہ کے داخلی در وازہ نمبر ایک سے لنگر صاحب راستے کے در میان موجود دکانوں اور دیگر غیر مجازتجا وزات ہٹا کر آمد و رفت کے لیے مذکورہ راستہ کشادہ کیا گیا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے شعبہ تاریخ و قدیم بھارتی ثقسافت کے زیر اہتمام کل سے ’’ تاریخ فیسٹول ‘‘ کا آغاز ہوا ۔ اِس تاریخ فیسٹول کے تحت ڈاکٹر آر ایس گُپتے لیکچر سیریز میں معروف تاریخ داں ڈاکٹر شرورتی تامبے نے خطاب کیا ۔
***** ***** *****
لاتور میں کل مراٹھا مظاہرین نے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے اور وزیر کھیل سنجئے بنسوڑے کو سیاہ جھنڈے دکھا ئے ۔ راشٹر وا دی کانگریس کے عہدیدارن کے اجلاس میں شر کت کے لیے سنیل تٹکرے اور سنجئے بنسوڑے لاتور دورے پر آئے تھے ۔ پولس نے تما م مظاہرین کو تحویل میں لینے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کے سیلو انتخابی حلقے میں واقع مورے گائوں ‘ ہتنور ‘ والور ‘ کوسڑی ‘ بورے ‘ وَسا راستے پر ساڑھے سترہ کلو میٹر مسا فت کے کاموں کے لیے 20؍ کروڑ روپئے کا فنڈمنظور کیاگیا ۔ رکن اسمبلی میگھنا بورڈیکر نے یہ اطلا ع دی ۔ اِس سلسلے میں بورڈ یکر نے مرکزی وزیر برائے شاہراہ نتن گڈ کری سے نمائند گی کی تھی ۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر نتن گڈ کری آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دھارا شیو ضلعے کی قو می شاہراہ پر 174؍ کروڑ41؍ لاکھ روپئے کے فنڈ سے کیے جانے والے تر قیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
***** ***** *****
بھارت ا ور انگلینڈ کے مابین جاری ٹسٹ میچو ں کی سیریز کا چو تھا مقابلہ آج سے رانچی میں شر وع ہوگا۔ صبح نو بجے سے مقابلے کا آغاز ہوگا۔ پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو ۔ ایک سے برتری حاصل ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ کسانوں کے مفاد کے لیے ہر ایک مقصد کو پورا کرنے کے لیے حکو مت عہد بند ‘ وزیر اعظم کا بیان
٭ لوک سبھا کے سابق اسپیکر و سابق وزیر اعلیٰ منو ہر جو شی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
٭ ریاستی حکو مت کے مہا راشٹر بھو شن اور ملکہ تر نم لتا منگیشکر ایوارڈ رسمی طور پر تفویض
٭ نو بھارت خواندگی پروگرام کے تحت ہنگولی ضلعے کے 12؍ ہزار افراد کو فائدہ
اور
٭ لاتور میں آج ڈویژنل نم مہا روزگار میلہ کا انعقاد
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment