Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 28 February 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۸ ؍فروری ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کا آج ایوت محل کا دورہ ‘ 5؍ ہزار کروڑ کے تر قیاتی کاموں کا افتتاح
٭ آئندہ مالی سال کے لیے عبوری بجٹ مقننہ میں پیش
٭ مراٹھا ریزر ویشن کے فیصلہ پر عمل در آمد ‘ احتجاج سے متعلقSIT کے ذریعہ جانچ کے احکا مات
اور
٭ موسیقی ناٹک اکیڈ می کے ایوارڈ ظاہر
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر اعظم نریندر مودی آج ایوت محل دورہ پر آرہے ہیں ۔ مہاراشٹر کے 4؍ہزار 900؍ کروڑ روپیوں سے زیادہ خرچ سے تعمیر ہونے والے ریلوے راستے اور سینچائی سے متعلقہ منصبوںکا اُن کے ہاتھوں سنگ بنیاد و افتتاح ہو گا ۔ اِن میں وردھا کڑمب براڈ گیج ریلوے ٹریک ‘ نئے آشٹی -املنیر براڈ گیج ریلوے ٹریک شامل ہیں ۔ اِن ٹریک پر 2؍ ریلوے گاڑیوں کو وزیر اعظم ہری جھنڈی دکھا ئیں گے ۔
ریاست کے تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ خواتین بچت گٹوں کو825؍کروڑ روپئے فنڈ اور ایک کروڑ آیوشمان کارڈ کی تقسیم ‘ او بی سی زمرہ کے مستفدین کے لیے مودی آواس گھر کُل اسکیم کا افتتاح بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم کسان سنمان امداد اسکیم کی سو لہویں قسط جبکہ نمو کسان مہا سنمان اسکیم کے دوسری اور تیسری قسط جاری کریں گے ۔دریں اثناء آج 28؍ فروری یہ دن ملک بھر میں پی ایم کسان اُتسو کے طور پر منا یا جا رہا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور مالیاتی وزیر اجیت پوار نے 2024 - 25ء اِس سال کے لیے عبوری بجٹ کل پیش کیا۔ وسیع ترقی کو رفتار دینے کسانوں ‘ مزدور ‘ خواتین ‘ طلباء ‘ اقلیت ‘ صنعتی افراد تمام زمروں کو انصاف دینے اور تر قی کے مواقع فراہم کرنا اِس بجٹ کا مقصد ہونے کی اطلاع پوار نے دی ۔
***** ***** *****
وزیر مالیات نے اطلاع دی کہ اِس بجٹ میں6؍ لاکھ522؍ کروڑ روپئے خرچ کے اِس بجٹ سے ریاست کی سر مایہ کاری بڑھے گی ۔ در آمدات کو بڑھا نا اور ریاست میں صنعتی پارک کی تعمیر ہو گی اور میک اِن انڈیا مہم کے لیے 196؍ کروڑ روپیوں کی تقسیم اِس بجٹ میں ذکر ہے ۔ امرت اسکیم کے دوسرے مر حلے میں 145؍ شہر یوں کے 312؍ منصبوں کو منظوری دی گئی ہے ۔
جل یُکت شیوار مہم کے دوسرے مر حلے میں 5؍ ہزار 700؍ گائوں کے ایک لاکھ 59؍ ہزار 886؍ کاموں کو منظوری دی گئی ہے ۔
کسانوں کے لیے شمسی پمپ اسکیم شروع کر کے اِس میں ساڑھے آٹھ لاکھ نئےشمسی زرعی پمپ نصب کیے جانے کی اطلاع وزیر مالیات نے دی ۔
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ہوائی اڈہ کی توسیع کے لیے زمین کے حصول کے لیے 578؍ کرور 45؍ لاکھ روپئے جبکہ جالنہ -ناندیڑ ہائی وے کے لیے زمین کے حصول کے لیے 2؍ ہزار 886؍ کروڑ روپیوں کی تقسیم اِس بجٹ میں کی گئی ہے ۔
شولا پور -تلجا پور-دھا را شیو سمیت نئے 3؍ ریلوے ٹریک کے لیے زمین کا حصول عمل میں آئے گا ۔ جالنہ -جلگاوں اور ناندیڑ- بیدر سمیت 4؍ نئے ریلوے ٹریک کے لیے اور جالنہ -کھام گائوں ‘ عادل آباد -ماہور-واشم ‘ ناندیڑ- ہنگولی ‘ مرتضیٰ پور - ایوت محل شکُنتلا ریلوے ٹریک کے لیے 50؍ فیصد مالی شراکت کی جائے گی ۔
اِس بجٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے لیے ایک ہزار 432؍ کروڑ صنعت کے لیے ایک ہزار 21؍ کروڑ ‘ خواتین و اطفال بہبود کے لیے 3؍ ہزار 107؍ کروڑ ‘ ریلوے منصبوں کے لیے 15؍ ہزار 554؍ کروڑ تعا ون کے لیے ایک ہزار 952؍ کروڑ ‘ پانی فراہمی اور صفائی کےلیے 3؍ ہزار 875؍ کروڑ ‘ دیہی تر قیات کے لیے 9؍ ہزار 280؍ امداد و باز آ باد کاری کے لیے 668؍ کروڑ معذورین بہبود کے لیے ایک ہزار 526؍ کروڑ جبکہ گھر تعمیر اتی محکمے کےلیے ایک ہزار 342؍ کروڑ روپیوں کی تقسیم عمل میں آئی ہے ۔ کھیل محکمہ کے لیے 536؍ کروڑ روپئے کی تقسیم عمل میں آئی ہے ۔
جُنّڑ میں چھتر پتی سنبھا جی مہاراج کی زندگی سے متعلق ’’ شیو نیری میوزیم کا قیام ‘ سنت گاڑ گے بابا مالیاتی کارپوریشن اور انا بھائو ساٹھے تحقیقی و تر بیتی ادارے یعنیRT کا قیام ‘ سبھی اضلاع میں 15؍ پلنگوں کے جدید سہو لیات سے آراستہ ڈے کیئر کیمو تھیراپی سینٹر‘234؍ تعلقہ جات کے دیہی اسپتالوں میں ڈائلیسِس خد مات مراکز ‘ ریاست میں نئے 2؍ ہزار پر مود مہا جن فروغ ہنر مندی مراکز ‘ سبھ تحصیل ڈویژنوں میں ’’ بین الاقوامی فروغ ہنر مراکز ‘‘ اونڈھا ناگناتھ اور ماہور میں واقع مذہبی مقامات کی تزئین کاری سمیت اہلیہ بائی ہولکر مندروں اور کنوئوں کے تحفظ اسکیم کے لیے 53؍ کروڑ روپئے ۔ اِسی طرح دھا را شیو ضلعے میں سنت گورو با کی یاد گار کے لیے اراضی اور فنڈ فراہمی کی گنجائش بھی اِس بجٹ میں رکھی گئی ہے ۔
وزیر مالیات نے انتو دئے راشن کارڈ پر ایک خاندان کو ایک ساڑی مفت دینے کا اعلان بھی کیا ۔ جالنہ اور ہنگولی سمیت ریاست کے 11؍ مقامات پر نئے سرکاری طبی کالجس اور اِس سے ملحق430؍ پلنگوں کے اسپتال قائم کر نے اِسی طرح لاتور سمیت 7؍ سر کاری طبی کالجوںسے ملحق نرسنگ کالج شروع کر نے کا منصوبہ بھی اِس بجٹ میں رکھا گیا ہے ۔
وزیر خزا نہ اجیت پوار نے بلڈا نہ ضلعے کے لونار ‘ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے اجنتا اور ایلورہ ‘ احمد نگر ضلعے کے بھنڈارا اور کڑسوبائی اور ناسک ضلعے کے تر مبکیشور میں سیاحوں کو معیاری در جے کی سہو لیات فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ نریندر مودی کے تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا میں مہا راشٹر کی بڑی شراکت ہو گی ۔ یہ بتا نے کے لیے یہ بجٹ ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ یہ کنٹراکٹروں کو فائدہ پہنچا نےوالا بل ہے جبکہ اِس میں کسانوں اور عوام کو ما یو سی ہو گی ۔ قائد حزب اختلاف وجئے وڈیٹی وار نے کہا کہ 99؍ ہزار کروڑ روپیوں کے سیاسی ٹوٹ پھوٹ مطلب ریاست دیوالیہ پن کی طرف جاری ہے جبکہ ہر ایک اجلاس میں حکو مت کو مسلسل ضمنی مطالبات پیش کرنا پڑتا ہے ۔ اِس پر ریاست میں مالی منصوبہ بندی کی تر بیت بگڑ نے کی بات ودھان سبھا کے حزب اختلاف رکن امبا داس دانوے نے کی ہے ۔
مہا راشٹر چیمبر آف کامرس ‘ انڈسٹری اینڈ ایگری کلچر کے صدر للت گاندھی نے کہا کہ یہ عبوری بجٹ سے تر قیاتی واقفیت ہو گی ۔
***** ***** *****
گور نر رمیش بئیس نے مراٹھا سماج کو تعلیم اور نو کر یوں میں 10؍ فیصد ریزر ویشن دینے والے سماجی اور تعلیمی بل کو منظوری دی ہے ۔ اِس سے متعلق گزیٹ ریاستی حکومت نے جاری کیا ہے ۔26؍ فروری کو مخلوعہ اور خالی ہونے والے عہدوں کے لیے بھر تی کی سر گر می کے لیے یہ ریز رویشن لاگو ہو گا ۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن تحریک کے پس پشت ہنگامہ بر پا کرنے سے متعلق خصوصی جانچ ایجنسی کے ذریعہ تحقیقات کی جانے کی اطلاع وزیر ایکناتھ شندے نے کل ودھان پریشد میں دی ۔ انھوں نے کہا کہ ریزر ویشن دینے کے بعد بھی الجھن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ قا نو ن کے دائرہ میں نہیں آتا اِس کا مطالبہ صحیح نہیں ہے ۔ جرانگے کو سیاسی حمایت حاصل ہونے سے متعلق جانچ کے ذریعہ پتہ کریں گے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
موسیقی ناٹک اکیڈ می نے گزشتہ تین سالوں کے ایوارڈ ظاہر کیے ۔ گانے کے لیے کلاپی نی کوم کلی اور دیو کو پنڈت اداکاری کے لیے اشوک صراف اور روتو جا باگ وے تخلیقی موسیقی کے لیے نیلادری کمار ‘ لوک رقص کے لیے پر میلا سوریہ ونشی جبکہ ابھنگ موسیقی کے لیے لاتور کے ناگیش آڑ گائونکر کو ایوارڈ دیا جائے گا ۔ڈھول کی نواز وِجئے چوہان کو بھی ایوارڈ دیا گیا -
***** ***** *****
جالنہ کے ضلع کلکٹر شری کرشن پانچاڑ نے کل غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ جعفر آباد اور بھو کر دن تعلقوں کا دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ لیا ۔ دریں اثناء رُکن اسمبلی سنتوش دانوے نے کل نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کو ایک مطالباتی محضر پیش کر کے متاثرہ کاشتکاروں کو نقصان بھر پائی دینے کامطالبہ کیا ۔
***** ***** *****
شہری ہوا بازی وزارت نے گزشتہ 3؍ برسوں سے معطل شدہ ناندیڑ طیران گاہ کا لائسنس بحال کر دیا ہے ۔ رُکن پارلیمان پر تاپ پاٹل چکھلیکر نے کل اِس کی اطلاع دیتے ہوئے جلد ہی دہلی اور ممبئی کے لیے فضائی خد مات شروع ہونے کا یقین ظاہر کیا ہے ۔
***** ***** *****
آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر لاتور میں کل انتخابی امور انجام دینے والے دستوں کے سر براہان کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اِس موقعے پر ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکُر گھوگے نے تمام ادبی دستوں کو اپنی ذمہ دار یوں کو سمجھتے ہوئے انتخابی عمل کو شفاف اور غیر جانبداری سے انجام دینے کی ہدایت دی ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ریلوے زون میں ریلوے ٹریک کے کاموں کے پیش نظر ناندیڑ-منماڑ ناندیڑ ایکسپریس آئندہ 24؍ مارچ تک ناندیڑ تا پور نا کے در میان جزوی طور پر منسوخ کر دی گئی ہے ۔ جبکہ نگر سول -کاچی گوڑہ ایکسپریس ٹرین سیلو تا ناندیڑ کے در میان 120؍ منٹ تاخیر سے چلے گی ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپویرشن حدود میں وزیر اعظم آیو شمان بھارت صحت اسکیم کے مستفیدین کے صحت کارڈس کی ای کے وائی سی کرنے کے کام جاری ہیں ۔ شہر میں 4؍ لاکھ 65؍ ہزار 615؍ اہل شر یوں کو یہ صحت اسکیم کارڈ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اب تک 74؍ ہزار 101؍ کارڈ کے E-KYC مکمل کر لیے جانے کی اطلاع میونسپل کارپوریشن کے صحت افسر ڈاکٹر پارس منڈلیچا نے دی ہے ۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ کے سبکدوش جج اجئے کھانویلکر کی ملک کے نئے محتسب کے طور پر تقرری ہوئی ہے ۔ کھا نویلکر سمتی 6؍ ممبران کی تقرری کو صدر جمہوریہ نے منظوری دی ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کے گورٹھا میں کل چو تھا ادبی سمیلن منعقد ہوا ۔ اِس موقعے پر ڈاکٹر تَروجِندل کو کاشی بائی بھائو رائو پھُلاری یادگاری نارائنی ایوارڈ تفویض کیا گیا ۔
***** ***** *****
ریاست میں دودھ امدادی اسکیم میں شامل ہونے کے لیے مہلت میں آئندہ 10؍ مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ اِس سلسلے میں مزید معلو مات کے لیے ضلع ڈیری تر قیاتی افسر یا تحفظ مویشیان افسر سے رابطہ کرنے کی اپیل دودھ کے تاجروں سے کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کا آج ایوت محل کا دورہ ‘ 5؍ ہزار کروڑ کے تر قیاتی کاموں کا افتتاح
٭ آئندہ مالی سال کے لیے عبوری بجٹ مقننہ میں پیش
٭ مراٹھا ریزر ویشن کے فیصلہ پر عمل در آمد ‘ احتجاج سے متعلقSIT کے ذریعہ جانچ کے احکا مات
اور
٭ موسیقی ناٹک اکیڈ می کے ایوارڈ ظاہر
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment