Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 24 February 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۴ ؍فروری ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ نمو مہا روز گاری میلے کے توسط سے 2؍ لاکھ سے زائدامید واروں کی خود روزگار ی کا ہدف طئے ‘ وزیر اعلیٰ کا بیان
٭ سابق لوک سبھا اسپیکر منو ہر جوشی کی آخری رسو مات سر کاری اعزاز کے ساتھ کل ادا کر دی گئی
٭ صنعت اور زراعت کے فروغ کی خاطر آئندہ 2؍ ہفتوں میں پاور سبسیڈی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا ‘
نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کا بیان
اور
٭ چھترپتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کے 2؍ ملازمین رشوت لینے کے معاملے میں بر طرف
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ریاست کے 2؍ لاکھ سے زائد امید واروں کو نمو مہا روز گار میلے کے توسط سے خود روز گا رملے یہ ہمارا مقصد ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں کل لاتور میں چھتر پتی سنبھا جی نگر ڈویژنل مہا روز گار میلے کا افتتاح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر انہوں نے کہا کہ لاتور میں منعقد کیے گئے مہا روز گار میلے کی طرح ریاست کے ہر ڈویژن میں روز گا رمیلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نےہدایت دی کہ تمام علاقائی انتظامیہ ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کر یں اور اِس طرح کے روزگار میلوں کو کامیاب بنائیں ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کا ویڈیو پیغام دکھا یا گیا ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ ہمیشہ حکو مت کے تر قیا تی عمل میں آگے رہا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور لوک سبھا کے اسپیکر رہے منو ہر جو شی کی آخری رسو مات کل ممبئی میں سر کاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ اِس سے قبل مختلف شعبہ جات کے معززشخصیات نے کل ممبئی میں اُن کی رہائش گاہ پر آخری دیدار کیا ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ‘ گور نر ر میش بئیس ‘ سابق مرکزی وزیر شرد پوار ‘ مہا راشٹر نونر مان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے ‘ ممبئی کے رابطہ وزیر دیپک کیسر کر کئی اراکین اسمبلی اور پارلیمنٹ نے آنجہا نی جوشی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو نے کہا کہ جوشی کو بہترین ذہانت اور مطالعاتی نظر یے کے سبب تمام پارٹیوں کے رہنمائوں کی جانب سے بھر پور پیار ملا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنے تعز یتی پیغام میں انہیں مہاراشٹر کا بیٹا قرار دیا جبکہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے انہیں مراٹھی لوگوں کے حق کے لیے لڑ نے وا لا بتا یا ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ آنجہا نی جو شی کے سماجی اور سیاسی کاموں کو مہاراشٹر ہمیشہ یاد رکھے گا ۔
***** ***** *****
واشم ضلعے کے کارنجہ اسمبلی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی راجندر پاٹنی کا کل ممبئی میں انتقال ہو گیا ۔ وہ 60؍ برس کے تھے ۔ آنجہا نی سن 1997 ء سے 2003ء تک قانون ساز کائونسل کے رکن رہے ۔ وہ2004ء سے 2014ء اور 2019ء میں کارنجہ اسمبلی حلقے سے چُنے گئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پاٹنی کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
***** ***** *****
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ مستقبل میں تیز رفتار ریل کوریڈورکی وجہ سے ملک کے بڑے شہروں میں سستی اور وقت بچانے والی ٹرانسپورٹ خد مات دستیاب ہوں گی ۔ وزیر موصوف کل ممبئی میں 508؍ کلو میٹر طویل ریلوے کوریڈور کی تعمیر کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ احمد آباد -ممبئی بلٹ ٹرین پرو جیکٹ ملک بھر میں اِس طرح کی تعمیرات کےلیے ایک مثال قائم کرے گا ۔ انہوں نے بتا یا کہ ممبئی احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا پہلا مر حلہ2026ء میں شروع ہو گا ۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر زراعت دھننجئے منڈے نے بتا یا کہ اُن کے محکمے کی جانب سے کسانوں اور زراعت سے متعلق تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی خاطر سر کاری ایوارڈس کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ 2021ء سے2023ء تک کے زرعی انعامات ایک ساتھ دیے جا ئیں گے ۔ اِن میں ڈاکٹر پنجاب رائو دیشمکھ کر شی رتن ایوارڈ ‘ وسنت رائو نائک کر شی بھو شن ایوارڈ ‘ جیجا ما تا کر شی بھو شن ایوارڈ ‘ وسنت رائو نائک شیتی مِتر ایوارڈ ‘ یووا شیتکری ایوارڈ سمیت دیگر انعامات شامل ہیں ۔ وزیر موصوف نے مزید بتا یا کہ انعامی رقم میں 4؍ گُنا اضا فہ کر دیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ وہ ودربھ اور مراٹھواڑہ میں صنعت اور زراعت کے شعبوں کو فروغ دینے کے لیے پا ور سبسیڈی پالیسی کا اعلان کر یں گے ۔ پھڑ نویس کل ناگپور میں ریاستی حکو مت اور پیرناڈ ریکارڈ کے در میان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے بعد بو ل رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انہوں نے بتا یا کہ غیر ملکی راست سر مایہ کاری کا 45؍ فیصد مہاراشٹر کے حصے میں آ یا ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
خزا نہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھا گوت کراڈ نے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ریاست کے دیہی تر قی کے نظام کی امید مہم کے تحت لکھپتی دیدی اسکیم کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ ضلع پریشد کے ایلورہ ہال میں منعقدہ کی گئی اِس میٹنگ میں ضلع پریشد کے سی ای او وکاس مینا ‘ ضلع دیہی ترقی نظام کے پرو جیکٹ ڈائریکٹر اشوک شر سے ‘ لیڈ بینک کے منگیش کیدار اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔ اِس میٹنگ میں لکھپتی دیدی اسکیم کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ماسٹر ٹیرینرCRPS اور ممکنہ لکھپتی دیدی کی شناخت کڑنے اور تر بیت و صلاحیت میں اضا فہ کرنے سے متعلق رہنمائی کی گئی ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے معذوروں کی پریشانیوں اور خصوصی ضروریات کے پیش نظر ریاست کے ہر ضلعے میں اُن کے لیے ہر طرح سے آراستہ بھون کی تعمیر کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر موصوف کی زیر صدارت کل چھتر پتی سنبھا جی نگر کے کلکٹر دفتر میں ایک جائزاتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
دریں اثناء نائب وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں کل گنگا پور میں پُنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکر کے مجحسمے کی نقاب کشائی عمل میں آئی ۔ اِس موقعے پر انہوں نے کہا کہ اہلیہ دیوی ہولکر کی حکمرانی سبق آمو ز ہے ۔ رکن اسمبلی ستیش چو ہان ‘ سابق رکن اسمبلی کیلاش پاٹل اور دیگر معزز شخصیات اِس پروگرام میں موجود تھیں ۔ ساتھ ہی کل نائب وزیر اعلیٰ پوار کے ہاتھوں چھتر پتی سنبھا جی نگر میں امبا جو گائی پیپلز کو آپریٹیو بینک کی17؍ ویں شاخ کا افتتاح عمل میں آ یا ۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر نتن گڈ کری کل لاتور اور دھارا شیو کے دورے پر تھے ۔ احمد پور کے بھکتی استھل پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزیر موصوف کے ہاتھوں مختلف تر قیاتی کاموں کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر 6؍ قومی شاہراہیں عوام کے نام وقف بھی کی گئی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ کشمیر سے کنیا کماری کے در میان 50؍ ہزار کروڑ روپیوں کے خرچ سے قومی شاہراہ کی تعمیر دسمبر 2024ء تک مکمل کر لی جائے گی ۔ کل دھاراشیو میں129؍ کروڑ 9؍ لاکھ روپیوں کی لاگت سے 3؍ قومی شاہراہوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد گڈ کری کے ہاتھوں رکھا گیا ۔ انہوں نے ادگیر کے رِنگ روڈ کی تعمیر کی خاطر74؍ کروڑ روپئے مختص کیے جانے کی بات کہی ۔ گڈ کری نے ساتھ ہی اوسارِنگ روڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ۔ اِس موقعے پر ریاستی وزیر سنجئے بنسوڑے ‘ لاتور کے رکن پارلیمنٹ سُدھا کر شُرنگا رے ‘ پر تاپ پاٹل چکھلیکر اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔
***** ***** *****
بیر ضلع کی کلکٹر دیپا مُدھوڑ مُنڈے نے کہا ہے کہ کھیل اور کھلاڑی کا رشتہ اٹوٹ ہو تا ہے اور معذوروں کے لیے کھیل مقابلے اُن کی صلا حیتوں کو نکھار نے میں مدد دیتے ہیں ۔ موصوفہ کل بیڑ میں معذٰر لڑ کے اور لڑکیوں کے ضلع سطح کے کھیل مقابلوں کے افتتاح کے موقعے پر خطاب کر رہی تھیں ۔ انہو ںنے کہا کہ کئی معذور کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پیرا اولمپِک کھیلوں میں تاریخ رقم کی ہے ۔ اِس موقعے پر عبوری چیف ایکزیکیٹیو افسر اور ضلعے کی دیہی تر قی نظام کی پرو جیکٹ ڈائریکٹر سنگیتا دیوی پاٹل ‘ ایڈیشنل چیف ایکزیکیٹیو افسر واسو دیو سولنکے اور معاون کمشنر روندر شندے موجود تھے ۔
***** ***** *****
کتابیں ہماری زندگی کو بدلنے میں اہم کر دار ادا کر تی ہیں ۔ اِس لیے زندگی میں کتاب جیسا بہترین دوست کوئی اور نہیں ۔ مشہور ناول نگار آسا رام لومٹے نے کل یہ بات کہی ۔ ریاستی حکو مت کے مراٹھی زبان محکمے ‘ تہذیب و ادب بورڈ ‘ ڈائریکٹر آف لائبریریز اور ضلع کتب خانہ دفتر کےزیر اہتمام پر بھنی ضلع کتب خانہ آفس میں 2؍ روزہ گرنتھ اُتسو کا افتتاح لومٹے کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر ضلع کلکٹر رگھو ناتھ گائوڑے نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ گرنتھ اُتسو مطالعے کے فروغ میں مدد کرے گا ۔
***** ***** *****
میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹ جی شریکانت نے کل چھترپتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کے 2؍ ملازمین کانٹریکٹ انجینئر پریم ناتھ مور وال اور وصو لی ملازم سائی ناتھ راٹھوڑ کو رشوت لینے کے معاملے میں بر طرف کر دیا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ نمو مہا روز گاری میلے کے توسط سے 2؍ لاکھ سے زائدامید واروں کی خود روزگار ی کا ہدف طئے ‘ وزیر اعلیٰ کا بیان
٭ سابق لوک سبھا اسپیکر منو ہر جوشی کی آخری رسو مات سر کاری اعزاز کے ساتھ کل ادا کر دی گئی
٭ صنعت اور زراعت کے فروغ کی خاطر آئندہ 2؍ ہفتوں میں پاور سبسیڈی پالیسی طئے کی جائے گی ‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کا بیان
اور
ط
٭ چھترپتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کے 2؍ ملازمین رشوت لینے کے معاملے میں بر طرف
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment