Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 27 February 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۷ ؍فروری ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی شروعات ‘ آج عبوری بجٹ
٭ ناندیڑ ڈویژن کے 4؍ اسٹیشن سمیت ملک بھر کے 2؍ ہزار سے زائد منصوبوں کا وزیر اعظم کے
ذریعہ سنگ بنیاد
٭ مشہور غزل گلو کار پنکج اُداس کا عارضہ کینسر سے انتقال
٭ مراٹھا ریزر ویشن احتجا جی منوج جرانگےپاٹل کا احتجاج ختم
٭ جالنہ اور چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعوں میں غیر موسمی بارش سمیت ژالہ باری ‘ 2؍ افراد کی موت
اور
٭ رانچی ٹیسٹ میں بھارت کی انگلینڈ پر 5؍ وکٹوں سے فتح
اب خبریں تفصیل سے...
ریاستی کا بینہ کا بجٹ اجلاس کل سے ممبئی میں شروع ہوا ۔ اِس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے 8؍ ہزٓر 609؍ کروڑ روپیوں کے ضمنی مطالبات دونوں ایوانوں میں پیش کیا ۔ اِس میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے متاثرہ کسانوں کے لیے معا وصہ ایک ہزار 600؍ کروڑ روپیوں سے زیادہ رقم کی تقسیم ‘ زرعی پمپ مشنری اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی بل امداد کے لیے ایک ہزار 375؍ کروڑ روپیوں سے زیادہ کی مجوزہ تقسیم کا منصوبہ ہے ۔ دریں اثناء عبوری بجٹ آج پیش ہوگا ۔
***** ***** *****
قائد حزب اختلاف وجئے وڈیٹی وار نے کل احتجاج کر رہی آشا خاد مائوں کے مطالبات منظور کر کے اُنھیں انصاف دینے کا مطالبہ ودھان سبھا میں کیا ۔ اجیت پوار نے اِس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکو مت اِس سے تعلق مثبت ہے جبکہ احتجا جیوں نے اگر نرم رویہ اختیار کیا تو کچھ راستہ نکلے گا ۔
دریں اثناء گزشتہ اجلاس میں دونوں ایوانوں میں منظور شدہ بلوں کو گور نر کی منظوری ملنے کی اطلاع نائب اسپیکر نیلم گور رہے نے ودھان پریشد میں دی ۔
***** ***** *****
مرکزی روڈ ترقی اور ہائی وے وزیر نتن گڈ کری نے کہا ہے کہ سورت تا چنئی اور پونے تا چھتر پتی سنبھا جی نگر 2؍ نئے مجوزہ ہائی وے مہاراشٹر کے لیے لائف لائن ثابت ہو ں گے ۔ احمد نگر میں کل قو می شاہراہ کے افتتاح پروگرام سے وہ خطاب کرر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ شرور تا چھترپتی سنبھا جی نگر تک نیا راستہ تعمیر کریں گے ۔ اِس کی وجہ سے یہ فا صلہ محض 2؍ گھنٹوں میں طئےہو گا ۔
***** ***** *****
ملک کے 2؍ ہزار سےزائد ریلوے منصوبوں کے سنگ بنیاد اور افتتاح کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عمل میں آ ئے۔ اِن منصبوں کے لیے 41؍ ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے ۔ امرت بھارت اسٹیشن منصبوں کے تحت انھوں نے ملک بھر کے 553؍ ریلوے اسٹیشن کی دوبارہ تر قیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اِن اسٹیشن میں جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن کے حمایت نگر ‘ بھو کر ‘ مانوت روڈ اور روٹے گائوں سمیت ملک بھر کے 56؍ اسٹیشن شامل ہیں ۔ ناندیڑ میں رکن پارلیمان پر تاپ پاٹل چکھلیکر ‘ اشوک چوہان ‘ ریلوے ڈویژنل منیجر نیتی سر کار کی موجودگی میں یہ پروگرام عمل میں آ یا ۔
دریں اثناء کل وزیر اعظم ایوت محل دورہ پر آرہے ہیں ۔ اُنکی موجود گی میں وزیر اعظم کسان سنمان اسکیم کی 16؍ ویں قسط اور مہاراشٹر حکو مت کی نمو کسان مہا سنمان اسکیم کی دوسری اور تیسری قسط مشتر کہ طور پر تقسیم ہونے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے ۔ تقریباً 88؍ لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں یہ امداد ی رقم جمع ہوں گی ۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے 28؍ فروری 2024ء یہ دن ملک میں پی ایم کسان اُتسو دن کے طور پر منا نے کے احکا مات دیے ہیں ۔ اِس کے مطا بق ضلع ‘ تعلقہ اور گائوں سطح پر اِسی طرح زرعی سائنس مرکز ‘ مشتر کہ سہو لت مرکز پر پی ایم کسان سنمان اُتسو دن منا یا جائے گا اور پی ایم کسان سمان امداد اور نمو کسان مہاسنمان امداد کے فوائد تقسیم کےپروگرام میں لنک کے ذریعہ کسانوں سے شر کت کرنے کی اپیل انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
مشہور عزل گلو کار پنکج اُدھاس کا کل انتقال ہو گیا وہ 72؍ برس کے تھے ۔ گزشتہ کئی روز سے وہ عارضہ کیسنر میں مبتلا تھے ۔ کل ممبئی کے بریج کینڈی اسپتال میں ا نھوں نے آخری سانس لی ۔ 17؍ مئی 1951ء کو پیدا ہوئے پنکج اُدھاس نے غزل گلو کاری میں منفرد شناخت بنائی تھی ۔ نام فلم کے چٹھی آئی ہے اِس گیت نے پنکج اُداس کو مشہور کر دیا ۔ 2006ء میں انھیں پدم شری دیاگیا تھا ۔ آج اُن کی آخری رسو مات ادا کی جائے گی ۔ اُدھاس کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی ‘ مرکزی وزیر اطلا عات و نشر یات انوراگ سنگھ ٹھاکُر ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق قریبی رشتہ داروں کے قانون کے لیے گزشتہ 16؍ دنوں سے بھوک ہڑ تال کرنے والے منوج جرانگ پاٹل نے بھوک ہڑ تال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کل دو پہر انتر والی سراٹی میں ہوئی صحافتی کانفرنس میں انھوں نے یہ فیصلہ لیتے ہوئے پانی پی کر احتجاج ختم کیا ۔ عنبڑ تعلقہ میں جمع بندی کے احکا مات ‘ مراٹھواڑہ کے کچھ علاقوں میں معطل انٹر نیٹ خد مات اور سیاسی رہنمائوں کی جانب سے جرانگے کے موقف کی مخالفت کےضمن میں جرانگے نے فوری طور پر احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کرنے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے ۔
***** ***** *****
بھارتی ریپبلیکن پارٹی کے صدر و مرکزی سماجی انصاف کے مملکتی وزیر رام داس آٹھو لے نے کہا ہے کہ ملک کے آئین کو کسی بھی صورت میں نہیں بد لا جا ئے گا ۔ وہ کل دھا راشیو میں صحا فتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ لاتور میں بھی آٹھو لے نے صحافتی کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن کا سہرہ منوج جرانگے پاٹل کو جا تا ہے جبکہ قانون سے بڑھ کر کوئی بھی نہیں ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست میں لوک سبھا الیکشن کے لیے مہا یو تی کی نشستوں کی تقسیم جلد ہوگی اور اِس میں ریپبلیکن پارٹی آف انڈیا کو شو لا پور اور شر ڈی نشست دی جائے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کے بھو کر دن ‘ جعفر آباد ‘ بد ناپور تعقلوں میں طو فانی ہوائوں سمیت ژالہ باری ہوئی ۔ جعفر آباد تعلقہ کے کئی ایک گائوں میں تقریباً 20؍ منٹ تک ژالہ باری ہوئی ۔ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے ربیع ہنگام کے جوار ‘ گیہوں ‘ چنا ‘ پیاز سمیت پھلوں کا کا فی نقصان ہوا ہے ۔
جعفر آباد تعلقہ کے کمبھاری کے پلوی دا بھاڑے اِس کسان خاتون سمیت سِپورا بازار کےکسان شیواجی کڑ کے اوپر بجلی گر نے سے موت ہو گئی ۔
چھترپتی سنبھا جی نگر ضلع کے پھلمبری سلوڑ اور کنڑ تعلقوں میں بھی کل غیر موسمی بارش سمیت ژالہ باری ہوئی ۔
جلگائوں اور بلڈھا نہ ضلعوں میں بھی کل ژالہ باری ہونے کی اطلا ع ہمارے نمائندے نے دی ہے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے پھلمبری ‘ سلوڑ اور کنڑ تعلقہ جات میں بھی کل غیر موسمی بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ۔ اِسی طرح جلگائوں اور بلڈ انہ اضلاع کے ناندورا ‘ جلگائوں ‘ جامود ملکا پور تعلقوں میں بھی ژالہ باری ہونے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے ۔
***** ***** *****
بھارت اور انگلینڈ کے ما بین رانچی میں کھیلے گئے چو تھے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں کل بھارت نے انگلینڈکو 5؍ وکٹ سے ہرا دیا ۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے 5؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین-ایک سے بر تری حاصل کر لی ہے ۔ بھارت کی جانب سے دوسری اننگ میں کپتان روہت شر ما نے سب سے زیادہ 55؍ رنز اسکور کیے ۔ جبکہ یشسوی جیسوال 37؍ رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے ۔ اِسی طرح شُبھمن گِل نے ناٹ آئوٹ 52؍ اور دُھرو جُر یل نے ناٹ آئوٹ 39؍ رنز بنائے ۔ دُھروجُریل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ٹیسٹ سیریز کا پانچواں اور آخری مقابلہ 7؍ مارچ سے ہماچل پر دیش کے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا ۔
***** ***** *****
مار کیٹنگ قوانین میں تبدیلی کے خلاف کل ریاست گیر سطح پر بازار کمیٹیوں میں بند منا یا گیا ۔ اِس دوران ہنگولی ضلعے کے سبھی 6؍ زرعی بازار کمیٹیوں سمیت سب بازار کمیٹیوں میں زرعی مالوں کی خریدو فروخت بند رکھی گئی ۔ جس کے سبب کروڑوں روپئے کے لین دین ٹھپ ہو جانے کی خبر ہما رے نمائندے نے دی ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع اور گُرو گووند سنگھ طیران گاہ کے 10؍ کلو میٹر احاطے میں آئندہ 29؍ فروری تک ڈرون اُڑا نے پر پا بندی عائد کی گئی ہے ۔ ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے حفا ظتی نقطہ نظر سے حال ہی میں اِس سے متعلق احکا مات جاری کیے ۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن کی تحریک سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ST کی خد مات صبح کے اوقات میں ایک گھنٹہ بند رکھی گئیں اور صبح ساڑھے دس بجے کے بعد بس خد مات آہستہ آہستہ بحال کر دی گئیں۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر میں کل انٹر نیٹ خد مات چند گھنٹے کے لیے معطل کر دی گئی تھیں جبکہ جالنہ ضلعے میں بھی مسافر بس اور انٹر نیٹ خد مات کل شام کے بعد بحال کر دی گئیں ۔
***** ***** *****
ونچت بہو جن آگھاڑی کے قو می سر براہ ایڈوکیٹ پر کاش امبیڈکر نے مرا ٹھا ریزر ویشن کے مسئلے پر فی الفور حل نکالنے کا مشورہ دیا ہے ۔ وہ کل پر بھنی میں اخبار نویسیوں سےمخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن کا مسئلہ فوری حل ہونے پر مراٹھا برا دری سمیت منو ج جرانگے پاٹل کو بھی انصاف ملے گا اور او بی سی طبقات کو بھی اُن کے تحفظات کو لاحق خطرات سے متعلق تشویش دور ہو جائے گی ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں کل سے ’’ جل رتھ ‘‘ مہم کا آغاز ہو گیا ۔ آبرسانی اور صفائی محکمے کے اشترا ک سے چلائی جاے والی اِس مہم کے تشہیری و بیداری رتھ کو ضلع دیہی ترقیاتی پرو جیکٹ کی ڈائیریکٹر رشمی کھانڈیکر نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ اِن جل رتھوں کی معرفت ضلعے کے 704؍ گرام پنچایتوں کے عوام میں بیداری پیدا کیے جانے کی اطلاع جل جیون مشن کے پرو جیکٹ ڈائریکٹر وِجیندر مُنڈھے نے دی ہے ۔
***** ***** *****
ملک کے سابق وزیر داخلہ اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہا نی شنکر رائو چو ہان کی بر سی پر کل ناندیڑ میں اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ سابق وزیر اعلیٰ و رکن پارلیمان اشوک چوہان ‘ رکن پارلیمان پر تاپ رائو پاٹل چکھلیکر ‘ ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت سمیت دیگر معززین نے شنکر رائو چو ہان کے مجسمے کو پھول پہنا کر انھیں خراج پیش کیا ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع کے مُکھیڑ تعلقے کے سانگولی بھا دیو کے گرام سیوک رام دینے دار کو 25؍ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ۔ دلت بستی سُدھار منصوبے کے تحت نالی کے کام کا فنڈ منظور کر نے کے عوض ملزم نے 5؍ فیصد رشوت طلب کی تھی ۔ انسداد رشوت ستانی محکمے نے مُکھیڑ -لاتور شاہراہ پر ایک ہوٹل میں جال بچھا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
پربھنی کے حمل و نقل دفتر میں بھی ایک شخص نے سینئر کلرک کیلئے تین ہزار روپئے کی رشو ت کا مطالبہ کیا۔ شاپ ایکٹ لائسنس سمیت خام پرمٹ جار ی کرنے کیلئے شکایت گذار سے یہ رشو ت طلب کی گئی تھی۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع اور شہر کے تمام شہر یوں کو آدھار سے متعلق تمام سہو لیات فراہم کرنے کے لیے ناندیڑ ڈاک محکمہ کی جانب سے آئندہ 14؍ مارچ تک آدھارشیلا 2 نام کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے ۔ اِس مہم کے تحت شہر کے ڈاک دفتر میں آدھار اندراج و اپڈیٹ سہو لیات فراہم کی گئی ہیں ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی شروعات ‘ آج عبوری بجٹ
٭ ناندیڑ ڈویژن کے 4؍ اسٹیشن سمیت ملک بھر کے 2؍ ہزار سے زائد منصوبوں کا وزیر اعظم کے
ذریعہ سنگ بنیاد
٭ مشہور غزل گلو کار پنکج اُداس کا عارضہ کینسر سے انتقال
٭ مراٹھا ریزر ویشن احتجا جی منوج جرانگےپاٹل کا احتجاج ختم
٭ جالنہ اور چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعوں میں غیر موسمی بارش سمیت ژالہ باری ‘ 2؍ افراد کی موت
اور
٭ رانچی ٹیسٹ میں بھارت کی انگلینڈ پر 5؍ وکٹوں سے فتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment