Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 26 February 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۶ ؍فروری ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ریاست میں مِنی ٹیکسٹائل پارک کے قیام کے لیے سبسیڈی دینے کو کابینہ کی منظوری
٭ ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج سے آغام ‘حزب اختلاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی ٹی پارٹی کا بائیکاٹ
٭ اساتدہ تنظیم نے بارہویں جماعت کی جوابی بیاضوں کی جانچ کا بائیکاٹ لیا واپس
٭ بیڑ تعلقے کے کُر لا ‘ ضلع پریشد اسکول کے 4؍ طلباء کو اِنسپائر ایوارڈ دیے جانے کا اعلان
اور
٭ انگلینڈ کے خلاف رانچی ٹیسٹ کر کٹ میچ جیتنے کے لیے بھارت کو 152؍ رنوں کی ضرورت
اب خبریں تفصیل سے...
کابینہ نے ریاست میں مِنی ٹیکسٹائل پارک کے قیام کے لیے سبسیڈی یعنی رعایت دینے کی اسکیم کو منظوری دی ہے ۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی زیر صدارت کل منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا ۔ اِس اسکیم کے مطا بق ریاست میں ایک ہزار 800؍ کروڑ روپیوں کی سر مایہ کاری ہو گی جس سے 36؍ ہزار روم گار پیدا ہوں گے ۔ کابینہ میں مرکزی حکو مت کی PME بس خد مات کے نفاذ کو بھی منطوری دی گئی ۔ مرکزی حکو مت کی الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق FAME اسکیم میں شامل ممبئی ‘ نوی ممبئی ‘ پونے ‘ پمپری چنچوڑ شہروں کے علا وہ ریاست کے 23؍ میونسپل کارپوریشنز اس اسکیم میں شامل ہے ۔
کابینہ نے 2؍ ہیکٹر قطعہ اراضی کی حد میں دھان پیدا کرنے والوں کو فی ہیکٹر 20؍ ہزار روپئے مراعتی رقم کے طور پر دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اِنٹی گریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروس اسکیم کے تحت آنگن واڑی کار کنان کے لیے گریجویٹی کے نفاذ تک یکمُشت فائدہ پہنچا نے کا فیصلہ بھی کا بینہ میں کیا گیا ۔ یکم اپریل 2022ء سے گریجویٹی کے نفاذ تک اِن ملازمین کو سبک دوشی ‘ استعفی دینے ‘ موت ہو جانے یا خد مات سے بر طرف کیے جانے کے معا ملات میں فائدہ دیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
قدیم ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے لیے مسلسل بجلی فراہمی ‘ رہائشی ڈاکٹرس کے اسٹائفنڈ میں 10؍ ہزار روپیوں کا اضا فہ ‘ معذور ضلع کو آرڈینیٹر سمیت خصوصی ماہر اساتذہ‘ اسپیشل ٹیچرس کے لیے ٹرانسپورٹ بھتّے کا نفاذ ‘ دھنگر سماج کے 10؍ ہزار طلباء کو ہر برس معروف انگریزی میڈیم کے اقا متی اسکو لوں میں تعلیم کے انتظام ‘ درج فہرست قبائل کے شہر یوں کے لیے کورٹ فیس میں چھوٹ جیسے فیصلوں کو کل منعقدہ کابینی اجلاس میں منظوری دی گئی ۔
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی کا 5؍ دنوں تک جاری رہنے والے بجٹ سیشن کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ۔ اِس اجلاس کے دوران بجٹ سمیت ضمنی مطالبات ‘ بجٹ الوکیشن بل اور سر کاری بلز پر بحث کی جائے گی ۔
اسمبلی اجلاس کے موقعے پر دی جانے والی ٹی پارٹی کے بعد میڈیا سے بات کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے گزشتہ دیڑھ برسوں میں کیے گئے کاموں کی معلو مات دی ۔ انہوں نے بتا یا ک مراٹھا سماج کو 10؍ فیصد ریزر ویشن دینے کا فیصلہ تاریخی ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ یہ او بی سی ریزر ویشن یا کسی دوسری برادری کے ریزر وشیشن میں خلل ڈالے بغیر دیا جانے والا او ر قانون کی شرائط پر پوار اُتر نے والا ہے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ کوئی شہری قانون ہاتھ میں نہ لے ۔ وزیر اعلیٰ نے تیقن دیا کہ امن و قانون کو بر قرار رکھا جائے گا ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور دیویندر پھڑ نویس بھی موجود تھے ۔
***** ***** *****
وزیر خزا نہ اجیت پوار نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ریاست کا حتمی بجٹ ماہ جو لائی میں پیش کیا جائے گا تاہم گزشتہ 4؍ مہینوں کا خرچ منظوری کے لیے اِس اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔
اِسی بیچ حکو مت کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی کا حزب اختلاف نے بائیکاٹ کیا ہے ۔ قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما وِجئے وڈیٹیو ار اور کائونسل میں مخالف جماعتوں کے قائد امبا داس دانوے نے ایک اخباری کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ ریاستی حکو مت دھو کہ باز ہے جو عوام کے ساتھ انصاف کر نے میں پوری طرح نا کام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنڈ کی تقسیم میں بھی بڑے پیما نے پر بھید بھائو کیا جا رہا ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کل ملک بھر کے مختلف صحت سے متعلق اِداروں کے لیے بنیادی سہو لیات کی فراہمی اور تر قیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔گجرات کے راجکوٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے پونے ‘ احمد نگر ‘ بلڈ ھا نہ ‘ نندور بار ‘ امرا وتی اور بیڑ اضلاع کے 5؍ ضلع اسپتالوں کے لیے 135؍ کروڑ 5؍ لاکھ روپئے کی لاگت کے کاموں کا افتتاح عمل میں آیا ۔ ساتھ ہی اِس موقعے پر ریاست کے 88؍ کروڑ 18؍ لاکھ روپئے خرچ کر کے کیے گئے 10؍ پرو جیکٹس عوام کے نام وقف کیے گئے ۔
***** ***** *****
بیڑ میں 50؍ بستروں پر مشتمل انتہائی نگہداشت یو نٹ آئی سی یو کی سنگ بنیاد تقریب میں ضلع کلکٹر دیپا مُدھوڑ مُنڈے اور ضلع سر جن اشوک بڑے سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔ احمد نگر میں منعقدہ اِس طرح کی تقریب میں ضلع کلکٹر سدھا رام سالیمٹھ اور ضلع سر جن سنجئے گھو گر مے موجود تھے ۔
اِسی طرح وزیر اعظم کے ہاتھوں آج امرت بھارت اسکیم کےتحت 554ٖ امر ت ریلوے اسٹیشنز ’ اُڑان پُلوں اور سُرنگوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور اِن میں سے چند عوام کے نام وقف بھی کیے جا ئیں گے ۔ اِن میں ناندیڑ ڈویژن کے حمایت نگر ‘ بھو کر ‘ مانوت روڈ اور روٹے گائوں 4؍ریلوے اسٹیشنز شامل ہیں ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
وزیر اعظم نے کل آکاشو نی کے پروگرام من کی بات کی 110؍ ویں قسط کے ذریعے قوم سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 18؍ ویں لوک سبھا نو جوانوں کے امنگوں کی علامت ہو گی ۔کیونکہ 18؍ برس مکمل کرنے والے رائے دہندگان کو آئندہ 18؍ ویں لوک سبھا کے اراکین کے انتخاب کا موقع مل رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے بتا یا کہ من کی بات پروگرام آئندہ 3؍ مہینوں تک نہیں ہوں گے کیوں کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق آئندہ مارچ سے نافذ ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے شہر یان سے ہیش ٹیگ من کی بات کی ویب سائٹ پر سماجی اور قومی کامیابی کی کہا نیوں کے بارے میں اپنی رائے بھیجتے رہنے کی اپیل کی ۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کلکٹر ڈاکٹر کرشن پانچال نے آج نصب شب سے عنبڑ تعلقے میں گر فیو نافذ کر دیا ہے ۔ مراٹھا ریزر ویشن تحریک کے رہنما منوج جرانگے پاٹل کے چند سہو لت کار بھی پولس نے حراست میں لیے ہیں ۔ یہ خبر ہما رے نا مہ نگار نے دی ۔
اِسی بیچ عنبڑ - رامس گائوں ایس ٹی بس آج صبح تیرتھ پوری میں نذر آتش کر دی گئی ۔جس کے بعد جالنہ ضلع کی تمام ایس ٹی بس خد مات آج صبح سے بند رکھی گئی ہے ۔ یہ اطلاع ایس ٹی کے ڈویژنل ڈائریکٹر پر مود میہول نے دی ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ منوج جرانگے پاٹل کل جالنہ کے انتر والی سراٹی سے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے ملا قات کر نے ممبئی کے لیے روانہ ہو گئے ۔ جرانگے پاٹل نے بتا یا کہ وہ نائب وزیر اعلیٰ کے بنگلے کے روبرو آندو لن کریں گے ۔ سماجی انصاف کے مرکزی وزیر رام داس آٹھو لے نے اپیل کی ہے کہ جرانگے پاٹل اب اپنا آندو لن واپس لیں۔ وزیر موصوف کل شو لا پور میں میڈیا سے بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتا یا کہ ریاستی کابینہ نے مراٹھا سماج کو 10؍ فیصد آزاد ریزر ویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
***** ***** *****
اساتذہ کی تنظیم نے 12؍ ویں جماعت کی جوابی بیاضوں کی جانچ کے بائیکاٹ کو واپس لےلیا ہے ۔ اسکو لی تعلیم کے ریاستی وزیر دیپک کیسر کر اور جو نیئر کالج اساتدہ تنظیم کے نمائندوں کی در میان کل منعقد کی گئی میٹنگ میں اساتذہ کے مطا لبات پر تبا دلہ خیال کیاگیا ۔ اساتذہ کے تبا دلوں 12؍ اور 24؍ برس کی خدمات مکمل ہو نے پر طئے کی گئی مدت کے دو ران عہدے میں تر قی ۔ 24؍ برسوں کی خدمات کی تکمیل پر 20؍ فیصد اضافے کی بجائے ایک ہی وقت میںسب کو تر قی دینے جیسے مطالبات پر مثبت بات چیت کی گئی ۔ جس کے بعد جو نیئر کالج کے اساتذہ نے 12؍ جماعتوں کی جوابی بیاضوں کی جانچ کے بائیکاٹ کو واپس لے لیا ۔
***** ***** *****
بیڑ تعلقے کے کر لا ضلع پریشد کے 4؍ طلباء نے اِس برس اسپانسر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اِن میں 7؍ ویں جماعت کا طالب علم سمرتھ کُنڈ ‘ چھٹی جماعت کا کارتک کانڈے اور جڑواں بہنیں دیپالی او ر روپالی مارکنڈ شامل ہیں ۔ یہ انعام ہر برس سوپر 60؍ طلباء کو مرکزی حکو مت کی جانب سے دیا جا تا ہے جو جدید تجر بات پیش کر تے ہیں ۔
***** ***** *****
بھارت اور انگلینڈ کے در میان رانچی میں کھیلے جا رہے چو تھے ٹیسٹ کر کٹ میچ کو جیتنے کے لیے بھارت کو 152؍ رنوں کی ضرورت ہے ۔ انگلینڈ کی دوسری اننگ 145؍ رنوں پر ختم ہو گئی ۔ پہلی اننگ میں برتری کے سبب انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 192؍ رنوں کا ہدف دیا ۔ کل تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک بھارت نے اپنی دوسری اننگ میں 40؍ رنز بنائے ۔ 5؍ مقابلوں کی اِس سیریز میں بھارت2 - 1؍ سے سبقت لیے ہوئے ہیں۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ ریاست میں مِنی ٹیکسٹائل پارک کے قیام کے لیے سبسیڈی دینے کو کابینہ کی منظوری
٭ ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج سے آغام ‘حزب اختلاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی ٹی پارٹی کا بائیکاٹ
٭ اساتدہ تنظیم نے بارہویں جماعت کی جوابی بیاضوں کی جانچ کا بائیکاٹ لیا واپس
٭ بیڑ تعلقے کے کُر لا ‘ ضلع پریشد اسکول کے 4؍ طلباء کو اِنسپائر ایوارڈ دیے جانے کا اعلان
اور
٭ انگلینڈ کے خلاف رانچی ٹیسٹ کر کٹ میچ جیتنے کے لیے بھارت کو 152؍ رنوں کی ضرورت
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment