Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 29 February-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹؍ فروری ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ریاستی حکومت کی مودی آواس گھرکل اسکیم کا وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح، ایوت محل میں مختلف ترقیاتی کاموں کی رُونمائی اور سنگِ بنیاد۔
٭ نمو مہاروزگار میلے کی معرفت دو لاکھ سے زیادہ افراد کو ملا زمتیں دینے کی وزیرِ اعلیٰ کی یقین دہانی۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر مہاڈا کے تحت آن لائن قرعہ اند ازی کیلئے درخواست دہی کے عمل کا آغاز۔
اور۔۔۔ ٭ چھترپتی سمبھاجی نگر اور ہنگولی ضلعے کے کئی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ غیر موسمی بارش، فصلوں کا بڑے پیمانے پر نقصان۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستی حکومت کے مودی آواس گھرکُل منصوبے پر عمل آوری کا کل ایو ت محل میں افتتاح کیا۔ اس منصوبے کے تحت دیگر پسماندہ طبقات، خصوصی پسماندہ طبقات اور مستثنیٰ ذاتوں اور خانہ بدوش قبائل کے 10 لاکھ اہل شہریوں کو اگلے تین سالوں میں مکانات کے فوائد پہنچائے جائیں گے۔ منصوبے کے افتتاحی اجلاس میں ریاستی گورنر رمیش بئیس، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزرائے اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور اجیت پوار سمیت کئی معززشخصیات موجود تھیں۔ وزیرِ اعلیٰ بااختیارخواتین مہم کے تحت بچت گٹوں میں شامل ساڑھے پانچ لاکھ خواتین کو پانچ ہزار روپئے پر مشتمل رقم تقسیم کی گئی۔ آیوشمان بھارت-صحت اسکیم کے تحت ریاست میں ایک کروڑ اہل شہریوں کو آیوشمان بھارت کارڈ تقسیم کرنے کے منصوبے کا آغاز بھی کل وزیرِ اعظم نے کیا۔ اسی طرح کسان سمان یوجنا اور ریاستی حکومت کی 'نمو شیتکری مہاسمان ندھی منصوبے کی اگلی قسط 88 لاکھ اہل کسانوں کے بینک کھاتوں میں کل وزیر اعظم کے ہاتھوں جمع کرنے کی شروعات ہوئی۔ وزیر اعظم مودی نے کل زرعی سینچائی منصوبے کے تحت چھ پروجیکٹوں اور بلی راجہ جل سنجیونی منصوبےکے تحت 45 آبپاشی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ وزیرِ اعظم نے بتایا کہ:
Byte
’’آج بھی یہاں ودربھ ا ور مراٹھواڑہ کیلئے پی ا یم کرشی سینچائی اور بلی راجا سنجیونی یوجنا کے تحت 51 پرو جیکٹس کا لوکارپن ہوا ہے۔ان سے 80 ہزار ہیکٹر سے زیادہ بھومی کو سینچائی کی سویدھا ملے گی۔‘‘
وردھا-ناندیڑ ریلوے لائن پر وردھا سے کلمب تک 39 کلومیٹر مسافت کی ریلوے لائن اور احمد نگر-بیڑ-پرلی ریلوے ٹریک پر پاٹودہ تعلقہ کے املنیر تک 32 کلومیٹر لمبی ریلوے لائن کا بھی وزیرِ اعظم مود ی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ انہوں نے ان دونوں لائنوں پر توسیعی ڈیمو ٹرین خدمات کا ہری جھنڈی دکھاکر آغاز کیا۔ املنیر میںبیڑ کی رُکنِ پارلیمان ڈاکٹر پریتم منڈے کی موجودگی میں ڈیمو ٹرین خدمات کی شر وعات ہوئی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندےنے ریاست میں جاری نمو مہارو زگار میلوں کی معرفت دو لاکھ سے زیادہ افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کی یقین دہا نی کروائی ہے۔وزیرِ اعلیٰ شندے نے کل احمد نگر میں نمو مہاروزگار میلہ اور کیرئیر رہنمائی اجلاس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے امیدو اروں کی رہنمائی کی۔ اس روزگار میلے کے پہلے دن پانچ اضلاع سے تقریباً 65 ہزار نوجوانوں نے شرکت کی ‘ اسی طرح رو زگار میلے میں 300 سے زائد کمپنیوں اور اداروں کے ذمہ دار ان بھی شر یک ہوئے۔
***** ***** *****
حزبِ مخالف رہنما وجئے وڑیٹیوار نے کل اسمبلی میں ریاست میں ہوئی غیر موسمی بارش ا ور ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کا مسئلہ اٹھایا۔ جس کا جواب د یتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے یقین دہانی کرائی کہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے اور متاثرین کو فی الفور امداد فراہم کی جائے گی۔
قانون ساز کونسل میں 2023-24کیلئےآٹھ ہزار 609 کروڑ روپئے کے ضمنی مطالبات کو منظوری دی گئی۔ ایوان کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہوتے ہی مہاراشٹر سپلیمنٹری اپروپریشن بل 2024 منظور کر لیا گیا۔ اسی طرح ایوان میں مہاراشٹر پرائیویٹ یونیورسٹی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ریگولیشن ترمیمی بل کو بھی منظوری دے دی گئی۔
***** ***** *****
پیدائشی بہرے پن کو دور کرنے کیلئے سرجری کروانے کی عمر کی حد دو سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا مطالبہ رکنِ کونسل ستیش چوہان نے کیا ہے۔ کل قانون ساز کونسل میں انہوں نے اس جانب حکومت کی توجہ مبذول کرائی۔ قومی صحت ِ اطفال پروگرام کے تحت حکومت کی جانب سے دو سال تک کی عمر کے بچوں کی کاکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے پانچ لاکھ 20 ہزار روپئے کی امداد فراہم کی جاتی ہے جس سے پید ائشی بہرے بچوں کی قوتِ سماعت بحال کی جاسکتی ہے۔اس سلسلے میں ستیش چوہان نے صحت اور خاندانی بہبود محکمے کی مرکزی وزیرِ مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار کو بھی ایک مطالباتی مکتوب ارسال کیا ہے۔
***** ***** *****
حکومت نے ریاست کے سبھی میڈیم کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں مراٹھی زبان کی تعلیم اور مطالعہ کو لازمی کرنے والے قانون پر سختی سے عمل درآمدکو یقینی بنانے کی ہد ایت محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹرز دی ہے ۔ اس سلسلے میں اسکولی تعلیم محکمہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جن اسکولوں میں مراٹھی زبان نہیں پڑھائی جاتی ہے ان اسکولوں کی منظوری یا NOC منسوخ کرنے کی گنجائش اس قانون میں رکھی گئی ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت کی جانب سے مراٹھا سما ج کو دیے گئے 10 فیصد ریزرویشن کو لے کرسماجی کارکن ونود پاٹل نے کل ممبئی عد الت ِ عالیہ اور عد الت ِ عظمیٰ میں کیویٹ داخل کی۔ ونود پاٹل نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اس سے قبل دو بار دیا گیا ریزرویشن عد التوں میں ٹک نہیں پایا تھا، لہٰذا حالیہ دس فیصد ریزرویشن کے خلاف اگر کوئی عرضی داخل کی جاتی ہے تو اس پر مر اٹھا بر ادر ی کے مؤقف کی سنو ائی کرنے کیلئے یہ کیویٹ داخل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
مہاڈا کے چھترپتی سمبھاجی نگر ہائوزنگ ا ور علاقائی ترقیاتی بورڈ کے زیرِ انتظام چھترپتی سمبھاجی نگر‘ لا تور‘ جا لنہ، ناند یڑ، ہنگولی، پربھنی اور دھاراشیو میں مختلف ہائوزنگ منصوبوں کیلئے آن لائن اندراج اور درخواست دہی کا عمل کل سے شرو ع ہوگیا۔ یہ اندر اج آئندہ 27 ما رچ کی درمیا نی شب 12 بجے تک جا ری رہے گا‘ جبکہ 12 اپر یل کو د وپہر تین بجے اہل درخواست گذاروں کی فہرست شا ئع ہوگی۔
***** ***** *****
سنگیت ناٹک اکیڈمی کے گذشتہ دوسالوں کے ایو ارڈس کا اعلان کرد یا گیا ہے۔ گوا کے لوک فن کے ماہر وِنایک کھیڑیکر ا ور کوچی پُڑی ‘ رقص کے استاد ر اجا اور رادھا ریڈی سمیت چھ فنکارو ں کو اکیڈمی رَتن اسکالر شپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گلوکاری کیلئے کلاپینی کومکلی اور دیوکی پنڈت کو‘ جبکہ اد اکاری کے زمرے میں اشو ک صراف‘ تخلیقی موسیقی کیلئے نیلادری کمار‘ ڈھولکی نو از وجئے چوہان سمیت 92 افراد کو اکیڈمی ایو ارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔
استاد بسم اللہ خان یوا اکیڈمی ایو ارڈس کا بھی کل اعلان کردیا گیا۔ ا ن میں ابھنگ گلوکاری کیلئے لاتور کے ناگیش آڑگائونکر سمیت 80 نوجوان فنکا ر شامل ہیں۔
***** ***** *****
پربھنی میں کل مرکزی اُمورِ نوجو انوں ا ور کھیل محکمے کے تحت نہرو یوتھ سینٹر کی جانب سے کملاتائی جامکر خو اتین کالج میں انتخابی بیداری جلسہ منعقد ہوا۔ شاہِیر اُباڑے او ر ان کے رفقا نے انتخابی عمل سے متعلق بیدار ی گیت پیش کیے۔ اس مو قعے پر طلبہ کو انتخابی سرگرمیوں کی رہنمائی اور آن لائن ووٹر اندراج کا طریقہ بھی بتلایا گیا۔
***** ***** *****
خانہ بدو ش قبائل کے افراد کے پاس جاکر انھیں سرکاری اسکیموں کے فوائد مہیا کرو انے کیلئے کل لاتور میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ا یک پرو گرام منعقد کیا گیا۔ ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھوگے کے ہا تھوں تقریباً 90 افراد کو مختلف فوائد کی تقسیم عمل میں آئی۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے کئی ایک مقامات پر کل شام طوفا نی ہو ائوں کے ساتھ غیر مو سمی بارش ہوئی۔ فی الحال گیہوں‘ چنا اور جوار کی کٹائی کے کام زو رو ں پر ہیں، تاہم بارش کی وجہ سے ان کاموں میں رخنہ اند ازی ہوئی۔ تقریباً پون گھنٹہ ہوئی اس بارش کی وجہ سے گیہوں کی فصل کو کا فی نقصان پہنچا‘ اسی طرح آم کے پھول ا ور کچے آم کی شاخیں بھی خراب ہوئیں۔
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر میں بھی کل شام گھن گرج کے ساتھ غیر موسمی بارش ہوئی۔ اچا نک ہوئی اس بارش سے شہریوں میں افرا تفری پھیل گئی۔
***** ***** *****
پربھنی ضلعے کی 29 ر اشن دُکانوں کے اجازت نامے منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ ان میں پا تھری تعلقے کی دو ‘ جنتور کی چار‘ سیلو کی ایک جبکہ گنگا کھیڑ تعلقے کی سب سے زیادہ 22 دُکانیں شامل ہیں۔ حکومت کی اضافی باقی ماندہ رقم نہ بھرنے کی وجہ سے یہ کاررو ائی کی گئی ہے۔
***** ***** *****
دھارا شیو میں کل ایک ما رچ کو نمامی گنگے پانی پریشد کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ر یاست کے مختلف اضلا ع کے خصوصی طور پر پہا ڑی علاقو ں میں گذشتہ 75 برسوں سے پانی کی قلّت ہے۔ اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے اس پر بحث ہوگی۔
***** ***** *****
ناندیڑ میونسپل کارپور یشن کے ا یڈمنسٹر یٹر دو ر کا بجٹ آج پیش ہوگا۔ مرکزی میٹنگ ہال میں منعقدہ بجٹ اجلاس میں میونسپل کمشنر و ا یڈمنسٹر یٹر ڈا کٹر مہیش کما ر ڈوئی پھوڑے بجٹ پیش کریں گے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ریاستی حکومت کی مودی آواس گھرکل اسکیم کا وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح، ایوت محل میں مختلف ترقیاتی کاموں کی رُونمائی اور سنگِ بنیاد۔
٭ نمو مہاروزگار میلے کی معرفت دو لاکھ سے زیادہ افراد کو ملا زمتیں دینے کی وزیرِ اعلیٰ کی یقین دہانی۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر مہاڈا کے تحت آن لائن قرعہ اند ازی کیلئے درخواست دہی کے عمل کا آغاز۔
اور۔۔۔ ٭ ہنگولی ا ور چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے کئی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ غیر موسمی بارش، فصلوں کا بڑے پیمانے پر نقصان۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** ********** ***** *****
No comments:
Post a Comment