Wednesday, 27 March 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ :27؍مارچ 2024ء وقت:صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 27 March 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۷ ؍مارچ  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مر حلے میں پر چہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دِن  ‘ 

وِدربھ میں امید واری عرض داخل کرنے کا عمل تیز 

٭ اکو لہ مغربی اسمبلی حلقے کا ضمنی انتخاب ممبئی عدالتِ عالیہ کی ناگپور بینچ کی جانب سے منسوخ

٭ مراٹھواڑہ میں 6؍ مختلف واقعات کے دوران 8؍ افراد کی پانی میں ڈوب کر موت 

اور

٭ لاتور کی سِدھیشور-رتنیشور یاترا کا کل آتش بازی سے اختتام 


اب خبریں تفصیل سے...

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مر حلے میں پر چہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے ۔ اِس سے وِدربھ میں امید واری فارم داخل کرنے کے عمل میں تیزی آئی ہے ۔ یہ پہلا مر حلہ 5؍ لوک سبھا حلقوں   ناگپور  ‘  رام ٹیک  ‘  چندر پور  ‘  بھنڈا را -گوندیا   اور  گڈ چِرو لی -چمور کا احاطہ کر تا ہے ۔ ان نشستوں کے لیے رائے دہی 19؍ اپریل کو ہو گی ۔اِن5؍ حلقوں میں اب تک 40؍ افراد نے امید واری کا پر چہ داخل کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

چندر پور لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کے امید وار سُدھیر مُنگنٹی وار نے کل زبر دست طا قت کا مظاہرہ کر تے ہوئے اپنا پرچہ نامزدگی جمع کرا یا ۔ اِس سے قبل چندر پور شہر کے گاندھی چوک میں جلسہ کر تے ہوئے انھوں نے عوام سے تعا ون  کی اپیل کی ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس  ‘  بی جے پی کے ریاستی صدر  چندر شیکھر با ون کُرے  ‘  پسماندہ طبقات کمیشن کے چیئر مین ہنس راج آہیر  ‘  رکن پارلیمنٹ  رام داس تڑس سمیت مہا یو تی کے دیگر قائدین موجود تھے ۔ 

اِسی طرح گڈ چِرو لی حلقے سے مہایو تی کے لوک سبھا امید وار اشوک نیتے نے اپنا پر چہ داخل کیا ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس موجود تھے ۔انھوں نے کہا کہ گڈ چِر ولی ضلع مستقبل میں صنعت میں سب سے آ گے ہو گا ۔

***** ***** ***** 

کانگریس پارٹی کے امید وار وِکاس ٹھاکرے نے کل ناگپور لوک سبھا حلقے سے اپنی امید واری داخل کی ۔ اِس موقعے پر کانگریس کے ریاستی صدر نا ناپٹو لے کے سمیت مہا وِکاس آگھاڑی کے سینئر قائدین موجود تھے ۔ ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا کہ اِس ریلی میں کار کنان اپنی مرضی سے آئے ہیں   اور  کانگریس کا ہر کار کن  اور  عام آدمی یہ لڑائی لڑے گا ۔

***** ***** ***** 

  ریاستی کانگریس پارٹی کے صدر نا نا پٹو لے نے کہا ہے کہ سبھی کو مہا وِکاس آگھاڑی کے اصو لوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔ وہ کل ناگپور میں میڈیا سے بات کر رہے تھے  ۔ انھوں نے بتا یا کہ مہا وِکاس آگھاڑی کی 2؍ نشستوں پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہو پا یا ہے ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی بات چیت سے کوئی حل نکل آئے گا ۔ پٹو لے نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ونچت بہو جن آ گھاری کے صدر پر کاش امبیڈ کر کی تجویز پر ایک قدم آ گے بڑھا یا ہے ۔ اب راشٹر وادی کانگریس شرد پوار گروپ  اور  شیو سینا اُدھو ٹھا کرے  اِن  اتحاد ی پار ٹیوں نے بھی اِس تجویز کو قبول کر نا چاہیے ۔

***** ***** ***** 

گڈ چِرو لی کے سابق رکن اسمبلی  اور  کانگریس کے قبائلی یونٹ کے ریساتی صدر ڈاکٹر نامدیو اُسندی نے اپنے اِس عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ انھوں نے کل گڈ چِرو لی میں منعقدہ ایک صحا فتی کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔ انھوں نے پارٹی کی جانب سے ا نھیں امید واری دیے جانے پر ناراضگی کے باعث کیا ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ وہ کانگریس کے بنیادی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں  تاہم  اگر پارٹی انہیں ڈاکٹر کر سان کی جگہ امید واری دیتی ہے تو اِس سے اُن کی عزت افزائی ہو گی ۔

***** ***** ***** 

راشٹر وادی کانگریس کے قومی صدر  اجیت پوار نے کہا ہے کہ مہا یو تی کی تمام نشستوں کی تقسیم کا اعلان کل 28؍ مارچ کو ممبئی میں منعقدہ مہا یو تی کی صحافتی کانفرنس میں کیا جائے گا ۔ وہ کل پونے میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے ۔ انھوں نے بتا یا کہ مہا یو تی میں سیٹوں کی تقسیم کا عمل  99؍ فیصد مکمل ہو چکا ہے  اور  ہمیں وہ سیٹیں ملیں گی ۔ جس سے ہما رے کار کنان مطمئن ہوں گے ۔ پوار نے واضح اشا رہ دیا کہ سنیتا پوار بارامتی حلقے سے مہا یو تی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔انھوں نے رائے گڑھ لوک سبھا سے  این  سی  پی کے ریاستی صدر سُنیل تٹکرے کے امید وار ہونے کا اعلان کیا ۔پوار نے بتا یا کہ پر بھنی کے امید وار کا بھی آئندہ 2؍ دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا ۔

اِسی بیچ پر بھنی لوک سبھا حلقے سے راشٹر یہ سماج پارٹی کے بانی صدر مہا دیو جانکر کو مہا یو تی کی امید واری دیے جانا تقریباً طئے ہے ۔ سیاسی حلقوں میں یہ خبر گرد ش کر رہی ہے  ۔ کل پر بھنی روانہ ہو تے ہوئے جانکر نے سو شل میڈیا پر بتا یا کہ وہ آنجہا نی بی جے پی قائد گو پی ناتھ منڈے کی اہلیہ پر گیہ منڈے سے ملاقات کے بعد انتخابی مہم چلانے جا رہے ہیں ۔

***** ***** ***** 

شیوسینا شندے گروپ کے سینئر لیڈر شیواجی آڈھل رائو پاٹل نے کل اجیت پوار کی راشٹر وادی کانگریس میں شمو لیت اختیار کر لی ۔ وہ شرور  لوک سبھا حلقے سے مہا یو تی امید وار  ہوں  گے  تاہم  پارٹی میں شامل ہونے سے قبل آڈھل رائو پاٹل نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر چے وہ لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی کلائی پر گھڑی باند رہے ہیں تب شیو بندھن بھی اُن کی کلائی پر بند ھا رہے گا ۔

***** ***** ***** 

***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ممبئی عدالت عالیہ کی نا گپور بینچ نے اکو لا مغربی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کو باطل قرار دے کر منسوخ کر دیا ہے ۔ مقامی با شندے انیل دو بے نے اِس سلسلے میں مفاد ِ عامّہ کی ایک در خواست عدالت میں داخل کی تھی ۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی گوور دھن شر ما  کے انتقا ل کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی ۔ نئے رکن اسمبلی کو جیت کے بعد صرف 4؍ ماہ کی مدت مل رہی تھی  اور  آئین کے مطابق یہ عرصہ کم از کم 6؍ ماہ کا ہو نا چاہیے ۔ اِس وجہ سے عدالت نے یہ فیصلہ سُنا یا ۔

***** ***** ***** 

عام انتخابات میں کار کنان  ‘  عہدیداران  او ر ملازمین کورائے دہی کے دن ووٹ دینے کے لیے تعطیل دی جائے گا ۔ ریاستی حکو مت نے اِس خصوص میں سر کو لر جاری کیا ہے ۔ یہ چھٹی محکمہ صنعت کے تحت آنے والے تمام صنعتی گروپوں  ‘  کار پوریشنوں  ‘  کمپنیوں  صنعتی  اور  دیگر  اِداروں کے لیے نافذ ہو گی ۔

***** ***** ***** 

یو نیور سٹی گرانٹ کمیشن نے CUET - UG 2024 امتحان کے لیے در خواست دہی کی آخری تاریخ میں 31؍ مارچ تک توسیع کر دی ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ بہت سے طلباء  اور  دیگر کے مطالبے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔

***** ***** *****

چھتر پتی سنبھا جی نگر  ‘  جالنہ   اور  ہنگولی اضلاع میں گزشتہ 2؍ دنوں کےدوران 6؍ علیحدہ واقعات میں 8؍ افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ ہنگولی ضلعے کے اونڈھا میں  واقع پور نا نہر میں کپڑے دھو نے کے لیے گئی 13؍ سالہ لڑ کی سُنیتا دراڈے  ڈوب کر ہلاک ہو گئی ۔

ایک  اور  واقعے میں کلمنوری کے قریب دیوداری جھیل میں ڈوب نے سے سواپنل سو نو نے نا می نو جوان کی مو ت ہو گئی ۔ اِسی طرح   جالنہ کےکڈ ونچی جنگل میں جانوروں کے لیے پانی نکالتے ہوئے ماں  اور  بیٹے ڈوب گئے اُن کے نام سمترا  اور  سما دھان  وانکھیڈے ہیں ۔

وہیں عنبڑ تعلقے کے گوندی میں واقع ویتاگ واڑی علاقے میں تا لاب پر کپڑے دھو نے گئیں  2؍ لڑ کیاں  آرسین شیخ  اور  کمل بھالے رائو کی غرق ہونے سے موت ہو گئی ۔ 

چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے پیٹھن تعلقے کے واگھو نڈی علاقے کے جائیکواڑی ڈیم میں تیرا کی کرنے گئے سو پان شیلکے  نامی شخص پانی میں ڈو بنے سے ہلاک ہو گیا ۔ اِسی طرح ایک  اور  واقعہ میں پھلمبری تعلقے کے جاتو ا میں کھیت کے تا لاب میں تیرا کی کرنے گئے نو جوان وشنو رائو تے غرق ہو جانے سے انتقال کر گیا ۔

***** ***** *****

گزشتہ 17؍ دنوں سے جاری لاتور کی سِدھیشور -  رتنیشور یاترا مہوتسو کا کل معززین کے ہاتھوں مہا آرتی کے بعد آتش بازی کے ذریعے اختتام عمل میں آیا ۔ ضلعےکی ڈپٹی کلکٹر روہنی نر ہے  اور  دیو ستھان کے ایڈ منسٹریٹر سچن جا یو تکر کے ہاتھوں مہا آرتی کی گئی ۔

***** ***** *****

ہو لی کی منا سبت سے کل ناندیڑ میں سکھ بھائیوں کی جانب سے جلوس نکالا گیا ۔ سچکھنڈ گرو دوارے سے نکالے گئے اِس جلوس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شر کت کی ۔ یہ اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ۔

***** ***** *****

جمہوریت کو مضبوط کرنے کی خاطر کالج کے  طلباء رائے دہی کے عمل میں شر کت کر یں ۔ چھترپتی سنبھا جی نگر کے کلکٹر دلیپ سوامی نے کل یہ اپیل کی ۔وہ کل چھتر سنبھا جی نگر میں واقع  ایم  جی  ایم  یو نیور سٹی کے عوامی بیداری سے متعلق پروگرام سے خطاب کر رہ تھے ۔ اِسی دوران انتخابی کمیشن کے رہنما خطوط کے تحت رائے دہی کے لیے بیداری پیدا کرنے کی خاطر مختلف مقامات پر پروگرامس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ہر سول کے پرائمری  اور  ثانوی اسکول کے طلباء کی جانب سے پیش کیے جانے والے اسٹریٹ ڈرامے  ’’  مَت دار جا گا ہو  ‘‘  کی خوب پذیرائی کی جا رہی ہے ۔

***** ***** *****

ناندیڑ -لاتور شاہراہ پر کل تیز رفتار جیپ  اور  موٹر سائیکل کے در میان ہوئے تصا دم کے سبب موٹر سائیکل پر سوار میاں-بیوی ہلاک ہو گئے ۔ کل دو پہر سوامی راما نند تیرتھ مراٹھوارہ یو نیور سٹی کےقریب یہ حادثہ پیش آ یا ۔ ہمارے نا مہ نگار نے بتا یا کہ حادثےکے بعد جیپ کا ڈرائیور موقعے سے فرار ہو گیا ۔

***** ***** *****

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مر حلے میں پر چہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دِن  ‘ 

وِدربھ میں امید واری عرض داخل کرنے کا عمل تیز 

٭ اکو لہ مغربی اسمبلی حلقے کا ضمنی انتخاب ممبئی عدالتِ عالیہ کی ناگپور بینچ کی جانب سے منسوخ

٭ مراٹھواڑہ میں 6؍ مختلف واقعات کے دوران  8؍ افراد کی پانی میں ڈوب کر موت 

اور

٭ لاتور کی سِدھیشور-رتنیشور یاترا کا کل آتشبازی سے اختتام 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments: