Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 29 March 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹ ؍مارچ ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مر حلے کا نوٹِفِکیشن جاری ‘ پر بھنی ‘ ہنگولی اور ناندیڑ سمیت
ریاست کے 8؍ حلقہ انتخابات میں 26؍ اپریل کو رائے دہی
٭ ناندیڑ میں کل ایک پر چہ نامزدگی داخل ‘ پر بھنی میں 26؍ جبکہ ہنگولی میں 119؍ پرچہ نامزدگی تقسیم
٭ رام ٹیک کی مہا وِکاس آ گھاڑی کی امید وار رشمی بر وے کا ذات صداقت نا مہ منسوخ
٭ شیو سینا کی امید واروں کی پہلی فہرست جاری ‘ ہنگولی سے موجودہ رکن پارلیمان ہیمنت پاٹل
کو امید واری
اور
٭ مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کا خصوصی واڈمئے ایوارڈ آج دیا جائے گا
اب خبریں تفصیل سے...
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کا نوٹِفِکیشن کل جاری ہوا ۔ اِس مر حلہ میں 12؍ ریاستوں کے 89؍ حلقہ انتخابات کے لیے 26؍ اپریل کو رائے دہی ہو گی ۔ جن میں مراٹھواڑہ کے پر بھنی ‘ ہنگولی اور ناندیڑ سمیت ریاست کے بلڈھانہ ‘ اکو لہ ‘ امرا وتی ‘ ایوت محل -واشم اور ور دھا لوک سبھا حلقہ انتخاب شامل ہیں ۔ اِن تمام حلقہ انتخاب میں 4؍ اپریل تک امید واری عرضی داخل کی جا سکیں گی ۔ جبکہ 8؍ اپریل تک عرضی واپس لی جا ئے گی ۔
ناندیڑ میں کل پہلے دن ہی پر چہ نامزدگی داخل کی گئی ہے ۔ آز اد امید وار ظفر علی خاں محمود خاں پٹھان نے امید واری عرضی بھر نے کی اطلاع ضلع ریٹرن اِنگ افسرابھیجیت رائوت نے دی ۔ پر بھنی میں کل ایک بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی گئی ۔ جبکہ 21؍ افراد کو 26؍ پرچہ نامزدگی تقسیم کی گئی ۔ ہنگولی میں 41؍ افراد نے119؍ پر چہ نامزدگی حاصل کی ہے ۔
***** ***** *****
بلڈھانہ لوک سبھا حلقہ انتخاب سے شیو سینا شندے گروپ کے رکن اسمبلی سنجئے گائیکواڑ نے کل امید واری عرض داخل کی ۔ اِس کے ساتھ ہی انھوں نے آزاد امید وار کی حیثیت سے بھی پر چہ داخل کیا ۔ بلڈھانہ حلقہ انتخاب کے شیو سینا کے موجودہ رکن پارلیمان پر تاپ جا دھو یہ شندے گروپ میں ہے ۔پارٹی نے انھیں امید واری دی ہے ۔ گائیکواڑ نے پر چہ واپس نہ لینے کی بات کہی ہے ۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مر حلے میں وِدربھ کے 5؍ حلقوں کے امید واروں کی عرضیوں کی جانچ میں تقریباً 181؍ میں سے110؍ امید واروں کی عرضیاں اہل پائی گئیں۔ ناگپور حلقہ میں 26؍ بھنڈا را -گوندیا 22؍ گڈ چِرولی -چِمور 12؍ چندر پور15؍ اور رام ٹیک لوک سبھا حلقہ انتخاب کے 35؍ امید واروں کی عرضیاں اہل پائی گئی ۔ پہلے مر حلہ میں امید واری عرضی واپس لینے کی امدت کل 30؍ مارچ تک ہے جبکہ رائے دہی 19؍ اپریل کو ہو گی ۔
***** ***** *****
لوک سبھا الیکشن کے لیے شیو سینا نے کل امید واروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ ہنگولی سے موجودہ رکن پارلیمان ہیمنت پاٹل کو امید واری دی گئی ہے ۔ جنوب وسطی ممبئی سے راہل شیواڑے ‘ کولہا پور سے سنجئے منڈلیک ‘ شر ڈی سے سدا شیو لو کھنڈے ‘ بلڈھانہ سے پر تاپ رائو جادھو ‘ ماروڑ سے شری رنک بارنے ’ رام ٹیک سے راجو پا ورے جبکہ ہاتھ کنگلے سے دھیریہ شیل مانے کو امید واری دی گئی ۔
دریں اثناء فلم ادا کار گووندا آہوجا نے کل شیو سینا میں شمو لیت اختیار کی ۔ ممبئی میں ہوئے پروگرام میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے گووندا کا استقبال کیا ۔
***** ***** *****
یو نیور سٹی گرانٹس کمیشن یو جی سی نےاحکامات جاری کیے ہیں کہ پی ایچ ڈی داخلہ کے لیے صرف نیٹ امتحان کے نشا نات شمار کیے جا ئیں ۔ اِس کےمطا بق پی ایچ ڈی کے لیے مختلف یو نیور سٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اِدارہ جات میں داخلہ کے لیے اُن کے داخلہ امتحان کے بجائے صرف نیٹ امتحان کا نتیجہ کافی ہو گا ۔
***** ***** *****
عیسیٰ مسیح کی قر بانی کا دِن گُد فرائی ڈے آج منا یا جا رہاہے۔ اِس موقعے پر مختلف چر چوں میں عبا دت سمیت انسا نیت کا پیغام دینے کے لیے مختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
فرانس کے کان عالمی فیسٹول کے لیے ششی کھندرے کی ہدایت میں بنی جِپسی شری کانت بھِڈے کی ہدایت والی بھیرا اور منوج شندے کی وَلّی اِن 3؍ فلموں کا انتخاب عمل میں آ یا ہے ۔ کان میں آئندہ 14؍ تا 22؍ مئی کے در میان یہ فیسٹیول منعقد ہو گا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کی جانب سے دیا جانے والا خصوصی واڈمئے ایوارڈ آج دیا جائے گا ۔ ممبئی کے راجیو ناٹک کو نٹوریہ لوٹو پاٹل خصوصی واڈ مئے ڈرامہ ایوارڈ جبکہ پونہ کے مادھو گاڈ گیڑ کو یشونت رائو چو ہان خصوصی واڈ مئے ایوارڈ اِس موقع پر دیا جائے گا ۔ مساپ کےڈاکٹر ناگو ناندا پورکر ہال میں شام ساڑھے پانچ بجے یہ پروگرام ہو گا ۔
***** ***** *****
آنجہانی کالا سیکی گلو کار پنڈت ناتھ رائو نیرڑ کر کو اُن کے یوم وفات کے موقعے پر ناتھ نیرڑ کر شِپیہ خاندان کی جانب سے آج ناتھ سور پر وگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آج شام چھ بجے تاپڑیہ ناٹیہ مندر میں ہونے والے اِس پروگرام میں گلو کار کر شنا بونگا نے ‘ انکِتا جو شی اور تال یو گی پنڈت سر یش تڑ ولکر کا مظاہرہ ہوگا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے مونسپل کارپوریشن حدود کے خواتین بچت گروکپ کا رائے دہی بیداری پروگرام کل ضلع کلکٹر دلیپ سوامی کی موجود گی میں ہوا ۔ انھوں نے اپیل کی کہ بچت گٹ خواتین میں رائے دہی کی منا سبت سے بیداری پیدا کریں اور خواتین کی شرکت کو بڑھائیں ۔ انھوں نے احکامات دینے کے بچوں کے لیے ووٹنگ مرکز عمارت میں جھولے دستیاب کر وائیں۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے ضمن میں کل سرحد کے ضلع آرڈی سیشن میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد ہوئی ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ‘ جلگائوں ‘ ناسک ‘ بیڑ ‘ احمد نگر ‘ بلڈھانہ ‘ دھارا شیو اِن اضلاع کے کلکٹر اور پولس سپرنٹنڈنٹت اِس میٹنگ میں شامل تھے ۔ اِس میٹنگ میں سر حد سے جڑے ضلعوں میں مشتر کہ ناکہ بندی کر کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے پر بحث ہو ئی ۔
***** ***** *****
لاتور کے پولس ڈرل میدان پر جاری ضلع سطح کے معذورین کے مقابلوں میں شر یک طلباء نے تمام ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ اِس موقع پر گونگے طلباء نے اسٹریٹ ڈرامہ کے ذریعہ بیداری کی ۔ؤ
***** ***** *****
لوک سبھا الیکشن کے وقت اپنے واٹس ایپ گروپ سے سیاسی تشہیر کرنے کے معاملہ میں ناندیڑ ضلعے کے نائیگائوں پنچایت سمیتی کے سینئر اسسٹنٹ یو ایس دھو ٹے کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی پا داش میں ضلع پریشد کے سی ای او مینل کرنوال نے یہ کارروائی کی ہے ۔
***** ***** *****
دھا را شیو ضلع کے تلجا پور تعلقہ کے کھڑ کی تانڈا میں محکمہ ایکسائز کے دستہ نے ہاتھ بھٹی شراب کی دکان پر چھا پہ مار کر 5؍ لاکھ 78؍ ہزار روپئے کا سامان ضبط کر لیا ۔ اِس معاملہ میں 3؍ افراد کے خلاف مقد مہ درج کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
مدھیہ پر دیش کے جبل پور میں حال ہی میں منعقدہ45؍ ویں کُل ہند انٹرپاور کھیل مقابلوں میں چھتر پتی سنبھا جی نگر مہا وِترن کی ٹیم نے باڈی بلڈنگ اور ویٹ لفٹنگ کھیلوں میں نما یاں کار کر دگی دکھائی ہے ۔ باڈی بلڈنگ زمرے میں راہل کامبرے اور وشال موہاڑ نے نقرئی تمغہ جبکہ سورج کونگے اور اَمِت پاٹل نے کانسے کا تمغہ جیتا ۔ اِسی طرح والوج ایم آئی ڈی سی شاخ کے معا ون انجینئر روی مرگنے نے ویٹ لفٹنگ زمرے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ۔ اِسی زمرے میں مہا وِترن کی ٹیم کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے شہر یا ن کو آبرسانی او ر املاک ٹیکس کے بقایہ جات بھر نے کے لیے آج کل اور پرسوں 31؍ مارچ کو تعطیل کے دن بھی سبھی زون دفا تر اور انتظا می دفاتر کھلے رہیں گے ۔ شہر یان متعلقہ دفا تر پر صبح آٹھ بجے تا شام آٹھ بجے تک ٹیکس ادا کر سکتے ہیں ۔ جن شہر یا ن کی املاک پر ٹیکس لاگو نہیں کیاگیا ہے ایسے املاک مالکان سے31؍ مارچ تک اپنی املاک پر ٹیکس لاگو کر وا لینے کی اپیل میونسپل انتظامیہ نے کی ہے ۔
بیڑ ضلع میں بھی ٹریژری دفتر اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی تمام شاخیں 31؍ مارچ کو کھلی رہیں گی ۔
***** ***** *****
دھارا شیو ضلعے کے کلمب تعلقے کے موضع یر ماڑا کے تحصیل افسر دیوانند مَر گو کامبرے کو4؍ ہزار روپئے کی رشوت لیتے ہوئے کل گرفتار کر لیا گیا ۔ چوراکھڑی میں واقع مندر کی اراضی کی مُرُم کی رائیلٹی کی ادائیگی کے بغیر مُرُم کی حمل و نقل کی اجازت دینے کے لیے یہ رشوت طلب کی گئی تھی۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے امبہ جو گائی میں ضلعی کتاب میلے کا کل شاعر پر بھا کر ساڑے گائونکر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ بہتر اور خوشحال زندگی گذار نے کے لیے ادب کا مطالبہ ضروری ہونے کی بات انھوں نے اِس موقعے پر کہی ۔ آج یہ کتاب میلہ اختتام پذیر ہو گا ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں درجہ حرارت میں اضا فے کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح میں کمی واقع ہو ئی ہے ۔ سیلو تعلقے کے نِمن دودھنا آبی پُشتے میں صرف 8{ اعشاریہ26؍ فیصد پانی کا ذخیرہ ہے اور مستقبل قریب میں پانی کی قلت کا مسئلہ ہونے کا امکان ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کل سب سے زیادہ درجہ حرارت 42؍ اعشاریہ 8؍ ڈگری سیلسئس آکو لہ میںدرج کیاگیا ۔ مراٹھواڑہ میں پر بھنی میںسب سے زیادہ 41؍ اعشاریہ 2؍ ڈگری درجہ حرارت کا اندراج ہوا جبکہ ناندیڑ میں 40؍ اعشاریہ 2؍ بیڑ میں40؍ اعشاریہ ایک اور چھتر پتی سنبھا جی نگر میں 39؍ اعشاریہ 2؍ ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگIPL کر کٹ ٹور نامنٹ میں کل راجستھان رائلس نے دِلّی کیپِٹلس کو12؍ رنو ں سے ہرا دیا ۔ راجستھان رائلس نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے مقررہ اووروں میں185؍ رنز بنائے ۔ جس کے جواب میں دِلّی کیپِٹلس کی ٹیم173؍ رنز ہی بنا سکی ۔ اِس ٹو رنامنٹ میں آج راپل چیلنجرس بنگلورو اور کو لکاتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیمیس آمنے سامنے ہو ں گی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مر حلے کا نوٹِفِکیشن جاری ‘ پر بھنی ‘ ہنگولی اور ناندیڑ سمیت
ریاست کے 8؍ حلقہ انتخابات میں 26؍ اپریل کو رائے دہی
٭ ناندیڑ میں کل ایک پر چہ نامزدگی داخل ‘ پر بھنی میں 26؍ جبکہ ہنگولی میں 119؍ پرچہ نامزدگی تقسیم
٭ رام ٹیک کی مہا وِکاس آ گھاڑی کی امید وار رشمی بر وے کا ذات صداقت نا مہ منسوخ
٭ شیو سینا کی امید واروں کی پہلی فہرست جاری ‘ ہنگولی سے موجودہ رکن پارلیمان ہیمنت پاٹل
کو امید واری
اور
٭ مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کا خصوصی واڈمئے ایوارڈ آج دیا جائے گا
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment