Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 26 March-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶؍ مارچ ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ماحول دوست انتخابات کے انعقاد کیلئے مرکزی انتخابی کمیشن نے رہنما خطوط جا ری کیے۔
٭ رنگوں کا تہوار دھولی وندن ہر طرف جوش و خر وش سے منایا گیا۔
٭ جالنہ میں ہاتھی رِسالا‘ اور ناند یڑ میں ہولا محلا کا رو ایتی جشن۔
٭ تلجا پور نگر پریشد اسکول کے طلبہ نے حقِ را ئے دہی کی اد ائیگی کیلئے اپنے و الد ین کو لکھا جذباتی خط۔
اور۔۔ ٭ مردوں کے70 ویںقومی کبڈی مقابلوں میں ریلوے کو شکست د یکر ہریانہ فاتح۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی انتخابی کمیشن نے ماحول دوست انتخابات کےانعقاد کیلئے انتخابی مشنری اور سیاسی جماعتوں کیلئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔کمیشن نے انتخابی مشنری اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی فہرستوں اور انتخابی مواد کیلئے کاغذ کا استعمال کم سے کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رائے دہی سے متعلق شعبے نے ای بک اور ای دستاویزات کے استعمال پر زور دیا ہے۔ رائے دہی کے دوران الیکٹرانک طریقۂ کارکے فروغ کے مقصد سے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایک بار قا بلِ استعمال پلاسٹک کے استعمال سے مکمل گریز کرنےکی بھی انتخابی کمیشن نے اپیل کی ہے ۔ اسی طرح سیاسی جماعتوں کو انتخابی تشہیری مہم کے دو ر ان قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہر قسم کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کا مناسب انتظام، حمل و نقل کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال، ایک ہی گاڑی سے زیادہ مسافر برداری، جیسی ہد ایات بھی انتخابی کمیشن نے جاری کی ہیں۔
***** ***** *****
کانگریس پا رٹی نے پارلیمنٹ کے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی چھٹی فہرست کل جا ری کی۔ اس فہرست میں راجستھان کے چار اور تمل ناڈو کے ایک امیدوار کا نام شامل ہے۔ عام انتخابات کیلئے کانگریس نے اب تک 192 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کی اطلاع خبر رساں اد ارے نے دی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میںآئندہ تعلیمی سال میں پہلی تا آٹھویں جماعت کے 44 لاکھ 60 ہزار طلبہ کو دو یونیفارم تقسیم کیے جائیں گے۔ ان میں ایک معمول کے مطابق یونیفارم اور دوسرا اسکاؤٹ گائیڈ یونیفارم ہو گا۔ مہاراشٹر ثانوی تعلیمی شعبہ نے اس سلسلے میں اقد اما ت شروع کرنے کا حکم دیا ہے، خواتین بچت گروپوں کی خواتین سے یہ یونیفارم تیار کرو ائے جائیں گے۔ خواتین بچت گروپ کو فی یونیفارم سلائی کیلئے110 روپے اُجرت دی جائےگی۔
***** ***** *****
دھولی وندن کا تہوار گزشتہ روز ہر طرف روایتی جوش و خرو ش کے ساتھ منایا گیا۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بعد پہلی بار دھولی وندن تہوار منائے جانے کی وجہ سے عقیدت مندوں کا جوش و خروش عروج پر تھا۔ روایت کے مطابق گزشتہ روز مندر میں رام کی مورتی کو عبیر گلال چڑھاکر رنگ کھیلنے کی اجازت مانگی گئی جس کے بعد ایودھیا کے ساکنان رنگ اُتسو میں مگن ہوگئے۔ متھرا اور ورنداون میں بھی کل روایتی انداز میں رنگوں کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
مہاراشٹر میں بھی ہر طرف دھولی وندن کا تہوار رو ایتی اند از میں منایا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے سمیت دیگر سیاسی قائدین نے تھانے کے ٹمبی ناکہ پر دھولی وندن کا تہوار دھوم دھام سے منایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نےریاست کے عو ام کو نیک خواہشات پیش کیں۔
ایوت محل ضلعے میں بنجارہ برادری نے روایتی گیتوں پر لینگی رقص کرکے ہولی منائی۔
واشم ضلعے میں بنجارہ سماج کی کاشی کے طور پر مشہور پوہرا دیوی میں جگدمبا دیوی سنستھان میں ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا۔
نندوربار میں قبائلی کاٹھی سنستھان کا رجواڑی ہولی تہوار منایا گیا۔
ہنگولی ضلعے کے کلمنوری تعلقہ کے رامیشور تانڈہ میں بنجارہ برادری کے رسم و رواج کے مطابق ہولی کا تہوار منایا گیا۔
جالنہ ضلع میں دھولی وندن کا تہوار 135 سال کی انوکھی روایت کے مطابق منایا گیا۔ شہر میں رسالہ کمیٹی کی جانب سے علامتی ہاتھی پر راجاکا جلوس نکالا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے گزرنے والے جلوس پر لوگ پھولوں کی بارش کرتے ہیں او ر علامتی بادشاہ ہاتھی پر بیٹھ کر شہریوں میں پرساد کے طور پر ریوڑیاں تقسیم کرتا ہے۔ یہ جلوس شہر کے سبھی علاقوں میں گشت کرتا ہے اور اپنے علاقے سے جلوس گزر جانے کے بعد شہری رنگ کھیلنا چھوڑ دیتے ہیں،کئی سالوں سے چلی آرہی اس رو ایت کو کل بھی دو ہر ایا گیا۔
بیڑ ضلع کے کیج تعلقہ کے وِڈا گاؤں میں دھولی وندن کےموقعے پر تقریباً سو سال پرانی روایت کے مطابق گدھے پر داماد کا جلوس نکالا گیا۔ شندی گاؤں کے سنتوش نوناتھ جادھو کو امسال یہ اعزاز حاصل ہوا۔ جلوس کے بعد گاؤں کے ساکنان نے داماد کو ملبوسات اور سونے کی انگوٹھی تحفہ د ی۔
ہولی کی مناسبت سے آج ناندیڑ کے سچکھنڈ گردوارہ میں ہولا محلہ کا جلوس نکالا جائے گا۔ اس جلوس کیلئے شہر کے آمد و رفت نظام میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔ ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند ناندیڑ پہنچے ہیں۔
***** ***** *****
چھترپتی سنبھاجی نگر میں بھی دھولی وندن کا تہوار ہر طرف جوش و خر وش کے ساتھ منایا گیا۔ناندیڑ ضلع میں ہولی کے بعد دھولی وندن کا تہوار روایتی طریقے سے منایا گیا۔ رنگ اُتسو میں سبھی عمر کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولس نے سخت حفاظتی بندوبست کیا تھا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشو انی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
مدھیہ پردیش کے اُجین میں واقع مہاکالیشور جیوترلنگ مندر میں کل صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بھسم آرتی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ جس میں مندر کے پجاریوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو اندور اور اجین کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ یہ حادثہ انتہائی تکلیف دہ ہے اور وہ تمام زخمیوں اور عقیدت مند وں کی جلد صحت یابی کی دُعا کرتے ہیں۔
***** ***** *****
دھارا شیو ضلعے کے تلجاپور نگر پریشد کے پرائمری اسکول نمبر دو کے طلبہ نے اپنے والد ین کو جذباتی اندا ز میں خط لکھ کر لوک سبھا انتخابات میں رائے دہی کرنے کی درخواست کی۔طلبہ نے جمہوریت کی اہمیت‘ رائے دہی کی اہمیت ا ور اپنی ذمہ داری کی معلومات پر رو شنی ڈالتے ہوئے و الدین سے وقت نکال کر حقِ ر ائے دہی ادا کرنے کی درخواست کی۔ اس خط و کتابت کیلئے اسکول کے صدر مدرس گنیش روچکری سمیت دیگر معلّمین سورجمل شیٹے، سُگیانی گِرام‘ کیرن لوہارے‘ مہندر کاورے نے طلبہ کی رہنمائی کی۔ 45 طلبہ اس انوکھی پہل میں شریک ہوئے۔
***** ***** *****
سینئر زمرے کے 70ویں قومی کبڈی مقابلوں میں ہریانہ کی ٹیم نے ر یلوے کی ٹیم کو شکست د یکر خطاب اپنے نام کرلیا۔ احمد نگر ضلعے کے واڈیا پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں ہر یانہ کے آشو ملِک نے ر یلوے ٹیم کے آخری دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے 35-30 سے فتحیاب ہوکر چا ندی کا کپ حاصل کیا۔
ہاکی کے بین الاقوامی کھلاڑی دھنراج پلّے کے ہاتھوں ٹورنامنٹ کے انعامات دئیے گئے۔
***** ***** *****
یونائیٹڈ ویسٹرن بینک کی جانب سے بینک کے بانی وا۔ گ۔چرمولے کی یاد میں سال 2022 کے ایو ارڈ کیلئےما ہر ِ آب ڈاکٹر راجندر سنگھ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ بقائے آب، تحفظ ِ ماحولیات اور سماجی کاموں کے شعبے میں گر انقدر تعاون کو دیکھتے ہوئے اس ایوارڈ کیلئے راجندر سنگھ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یادگاری مومنٹو اور ایک لاکھ روپے پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے۔ آئندہ 31 تاریخ کو ستارا میں اُنھیں یہ ایوارڈپیش کیا جائے گا۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے بسمت میں ہلدی کے ایک کارخانے میں کل صبح آگ لگ گئی۔ اس آتشزد گی سے ہلدی اور کارخانے میں موجود مشینوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے ناندیڑ، پربھنی، ہنگولی سے آتش فرو دستوں کو طلب کیا گیا تھا۔
***** ***** *****
احمد نگر ضلعے میں ایک شخص نے شبہ کی بنیاد پر اپنی بیو ی سمیت دو بیٹیوں کو زندہ جلاد ینے کا واقعہ پیش آیا۔ پمپل گائوں لانڈگا میں کل صبح نو بجے یہ واقعہ پیش آیا۔ بیو ی لیلا بائی لانڈگے اور دو بیٹیاں اپنے گھر میں موجود تھیں‘ اسی اثنا شوہر سنیل لانڈگے نے شراب کے نشے میں تینوں کے جسم پر کیرو سین چھڑک کر زندہ جلادیا۔ اس معاملے میں ملزم سنیل لانڈگے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ہاتھی رو گ وبا سے متاثرہ ناندیڑ ضلعے کے دس تعلقہ جات میں آج سے اجتماعی طور پر انسدادِ ہاتھی روگ وبا مہم چلائی جائےگی۔ اس کے تحت طبّی شعبہ کے ملازمین‘ آنگن واڑی خادمائیں‘ آشا کارکنان او ر دیگر رضاکار گھر گھر جاکر اہل مستفیدین کو عمر کے لحاظ سے ڈی ای سی اور البینڈازال گولیوں کی ایک خوراک دیں گے۔ یہ مہم پانچ اپریل تک جاری رہے گی۔
***** ***** *****
ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقو امی ہوائی اڈّے پر ایک غیر ملکی خاتون کوکین لے جاتے ہوئے پکڑی گئی۔ نیروبی سے ممبئی آنے والی اس خاتون کی تلاشی لینے پر تقریباً 19 کرو ڑ روپئو ں کی کوکین ضبط کی گئی۔ اس خاتون کو عدالتی تحویل میں بھیج د یا گیا ہے۔
***** ***** *****
ناسک میں کل پولس نے ایک منشیات فر وش کے قبضے سے 32 گرام ا یم ڈی پائوڈر ضبط کرلیا۔بازار میں اس کی قیمت تقریباً ا یک لاکھ چھ ہزار روپئے ہونے کی اطلاع ہے۔ملزم کا نام ساگر شندے ہے ا ور عدالت نے اسے پانچ دِنوں کو پولس حراست میں رکھنے کا حکم د یا ہے۔
***** ***** *****
انڈین پریمیر لیگ (IPL) کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل رایل چیلنجرس بنگلورو نے پنجاب کنگز کو چار وِکٹوں سے شکست دی۔ پنجاب کی ٹیم نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورس میں 176 رنز اسکور کیے۔ بنگلورو کی ٹیم نے یہ ہدف آخری اوور میں چار وکٹ باقی رکھ کر حاصل کرلیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ماحول دوست انتخابات کے انعقاد کیلئے مرکزی انتخابی کمیشن نے رہنما خطوط جا ری کیے۔
٭ رنگوں کا تہوار دھولی وندن ہر طرف جوش و خر وش سے منایا گیا۔
٭ جالنہ میں ہاتھی رِسالا‘ اور ناند یڑ میں ہولا محلا کا رو ایتی جشن۔
٭ تلجا پور نگر پریشد اسکول کے طلبہ نے حقِ را ئے دہی کی اد ائیگی کیلئے اپنے و الد ین کو لکھا جذباتی خط۔
اور۔۔ ٭ مردوں کے70 ویںقومی کبڈی مقابلوں میں ریلوے کو شکست د یکر ہریانہ فاتح۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment