Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 30 March 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳۰ ؍مارچ ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ انتخابی کمیشن کی
c VIGIL App
پر ضابطہ ٔ اخلاق کی خلاف ورزی کی 79؍ ہزار شکایات درج
٭ اِنکم ٹیکس محکمے کی جانب سےکانگریس پارٹی کو 1700؍ کروڑ روپیوں کی ٹیکس ادائیگی سے متعلق نوٹِس
٭ امرا وتی سے پر ہار پارٹی کی جانب سے دِنیش بوب کی امید واری ظاہر جبکہ رام ٹیک سے
شیام کمار بر وے مہا وِکاس آگھاڑی کے امید وار
اور
٭ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن میں 924؍ کلو میٹر طویل راستے پر بجلی سے ریل گاڑی چلانے کا کام مکمل
اب خبریں تفصیل سے...
انتخابی کمیشن کے c VIGIL App پر ضابطہ ٔ اخلاق کی خلاف ورزی کے تقریباً 79؍ ہزار معاملات درج ہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطا بق اِن میں سے 99؍ فیصد شکایات کا ازالہ کر دیاگیا ہے ۔89؍ فیصد شکایات صرف100؍ منٹ میں حل کر دی گئیں ۔ کم و بیش 58؍ہزار500؍ شکایات غیر قا نو نی ہور ڈنگز اور بینرز کے خلاف درج کی گئی جبکہ 1400؍ شکا یات رقم ‘ تحفے اور شراب کی تقسیم کے خلاف تھیں ۔ اِس کے علاوہ شہر یان نے کمیشن سے دھمکیاں دینے اور لائوڈ اسپیکر کابے قا بو استعمال کرنے کی بھی شکایات درج کر وائی ۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی نے کل 5؍ امید واروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ اِن میں کر نا ٹک کے 3؍ اور راجستھان کے 2؍ امید وار شامل ہے ۔ اِسی بیچ انکم ٹیکس محکمے نے کانگریس پارٹی کو 1700؍ کروڑ روپیوں کی ٹیکس وصولی سے متعلق نوٹِس جاری کی ہے ۔2017 - 18 اور سال 2020 - 21ء کے لیے یہ نوٹِس دی گئی ہے ۔ کانگریس پارٹی نے محکمے کی اِس کارروائی کی مذمت کی ہے ۔
***** ***** *****
عام انتخابات میں انتظامیہ کی جانب سے رائے دہی میں اضا فے کی خاطر مختلف پروگرامس چلائے جا رہے ہیں ۔ لاتور ضلع انتخابی افسر اور کلکٹر ورشا ٹھاکُر گھو گے کی ہدایت کے مطا بق سوئیپ پر وگرام کے ایک حصے کے طور پر307؍ اسکو لوں میں طلباء کے سر پرستوں کے اجتماع منعقد کیے گئے ۔ اِس نئے پروگرام کے تحت طلباء کے ذریعے سر پرستوں میں رائے دہی کے لیے بیداری پیدا کی گئی ۔ سر پرستوں میں رائے دہی کے لیے عہد نا مہ تقسیم کیاگیا اور ووٹ دینے کی اہمیت بتائی گئی ۔ ساتھ ہی سر پرستوں سے 7؍ مئی کے دن رائے دہی کرنے کی اپیل کی گئی ۔
***** ***** *****
دھارا شیو تعلقے کے گوور دھن واڑی ضلع پریشد پرائمری اسکول کے طلباء نے اپنے والدین کو خط لکھ کر ووٹ دینے کی اپیل کی ہے ۔ رائے دہی کے لیے بیداری پیدا کرنے کی خاطر اِس اسکول کے طلباء نے اِس طرح تعا ون کیا ۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور انتخابی مرکز کے افسر سچن ہولسور کرنے بتا یا کہ رائے دہی کے فیصد میں اضا فے کے لیے مختلف سرگرمیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور اِس کے ایک حصے کے طور پر طلباءکے ذریعے عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے خصوصی سر گر میاں عمل میں لائی گئی۔
***** ***** *****
الیکشن سے متعلق انتظامی کاموں میں بھی تیزی آگئی ہے ۔ پر بھنی لوک سبھا حلقے کے چُنائو کے لیے پر بھنی ‘ گنگا کھیڑ ‘ پاتھری اور جنتور اسمبلی حلقوں کے پولنگ اسٹیشن عہدے داروں کو کل 2؍ نشستوں میں تربیت دی گئی ۔ تر بیت کے دوران انہیں ووٹنگ مشن ‘ وی وی پیٹ اور دیگر انتخابی سامان سے متعلق تفصیلی معلومات دی گئی ۔
***** ***** *****
ہنگولی میں کل انتخابی انسپکٹر انور علی نے ضلع رابطہ دفتر کی شکایات کا ازالہ کرنے والے کنٹرول روم کا جائزہ لیا ۔ ہمارے نا مہ نگار نے بتا یا کہ انھوں نے میڈیکل سر ٹِفِکیشن اینڈ کنٹرول کمیٹی روم کابھی معائنہ کیا۔
***** ***** *****
بیڑ کی زرعی پیدا وار بازار کمیٹی کے ایک حصے کو اسٹرانگ روم کے طور پر طئے کیا گیا ہے ۔ جس کا ضلع کلکٹر دیپا مُدھوڑ منڈے نے جائزہ لیا ۔
13؍ مئی کو ہونے والی رائے دہی کے بعد 4؍ جون تک ووٹنگ مشنین اِس مقام پر رکھی جائے گی ۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے ضلع کلکٹر اور الیکشن ریٹرننگ افسر ابھیجیت رائوت نے کہا ہے کہ ہر انتخابی افسر اور ملازم کے لیے ضروری ہے کہ وہ ’’ چُنائو کا پرو دیش کا گرو ‘‘ اِس جذبے کے ساتھ انتخابی تربیت لیں ۔ وہ کل ناندیڑ میں اِس تعلق سے منعقدہ جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔
***** ***** *****
امراوتی لوک سبھا حلقے سے رکن اسمبلی بچو کڑو کی پر ہار پارٹی کی جانب سے سابق کارپوریٹر دِنیش بوب کی امید واری کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اِس حلقے سے رکن پارلیمنٹ نو نیت رانا ‘ ما یو تی کی امید وار ہوں گی ۔ مہا وِکاس آگھاڑی نے اِسی حلقے سے کا نگریس کے رکن اسمبلی بلونت وانکھیڑے کو میدان میں اُتار ا ہے ۔ وہیں ونچت بہو جن آ گھاڑی سے کماری پر ا جکتا پِلّے بار کو امید واری دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
رام ٹیک لوک سبھا حلقے سے کانگریس امید وار رشمی بروے کا ذات صداقت نا مہ منسوخ کیے جانے کے بعد اُن کے شو ہر شیام کمار دولت بروے پارٹی کے امید وار ہوں گے۔ اِس حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27؍ مارچ کو ختم ہو گئی تھی تاہم اِسی دوران شیام کمار بر وے نے آزاد حیثیت سے اپنی امید واری فارم داخل کیا ہے ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ساتارا کے موجودہ رکن پارلیمان شری نواس پاٹل نے طبیعت کی خرابی کی وجہ سے چُنائو میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ اُن کی جگہ امید وار طئے کرنے کے لیے راشٹر وادی کانگریس شرد پوار گروپ کی کل میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ کے بعد پارٹی صدر شردپوار نے بتا یا کہ سا تارا کی نشست ہماری پارٹی کے پاس ہی رہے گی ۔ انھوں نے وضاحت کی کہ تبادلۂ خیال کے بعد امید وار کے نام کا اعلان کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
احمد نگر ضلعے کے پار نیر کے رکن اسمبلی نِلیش لنکےنے اپنی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ خبروں میں بتا یا گیا ہے کہ انھوں نے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کی خا طر استعفیٰ دیا ہے ۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ریاست کے تمام حلقوں کی صورتِ حال اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے آکاشوا نی ایک پروگرام ’’ لوک نِر نئے مہاراشٹراچا ‘‘ پیش کرنے جا رہا ہے ۔ یہ پروگرام یکم اپریل سے آکاشوانی ممبئی کے اسمیتا چینل پر شام سات بجے سے ساڑھے سات بجے کے دوران نشر کیا جائے گا ۔ یہ پروگرام پوڈ کاسٹ چینل آکاشوانی مراٹھی نیوز کے ساتھ ساتھ آکاشوانی کے مختلف علاقائی نیوز ڈویژنوں کے سوشل میڈیا اور یو ٹیوب چینلز پر بھی سُنا جا سکے گا ۔
***** ***** *****
عیسیٰ علیہ السلام کو سولی چڑھا ئے جانے کی یاد میں کل گُڈ فرائی ڈے کا تہوار منا یاگیا ۔ اِس موقعے پر ملک بھر میں مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا گیا ۔ اِسی منا سبت سے کل چھتر پتی سنبھا جی نگرریلوے اسٹیشن روڈ سے ایک امن ریلی نکالی گئی ۔ اِسی طرح کل اِیسٹر سنڈے ہر جگہ روایتی انداز میں منا یا جائے گا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ ساہتہ پریشد کی جانب سے دیا جانے والا خصوصی ادبی ایوارڈ کل پریشد کے صدر کوتِک رائو ٹھالے پاٹل کے ہاتھوں چھترپتی سنبھا جی نگر میں دیا گیا ۔ ممبئی کے سینئر فنکار راجیو نائک کو نٹوریہ لوٹو پاٹل خصوصی ادبی ڈرامہ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ پونے کے مادھو گاڈ گِل کو 2؍ دن قبل اُن کی رہائش گاہ پر یشونت رائو چوہان خصوصی ادبی انعام دیاگیا ۔
***** ***** *****
جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن میں924؍ کلو میٹر طویل راستے پر بجلی سے ریل گاڑی چلانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ماضی قریب میں میٹر گیج سے براڈ گیج میں تبدیل کی جانے والی ریلوے لائنس کے علاوہ ناندیڑ ڈویژن کی سبھی براڈ گیج لائنوں کی بجلی کاری مکمل کر لی گئی ہے ۔ یہ اطلاع جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن کی جانب سے دی گئی ۔
***** ***** *****
دھارا شیو ضلع میں موسم خریف 2022ء کے دوران ہونے والے فصلوں کے نقصانات کے ازالے کے طور پر 6؍ محصول حلقوں میں45؍ہزار 10؍ کسانوں کے بینک کھاتوں میں41؍ کروڑ 62؍ لاکھ روپئے جمع کرنے کےعمل کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ اِس میں کڑمب تعلقے کے مو ہا ‘ دھا را شیو تعلقے کے پا ڈو لی ‘ تلجا پور تعلقے کے سلگارا اور ساور گائوں اِسی طرح پرنڈا تعلقے کے انالا اور سو ناری یہ محصول حلقے شامل ہیں ۔
***** ***** *****
پروفیسر کے عہدے پر تقرر کے لیے ریاستی سطح کے اہلیتی امتحان SET کا آئندہ 7؍ اپریل کو انعقاد کیا جائے گا ۔ اِس امتحان میں شر کت کرنے والے امید واوں کے ایڈمشن کارڈ سیٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب کر دیے گئے ہیں ۔ یہ امتحان ریاست کے17؍ شہروں میں لیا جارہا ہے ۔ انتخابی ضابطہ ٔ اخلاق کے نفاذ کے سبب اِس امتحان سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم اِس امتحان کےلیے ایڈمٹ کارڈس جاری ہونے کے بعدابہام دور ہوچکا ہے ۔
***** ***** *****
بیڑ کی ضلع کلکٹر دیپا مُدھوڑ منڈے نے کل پانی اور چارے کے قلت کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے مہا تمام گاندھی روزگار گیرنٹی اسکیم کے تحت تمام نا مکمل کام مکمل کرنے کے لیے متعلقین کو ہدایات جاری کیں۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ انتخابی کمیشن کی
c VIGIL App
پر ضابطہ ٔ اخلاق کی خلاف ورزی کی 79؍ ہزار شکایات درج
٭ اِنکم ٹیکس محکمے کی جانب سےکانگریس پارٹی کو 1700؍ کروڑ روپیوں کی ٹیکس ادائیگی سے متعلق نوٹِس
٭ امرا وتی سے پر ہار پارٹی کی جانب سے دِنیش بوب کی امید واری ظاہر جبکہ رام ٹیک سے شیام کمار بر وے مہا وِکاس آگھاڑی کے امید وار
اور
٭ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن میں 924؍ کلو میٹر طویل راستے پر بجلی سے ریل گاڑی چلانے کا کام مکمل
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment