Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 28 March-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸؍ مارچ ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ پار لیمانی انتخابات کے دو سرے مرحلے کا آج سے آغاز؛پربھنی‘ ہنگولی اور ناند یڑ سمیت ر یاست کے آٹھ انتخابی حلقے شامل۔
٭ پہلے مرحلے میں کاغذاتِ نامزد گی د اخل کرنے کی مہلت ختم۔
٭ شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے امیدو ارو ں کی پہلی فہرست جاری، جبکہ امراوتی حلقے سے نونیت رانا بی جے پی کی اُمیدوار۔
٭ لاتور تعلقے کے گنگاپور اور پیٹھ قصبوں میں زلزلے کے خفیف جھٹکے۔
اور۔۔ ٭ پانچ کرو ڑ 14 لاکھ روپئے آبرسانی ٹیکس کی عدم اد ائیگی پر امبہ جوگائی شہر کو مانجرا ڈ یم سے پانی فراہمی بند۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
پارلیمنٹ کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلہ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ مرکزی انتخابی کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آج سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگا۔ اس دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں کے 89 انتخابی حلقوںکیلئے 26 اپریل کو رائے دہی کی جائیگی۔ ان میں مراٹھواڑہ کے پربھنی، ہنگولی اور ناندیڑ سمیت ریاست کے بلڈانہ، اکولہ، امراوتی، ایوت محل-واشم اور وردھا پارلیمانی حلقے شامل ہیں۔ ان تمام حلقوں میں آج سے 4 اپریل تک امیدواری عریضے داخل کیے جا سکیں گے جبکہ 8 اپریل تک امیدواری واپس لی جا سکے گی۔
ؕ***** ***** *****
اس د ور ان پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی مہلت کل ختم ہوگئی۔ اس مرحلے میں ودربھ کے پانچ انتخابی حلقوں سے 183 امیدواروں نے 229 درخواستیں داخل کی ہیں۔ اس میں رام ٹیک حلقہ سے 41 امیدو اروں کی 51 درخواستیں، ناگپور سے 54 امیدواروں کی 62 درخواستیں، بھنڈارا-گوندیا انتخابی حلقے میں40 امیدو ار وں کی 49 درخواستیں، گڈچرولی -چمورسے 12 امیدو ار وںکی 19 درخواستیں ، جبکہ چندر پور سے 36 امیدواروں کی 48 درخواستیں شامل ہیں۔ داخل کردہ تمام درخواستوں کی آج جانچ کی جائے گی، اور آئندہ 30 تاریخ تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔
دریں اثنا، ناگپور انتخابی حلقے سے عظیم اتحاد کے امیدوار اور مرکزی وزیر نتن گڈکری،نے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس، بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے موجود تھے۔ رام ٹیک کے شیو سینا اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار راجو پاروے، بھنڈارا-گوندیا کے امیدوار سنیل مینڈھے، مہاوکاس اگھاڑی اور کانگریس کے رام ٹیک انتخابی حلقے کے امیدوار رشمی بروے نے بھی کل اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔
***** ***** *****
امراوتی انتخابی حلقے سے بی جے پی نے موجو دہ رُکنِ پا رلیمان نونیت رانا کو پارٹی کا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کل ایک مکتوب جاری کرکے پارٹی نے اس کا اعلان کیا۔ دریں اثنا نونیت رانا نے کل یووا سوابھیمان پارٹی کےکارگذار صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
***** ***** *****
شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی نے پارلیمنٹ کے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی پہلی فہرست کل جا ری کردی۔ اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ انتخاب سے سابق رُکنِ پارلیمان چندرکانت کھیرے کو امیدو اری د ی گئی ہے‘ اسی طرح عثمان آباد انتخابی حلقے سے موجودہ رکنِ پارلیمان اوم راجے نمبالکر، پربھنی سے موجودہ رکنِ پارلیمان سنجے جادھو،جبکہ ہنگولی پارلیمانی حلقے سے حدگاؤں کے سابق رکنِ اسمبلی ناگیش پاٹل آشٹیکر کوامیدوار بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جنوب وسطی ممبئی سے انیل دیسائی، جنوب ممبئی سے اروند ساونت، شمال مشرقی ممبئی سے سنجے دینا پاٹل، شمال مغربی ممبئی سے امول کیرتیکر، تھانے سے راجن وچارے، رتناگیری - سندھو درگ سے ونایک رائوت، بلڈانہ سےنریندر کھیڑیکر، ایوت محل - واشم حلقے سے سنجے دیشمکھ، ماول پارلیمانی حلقے سے سنجئے واگھیرے پاٹل، سانگلی - چندرہار پاٹل، شرڈی - بھاؤ صاحب واگھچورے جبکہ ناسک انتخابی حلقے سے راجا بھاؤ واجے کو ٹھاکرے گروپ نے امید وار بنایا ہے۔
***** ***** *****
دریں اثنا ٹھاکرے گروپ کی اس فہرست پر کانگریس نےناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے قائد بالاصاحب تھورات نے کہا ہے کہ ٹھاکرے گروپ نے سانگلی اور ممبئی کی ان نشستوں کے بھی امیدواروں کا اعلان کیا ہے جہاں مہاوکاس اگھاڑی میں بات چیت جاری تھی۔ تھورات نے کہا کہ ان کی رائے ہے کہ ہر کسی کو اتحادکے اُصولوں کی پاسداری کرنی چاہئے اور ٹھاکرے گروپ کو ان نشستوں سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنا چاہیے۔
***** ***** *****
ونچیت بہوجن اگھاڑی نے پا رلیمانی انتخابات میں او بی سی مہا سنگھ کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے کل ممبئی میں ایک اطلاعی کانفرنس میں اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست میں شامل ناموں کا اعلان کیا۔ امبیڈکر نے بتایا کہ وہ خود اکولہ انتخابی حلقے سے الیکشن لڑیں گے‘ جبکہ بلڈانہ سے وسنت مگر، امراوتی حلقے سے پراجکتا پلّے وان، چندر پور - راجیش بیلے، بھنڈارا - گوندیا - سنجے کیوٹ، گڈچرولی - چمور - ہتیش مڑاوی، وردھا - راجندر سالونکے، جبکہ کھیم سنگھ پوار کو ایوت محل - واشم سے امیدو اری دی گئی ہے ا ور ناگپور انتخابی حلقے میں کانگریس امیدوار کی حمایت کرنے کا اعلان پرکاش امبیڈکر نے کیا۔
***** ***** *****
شیوسینا کے سابق وزیر وجئے شیوتارے نے کل ممبئی میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزرائے اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور اجیت پوار سے ملاقات کی۔ اس خصوصی ملاقات کے د وران شیوتارے کے پُرندر تعلقے کے شہریوں کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیوتارے نے بتایا کہ وہ آج ایک صحافتی کانفرنس لیکر اس ملاقات میں ہونے والی گفت و شنید کے بارے میں اپنا موقف پیش کریں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
پربھنی ضلعے میں پار لیمانی انتخابات کے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی عملی مشق کل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ دوسرے مرحلے میں ہونے والے چنائو کے امیدوار ی عر یضوں کے ادخال کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس مناسبت سے ضلع انتظامیہ نے قبل از تیاری مکمل کر لینے کی اطلاع ضلعی انتخابی فیصلہ افسر رگھوناتھ گاوڑے نے دی ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع کلکٹر دفتر میں پرچۂ نامزدگی جمع کروانے کیلئے علیحدہ شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق تمام اُمو ر اس شعبے سے کیے جائیں گے۔ ضلع کلکٹر اور انتخابی فیصلہ افسر جتیندر پاپڑکر نے کل مختلف سہولیات سے آراستہ اس شعبے کا معائنہ کیا اور ضروری ہد ایات جاری کیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ پارلیمانی حلقے میں بھی آج سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا آغاز ہو رہا ہے۔ ضلع کی فہرست ر ائے دہندگان میں 26 لاکھ 97 ہزار 287 ر ائے دہندگان کے نام درج ہیں اور رائے دہی کیلئے ضلع بھر میں تین ہزار 81 پولنگ مراکزقائم کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
پارلیمنٹ کے عام انتخابات کے پیشِ نظر کل لاتور ضلع کلکٹر دفتر میںدیہی علاقوں کے افسران اور ماسٹر ٹرینرس کو تربیت دی گئی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکرگھوگے، ضلع انتخابی افسر ڈاکٹر بھارت کدم سمیت متعلقہ شعبوں کے افسران موجود تھے۔
***** ***** *****
لاتور تعلقے کے گنگاپور اور پیٹھ گاؤں میں کل دوپہر سوا بارہ بجے زلزلے کے خفیف جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریختر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت دو اعشاریہ چھ درج کی گئی۔ زلزلہ پیما مشینوں کے مطابق اس زلزلے کا مرکز لاتور تعلقہ کے دو گاؤں گنگاپور اور پیٹھ قصبہ تھا ۔ دریں اثنا نلنگا تعلقے کے اوراد شاہجنی میں کل دوپہر زیر زمین ایک زوردار آواز آئی۔ لیکن زلزلہ پیما پر اس آوازکا کوئی اندراج نہیں ہوا۔ لہٰذا شہریوں سے خوفزدہ نہ ہونے او ر کسی بھی افواہ پر یقین نہ کرنے کی اپیل انتظامیہ نے کی ہے۔
***** ***** *****
امبہ جوگائی نگر پریشد کی جانب سے آبرسانی ٹیکس کے پانچ کر وڑ 14 لاکھ رو پئے کی عدم اد ائیگی پر مانجراآبی پشتے سے امبہ جوگائی شہرکو پانی فراہمی رو ک د ی گئی ہے۔ آبرسانی ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے دی گئیں ہدایات کو نظر انداز کیے جانے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میںپانی اور چارے کی ممکنہ قلت سے بچنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہد ایات ضلع کلکٹر ابھیجیت راوت نے دی ہیں۔ وہ گزشتہ روز پانی کی ممکنہ قلت کی منصوبہ بندی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ضلع میں کنوئوں کو تحویل میں لینے، عارضی پانی فراہمی اور قلت کو دور کرنے کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہد ایات جاری کیں۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے میں ممکنہ پانی کی قلّت کا تعلقہ وار جائزہ کل ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لیا۔ فی الحال ضلعے میں 238 د یہاتوں ا ور 45 محلوں کو ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ `168 د یہاتوں میں 191 کنویں تحویل میں لیے جاچکے ہیں ا ور جائیکو اڑی آبی پشتے میں 22 اعشا ریہ 45 فیصد آبی ذخیرہ ہے‘ جبکہ 114 درمیانی او ر چھوٹے آبی پشتوں میں 20 اعشا ریہ 79 فیصدپانی کا ذخیرہ ہونے کی اطلاع ضلع کلکٹر سو امی نے د ی ہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں بچوں کیلئے کام کرنے والی تمام تنظیموں کو انصافِ اطفال قانون کے تحت رہائشی اندراج ضرو ر ی ہے۔ اندراج نہ کرنے والی تنظیموں کیخلاف قانونی کارروائی کیے جانے کا انتباہ ضلع خواتین و بہبودِ اطفال عہدیدار سدھیر ڈھاکنے نے د یا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ مقامات پر بچو ں کے ساتھ ذہنی و جسمانی تشدد یا جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہونے کے بعد یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انھوں نے اس سے متعلق ہیلپ لائن نمبر ایک صفر نو آٹھ پر معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ پار لیمانی انتخابات کے دو سرے مرحلے کا آج سے آغاز؛پربھنی‘ ہنگولی اور ناند یڑ سمیت ر یاست کے آٹھ انتخابی حلقے شامل۔
٭ پہلے مرحلے میں کاغذاتِ نامزد گی د اخل کرنے کی مہلت ختم۔
٭ شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے امیدو ارو ں کی پہلی فہرست جاری، جبکہ امراوتی حلقے سے نونیت رانا بی جے پی کی اُمیدوار۔
٭ لاتور تعلقے کے گنگاپور اور پیٹھ قصبوں میں زلزلے کے خفیف جھٹکے۔
اور۔۔ ٭ پانچ کرو ڑ 14 لاکھ روپئے آبرسانی ٹیکس کی عدم اد ائیگی پر امبہ جوگائی شہر کو مانجرا ڈ یم سے پانی فراہمی بند۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment