Wednesday, 24 April 2024

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 24 اپریل 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 

Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 24 April-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۴؍ اپریل  ۲۰۲۴ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

                ٭             پارلیمانی انتخابات کے د وسرے مرحلے کی تشہیری مہم آج ختم ہوگی؛ 26 اپریل کو ر ائے دہی۔

                ٭             مہایوتی اور مہاوِکاس اگھاڑی کے سرکردہ قائدین کی جانب سے تشہیری مہم تیز ۔

                ٭             چوتھے مرحلے کے انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا کل آخری دن ؛ جالنہ سےمہایوتی کے امیدوار راؤ صاحب دانوے کا امید واری پرچہ د اخل۔

اور۔۔۔٭     مراٹھواڑہ میں کل بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ۔

***** ***** *****

                اب خبریں تفصیل سے:

                 پارلیمنٹ کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم کا آج آخری دن ہے۔ اس مرحلے میں 26 تاریخ کو رائے دہی کی جائےگی۔ ان میں ریاست کے ہنگولی، ناندیڑ، پربھنی، بلڈانہ، امراوتی، اکولہ، وردھا او ر ایوت محل-واشم پارلیمانی حلقے شامل ہیں۔ ان تمام انتخابی حلقوں میں سبھی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما اور قائدین انتخابی تشہیر ی جلسے کر رہے ہیں۔

                بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کل اکولہ میں عظیم اتحا د کے امیدوار اَنوپ دھوترے کے تشہیر ی جلسے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وضاحت کی کہ ملک میں کوئی بھی حکومت درج فہرست ذاتوں اور قبائل سمیت دیگر پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کو ختم نہیں کر سکے گا۔ امت شاہ آج امراوتی میں عظیم اتحاد کی امیدوار نونیت رانا کیلئے بھی تشہیری جلسوں سے خطاب کریں گے۔

                وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے سربراہ ایکناتھ شندے نے کل پربھنی ضلعے کے پاتھری میں عظیم اتحا د کے امید وار مہادیو جانکر کیلئے تشہیر ی مہم چلائی۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ وہ بلالحاظِ مذہب و ملت او ر ذات پات کی تفریق کیے بغیر راستوں پر اُترکر ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی رہنما اورمرکزی وزیر بھاگوت کراڑ نے بھی کل پربھنی شہر میں پیدل ریلی نکال کر مہادیو جانکر کے حق میں تشہیر کی۔

                کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کل ناندیڑ میں مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار وسنت راؤ چوان کی تشہیری مہم کے تحت ناڑیشور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا‘ جبکہ شیوسینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے پارٹی کے صدر ادھو ٹھاکرے نے کل پربھنی میں مہا وِکاس اگھاڑی کے امیدوار سنجے جادھو کے تشہیری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشا نہ بنایا اور کہا کہ بی جے پی کے پا س بولنے کیلئے کوئی موضوع نہیں ہے اس لیے وہ ہماری خاند انی سیاست پر اعتر اض کررہی ہے۔

***** ***** *****

                پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی مہلت کل 25 تاریخ کو ختم ہورہی ہے او ر 26 تاریخ کو موصولہ امیدواری پرچوں کی جانچ ہو گی جبکہ 29 تاریخ تک امیدواری عریضے واپس لیے جا سکیں گی۔ چوتھے مرحلے میں اورنگ آباد، جالنہ، بیڑ، نندوربار، جلگاؤں، راویر، ماول، پونے، شرور، احمدنگر اور شرڈی پارلیمانی حلقے شامل ہیں۔

***** ***** *****

                جالنہ حلقۂ انتخاب سے عظیم اتحاد کے امیدوار راؤ صاحب دانوے نے کل اپنا امید واری پرچہ داخل کیا۔ اس حلقے میں اب تک 10 امیدواروں نے 16 کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ گزشتہ روز 11 خواہشمندوں نے 24 امیدو ار ی پرچے حاصل کیے جبکہ مجموعی طور پراب تک 88 امیدواروں نے 210 کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

                اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ میں کل گیارہ امیدواروں نے اپنے امید واری عریضے جمع کیے۔ ان میں بھارتیہ یوا جن ایکتا پارٹی کے رویندر بوڑکھے، بہوجن مہا پارٹی کی امیدوار منیشا عرف مندا کھرات اور دیگر آزاد امیدوار شامل ہیں۔ اسطرح اب تک اورنگ آباد حلقۂ انتخاب میں  19 امیدواروں نے 27 کاغذاتِ نامزد گی داخل کیے ہیں۔

                بیڑ لوک سبھا حلقے میں کل پانچ خواہش مندو ں نے بطورِ آزاد امیدوار اپنے پرچۂ نامزدگی داخل کیے۔ اب تک اس حلقے میںمہاوکاس اگھاڑی کے بجرنگ سونونے سمیت 15 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ اسی طرح اس حلقے میں گزشتہ روز 14 امیدواروں کی جانب سے 35  امیدواری پرچے حاصل کرنے کی اطلاع ہمارے نمائندے نےدی ہے۔

                 احمد نگر لوک سبھا حلقے سے راشٹروادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے امیدوار نیلیش لنکے نے کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

***** ***** *****

                ناگپور پارلیمانی حلقے سے عظیم اتحاد کے امیدوار نتن گڈکری کی تشہیری ریلی میں اسکولی طلبہ کی شرکت سے متعلق متعلقہ اسکولوں کے ڈ ائریکٹر وں کیخلاف کارروائی کے احکامات دئیے گئے ہیں۔انتظامِ عامہ محکمے نے اس معاملے میں ناگپور کے محکمۂ تعلیم کے افسران کو آگاہ کیا ہے۔ دریں اثنا اس معا ملے میں گڈکری کے خلاف کب کارروائی ہوگی اس طرح کا سو ال کانگریس ترجمان اَتل لونڈھے نے کیا ہے۔

***** ***** *****

                بارامتی لوک سبھا حلقۂ انتخاب میں ایک آزاد امیدوار کو ’’بگل‘‘ انتخابی نشان دینے سے متعلق راشٹروادی کانگریس شردپوار گر وپ نے مرکزی انتخابی کمیشن سے شکایت کی ہے۔ راشٹرواد ی کانگریس شرد پوار کو انتخابی کمیشن نے بگل بجانے والا آدمی نشان دیا ہے۔ بار امتی لوک سبھا حلقۂ انتخاب میں اس پارٹی کی ا میدوار سپر یہ سولے بھی اسی نشان پر انتخاب لڑرہی ہیں۔ اس حلقے میں د وسرے امیدوار کو کمیشن نے بگل انتخابی نشان دینے سے متعلق پارٹی نے ناراضگی ظاہر کی ہے، جبکہ کمیشن نے یہ اعتراض خارج کردیا ہے۔

***** ***** *****

                ریاست کے پارلیمانی انتخابی حلقوں کے امیدواروں کی معلومات‘ انتخابات میں حصہ لینے کے ان کے مقصد اور مقامی سیاست کا جائزہ لینے کیلئے آکاشوانی نے ایک پروگرام ’’لوک نِرنئے مہاراشٹراچا‘‘ شروع کیا ہے ۔اس پروگرام کی آج کی قسط میں سانگلی لوک سبھا حلقے کا جائزہ پیش کیا جائےگا۔ شام سوا سات بجے یہ پرو گر ام ممبئی آکاشوانی مرکز سے نشر کیا جائے گا۔

ؕ***** ***** *****

یہ خبریں آکاشو انی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔

***** ***** *****

                چھترپتی سمبھاجی نگر، بیڑ، جالنہ اور ہنگولی ضلعوںمیں کل غیر موسمی بارش ہوئی۔ اس د و ر ان بجلی گرنے سے چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے میں دو اور ناندیڑ ضلع میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ کنڑ تعلقہ کے موضع رِٹھی میں راؤ صاحب نیل نامی جواں سال مزدور کی موت واقع ہوئی‘ جبکہ اجنتا میں طوفانی بارش سے بچنے کیلئے درخت کے نیچے ٹھہرے ہوئے کسان پر بجلی گرنے سے اس کی موت ہو گئی۔ اسی طرح ناندیڑ ضلعے کے کنوٹ تعلقہ کے اِرےگاؤں میں ایک شخص بجلی کے سبب ہلاک ہوگیا۔ ضلعےکے کئی علاقو ں میں پیر کی شب بھی ژالہ باری کے ساتھ غیر موسمی بارش ہوئی تھی۔

***** ***** *****

                ریاست میں مختلف مقامات پر مذہبی یاتر ائوں عقیدت مندو ں کی بھیڑ کو مدِنظر رکھتے ہوئے محکمۂ اغذیہ و ادویات نے اشیائے خو رد و نوش میں ملاوٹ کی جانچ مہم شر وع کی ہے۔ کل اس مہم کے د ور ان ناسک ضلع میں واقع مشہور شکتی پیٹھ وَنی میں دو ہزار کلو ملاوٹ شدہ مٹھائی ضبط کی گئی۔ اس مٹھائی کی قیمت تقریباً پانچ لاکھ 83 ہزار روپے ہونے کی وضاحت اس سے متعلق خبر میں کی گئی ہے ۔ سپت شرنگی قلعے کے روپ وے کامپلیکس علاقے میںواقع دکانوں پر یہ کارروائی کی گئی۔

***** ***** *****

                بیڑ پارلیمانی انتخابی حلقے کی انتخابی افسر دیپا مدھوڑ منڈے کا انٹرویو آج صبح گیارہ بجے آکاشوانی بیڑ مرکز سے نشر کیا جائے گا۔ اس انٹرویو میں ضلع انتخابی افسربیڑ پارلیمانی حلقے میں انتخابات کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تیاریوں، ر ائے دہی فیصد کو بڑھانے کیلئے ضلع انتظامیہ کی مختلف بیداری سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دیں گی۔

***** ***** *****

                دھاراشیو میں کل بیداریِ رائے دہندگان سائیکل ریلی نکالی گئی اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع کلکٹر سچن اومباسے کے ہاتھوں دونوں ہی پر وگراموں کا افتتاح عمل میں آیا۔ اسکولی طلبہ کی سائیکل ریلی نے پورے شہر میں گشت کرتے ہوئے عو ام سے را ئے دہی کرنے کی اپیل کی۔ ضلع میں رائے دہندگان کو حقِ رائے دہی سے متعلق بیدار کرنے کیلئے ہر اسکول کے طلبہ اپنے سرپرستوں کو جذ باتی خط لکھ کر را ئے دہی کرنے کی اپیل کررہے ہیں‘ اسی طرح انسانی زنجیر بناکر ا ور نکڑ ناٹک جیسی سرگرمیوں کے ذریعے حقِ رائے دہی کا پیغام دیا جارہا ہے۔

***** ***** *****

                انسپکٹر جنرل آف الیکشنز نرنجن کمار نے غیر جانبدار انہ اور خوف سے پاک ماحول میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کیلئے سبھی سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔وہ کل لاتور ضلع کلکٹر دفتر میں امیدو ار وںکے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انتخابی اخراجا ت شعبہ کے انسپکٹرسنجیب بینرجی نے امید واروں کو متعلقہ رجسٹر میں اپنے انتخابی اخراجا ت کا اندراج کرنے کی ہدا یت دی۔

***** ***** *****

                بزرگ ادیب رشی کیش کامبڑے نے خیال ظاہر کیا ہے کہ انسانی دنیا کتابوں کی معرفت پہچانی گئی ہے۔کل عالمی یومِ کتاب کے موقع پر چھترپتی سمبھاجی نگر میں مرا ٹھواڑہ سا ہتیہ پریشد کے ہال میں وہ خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ پریشد کے صدر کوتِک رائو ٹھالے پاٹل نے مراٹھی کتب کی تفصیلی تار یخ بیان کی۔ اس کے بعد پروفیسر مہیش کھرات کی صدارت میں منعقدہ مشاعرہ میں 15  شاعروں نے اپنی اپنی تخلیقات پیش کیں۔

***** ***** *****

                جالنہ میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر شری کرشن پانچاڑ کی صدارت میں کل قبل از خریف ہنگام کا جائزاتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں کو بیج، کھاد اور دیگر زرعی اشیاء بروقت اور معقول مقدار میں فراہم کرنے کیلئےمنظم منصو بہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

                ٭             پارلیمانی انتخابات کے د وسرے مرحلے کی تشہیری مہم آج ختم ہوگی؛ 26 اپریل کو ر ائے دہی۔

                ٭             مہایوتی اور مہاوِکاس اگھاڑی کے سرکردہ قائدین کی جانب سے تشہیری مہم تیز ۔

                ٭             چوتھے مرحلے کے انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا کل آخری دن ؛ جالنہ سےمہایوتی کے امیدوارراؤ صاحب دانوے کا امید واری پرچہ د اخل۔

اور۔۔۔٭     مراٹھواڑہ میں کل بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ۔

***** ***** *****

                اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

                 ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

***** ***** *****

No comments: