Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 25 April 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۵ ؍ اپریل ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تشہیر کا زور ختم ‘ کل رائے دہی
٭ چوتھے مرحلے میں ہونے والے انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ‘ اورنگ آباد لوک سبھا حلقے سے ایم آئی ایم کے سید امتیاز جلیل ‘ جالنہ حلقے سے مہا وکاس آ گھاڑی کے کلیان کاڑے او ر بیڑ حلقے سے مہا یو تی کی امید وار پنکجا منڈے کے کاغذات ِ نامزدگی داخل
٭ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بجائے دوبارہ بیلیٹ پیپر کے استعمال سے عدالتِ عظمیٰ کا انکار
٭ آن لائن اور موبائل بینکنگ کے ذریعے نئے گاہک نہ بنا نے کی ریزروبینک کی کوٹک مہندرا بینک کو ہدایت
اور
٭ اِس بار کا لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ معروف اداکار امیتابھ بچن کو تفویض
اب خبریں تفصیل سے...
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیر کل ختم ہو گئی ۔ اِس مرحلہ میں تیرہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 88؍ لوک سبھا حلقوں میں کل رائے دہی ہو گی ۔ جن میں ریاست کے ناندیڑ ‘ پر بھنی ‘ ہنگولی ‘ بلڈھا نہ ‘ امراوتی ‘ اکو لہ ‘ ور دھا ‘ ایوت محل- واشم شامل ہیں۔ اِن 8؍ لوک سبھا حلقوں میں تقریباً 16؍ ہزار 589؍ رائے دہی مراکز ہیں۔ امرا وتی ‘ ہنگولی اور پر بھنی میں 30؍ سے زائد امید وار میدان میں ہیں جس کی وجہ سے اِن مقامات پررائے دہی مشین کے ساتھ 3؍ بیلیٹ یونٹ ہوںگے ۔
اکو لہ میں ایک جبکہ باقی حلقوں میں ہر ایک میں 2؍ بیلیٹ یونٹ استعمال کیے جا ئیں گے ۔ ریاست کے چیف الیکشن کمشنر ایس چوک لنگم نے کل ممبئی میں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی ۔اِن تمام حلقوں میں ایک کروڑ 49؍ لاکھ سے زائد رائے دہندوں کا اندراج ہو چکاہے اور 14؍ ہزار 612؍ افراد نے گھر سے رائے دہی کرنے کی اطلاع چوک لنگم نے دی ۔
دریں اثناء اِن تمام حلقوں میں کل تشہیری مہم کے آخری دن تمام ہی پارٹیوں کے اہم لیڈر اپنے اپنے امید واروں کی تشہیری مہم میں
حصہ لتے دکھائی دیے ۔
امرا وتی میں مہا یو تی کی امید وار نو نیت رانا کی انتخابی تشہیر کے لیے بی جے پی کے سینئر لیڈر مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے اجلاس سے خطاب کیا ۔ بی جے پی لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ور دھا ضلعے کے پُل گائوں میں مہایو تی کے امید وار رام داس تڑس کی تشہیری مہم میں اجلاس سےخطاب کیا ۔
***** ***** *****
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی امرا وتی میں مہا وِکاس آ گھاڑی کے امید وار بڑ وَنت وانکھیڈے کی انتخابی تشہیر جبکہ شو لا پور میں مہا وِکاس آ گھاڑی کی امید وار پرنیتی شندے کی انتخابی تشہیر میں شرکت کی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ و شیو سینا لیڈر ایکناتھ شندے نے ہنگولی ضلعے کے بسمت میں مہا یو تی کے امید وار بابو رائو کدم کوہلی کر کی انتخابی تشہیر میں شر کت کی ۔ واشم - ایوت محل انتخابی حلقہ کی امید وار راج شری پاٹل کی انتخابی تشہیر میں شندے نے واشم میں روڈ شو میں شر کت کی ۔
شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے گروپ کے لیڈر اُدھو ٹھاکرے نے مہا وکاس آ گھاڑی کے ہنگولی کے امید وار ناگیش آشٹی کر کے لیے کل ناندیڑضلع کے ہد گائوں میں جبکہ ناندیڑ کے مہا وِکاس آ گھاڑی کے امید وار وسنت رائو چو ہان کی تشہیر میں بھو کر میں اجلاس سے خطاب کیا ۔
***** ***** *****
لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کی امید وار ی عرضی داخل کر نے کی مدت آج ختم ہو رہی ہے ۔ کل در خواستوں کی چھان بین ہو گی جبکہ 29؍ تاریخ تک در خواست واپس لی جا سکے گی ۔ اِس مرحلہ میں ریاست کے اورنگ آباد ‘ جالنہ ‘ بیڑ ‘ نندور بار ‘ جلگائوں ‘ راویر ‘ ماول ‘ پونہ ‘ شِرور ‘ احمد نگر اور شر ڈی حلقے شامل ہیں ۔
اورنگ آ باد لوک سبھا حلقے کے لیے کل 8؍ امید واروں نے عرضی داخل کی ۔ ایم آئی ایم پارٹی کے موجودہ رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے امید واری عرض داخل کی ۔ بہو جن سماج پارٹی کے سنجئے جگتاپ ‘ آزاد امید وار جے کے جا دھو سمیت 8؍ افراد نے کل امید واری عرضی داخل کی ۔ اِن حلقوں میں اب تک 28؍ امید واروں نے 41؍ نامزدگی پرچے داخل کیے ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ سے الیکشن نہ لڑ نے کی اطلاع کل ونود پاٹل نے صحافتی کانفرنس میں دی ۔
دریں اثناء سندیپان بھومرے کو مہا یو تی کی جانب سے اے بی فارم دیاگیا ہے او ر آج وہ پرچہ داخل کریں گے ۔ ونچت بہو جن آگھاڑی کے امید وار افسر خان نے آج بطور آزاد امید وار عرضی داخل کرنے کی اطلاع دی ۔
***** ***** *****
جالنہ لوک سبھا حلقہ سے مہا وِکاس آگھاڑی کے امید وار کلیان کاڑے نے کل پرچہ داخل کیا ۔ اِس حلقہ میں دیگر سات امید واروں نے بھی کل پرچے داخل کیے ۔ جالنہ حلقہ میں اب تک 102؍ افراد نے 234؍ امید واری پرچے حاصل کیے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت رائو صاحب دانوے نے کل جالنہ شہر سے انتخابی ریلی نکالی میونسپل کارپوریشن گرائونڈ پر ایک اجلاس میں یہ ریلی تبدیل ہو گئی ۔ بیڑ لوک سبھا حلقہ سے مہا یوتی کی امیدوار پنکجا منڈے نے کل امیدواری عرضی داخل کی بیڑ میں کل 9؍ امید واروں نے 16؍ پرچے حاصل کیے۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بجائے کاغذی بیلیٹ کے دوبارہ استعمال سے اختلاف کیا ہے ۔EVM پر ووٹوں کی گنتی VVPAT کی رسیدوں کی مکمل تصدیق سے متعلق در خواست پر کل سماعت میں عدالت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے کام کاج اور سیکو ریٹی کے بارے میں تفصیلی جانکاری لی اور اِس سلسلہ میں فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ووٹنگ مشین میں رد و بدل ممکن نہیں ۔ کمیشن نے کہا کہ ہر اسمبلی حلقہ میں کسی بھی پانچVVPAT مشینوں سے ووٹنگ کی رسیدوں کی متعلقہ ووٹنگ مشینوں کے ریکارڈ کےساتھ تصدیق کی جا رہی ہے ۔
***** ***** *****
ریزرو بینک آف انڈیا نے کوٹک مہیندرا بینک کو آن لائن یا موبائل بینکنگ کے ذریعے نئے صارفین کو شامل کرنے سے منع کر دیا ہے ۔ ریزر وبینک نے مسلسل 2؍ سالوں تک کوٹک مہندرا بینک کے انفار میشن ٹیکنا لو جی کے بنیادی ڈھانچہ کی جانچ کی ہے اور اِس میں غلطی پائے جانے پر یہ احکامات دیے ۔ اِس بینک کو نئے کریڈٹ کارٹ دینے سے بھی منع کیاگیا ہے ۔ یہ پا بندی اگلے حکم تک بر قرار رہے گی جبکہ کوٹک مہندرا بینک موجود بینک اکائونٹت ہولڈر او ر کریڈٹ کارڈ ہولڈر کو با قاعدہ خدمات فراہم کر سکے گا۔
***** ***** *****
ماسٹر دینا ناتھ منگیشکر میمو ریل فائونڈیشن کی جانب سے دیا جانے والا اِس سال کا لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ کل سینئر اداکار امیتابھ بچن کو دیا گیا ۔ ممبئی میں ہوئے پروگرام میں گلو کارہ اوشا منگیشکر کے ہاتھوں بچن کو یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ موسیقی کے میدان میں طویل خدمات پر موسیقار اے آر رحمٰن کو دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ دیا گیا ۔ اِس موقع پر اشوک صراف فلم انڈسٹری میں طویل خدمات کے لیے پد منی کولہا پورے ‘ رندیپ ہوڈا ‘ گلو کا روپ کمار راٹھوڑ ‘ فلم پروڈکشن کے لیے صحافی بھائو تورسیکر کو بھی اِس موقع پر اعزاز سے نوازا گیا ۔
***** ***** *****
قومی پنچایت راج دن کے موقع پر کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ضلع پریشد کے ہال میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد کیاگیا ۔ سی ای او اور ضلع پریشد کے ایڈمنسٹریٹر وکاس مینا نے اپیل کی کہ ہر گرام پنچایت کو اختر اعی سرگرمیاں نافذ کرکے شہرت حاصل کر نی چاہیے ۔ ورکشاپ میں 41؍ گرام پنچایتوں کے گرام سیوکوں ‘ گائوں کے ترقیاتی افسران اور توسیعی افسران نے شر کت کی ۔
***** ***** *****
رائے دہی کا فیصد بڑھانے کے لیے تمام مقامات پر انتظامیہ کوشش کر رہی ہے ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ضلع کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر
دلیپ سوامی نے اپیل کی ہے کہ نئے رائے دہندوں کو رائے دہی کے لیے ترغیب دیں اور کالج کے طلباء کو رائے دہی بیداری مہم میں شامل کریں۔ کل ضلع کے تمام کالجوں کے پرنسپل اور اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ میں وہ مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
عثمان آباد انتخابی حلقے میں کل بیداری رائے دہندگان ریلی اور انسانی زنجیر بنا کر اہل شہر یوں کو ووٹ دینے کا پیغام دیاگیا ۔ اِس بیداری مہم کے دوران شہر یوں کو رائے دہی کا حلف دلا کر اور وال پینٹنگز تیار کر کے جمہوریت کو مستحکم کر نے کے لیے ہر حال میں رائے دہی کرنے کی ترغیب دی گئی ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں مجموعی طور پر ایک ہزار384؍ معذور اور 85؍ برس سے زیادہ عمر کے معمر رائے دہندگان نے گھر سے ہی رائے دہی کرنے کا متبادل اپنا یا ہے ۔ اِن میں 685؍ رائے دہندگان سلوڑ ‘ پھلمبری اور پیٹھن تعلقے کے ہیں اور یہ رائے دہندے جالنہ پارلیمانی حلقے کے لیے رائے دہی کریں گے ۔ جبکہ بقیہ 699؍ رائے دہندگان اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ انتخاب کے لیے رائے دہی کرنے کی اطلاع ضلع اطلاعات و نشر یات دفتر نے دی ہے ۔
***** ***** *****
پارلیمانی انتخا بات کے تحت کل ہونے والے انتخابات کےلیے ہنگولی ضلع انتظامیہ نے تمام تر تیاریںمکمل کر لی ہیں ۔ درجہ حرارت میں اضا فے کے پیش نظر رائے دہی مراکز پر رائے دہندگان کے لیے مختلف سہو لیات فرا ہم کی گئی ہیں ۔ لہذا سبھی ووٹروں سے اپنا حق رائے دہی ادا کرنے کی اپیل ضلع کلکٹر جتندر پاپڑ کر نے کی ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع انتظامیہ بھی لوک سبھا انتخاب کے لیے پوری طرح تیار ہو چکا ہے اور سبھی رائے دہی مراکز پر پینے کے پانی ‘ ضرورت کے مطا بق کولر اور رائے دہندگان کی قطاروں کی صورت میں ا نھیں ٹھہر نے کے لیے علیحدہ کمرہ کا انتظام کیاگیا ہے ۔ معذور رائے دہندگان کے لیے وہیل چیئر اور ریمپ کی سہولت فراہم کرنے کی اطلاع بھی ضلع کلکٹرر ابھیجت رائوت نے دی ہے ۔
***** ***** *****
پربھنی پارلیمانی حلقے سے مہاوِکاس آگھاڑی کے امید وار سنجئے جادھو نے الزام عائد کیا ہے کہ اِس انتخابی حلقے میں اب تک پول چٹ تقسیم نہیں کیے گئے ہیں ۔ ضلع کلکٹر او ر ضلع انتخابی افسر رگھو ناتھ گائوڑے سے ملا قات کرکے انھوں نے وضاحت کی کہ جن علاقو میں سے انھیں ووٹ مل سکتے ہیں اُن ہی علاقوں میں رائے دہندگان کو پولنگ چِٹس فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقے میں کل ہلکی بارش ہوئی ۔ جس کے با عث ماحول میں تبدیلی آ گئی اور درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تشہیر کا زور ختم ‘ کل رائے دہی
٭ چوتھے مرحلے میں ہونے والے انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ‘ اورنگ آباد لوک سبھا حلقے سے ایم آئی ایم کے سید امتیاز جلیل ‘ جالنہ حلقے سے مہا وکاس آ گھاڑی کے کلیان کاڑے او ر بیڑ حلقے سے مہا یو تی کی امید وار پنکجا منڈے کے کاغذات ِ نامزدگی داخل
٭ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بجائے دوبارہ بیلیٹ پیپر کے استعمال سے عدالتِ عظمیٰ کا انکار
٭ آن لائن اور موبائل بینکنگ کے ذریعے نئے گاہک نہ بنا نے کی ریزروبینک کی کوٹک مہندرا بینک کو ہدایت
اور
٭ اِس بار کا لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ معروف اداکار امیتابھ بچن کو تفویض
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment