Tuesday, 30 April 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ :30؍ اپریل 2024 ء وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 30 April 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳۰ ؍  اپریل  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لیے سبھی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے جنگی پیمانے پر تشہیری  دورے ‘  بی جے پی قائد  اور  وزیر اعظم نریندر مودی کا آج عثمان آباد  اور  لاتور  دورہ 

٭ چوتھے مرحلہ کے انتخابات کی صورتحال صاف  ‘  جالنہ انتخابی حلقے  میں 27؍  بیڑ میں 41؍  اور  اورنگ آباد میں 37؍ امید وار  انتخابی میدان میں 

٭ قومی  جانچ امتحان  NET   کا  16؍ جون کے بجائے 18؍ کو انعقاد 

اور

٭ بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر محکمہ صحت کا شہر یان کو احتیاط برتنے کا مشورہ


اب خبریں تفصیل سے...

لوک سبھا انتخابات کی تشہیری مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ تمام ہی پارٹیوں کے اعلیٰ لیڈران  اپنے  اپنے امید واروں کے لیے تشہیری مہم میں جب گئے ہیں ۔ ستارا کے مہا یو تی کے امید وار اُدئین راجے بھونسلے کی تشہری مہم کے لیے بی جے پی کے سینئر لیڈر  وزیر اعظم نریندرمودی نے کل کراڑ میں اجلاس سے خطاب کیا ۔ اِس موقع پر انھوں نے چھتر پتی شیواجی مہاراج کو یاد کیا  اور  دفعہ 370؍  ‘ طبی سہولیات  ‘  خواتین کو بااختیار بنا نے جیسے موضوعات پر خطاب کیا ۔ مخالفین کی جانب سے  اور  اپنے معاونین کی جانب سے ویڈیو پھیلانے کاالزام انھوں نے لگا یا ۔ انھوں نے عوام سے خبر دار رہنےکی اپیل کی  اور  اِس طرح کی حرکت پر الیکشن کمیشن سے سخت کارروائی کی اپیل بھی کی ۔

شو لا پور کے مہا یو تی کے امید وار رام سات پُتے  اور  پونا  کے مہا یو تی کے امید وار مُر لی دھر موہوڑ کی انتخابی تشہیر کے لی مودی نے کل شولاپور میں اور اِس کے بعد شام میں پونا اجلاس سے خطاب کیا ۔انھوں نے اعادہ کیا کہ آئین  او ر  ریزر ویشن ختم کرنے کا پرو پیگنڈہ مخالفین کی جانب سے چلا یا بھی گیا تو اِسے دھکا نہیں لگنے دیں گے۔ 

دریں اثناء مال شیرس  ‘  عثمان آباد   اور  لاتور میں مودی کی آج ریلیاں ہو ںگی ۔ لاتور میں سا رولا راستہ کے 40؍ ایکر میدان پر یہ اجلاس ہو گا ۔ دھوپ سے بچنے کے لیے ڈھائی لاکھ اسکوائر فٹ شامیا نہ لگایاگیا ہے ۔ دھارا شیو کے تیر نا اِنجینئرنگ کالج سے ملحق25؍ ایکر جگہ پر مودی کا خطاب ہوگا ۔

***** ***** ***** 

راشٹر وادی کانگیرس شرد پوار گروپ کے صدر شرد پوار نے الزام عائد کیا کہ ملک کی حکو مت آمریت کی طرف گامزن ہے ۔ وہ کل بارامتی لوک سبھا حلقہ انتخاب کے لیے ساس وَڈ میں مہا وِکاس آ گھاڑی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ 2؍ سالوں سے مقامی انتظامیہ کے الیکشن نہیں ہو تے ہیں  جس کی وجہ سے آئندہ وقت میں حکو مت وِدھان سبھا  اور  لوک سبھا کے الیکشن ہونے دیں  اِس سے متعلق۱ شکوک و شبہات ہیں ۔ مہاوِکاس آگھاڑی کا بھی آج شام پونا میں اجلاس عام  ہو گا ۔ 

دریں اثناء آئندہ 3؍ تاریخ کو پونا میں کانگریس لیڈر  راہل گاندھی کے بھی اجلاس میں شر کت کرنے کی اطلاع ریاستی کانگریس کے صدر نا نا پٹو لے نے دی ہے ۔ وہ کل پونا میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی کی بھی پونا میں روڈ شو میں حصہ لینے کی اطلا ع ہے ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے گروپ کے لیڈر ادھو ٹھاکرے نے کل شو لا پور میں مہاوِکاس آ گھاڑی کی امید وار پر نیتی شندے کی انتخابی تشہیر کے لیے اجلاس سے خطاب کیا ۔ انھوں نے سوال کیا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مراٹھا  اور  دھنگر سماج کا ریزر ویشن کا مطالبہ ہے ۔ اِس ضمن میں ریزر ویشن کی حد 50؍ فیصد سے زائد کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں کیوں نہیں منظور کیاگیا ۔

***** ***** ***** 

  جالنہ لوک سبھا حلقہ کے مہا یو تی کے امید وار رائو صاحب دانوے نے کل سوئے گائوں تعلقہ کے جر نڈی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ووٹروں سے بات کی  جبکہ  اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ کے مہایوتی کے امید وار سندیپان بھو مرے  نے دیو گائوں رنگاری میں اجلاس سے خطاب کیا ۔

***** ***** ***** 

لوک سبھا الیکشن کے پانچویں مرحلہ کے لیے کئی ایک امید وار وں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں ۔ اِس مرحلہ میں ریاست کے پونا  ‘  دِنڈوری  ‘  ناسک  ‘  پال گھر ‘  بھیونڈی  ‘  کلیان ‘  ٹھانے  او ر ممبئی کے 6؍ حلقہ انتخاب شامل ہیں  اور  3؍ مئی تک امید واری پرچے داخل کیے جا سکتے ہیں ۔ مہا وکاس آ گھاڑی کے جنوب ممبئی لوک سبھا حلقہ کے امید وار  موجودہ رکن پارلیمنٹ  اروِند ساونت جنوب وسطی ممبئی لوک سبھا حلقہ کے مہا یو تی کے امید وار  راہل شیواڑے نے بھی امید واری پرچے داخل کیے ۔

دھو لیہ لوک سبھا حلقہ کے بی جے پی کی امید وار ڈاکٹر سبھاش بھامرے  اور  آزاد امید وار  لہا نو  مہا دو  سابڑے   نے بھی کل پرچہ نامزدگی داخل کیے ۔

***** ***** ***** 

ناسک  اور  دِنڈوری لوک سبھا حلقہ سے مہا وِکاس آ گھاڑی کے بالتر تیب راجا بھائو واجے  اور  بھاسکر بھگرے نے پرچے داخل کیے ۔ ناسک سے گزشتہ جمعہ  بطور آزاد امید وار پرچہ داخل کرنے والے شانتی گیری مہا راج نے کل شیو سینا امید وار  کے نام سے پرچہ داخل کیا ۔ انھیں پارٹی کے امید وار کے طور پر  اے  بی  فارم جوڑ نے کے لیے ضلع انتخابی  افسر 3؍ مئی تک مہلت دی ہے ۔

***** ***** ***** 

لوک سبھا انتخابات کے چو تھے مرحلہ کے لیے پرچہ واپس لینے کی مدت کل ختم ہو گئی ۔ اِس مرحلہ میں ریاست کے11؍  حلقے کے 369؍ پرچہ اہل پائے گئے تھے جس میں سے 71؍ امید واروں نے کل پرچے واپس لے لیے ۔ جس کی وجہ سے اب اِس مرحلہ میں 298؍ امید وار انتخابی میدان میں  ہیں ۔ 

مراٹھواڑہ کے جالنہ  ‘  بیڑ  اور  اورنگ آباد لوک سبھا حلقے کے لیے اِس مرحلہ میں ووٹنگ ہو گی ۔ جالنہ لوک سبھا حلقہ سے 9؍ امید وار  ‘  بیڑ لوک سبھا حلقے سے 14؍ امید وار  جبکہ   اورنگ آباد لوک سبھا حلقے سے 7؍ امید واروں نے پر چے واپس لیے ہیں ۔ اب جا لنہ حلقہ سے 27؍ بیڑ  41؍  جبکہ اورنگ آباد  انتخابی حلقے سے 37؍ امید وار انتخابی میدان میں ہیں۔ ریاست کے دیگر حلقوں میں نندوربار حلقے سے 11؍ جلگائوں 14؍  راویر  24؍  ماول 33؍  پونا  35؍ شِرور  32؍  احمد نگر 25؍ جبکہ شر ڈی حلقے میں 20؍ امید وار انتخابی میدان میں ہیں  اِن تمام امید واروں کو انتخابی نشان بھی دیے گئے ہیں ۔

***** ***** ***** 

مدھیہ پر دیش کے اِندور کے کانگریس کے لوک سبھا کے امید وار اکشئے کانتی بم نے اچانک اپنا امید واری پرچہ واپس لے لیا اِس کے بعد بم نے بی جے پی میں شمو لیت اختیار کی ۔

دریں اثناء اندور سے اب 14؍ امید وار انتخابی میدان میں ہیں جبکہ مخالفین کے انڈیا آگھاڑی کے کانگریس کے علا وہ دیگر پارٹیوں نے یہاں سے امید وار نہیں دیا تھا ۔

***** ***** ***** 

لوک سبھا انتخابات کا جائزہ لینے کے لیے آکاشوانی نے لوک نِر نئے مہا راشٹرا چا  پروگرام شروع کیا ہے ۔ اِس پروگرام کے  آج کے نشریہ میں ہم جالنہ لوک سبھا حلقہ انتخابات کا جائزہ لیں گے ۔ شام  سوا  سات بجے آکاشوانی کے ممبئی مرکز سے یہ پروگرام نشر ہوگا ۔

***** ***** ***** 

یو نیور سٹی گرانٹس کمیشن نے قومی اہلیتی ٹیسٹ یعنی NET    امتحان کو 2؍ دن کے لیے موخر کر دیا ہے ۔ اب یہ امتحان طئے شدہ 16؍ جون کے بجائے 18؍جون کو ہو گا ۔ 

دریں اثناء ریاست کے دسویں  اور  بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج مئی کے آخر تک آنے کی اطلاع ریاستی تعلیمی بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے ۔

***** ***** *****

ریاست میں کل سب سے زیادہ 44؍ ڈگری درجہ حرارت مالیگائوں میں درج کیا گیا ۔ مراٹھواڑہ کے ناندیڑ میں 42؍ اعشاریہ 8؍  چھتر پتی سنبھا جی  نگر 41؍ اعشاریہ 4؍ جبکہ پر بھنی میں 40؍ اعشاریہ 8؍ ڈگری درجہ حرات درج کیاگیا ۔ ناندیڑ میں کل موسم کی سب سے زیادہ گر می درج کی گئی ۔ناندیڑ ضلع طبی افسران کی جانب سے بڑھتے درجہ حرارت کے ضمن میں احتیا طی تدابیر اختیار کر نے کی اپیل کی گئی ہے ۔ آئندہ 5؍ دنوں میں مراٹھواڑہ میں درجہ حرارت میں اضا فے کے امکا نات ہیں ۔ عوام بڑھتے درجہ حرارت میں زیادہ محنت کے کام نہ کریں۔ سفیڈ ڈھیلے کپڑے پہنیں ‘  پانی  اور  شربت استعمال کریں ۔ دھوپ میں باہر نکلتے وقت عینک  ‘  سر پر ٹو پی  ‘  پگڑی  پہننے کی اپیل کی گئی ہے ۔

***** ***** *****

لوک سبھا عام انتخابات میں ووٹنگ فیصد بڑھا نے کے لیے لاتور میں ضلع انتخابی افسر دفتر کی جانب سے مختلف سر گر میاں چلائی جا رہی ہیں ۔ اِن سرگر میوں کے تحت کل لاتور شہر میں منعقدہونے والی ہاکے  اور  پانڈھرے خاندان کی شادی میں نئے شادی شدہ جوڑے سمیت ہزاروں باراتیوں نے آئندہ 7؍ مئی کو ووٹ کرنے کا حلف لیا ۔

***** ***** *****

چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں آئندہ 15؍ مئی تک امتناعی احکا مات نافذ کیے گئے ہیں ۔ اِس دوران غیر قا نو نی طریقے سے اسلحہ  اور  آتش گیر مواد کی حمل و نقل ‘ 5؍ یا  اِس  سے زائد افراد کا عوامی مقا مات پر جمع ہو نا ۔ اِسی طرح احتجاج یا مظاہرے کرنے پر پا بندی عائد رہے گی  ۔ انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ اِس سے متعلق اجازت دینے کا اختیار پولس سپرنٹنڈنٹ کے مقرر کر دہ پولس افسران کو رہے گا ۔

***** ***** *****

ماہر سماجیات ڈاکٹر  دا  دھو   کاچورے کی تخلیق کر دہ  ’’  مراٹھا سماج شاستریہ  واستو   ‘‘  نا می کتا ب کا بزرگ مفکر ڈاکٹر رشی کیس کامبڑے کے ہاتھوں کل اجراء عمل میں آیا ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ایم جی ایم یو نیور سٹی میں منعقدہ اِس پروگرام سےخطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر کامبرے نے کہا کہ یہ کتاب ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے خیا لات میں تبدیلی سے متعلق اٹھائے گئے پہلے کامیاب اقدام کی گواہی ہے ۔ مذکورہ کتاب ڈاکٹر کاچوڑے کی ستر ہویں تخلیق ہے ۔

***** ***** *****

گڈ چِرو لی میں آئی پی ایل کرکٹ میچوں پر آن لائن پیسہ لگا نے کے ایک اڈے پر  اَہیری پولس نے کل چھا پہ مار کر دس ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمین کےقبضے سے 4؍ مو بائل فون سمیت تقریباً ساڑھے نو ہزار  روپئے نقد رقم پولس نے ضبط کر لی ۔

***** ***** *****

اِنڈین پریمئر لیگ  آئی پی  ایل  کرکٹ ٹور نامنٹ میں کل کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے دہلی کیپِٹلس کو 7؍ وکٹوں سے ہرا دیا ۔ دہلی کی جانب سے مقررہ 154؍ رنوں کا ہدف کو لکا تا نے 16؍ ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا ۔ آج اِس ٹور نا منٹ میں لکھنئو میں  لکھنئو سوپر جائنٹس  اور  ممبئی اِنڈینس کا مقابلہ ہو گا ۔

***** ***** *****

لوک سبھا انتخابات کے تحت دھو لیہ پارلیمانی حلقہ انتخاب کے لیے مقررہ انتخا بی اخر جات انسپکٹر وینکٹیش جا دھو نے کل مالیگائوں شہر  ‘  مالیگائوں مضا فات  اور  باگلان حلقہ انتخاب کے اخراجات کاجائزہ لیا۔  اِس موقعے پر انھوں نے بیٹھک  اور  گشتی  دستوں کو انتخابی کمیشن کی ہدایات پر موثر عمل آوری کرنے ‘  اخر جات کا اندراج کرنے والے افسران  اور ملازمین کو مستعدی کے ساتھ کام کرنے  اور  انتخابی حلقے میں آ نے جانے والی تمام گاڑیوں کی باریک بینی سے جانچ کرنے کے احکامات دیے ۔

***** ***** *****

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ناسک انتخا بی حلقے کے انتخابی اخراجات انسپکٹر ساگر شریواستو نے کل ناسک حلقے انتخاب میں شامل سبھی 6؍ اسمبلی حلقوں میں گاڑیوں کی جانچ کرنے والے ناکوں کا اچانک دورہ کر کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔ کسی بھی گاڑی میں 50؍ ہزار  روپئے سے زائد رقم بر آمد ہونے پر معاون اخراجات انسپکٹر کو فی الفور مطلع کرنے کے احکا مات انھوں نے متعلقہ حکا م کو دیے ۔

***** ***** *****


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لیے سبھی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے جنگی پیمانے پر تشہیری  دورے ‘  بی جے پی قائد  اور  وزیر اعظم نریندر مودی کا آج عثمان آباد  اور  لاتور  دورہ 

٭ چوتھے مرحلہ کے انتخابات کی صورتحال صاف  ‘  جالنہ انتخابی حلقے  میں 27؍  بیڑ میں 41؍  اور  اورنگ آباد میں 37؍ امید وار  انتخابی میدان میں 

٭ قومی  جانچ امتحان  NET   کا  16؍ جون کے بجائے 18؍ کو انعقاد 

اور

٭ بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر محکمہ صحت کا شہر یان کو احتیاط برتنے کا مشورہ


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭




No comments: