Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 27 April 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۷ ؍ اپریل ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ EVM مشینوں کے استعمال کو چیلنج کرنے والی در خواست سپریم کورٹ نے کی مسترد
٭ عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ریاست میں کل63.59؍ فیصد رائے دہی
٭ ناندیڑ ضلعے میں کلہاڑی سےEVM مشین توڑنے والا نوجوان گرفتار ‘ تاہم مشین کا ڈیٹا محفوظ
٭ انتخابی عمل کے چو تھے مرحلے کی در خواستوں کی جانچ مکمل ‘ جالنہ میں12؍ بیڑ19؍ اور اورنگ آباد لوک سبھا حلقے میں 7؍ امید واروں کی در خواستیں مسترد
اور
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آج سے 2؍ روزہ شیکسپیئر مہوتسو
اب خبریں تفصیل سے...
سپریم کورٹ نے ای وی ایم کے استعمال کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو خارج کر دیا ہے ۔ عدالت ِ عظمیٰ نے انتخابات کے بعد تمام وی وی پیٹ مشینوں میں ووٹوں کی پر چیوں کی گنتی کرنے کے مطالبے کو بھی مسترد کر دیا ہے ۔ جسٹِس سنجیو کھنا اور جسٹِس دیپانکر دتا کی بینچ نے کل اِس سلسلے میں اپنا فیصلہ سُنا تے ہوئے کہا کہ ای وی ایم مشینوں میں امید واروں کی نشانیوں کی تصدیق کے بعد انہیں سیل کیا جائے ۔ عدالت نے کہا کہ نتائج کے اعلان کے بعد 7؍ دنوں کے اندر مشینوں کی جانچ کا حق رہے گا ۔تاہم ماہرین کے ذریعے ای وی ایم کی جانچ کا خرچ امید واروں کو اد ا کرنا ہو گا ۔ اگر مشین سے چھیڑ چھاڑ کی تصدیق ہوتی ہے تو امید وار کو یہ خرچ واپس کر دیا جائے گا ۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مر حلے کے دوران 13؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 88؍ حلقوں میں کل چند واقعات کے علا وہ پُر امن ماحول میں ووٹ ڈالے گئے ۔ مراٹھواڑہ کے ناندیڑ ‘ پر بھنی ‘ ہنگولی سمیت بلڈھانہ ‘ امرا وتی ‘ اکو لہ ‘ وردھا ‘ ایوت محل اور واشم حلقوں کے204؍ امید واروں کی قسمت ای وی ایم مشینوں میں کل محفوظ ہو گی ۔ ناندیڑ میں تقریباً65؍ فیصد ‘ پر بھنی 79.53؍ فیصد ہنگولی67.62؍ فیصد ایوت محل واشم میں 54؍ فیصد اور اکو لہ میں 62؍ فیصد رائے دہی کی گئی ۔
***** ***** *****
ہنگولی لوک سبھا حلقے کے 39؍ انتخابی مراکز پر بیلیٹ یو نٹ ‘16؍ مراکز پر کنٹرول یو نٹ او ر 25؍ وی وی پیٹ مشینوں کی خرابی کے سبب انتخابی عمل میں رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی ۔ چند مشینوں کی درستی اور چند کی تبدیلی کے بعد انتخابی عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔ رائے دہی کا وقت شام 6؍ بجے ختم ہو گیا تاہم بڑے پیما نے پر رائے دہندگان قطاروں میں موجود تھے ۔ اِس لیے تمام انتخابی مراکز پر رات 8؍ بجے تک ووٹ ڈالے گئے ۔ یہ اطلا ع ہمارے نامہ نگار نے دیا ۔
***** ***** *****
اِسی طرح پر بھنی انتخابی حلقے کے کئی مراکز پر شام دیر گئے تک رائے دہی جاری رہی ۔ پر بھنی میں 20؍ مراکز پر مشینوں میں بگاڑ کی شکایات موصول ہوئی ۔ جس کے بعد اِن مشینوں کو فوری طور پر بدل دیا گیا او ر رائے دہی دوبارہ شروع کر دی گئی ۔ پر بھنی شہر کے قریب بلسہ خرد گائوں میں مسائل کے سبب شہر یان نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر دیا تھا تاہم ضلع کلکٹر رگھو ناتھ گائوڑ ے کی جانب سے تحریری تیقن دیے جانے کے بعد یہ بائیکاٹ واپس لے لیا گیا اور ووٹ ڈالے گئے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ لوک سبھا حلقے کے بلو لی تعلقے میں بھیا صاحب ایڑ کے نامی نو جوان نے ای وی ایم مشین کی بیلیٹ یونٹ کلہاڑی سے توڑ دی اِس واقعے کے بعد اُس مقام پر بیلیٹ یونٹ تبدیل کر دی گئی اور ووٹ ڈالنے کا عمل معمول پر آ گیا ۔ ضلع کلکٹر نے یہا ں ای وی ایم مشین کا ڈیٹا محفوظ ہونے کی اطلا ع دی ہے ۔
***** ***** *****
شیو سینا کے ٹھاکرے گروپ نے ایوت محل لوک سبھا حلقے میں شکایت درج کرائی کہ رائے دہندگان میں پیسے تقسیم کیے جا رہے ہیں اور ووٹ دینے سے روکنے کے لیے انگلیوں پر سیاسی لگائی جارہی ہے ۔ اِس شکایت کے ملتے ہی انتخابی کمیشن کے فلائنگ اسکواڈ نے متعلقہ مقامات پر چھاپہ مارا جس کے بعد شر پسند منتشر ہو گئے تاہم تفتیشی دستے کو سیاہی ‘ برش اور وٹروں کا نام لکھا ہوا رجسٹرہاتھ آگیا ۔ ہمارے نامہ نگار نے بتا یا کہ اِس معاملے میں محکمہ پولس میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
***** ***** *****
وہیں ایوت محل واشم حلقے میں ہیوری نامی ایک انتخابی مرکز پر انتخابی ملازمین نے اکٹھے ہو کر دو پہر کا کھانا کھا یا ۔ جس سے ووٹنگ کے عمل میں خلل واقع ہو گیا اور کئی رائے دہندگان بغیر ووٹ ڈالے واپس چلے گئے ۔ یہ اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی۔
***** ***** *****
ناندیڑ لوک سبھا حلقے کے وشنو پوری علاقے میں ایک ماحول دوست انتخابی مرکز قائم کیاگیا ۔ ووٹرز نے اِس مرکز پر سہو لیات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ وہیں شہر کے گجراتی کالج میں خواتین کے زیر انتظام ’’ سکھی ‘‘ انتخابی مرکز پر پھول دے کر رائے دہنگان کا استقبال کیاگیا ۔
اِسی طرح پر بھنی حلقے میں کلکٹر رگھو ناتھ گائوڑے نے سکھی انتخابی مرکز کا دورہ کیا ۔ اِس موقعے پر نئے ووٹ ڈالنے والوں میں جوش و خروش نظر آیا ۔ ہنگولی ضلعے کے اکھاڑا بالا پور میں یو راج بھِسے نامی نو جوان نے ممبئی سے آکر پہلی بار ووٹ دیا ۔ اِسی طرح شردھا سوریہ ونشی نا می نئی ووٹر نے بنگلور سے آ کر اپنے ووٹ دینے کا حق استعمال کیا ۔
***** ***** *****
واشم ضلع کے کیکت عمرہ میں چیتن سیوانکر سوسائٹی کے کئی نا بینا اور معذور افراد نے ووٹ دینے کے حق کا پہلی بار استعمال کیا ۔ 5؍ معذور ووٹرس نے بر یل چھٹی اور معا ون کی مدد سے ووٹ ڈالے ۔ اِن تمام ووٹرز کا پھولوں کے گلدستے دے کر استقبال کیاگیا ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
لوک سبھا چُنائو کے پانچویں مرحلے کے لیے امید واری درخواستیں داخل کرنے کا عمل کل سے شروع ہو گیا ہے ۔ اِس مرحلے میں ریاست کے دھولیہ ‘ ناسک ‘ دنڈوری ‘ پالگھر ‘ تھانے ‘ بھونڈی ‘ کلیان سمیت ممبئی کے 6؍ انتخابی حلقے شامل ہے ۔5؍ ویں مرحلے کا چُنائو 20؍ مئی کو ہو گا ۔ ناسک ضلعے کے دنڈوری لوک سبھا حلقے سے سی پی آئی ایم کے سابق رکن اسمبلی جے پی گاوِت اور سُبھاش چو دھری نے امید واری عرضی داخل کی ہے ۔ جبکہ ناسک لوک سبھا حلقے سے شانتی گری مہاراج نے آزاد امید وار کے طور پر اپنا پر چہ جمع کیا ۔
***** ***** *****
ممبئی شمال مشرق حلقے سے مہا یو تی کے امید وار بی جے پی کے مہر کوٹے نے جبکہ پالگھر حلقے سے بہو جن وِکاس آگھاڑی کے راجیش پاٹل نے امید واری کا پر چہ داخل کیا ہے ۔ کلیان حلقے سے بہو جن سماج پارٹی کی سُشیلا کامبلے نے جبکہ رائٹ ریکال پارٹی کی جانب سے امِت اُپادھیا ئے نے نامزدگی داخل کی ہے ۔
***** ***** *****
لو ک سبھا انتخابات کے چو تھے مرحلے میں داخل کیے گئے امید واری پر چوں کی کل جانچ کی گئی ۔ اورنگ آباد حلقے کے 51؍ امید واروں میں سے 7؍ کی در خواستیں مسترد کر دی گئی۔ اِس حلقے کے 44؍ امید واروں کی در خواستیں درست پائی گئی ۔ جالنہ لوک سبھا حلقے کے 47؍ امید واروں میں سے 12؍ کی در خواستیں نا مکمل پائی گئی ۔ جبکہ 35؍ امید واروں کے کاغذات درست نکلے ۔ اِسی طرح بیڑ حلقے میں 76؍ امید واروں نے 99؍ پر چے داخل کیے جن میں 16؍ پر چے مسترد کر دیئےگئے جبکہ 55؍ پر چے صحیح پائے گئے ۔
***** ***** *****
اِسی طرح جلگائوں میں 20؍ راویر29؍ نندور بار 16؍ ماول35؍ پونے 42؍ شرور 35؍ احمد نگر36؍ اور شر ڈی لوک سبھا حلقے میں 22؍ امید واروں کی در خواستیں صحیح پائی گئی ۔ چو تھے مرحلے کے اِن تمام حلقوں میں نام واپس لینے کی آخری تاریخ 29؍ اپریل ہے جبکہ 13؍ مئی کو ووٹ ڈائے جائیں گے ۔
***** ***** *****
آکاشوانی نے لوک سبھا انتخابات کا جائزہ لینے کی خاطر لوک نِر نئے مہا راشٹرا چا نامی پروگرام شروع کیا ہے ۔ آج نشر کیے جانے والے پروگرام میں عثمان آباد لوک سبھا حلقے کا انتخابی جائزہ لیا جائے گا ۔ آکاشوانی کے ممبئی مرکز سے یہ پروگرام شامل سوا سات بجے نشر کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آج کولہا پور حلقے کے مہا یو تی امید وار سنجئے منڈلک اور ہات کڑنگلے کے امید وار دھیریہ شیل مانے کے لیے کولہا پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریںگے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل اِس مقام کا معائنہ کیا ہے ۔ اِسی دوران کانگریس قائد پرینکا گاندھی ‘ مہا وِکاس آگھاڑی امید وار ڈاکٹر شیواجی کالگے کی تشہیر کے لیے آج اُد گیر میں جلسہ کریں گی ۔ اِس پروگرام کی شروعات اُدگیر کے ضلع پریشد میدان میں سہ پہر 3؍ بجے ہو گی ۔
***** ***** *****
عالمی یوم کتاب کی مناسبت سے چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آج سے 2؍ روزہ شیکسپیئر مہو تسو شروع ہو رہا ہے ۔ اِس میلے کا افتتاح آج شام تلک نگر کے با لا جی مندر ہال میں ہو گا ۔ اِس میلے میں آج عالمی ادب اور مراٹھی اِس عنوان پر کتابوں کے شو قین ممبئی کے ششی کانت ساونت کا لیکچر ہو گا ۔ ساتھ ہی سینئر نقاد ڈاکٹر سُدھیر رسل کی عمد ہ تحریر کو سراہا جائے گا ۔ اِسی طرح کل شعری گانوں کا مراٹھی پروگرام ’’ سُرات نہالے شبد کاوڑے ‘‘ پیش کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ EVM مشینوں کے استعمال کو چیلنج کرنے والی در خواست سپریم کورٹ نے کی مسترد
٭ عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ریاست میں کل63.59؍ فیصد رائے دہی
٭ ناندیڑ ضلعے میں کلہاڑی سےEVM مشین توڑنے والا نوجوان گرفتار ‘ تاہم مشین کا ڈیٹا محفوظ
٭ انتخابی عمل کے چو تھے مرحلے کی در خواستوں کی جانچ مکمل ‘ جالنہ میں12؍ بیڑ19؍ اور اورنگ آباد لوک سبھا حلقے میں 7؍ امید واروں کی در خواستیں منسوخ
اور
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آج سے 2؍ روزہ شیکسپیئر مہوتسو
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment