Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 26 April-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶؍ اپریل ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ پارلیمانی انتخابات کے دو سرے مرحلے کی ر ائے دہی کا آغاز؛ریاست کے ناندیڑ، پربھنی، ہنگولی سمیت آٹھ انتخابی حلقوں میں 204 امیدواروں میں مقابلہ آرائی۔
٭ چوتھے مرحلے میں امیدوارو ں کے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی مہلت ختم؛ بیڑ‘جالنہ اور اورنگ آباد پارلیمانی حلقوں سمیت ریاست کے گیارہ انتخابی حلقوں میں 618 امید واروں کے عریضے داخل۔
٭ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں بی جے پی کے سینئر قائد اور وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کو انتخابی کمیشن کی نوٹس جاری۔
اور۔۔۔٭ سیاسی جماعتوں کی انتخابی تشہیری مہم عروج پر؛ انتظامیہ کی جانب سے رائے دہندگان بیداری کیلئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
پارلیمنٹ کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ر ائے دہی کا اب سے کچھ دیر قبل آغاز ہوگیا۔ دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 88 انتخابی حلقوں میں را ئے دہی کی جارہی ہے۔ ان میں ریاست کے ناندیڑ، پربھنی، ہنگولی، بلڈانہ، امراوتی، اکولہ، وردھا اور ایوت محل-واشم انتخابی حلقے شامل ہیں۔ ریاست کے ان آٹھ پارلیمانی حلقوں میں جملہ 204 امیدوار انتخابی میدان میں قسمت آزمارہے ہیں۔ ان تمام حلقوں میں 16 ہزار 589 را ئے دہی مراکز قائم کیے گئے ہیں اور پربھنی پارلیمانی حلقے میں سب سے زیادہ 2 ہزار 290 پولنگ اسٹیشن اور بلڈانہ پارلیمانی حلقے میں سب سے کم ایک ہزار 962 رائے دہی مراکز بنائے گئے ہیں۔
ہنگولی پارلیمانی حلقۂ انتخاب میں 19 مثالی رائے دہی مراکز قائم کئے گئے ہیں،اسی طرح خواتین ملازمین پر مشتمل سات سکھی مثالی رائے دہی مراکز بھی تیار کیے گئے ہیں ۔ ہنگولی انتخابی حلقےمیں مہایوتی سے بابو راؤ کدم کوہلیکر اور مہاوکاس اگھاڑی سے ناگیش پاٹل آشٹیکر انتخابی میدان میں ہیں۔
پربھنی انتخابی حلقے میں دو ہزار 290 رائے دہی مراکزپر ر ائے دہی کی جارہی ہے۔ اس حلقے میں مہایوتی سے مہادیو جانکراور مہاوکاس اگھاڑی سے سنجے جادھو مقا بلہ کر رہے ہیں۔ اس انتخابی حلقے میں صبح کے وقت را ئے دہندگان جوش و خر وش کے ساتھ ر ائے دہی کررہے ہیں۔ حلقے کے سبھی پولنگ مراکز پر موسم کی شدت سے حفاظت کیلئے سایہ، پینے کیلئے پانی او ر ابتدائی طبّی سہولیات فر اہم کی گئی ہیں۔
ناندیڑ ضلعے میں 2 ہزار 68 رائے دہی مراکز پر رائے دہی کے انتظامات کیے گئے ہیں، اور انتخابی عمل کی انجام دہی کیلئے 10 ہزار 600 سے زائد ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔ حساس رائے دہی مراکز سمیت 50 فیصد پولنگ سینٹرس پر ویب کاسٹنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ موجودہ ایم پی پرتاپ پاٹل چکھلیکرمہایوتی سے اور وسنت راؤ چوہان مہاوکاس اگھاڑی سے قسمت آزمارہے ہیں۔ناند یڑ شہر کے گجراتی ہائی اسکول میں خواتین ملازمین کے ماتحت سکھی پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں‘ جہاں پر ووٹرو ں کا گلاب کے پھول دیکر استقبال کیا جارہا ہے۔
ایوت محل-واشم پارلیمانی حلقہ میں دو ہزار 225 رائے دہی مر اکز بنائے گئے ہیں اور اس انتخابی حلقے میں جملہ 19 لاکھ 40 ہزار 916 ر ائے دہندگان ہیں۔
اکولہ لوک سبھا حلقہ میں 2 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنوں پر ر ائے دہی کی جا رہی ہے اور جملہ 18 لاکھ 75 ہزار 637 ووٹر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
دریں اثنا آج دن بھر موسم کی صورتحال معمول کے مطابق رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے اور ان حالات میں را ئے دہندگان کو پولنگ کے دوران موسم کی سختی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ تمام پولنگ مر اکز پر ووٹرز کی سہولت کیلئے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔لہٰذا انتخابی کمیشن نے رائے دہندوں سے بڑی تعداد میں رائے دہی مراکز پر پہنچ کر اپنی جمہوری ذمہ داری پوری کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
عا م انتخابات کے چوتھے مرحلے کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی مہلت کل ختم ہوگئی۔ اس مرحلے میں اورنگ آباد، جالنہ، بیڑ سمیت ریاست کے گیارہ انتخابی حلقے شامل ہیں۔ ان انتخابی حلقوں میں 447 امیدواروں کی جانب سے 618 امید واری پرچے جمع کرنے کی اطلاع انتخابی افسران کے دفاتر نے دی ہے۔
اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ میں 51 امیدواروں نے 78 پرچۂ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ جبکہ جالنہ پا رلیمانی حلقے میں 47 امیدواروں کی جانب سے 68 امیدو اری پرچے، بیڑ لوک سبھا حلقہ میں 76 امیدواروں کی جانب سے 99 پرچے، نندوربار حلقے سے 18 امیدواروں نے 31 پرچے، جلگاؤں حلقے سے 24 امیدواروں کی 36 درخواستیں، راویرحلقے میں 31 امیدواروں کی 45 درخواستیں، ماوڑ حلقے سے 38 امیدواروں کی 50 درخواستیں‘ پونے حلقے میں 42 امیدواروں کی 58 درخواستیں، شرورانتخابی حلقے میں 46 امیدواروں کی 58 درخواستیں، احمد نگرحلقے میں 43 امیدواروں کی 55 درخواستیں، جبکہ شرڈی لوک سبھا حلقہ میں 31 امیدواروں کی 40 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
او رنگ آباد پارلیمانی حلقۂ انتخاب سے مہایوتی کے امیدو ار سندیپان بھومرے نے کل وزیرِ اعلیٰ و شیوسینا سربراہ ا یکناتھ شندے‘ مرکزی وزیر و بی جے پی رہنما رائو صاحب د انوے ا ور ڈاکٹر بھاگوت کرا ڑ کی موجود گی میں اپنا امیدوار ی پرچہ داخل کیا۔ مہاوِکاس آگھاڑی کے امیدوار چندرکانت کھیرے نے کل د وسری بار کاغذاتِ نامزد گی داخل کیے۔ پیپلس پارٹی آف انڈیا کے نارائن جا دھو‘ آزاد اُمیدوار جیون ر اجپوت اور منوج گھوڑکے نے بھی اپنے امیدواری پرچے د اخل کیے۔
جا لنہ لوک سبھا حلقے میں تقریباً 19 امیدو ار وں نے 28 نامزدگی پرچے د اخل کیےہیں۔
بیڑ میں کل 55 امید واروں نے نامزدگی کاغذات داخل کیے۔ اس طرح اب تک تقریباً 99 امیدو اروں نے پرچے جمع کروائے ہیں۔
جلگائوں لوک سبھا حلقہ کیلئے کل 17 امیدواروں نے 21 پرچے د اخل کیے، جبکہ ر اویر لوک سبھا حلقے کیلئے 11 امید واروں نے 18 پرچے د اخل کیے۔ ان دو نوں ہی حلقو ں میں مہایوتی کے بالترتیب اِسمیتا واگھ او ر رَکھشا کھڑسے نے کل اُمیدواری پرچے د اخل کیے۔
دریں اثنا کل تک د اخل کردہ پرچوں کی آج چھان بین ہوگی اور 29 تاریخ تک پرچے واپس لیے جاسکیں گے۔ اس مرحلے کیلئے 13 مئی کو ر ائے دہی ہوگی۔
***** ***** *****
پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جارہا ہے۔ اس مرحلے میں ریاست کے دھولیہ، ڈِنڈوری، ناسک، پال گھر، بھیونڈی، کلیان، تھانے اور ممبئی کے چھ پارلیمانی حلقے شامل ہیں ۔۔ اس مرحلے کیلئے امیدوار آج سے 3 مئی تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرسکیں گے اور 4 مئی کو امیدواری پرچوں کی جانچ ہوگی‘ جبکہ 6 مئی تک امیدواراپنی درخواستیںواپس لے سکیں گے او ر 20 مئی کو رائے دہی کی جائےگی۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی نے شمال وسطی ممبئی پارلیمانی حلقے سےورشا گائیکواڑ کو امیدواری دینے کا اعلان کیا ہے۔ کُل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر کے۔ سی۔ وینوگوپال نے کل اس سلسلے میں پارٹی اعلامیہ جاری کیا۔
***** ***** *****
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق انتخابی کمیشن نے بی جے پی کے سینئر قا ئد اور وزیرِ اعظم نریندر مودی او ر کانگریس رہنما ر اہل گاندھی کو نوٹس جاری کی ہے۔ اس معاملے میں کمیشن نے دو نوں ہی رہنمائوں کو 29 اپریل تک جواب د ینے کے احکامات دئیے ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس نے انتخابی تشہیر کے د ور ان مذہب‘ ذات ‘ برادری او ر زبان کی بنیاد پر تفرقہ ڈالنے کے الزام میں یہ نوٹس دئیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
آکاشوانی کے ممبئی مرکز سے آج ریاست میں جاری پارلیمانی انتخابات کے تجزیہ پر مبنی خصوصی ریڈیو برج پروگرام نشر کیا جائےگا۔دریں اثنا، پارلیمنٹ کے عام انتخابات سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے آکاشوانی نے ’’لوک نرنئے مہاراشٹراچا‘‘ پروگرام شروع کیا ہے ۔ اس خصوصی پروگرام کے آج کی قسط میںکولہاپور اور ہاتھ کننگلے انتخابی حلقوں کا جائزہ لیا جائےگا۔ آکاشوانی کے ممبئی مرکز سے شام سوا سات بجے یہ پروگرام نشر کیا جائے گا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد پارلیمانی انتخابی حلقے سے مہایوتی کے اُمید وار سندیپان بھومرے کی انتخابی تشہیر کیلئے کل وزیرِ اعلیٰ و شیوسینا سربراہ ا یکناتھ شندے نے ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔
اسی طرح ر اشٹروادی کانگریس شردپوارگر وپ کے صدر شرد پوار نے کل احمد نگر میں مہا وِکاس آگھاڑی کے اُمیدو ار نیلیش لنکے کی تشہیری مہم کیلئے جلسۂ عا م سے خطاب کیا۔
***** ***** *****
لاتور تعلقے کے مروڈقصبے میں کل رائے دہندگان بیدار ی ریلی نکالی گئی۔ اس دوران تصویری رتھ، پوواڑے اور راستہ پر بیداری پر مبنی ڈرامے پیش کرکے ووٹروں کو رائے دہی کا پیغام دیا گیا۔
دھارا شیو ضلعے کے تلجاپو ر میں بھی کل رائے دہی بیداری ریلی نکالی گئی۔ شہر کے 24 اسکول و کالج کے تقریباً 2 ہزار چار سو طلبہ نے اس ریلی میں شرکت کی۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر اور جالنہ ضلعو ں میں کل بے موسمی بارش ہوئی۔ چھترپتی سمبھاجی نگر شہری اور مضافات کے علاقوں میں کل شب ہلکی بارش ہوئی۔ اس دوران کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی مسدود ہوگئ۔ جالنہ ضلع کے بھوکردن تعلقے میں کل شام بارش ہوئی۔ کوٹھا کوڑی گاؤں میں بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ سلوڑ کے اسپتال میں زخمیوں کاعلاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ پارلیمانی انتخابات کے دو سرے مرحلے کی ر ائے دہی کا آغاز؛ریاست کے ناندیڑ، پربھنی، ہنگولی سمیت آٹھ انتخابی حلقوں میں 204 امیدواروں میں مقابلہ آرائی۔
٭ چوتھے مرحلے میں امیدوارو ں کے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی مہلت ختم؛ بیڑ‘جالنہ اور اورنگ آباد پارلیمانی حلقوں سمیت ریاست کے گیارہ انتخابی حلقوں میں 618 امید واروں کے عریضے داخل۔
٭ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں بی جے پی کے سینئر قائد اور وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کو انتخابی کمیشن کی نوٹس جاری۔
اور۔۔۔٭ سیاسی جماعتوں کی انتخابی تشہیری مہم عروج پر؛ انتظامیہ کی جانب سے رائے دہندگان بیداری کیلئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment