Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 22 May-2024
Time: 07:50-08:00 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲؍مئی ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ بارہویں جماعت کا نتیجہ 93/ فیصد ‘ چھتر پتی سنبھا جی نگر کی تنِشا بورامنی کر کامرس شعبہ میں ریاست میں سر فہرست -
٭ پونہ میں 2/ افراد کی حادثہ میں موت کے معاملہ میں نابالغ ڈرائیور کے والد چھتر پتی سنبھا جی نگر سے گرفتار ‘ وزیر اعلیٰ کے سخت کارروائی کرنے کے احکا مات
٭ ناسک کے بھا ولی آبی پشتہ میں ڈوب کر5/ افراد ہلاک ‘ شولا پور کے اُجنی آبی پُشتہ میں ناؤ پلٹی7/ افراد لاپتہ-
اور۔۔۔
٭ آئی پی ایل کرکٹ ٹور نا منٹ میں کو لکا تا نائٹ رائیڈرس فائنل میں داخل
اب خبریں تفصیل سے:
ریاست مہا راشٹر ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے فروری2024ء میں منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحان کا نتیجہ کل ظاہر کیا گیا۔ اِس امتحان میں اِس بار 93/ اعشاریہ37/ فیصد طلباء کا میاب ہوئے ہیں۔ اِس مرتبہ بھی لڑ کیوں نے ہی لڑ کوں پر سبقت حاصل کی ہے اُن کی کامیابی کا فیصد 95/ اعشاریہ44/ فیصد ہے جبکہ لڑ کوں کی کامیابی کا فیصد91/ اعشاریہ60/ ہے۔ کونکن ڈویژن کا نتیجہ سب سے زیادہ97/ اعشاریہ51/ فیصد ہے۔ جبکہ سب سے کم ممبئی ڈویژن کا 91/ اعشاریہ95/فیصد ہے۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ڈویژن کا نتیجہ 94/ اعشاریہ08/ فیصد ہے۔ لاتور ڈیویژن کا 92/ اعشاریہ36/ فیصد ہے اِس کے علا وہ پونہ ڈیویژن 94/ اعشاریہ44/ فیصد ہے ناگپورڈویژن93/ اعشاریہ12/ فیصد‘ کولہا پورڈیویژن94/ اعشاریہ24/ امراوتی ڈویژن 93/ فیصد اور ناسک ڈویژن کا نتیجہ 94/ اعشاریہ71/ فیصد ہے۔
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے دیو گیری کالج کی طالبہ تنِشا ساگر بورام نی کر نے کامرس شعبہ میں 600/ میں سے600/ نمبرات حاصل کر تے ہوئے ریاست میں اوّل مقام حاصل کیا ہے۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ڈیویژن کے جماعت بارہویں کے نتائج میں بیڑ ضلع سر فہرست ہے۔ بیڑ کا نتیجہ94/ اعشاریہ70/ فیصد ہے۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر او ر جالنہ کا نتیجہ94/ اعشاریہ71/ فیصد ہے۔ ہنگولی کا 94/ اعشاریہ 08/ فیصد اور پر بھنی کا نتیجہ 90/ اعشاریہ42/ فیصد ہے۔لاتور ڈیویژن میں لاتور ضلع 92/ اعشاریہ39/ فیصد کے ساتھ سر فہرست ہے۔ دھارا شیو ضلع89/ اعشاریہ78/ فیصد اور ناندیڑ کا نتیجہ89/ اعشاریہ79/ فیصد ہے۔ یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر نشر کیے گئے ہیں۔ نمبرات کی جانچ اور جوابی بیاض کی فوٹو کا پی کے لیے 5/ جون تک مع فیس آن لائن در خواست کی جا سکتی ہے۔ بارہویں جماعت میں کامیاب ہوئے طلبہ کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے نا کام ہونے والے طلباء کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے نئے داخلوں کی شروعات ایک جون سے ہونے کی اطلاع وائس چانسلر ڈاکٹر منو ہر چاسکر نے دی۔ انھو ں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطا بق اِس سال روایتی نصاب کے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈیڈ نصاب روبہ عمل لائے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
پونہ میں تیز رفتار کار چلا کر 2/ نوجوانوں کی ہلاکت کی وجہ بنے نا بالغ کے والد وِشال اگر وال کو چھتر پتی سنبھا جی نگر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تعمیری شعبہ سے تعلق رکھنے والے اگر وال چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ہونے کی اطلاع پونے پولس کو ملی تھی جس کے مطا بق مقامی پولس نے منگل کو علی الصبح ریلوے اسٹیشن علاقہ کی ایک لاج سے اگر وال کو اور شہر کے مرکزی علا قہ کی لاج سے اُن کے 2/ مدد گاروں کو گرفتار کر کے پونہ پولس کے حوالہ کیا۔ دریں اثناء نا بالغ لڑ کے کو شراب دینے کے معاملے میں پونہ پولس نے بارمالک اور منیجر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ اِس معاملہ میں کسی بھی رعایت نہ کرنے اور سخت کارروائی کرنے کے احکا مات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پونہ پولس کمشنر کو دیئے ہیں۔
***** ***** *****
نائب وزیراعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل پونہ پولس کمشنر یٹ جا کر اِس حادثہ کا جائزہ لیا۔ اِس کے بعد صحافیوں سے بات کر تے ہوئے مذکورہ ملزم17/ سال 8/ مہینے عمر کا ہونے کی اطلاع انھوں نے دی۔ انھو ں نے کہا کہ اِس ملزم کو بالغ کے طور پر غور کرنے کی اپیل حقوق اطفال کمیشن سے کریں گے۔کمیشن کا فیصلہ آئندہ ایک دو دِن میں آئے گا او ر ملزم کا ریمانڈ حاصل ہو گا۔ تر میم شدہ جرائم اطفال قانون کی تفصیل کے مطا بق پولس نے نا بالغ ملزم کے خلاف دفعہ304/ کے تحت مقد مہ درج کیا ہے او ر ملزم کے باپ کے خلاف بھی مقد مہ درج کیا گیا ہے۔ پھڑ نویس نے مجر مین کے خلاف کارروائی کرنے کا یقین دلا یا ہے۔
***** ***** *****
مہاڑاڈیویژن کے چھتر پتی سنبھا جی نگر رہائش اور علاقہ کی ترقی بورڈ کے تحت مختلف گھر تعمیر اسکیم کے ایک ہزار495/ گھر اور جگہ کی فروخت کے لیے آن لائن کمپیوٹرائز قرعہ اندازی کے لیے در خواست دہی کی مدت آئندہ 26/ مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔اِن میں چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر اور ضلع ‘ لاتور ‘ جالنہ ‘ ناندیڑ ‘ ہنگولی ‘ پر بھنی اور دھا را شیو گھر تعمیر اسکیم شامل ہیں۔ مہاڈا ہاؤسنگ پر قر عہ اندازی سے متعلق تمام تفصیلات اور درخواست اندراج کا طریقِ کار فراہم کیاگیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشرکی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ناسک کے اِگت پوری تعلقہ میں بھاولی ڈیم پر تفریح کیلئے آنے والے پانچ افراد کل ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ان میں تین لڑکیاں او ر دو لڑکے شامل ہیں۔ حادثے میں فوت ہونے والے تمام افراد کی نعشیں کل ڈیم سے باہر نکال لی گئیں۔ بھائولی ڈیم پر رہنما ہد ایات اور خبرداری برتنے کیلئے بورڈ لگائے جانے کا مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
شولاپور ضلعے کے اُجنی آبی پشتے میں کشتی ر انی کرنے والی کشتی الٹ جانے سے سات افراد لاپتہ ہوگئے۔ یہ کشتی اِندا پور تعلقہ کے کاڑاشی سے کرماڑا تعلقہ کے کُوگاؤں جا رہی تھی۔ کشتی میں سو ار ایک شخص نے تیر کر اپنی جان بچائی جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
***** ***** *****
محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں میں ریاست کے چند مقامات پر گھن گرج کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مراٹھواڑہ میں کئی مقامات پر طوفانی ہوائوں اور بجلی کی گھن گرج کے ساتھ ہلکی تا اوسط بارش ہونے پیش گوئی کی گئی ہے۔
دریں اثنا، ہنگولی ضلع کے وروڑ چکرپان علاقے میں کل دوپہر تیز ہواؤں کے ساتھ غیر موسمی بارش ہوئی۔ اس دوران کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، مکانات کے ٹین اڑ گئے اور بعض مقامات پر بجلی کے کھمبے گرجانے کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ہے ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں آئندہ خریف ہنگام میں بیج، کھاد، جر اثم کش ادویات وغیرہ کے معیار سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے گیارہ ازالۂ شکایات مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی سطح کے کنٹرول روم سے 9404505620 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
***** ***** *****
د ونوں ہاتھوں سے معذو ر لاتور ضلعے کے غوث شیخ نامی طالب ِ علم نے جما عت ِ بارہویں کے پرچے پیروں کی انگلیوں سے لکھ کر 78 فیصد نشانات حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔ وہ آئی اے ایس بننے کے خواہش مند ہیں۔
***** ***** *****
جاپان میں منعقدہ عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کی ایکتا بھیان نےکلب تھرو زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔ اسی ٹورنامنٹ میں بھارت کے کشش لکڑا نے نقرئی تمغہ اپنے نام کیا‘ جبکہ مریَپّن تھنگاویلو‘ نے ہائی جمپ T63 زمرے میں طلائی تمغہ جیتا ‘ اسی طرح سُمِیت اَنتِل نےنو اعشاریہ 50 میٹر کی دوری پر بھالہ پھینک کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اسی زمرے میں سندیپ نے 60 اعشاریہ 41 میٹر دوری پر بھالہ پھینک کر کانسے کا تمغہ جیتا۔
***** ***** *****
انڈین پریمیر لیگ - آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیم نے فائنل میں د اخلہ حاصل کرلیا ہے۔ گزشتہ روز کولکاتہ نے پہلے سیمی فائنل میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج احمد آباد میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا‘ جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آئندہ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے آشٹی تعلقہ کے کھڑکت میں واقع غیر قانونی مذبح خانوں میں جاری غیر قا نونی کاررو ائیوں کو روکنے کیلئے اس گاؤں سے احمد نگر ضلع یا احمد نگر ضلعے سے کھڑکت گائوں تک جانوروں کی حمل و نقل پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ بیڑ کی ضلع کلکٹر دیپا مدھوڑ-منڈھے نے اس سے متعلق حکمنامہ جاری کیا۔
***** ***** *****
جنوب وسطی ریلوےکے ناندیڑ ڈویژن میں ریلوے ٹریک کی مرمت و درستی کے کاموں کی وجہ سے آئندہ 16 جون تک کچھ ریلوے گاڑیوں کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے اور کچھ ریلوے گاڑیوں کے اوقات میں تبدیلی کی جائے گی۔ ان میں ناندیڑ-منماڑ-ناندیڑ گاڑی ناندیڑ اور پورنا کے درمیان جزوی طور پر منسوخ رہے گی۔جبکہ ناندیڑ-ممبئی اور ناندیڑ-امرتسر دو گاڑیاںاورنگ آباد اور روٹے گاؤں کے درمیان بالترتیب چالیس اور پینتالیس منٹ تاخیر سے چلیں گی۔
***** ***** *****
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کل جمعرات کو جالنہ کے دورہ پر آرہے ہیں۔ وہ گرو گنیش تپودھام علاقے میں جاری تیراپنتھ سماج کے آچاریہ مہاشراون جی کے دِکشا مہوتسو میں شرکت کریں گے ۔ اسی طرح مہیش بھون میں منعقدہ مارواڑی مہیشوری برادری کے نوجوان تاجرو ں سے بات چیت اور ان کی رہنمائی بھی کریں گے۔
***** ***** *****
ثانوی اسکول کے اساتذہ جماعت ِ اوّل میں داخل ہونے والے بچوں کی تعلیمی بنیاد رکھنے اور ان کی زندگیوں کو صحیح سمت دینے کی ذمہ داری کو پورا کریں۔ لاتور کی ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھوگے نے اساتذہ کو یہ ترغیب دی۔ وہ کل لاتور میں ڈویژنل سطح کی قبل از اسکول مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
***** ***** *****
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ بارہویں جماعت کا نتیجہ 93/ فیصد ‘ چھتر پتی سنبھا جی نگر کی تنِشا بورامنی کر کامرس شعبہ میں ریاست میں سر فہرست -
٭ پونہ میں 2/ افراد کی حادثہ میں موت کے معاملہ میں نابالغ ڈرائیور کے والد چھتر پتی سنبھا جی نگر سے گرفتار ‘ وزیر اعلیٰ کے سخت کارروائی کرنے کے احکا مات
٭ ناسک کے بھا ولی آبی پشتہ میں ڈوب کر5/ افراد ہلاک ‘ شولا پور کے اُجنی آبی پُشتہ میں ناؤ پلٹی7/ افراد لاپتہ-
اور۔۔۔
٭ آئی پی ایل کرکٹ ٹور نا منٹ میں کو لکا تا نائٹ رائیڈرس فائنل میں داخل
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment