Wednesday, 29 May 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 29؍مئی 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 29 May 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۹ ؍مئی  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭   آئندہ  مانسون کے پیش نظر قدر تی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم ریاستی محکمے کی تمام مشنری تیار -  وزیر اعلیٰ کا بیان

٭ پونے کے پور شے کار حادثے کی  سی  بی  آئی  سے جانچ کر ا نے کی کانگریس کی مانگ 

٭ لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے لیے مراٹھواڑہ کی انتظامیہ کی تیاری مکمل 

٭ مجاہد آزادی ویر سار ور کر کی سالگرہ کل منائی گئی جوش و خروش سے

اور

٭ جنوبی مراٹھواڑہ میں آئندہ 36/  تا  48/ گھنٹوں میں موسمی بارش کا امکان 


اب خبریں تفصیل سے...

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ آئندہ مانسون کے پیش نظر ریاست میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکمے کی تمام مشنریز تیار ہے۔ اِس خصوص میں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کل ممبئی میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیاگیا۔ اِس میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس  اور  اجیت پوار سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ مراٹھواڑہ کے قحط سالی ‘  بے موسم بارش ‘  شدید بارش  اور  ژالہ باری سے متاثرہ افراد کی امداد سمیت دیگر کئی موضوعات پر میٹنگ میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ انھوں نے بتا یا کہ موسم باراں کے دوران شدید بارش سے متاثرہ قصبوں میں ادویات  اور  اناج  کی فراہمی  اور  کرنا ٹک تلنگا نہ ‘  مدھیہ پر دیش  سے آ نے والے پانی کا انتظام کرنے جیسے مسائل پر بھی اِس اجلاس میں بات چیت ہوئی۔

***** ***** ***** 

ایوت محل ضلعے کے قبائلی دیہاتوں میں سر کا ری اسکیمات سے استفادے کے لیے مختلف پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔ ضلع کے پا نڈھر کوڑا میں قبائلی تر قیاتی پرو جیکٹ کی جانب سے سر کاری اسکیمات کے فائدے سے محروم 400/ قبائلی دیہاتوں کے سر پنچوں کو اسکیمات کی معلو مات دینے والے   کیو  آر  کوڈ کے حامل پوسٹ کارڈس روانہ کیے گئے ہیں۔ اِس  کیو  آر  کوڈ کو اسکین کر نے کے بعد پروجیکٹ آفس کی ویب سائٹ کھل جا ئے گی  اور  قبائلی تر قی کے محکمے کی جانب سے چلائی جا رہی اسکیمات کی تفصیلی معلو مات دستیاب ہو جا ئے گی۔ پرو جیکٹ افسر سوہاس گاڑے نے اپیل کی ہے کہ ضرورت مند شہر یان کو اِن اسکیمات سے معلو مات دیں۔ تا کہ وہ اِس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

***** ***** ***** 

کانگریس کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ پونے کی پورشے کار حادثے کی  سی بی آئی  سے جانچ کرائی جائے۔ موصوف کل ممبئی میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران بول رہے تھے۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ سے ریاست میں آ نے والی منشیات سے متعلق خلا صہ کرنے کی بھی مانگ کی۔ اِسی بیچ راشٹر وادی کانگریس شرد پوار گروپ کی رہنما سُپریہ سُلے نے حکو مت سے پونے کیے سسون اسپتال کے گزشتہ 5/ برس کے کام کاج پر مبنی قرطاس ابیض پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس اسپتال سے متعلق مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ اِسی بیچ اِس حادثے کے کم عمر ڈرائیور کے والد وشال اگر وال  اور  دادا سُریندر اگر وال کی پولس تحویل میں 31/ مئی تک کا اضافہ کر دیاگیا ہے۔ اِس معاملے میں کم عمر ملزم کے خون کے نمو نوں کی جانچ سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے 2/ ڈاکٹروں سمیت3/ ملزمان کی پولس تحویل عدالت نے 30/ مئی تک بڑ ھا دی ہے۔

***** ***** ***** 

  اورنگ آباد لوک سبھا حلقے میں 4/جون کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لیے متعین کیے گئے افسران و ملازمین ‘  نائب ریٹرننگ افسر  اور  محکمے پولس کے افسران  و ملازمین نے کل گنتی سے متعلق تربیت لینے کے لیے چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ورک شاپ کا انعقاد کیا۔ اِس موقع پر ضلع کلکٹر و ضلع ریٹرننگ افسر دلیپ سوامی نے ووٹوں کی گنتی میں حصہ لینے والے تمام افسران و ملازمین سے بغیر کسی غلطی کے گنتی کا عمل انجام دینے کی خاطر تر بیت کے ذریعے خود کو اہل ثابت کرنے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ لوک سبھا حلقے میں کل ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت نے ووٹوں کی گنتی کے عمل سے متعلق تمام اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اِس موقعے پر تمام متعلقہ سینئر افسران موجود  تھے۔ راؤت نے گنتی کے مقام پر کیے جانے والے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔

***** ***** ***** 

اِسی طرح لاتور لوک سبھا حلقے میں ووٹوں کی گنتی کی خاطر تعینات افسران و ملازمین کی تر بیت کے لیے کل ایک ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔  اِس میٹنگ میں ضلع کلکٹر  اور  ریٹرننگ افسر ور شا ٹھا کُر گھو گے نے مشورہ دیا کہ ہر کسی کو اپنے فرائض احتیا ط سے انجام دینے چاہیے  تا کہ رائے شماری کا عمل پُر امن  اور  درست ہو۔

***** ***** ***** 

پر بھنی کے کلکٹر  او ر  ضلع انتخابی افسر رگھو ناتھ گاؤڑے نے بتا یا کہ پر بھنی میں رائے شماری کے عمل کی تیار یاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے لیے ملازمین  اور  نگراں کاروں پر مشتمل 425/ افراد کا عملہ نامزد کیاگیا ہے۔

***** ***** ***** 

اِسی طرح ہنگولی میں بھی ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کے ہال میں افسران و ملازمین کو ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے تر بیت دی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر جیتندر پاپلکر نے مقرر کیے گئے عملے سے ذمہ داریوں کوصحیح طریقے سے نبھا نے  او ر انتخابی عمل کو کامیاب بنا نے کی اپیل کی ہے۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کے17/ اسکولوں نے دسویں جماعت کے امتحا نات میں 87/ اعشاریہ70/ فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں .جبکہ 2/ اسکو لوں میں 75/ فیصد نمبرات حاصل کرنے والے 51/ طلباء کو میونسپل کمشنر   اور  ایڈ منسٹریٹر  جی  شریکانت  نے کل اعزاز سے نوازا۔ کمشنر نے طلباء کی مستقبل کی تر قی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

***** ***** ***** 

مجاہد آزادی وِنائک دامو در سا ور کر کی سالگرہ کی مناسبت سے کل ہر طرف انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں اِس موقع پر یاد کر تے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی زندگی وقف کر دینے والے ویر سا ور کر کی حیات وطن کی خد مت کا سبق دیتی ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل اپنی سر کاری رہائش گاہ ورشا پر ویر ساور کر کو خراج  عقیدتپیش کیا اور  اُن کی تصویر پر پھول چڑھائے۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بھی سا ور کر کو خراج تحسین پیش کیا۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کلکٹر دفتر میں کلکٹر دلیپ سوامی نے ویر سا ور کر کی تصویر پر پھول چڑھا کر اُنہیں یاد کیا۔

اِسی طرح ناندیڑ ‘  دھا را شیو   اور  ناسک اضلاع میں بھی ویر سور کر کی جینتی منائی گئی۔ویر سا ور کر کا میدان عمل رہے رتنا گیری شہر میں پتیت پا ون مندر ‘  سا تنتر لکشمی چوک  اور  مرکزی جیل میں واقع مجسمے پر پھول نچھا ور کرکے اُن کی خد مات یاد کی گئی۔

***** ***** ***** 

دھا را شیو میں مویشیوں کی افزائش کے ضلع افسر ڈاکٹر  وائے  بی  پو جاری نے بتا یا کہ ضلع میں جانوروں کا چارا مناسب مقدار میں موجود ہے۔ محکمہ نے56/ ہزار 815/ کلو نئے بیچ گزشتہ برس چارے کی کمی کی روک تھام کے لیے تقسیم کیے تھے۔ انھوں نے بتا یا کہ3/ ہزار787/ ہیکٹر رقبے پر چارے کی کھیتی کی گئی جس سے 3/ لاکھ میٹرک ٹن چارہ پیدا کیاگیا۔ ربیع  اور  خریف کی فصلوں سے بھی کم و بیش ساڑھے7/ لاکھ میٹرک ٹن چارہ جمع ہوا ہے۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ کو دوسرے کسی ضلعے سے چارہ خریدی سے روکا گیا ہے۔ محکمے نے بتا یا کہ آئندہ ماہِ جون میں مکئی کے بیچ کسانوں میں تقسیم کیے جا ئیں گے۔

***** ***** *****

ناندیڑ ضلعے میں روزگار ضمانت اسکیم کے تحت اب تک 40/ تا لا بوں سے287/ براس کیچڑ نکا لا جا چکا ہے۔ ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت نے بتا یا کہ ضلعے میں جھیلوں  اور  ڈیمس میں سے گال نکالنے کا  کام عوام کی شراکت سے جاری ہے۔ انھوں نے سماجی تنظیموں  اور  کسانوں سے اِس کام میں تعا ون کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کسانو ں سے کہا ہے کہ وہ نکا لا گیا کیچڑ اپنے کھیتوں میں ڈالنے کے لیے لے جا ئیں۔ وہیں ناندیڑ ضلع پریشد کے  سی  ای  او  مینل کرنوال نے کل بلو لی تعلقے کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا  اور  گال نکالنے کے کاموں کا جائزہ لیا۔

***** ***** *****

لاتور شہر کوفی الحال مانجرا  آبی منصوبے کے ڈیڈ ریزرو سے آب رسانی کی جاری ہے۔ لاتور میونسپل کارپوریشن نے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ وہ ناقص نل کنکشنز کی مرمت کریں  اور پانی کو ضائع ہونے سے روکیں۔ کارپوریشن نے انتباہ دیا ہے کہ پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف جر ما نے کی کارروائی کی جائے گی۔ 

اِسی بیچ لاتور میونسپل کارپوریشن نے کل املاک ٹیکس کے بقا یا جات کی ادائیگی نہ کرنے پر 12/ گالے سیل کر دیے۔ ساتھ ہی 18/ لاکھ 2/ ہزار547/ روپئے املاک ٹیکس کی وصولی کی۔

***** ***** *****

جنوبی مراٹھواڑہ میں آئندہ 36/  تا  48/ گھنٹوں کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں واقع  ایم  جی  ایم  یو نیور سٹی کے  اے پی جے ابوالکلام خلائی سائنس کے مرکز کے ڈائریکٹر شری نواس اوندھکر نے یہ اطلا عی دی۔ انھوں نے مزید بتا یا کہ چھتر پتی سنبھا جی نگر کا کل در جہ حرارت 39/ اعشاریہ9/ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ انھوں نے  بتا یا کہ کل شہر میں 37/ اعشاریہ2/ کل میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی۔

***** ***** *****

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭   آئندہ  مانسون کے پیش نظر قدر تی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم ریاستی محکمے کی تمام مشنری تیار -  وزیر اعلیٰ کا بیان

٭ پونے کے پور شے کار حادثے کی  سی  بی  آئی  سے جانچ کر ا نے کی کانگریس کی مانگ 

٭ لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے لیے مراٹھواڑہ کی انتظامیہ کی تیاری مکمل 

٭ مجاہد آزادی ویر سار ور کر کی سالگرہ کل منائی گئی جوش و خروش سے

اور

٭ جنوبی مراٹھواڑہ میں آئندہ 36/  تا  48/ گھنٹوں میں موسمی بارش کا امکان 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭




No comments: