Monday, 27 May 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 27؍مئی 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 27 May 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۷ ؍مئی  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ ریاستی تعلیمی بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج آج آن لائن ظاہر ہو ںگے  

٭ تعلیم کو اقدار  ‘  اخلاقیات  اور  انسانیت سے جوڑ نے کی ضرورت ‘ گور نر کا اظہار خیال

٭ ریاست کے تمام غیر زرعی بجلی گاہکوں کے موجودہ بجلی میٹر بدل کر سمارٹ میٹر لگانے کا اعلان

٭ بیڑ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اب تک 82؍ہزار سے زائد  کنبی-مراٹھا صداقت نامے تفویض

اور

٭ آئی پی ایل کرکٹ ٹور نا منٹ میں کولکا تا نائٹ رائیڈرس  چیمپئن جبکہ ایشیائی جمناسٹک ٹور نامنٹ میں دیپاکر ما کر کو طلائی تمغہ


اب خبریں تفصیل سے...

ریاستی ثانوی  و  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ذریعہ مارچ مہینہ میں منعقدہ دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج آج ظاہر کیے جا ئیں گے ۔یہ نتائج آن لائن ہوں گے ۔ دو پہر ایک بجے کے بعد بورڈ کی ویب سائٹس پر یہ نتائج دیکھے جا سکیں گے ۔ نمبرا ت کی جانچ  اور  جوابی بیاض کی نقل کےلیے28؍ مئی سے  11؍ جون تک بورڈ کی ویب سائٹ پر ہی در خواست دی جا  سکتی ہے ۔

***** ***** ***** 

گور نر رمیش بئیس نے اظہار خیال کیا ہے کہ تعلیم کو اخلا قیات و سماجی اقدار  اور  انسا نیت سے جوڑ نے کی ضرورت ہے ۔ وہ ممبئی کے رم کرشن مٹھ و مشن کی صد سالہ تقریب کے اختتام کے موقع پر ممبئی کے باندرہ میں مخاطب تھے ۔ انھوں نے ممبئی آنے والے مریضوں  اور  اُن کے رشتہ داروں کے لیے رہنے کی سہو لت فراہم کرنے کے لیے   ’’   ما شاردا بھون  ‘‘  کی تعمیر سے متعلق مشن کی تعریف کی انھوں نے اپیل کی کہ رام کرشن مشن اسکولوں کے لیے تعمیر ی تعا ون قائم کریں ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے ودھان پریشد ٹیچر  اور  گریجویٹ اسمبلی حلقوں کے انتخابات کے لیےشیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ نے 2؍ امید واروں کا اعلان کیا ہے ۔ ممبئی گریجویٹ حلقہ سے انیل پرَب  اور  ممبئی ٹیچر حلقہ سے  جے  ایم ابھینکر کو امید واری دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

  انکم ٹیکس محکمہ نے کل ملک کے تقریبا 20؍ مقامات پر تلاشی لی ۔جس میں ناسک کی ایک صرافہ دوکان میںچھا پہ مار ا گیا ۔ اِس چھا پہ میں 26؍ کروڑ  روپئے نقد  اور  90؍ کروڑ  روپیوں کے غیرمحسوب دستاویزارت ضبط کیے جا نے کی اطلاع انکم ٹیکس محکمہ نے دی ہے ۔

***** ***** ***** 

ڈائریکٹر پایل کاپڑ یہ کی فلم   ’’  آل وی اِیمیجن ایز لائف  ‘‘  نے کان فلم فیسٹول میں گرینڈ پکس ایوارڈ حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے ۔ یہ فلم گزشتہ جمعرات کو فیسٹول میں دکھائی گئی تھی ۔ گزشتہ 30؍ سالوں کی کان فلم فیسٹول کی تاریخ میں داخل کر دہ  اور  کسی بھی بھارتی خاتون کی ہدایت میں بنی یہ پہلی فلم ہے ۔

مشہور فوٹو گرافر سنتوش سیوان  کو اِس فیسٹول میں پیئر اینجیو ٹریبیوٹ ایوارڈ دیاگیا ہے   ۔  وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی شخص ہیں ۔ اِس بار اِس فیسٹول میں بھارتی فنکاروں کو ملنے والا یہ چو تھا ایوارڈ ہے ۔  چِدا نند نائک  کو مختصر فلم 

  ’’ سن فلاورس ویئر دی فرسٹ ٹو نو   ‘‘ کے لیے  اور  اداکارہ  ان سو یا سین گپتا   ’’ دی شیم لیس  ‘‘  اِس فلم میں اداکاری کے لیے 

اس سے قبل ہی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایوارڈ یافتگان کی ستائش کی ہے ۔

***** ***** ***** 

مہا وِترن نے یہ اطلاع دی ہے کہ ریاست کے تمام غیر زرعی بجلی گاہکوں کے موجودہ بجلی میٹر بدل کر جلد ہی سمارٹ میٹر نصب کیے جا ئیں گے ۔ ریاست میں زرعی پمپوں کے بجلی کنکشن کے علا وہ تمام کم دبائو کے اقسام میں 2؍ کروڑ 41؍ لاکھ بجلی گاہکوں کے لیے یہ میٹر مفت نصب کیے جا ئیں گے ۔ جس کی وجہ سے موجودہ روایتی میٹر کی ریڈنگ لینا ‘  بجلی بل تیار کرنا   اور  اِسے تقسیم کرنا بند ہو گا ۔ ریچارج کرنے کے لیے آن لائن   اور  آف لائن سہو لیات ہو گی ۔ میٹر ریچارج کرنے کے بعد بجلی فراہمی شروع ہو گی جس کی وجہ سے خد مات جلد فراہم ہو گی ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اب تک 82؍ ہزار 545؍ کُنبی  ‘  مراٹھا  -کُنبی  اور  کنبی  مراٹھا صداقت نامے تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔رہائشی نائب ضلع کلکٹر شیو کمار سوامی نے اطلاع فراہم کی ہے کہ صداقت نا مے کے لیے داخل کر دہ 3؍ ہزار 668؍در خواستوں پر کام شروع ہے 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


چھترپتی سنبھا جی نگر کی موٹے اناج  زرعی بازار کمیٹی کی جانب سے آم  اور  موٹے اناج فیسٹول کا کل اختتام ہو گیا ۔ چھتر پتی سنبھا جی  نگر کے بیدار شہری منچ کی جانب سے فیسٹول میں موٹے اناج سے متعلق بیداری مہم چلائی گئی ۔ منچ کے صدر چندر کانت واجپائی نے عوام سے روز آنہ کے کھا نے میں موٹے اناج کو شامل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** ***** 

اِنڈین پریمیئر لیگ  آئی  پی  ایل  کر کٹ ٹور نامنٹ میں کولکا تا نائٹ رائیڈرس چیمپئن بنی ۔ کل چنئی میں ہوئے آخری مقابلہ میں کولکا تا کی ٹیم نے سن رائزرس حیدر آباد کو 8؍ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ حیدر آباد ٹیم نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے 114؍ رنز کا ہدف مقرر کیا جس کو  کولکاتا ٹی ٹیم نے 11؍ ویں  اوور  اور  2؍ وکٹ پر حاصل کر لیا ۔

3؍ اوور میں 14؍ رن دے کر 2؍ وکٹ حاصل کرنے والا مائیکل کلارک کو مین آف دی میچ دیاگیا ۔ ویسٹ انڈیز کے بلّے باز سنیل نارائن مین آف دی سیریز  ‘  وراٹ کوہلی کو آرینچ کپ جبکہ ہر شل پٹیل کو پرپل کیپ سے نوازا گیا۔

***** ***** *****

ایشیائی جمناسٹک چیمپئن شپ ٹور نا منٹ میں بھارت کی دیپا کر ما کر نے طلائی تمغہ حاصل کیاہے ۔ وہ اِس طرح کی کارکردگی کرنے والی پہلی بھارتی خاتون قرار پائی ہے ۔

***** ***** *****

ملیشین ماسٹرس بیڈ منٹن ٹور نامنٹ کے خواتین سنگلس میں بھارت کی  پی  وی  سندھو کو چین کی وانگ  ژھی  یی  سے شکست ہوئی ۔ کوالا لمپور میں ہوئے کل آخری مقابلہ میں سندھو نے پہلے گیم کو21 - 16؍ سے جیتا  لیکن وانگ نے اگلے دونوں بھی گیم

    5- 21 اور   16 - 21 سے  جیت لیا ۔

***** ***** *****

لاتور ضلع میں گال سے پاک پشتہ  اور  گال سے لیس کھیت مہم میں تیزی آگئی ہے ۔ لاتور تعلقہ کے دھا ناری کے تاور جا  درمیانی منصوبہ سے گال کی نکاسی کام  کا  افتتاح ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھو گے کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ نام فائونڈیشن کی مدد سے یہ گال نکا سی جاری ہے ۔ ضلع میں تقریبا  52؍ آبی منصوبوں سے گال کی نکا سی کی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکُر گھو گے نے اپیل کی ہےکہ بارش سے قبل زیادہ سے زیادہ کسان اِس مہم میں شامل ہو کر تالاب کو گال سے پاک کرنے کےلیے اقدامات کریں ۔

***** ***** *****

جالنہ صنعتی علا قہ میں واقع بھارتی اسٹیٹ بینک کے  اے  ٹی  ایم  کو گیس کٹر کی مدد سے کاٹ کر چوروں نے رقم سرقہ کرنے  کا  واقعہ پیش آیا ہے ۔ اِس اے ٹی  ایم  میں تقریبا  8؍  لاکھ روپئے ہونے کی اطلاع پولس ذرائع نے دی ہے ۔

***** ***** *****

ہنگولی کے سابق رکن اسمبلی دگڑو جی گلانڈے کا کل ضعیف العمری کے باعث انتقال ہو گیا  وہ  91؍ برس کے تھے ۔ اُن کی آخری رسو مات سین گائوں تعلقہ کے با بھول گائوں میں ادا کی جائے گی ۔

***** ***** *****

ناندیڑ ضلعے کے بلو لی تعلقہ کے  سگروڑی میں ریت کی حمل و نقل کرنے والے ایک ہائیواگاڑی نے 2؍ پہیہ کو دی ٹکر میں 2؍ نو جوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ کل صبح یہ حادثہ پیش آ یا ۔ ہلاک ہونے والوں  کے نام معین شیخ  اور  نوین سنگرام ہے۔

***** ***** *****

بیڑ ضلعے کے امبا جو گائی  اور  کیج تعلقوں میں طو فانی ہوائوں کے ساتھ ہوئی زور دار بارش سے بڑے پیما نے پر نقصا نات ہوئے ہیں ۔ کیج کے بس اسٹینڈ پر بڑے ہورڈنگز سمیت درختوں کی ٹہنیاں ٹو ٹ کر گر پڑیں  جبکہ کئی مکا نات کے ٹین اُ ڑ گئے ۔ بجلی فراہمی کھمبے بھی زور دار ہوائوں سے زمین دوز ہو گئے ۔ 

اِسی طرح امبا جو گائی تعلقے کے پُوس میں ایک مندر کی کمان گر جانے سے ایک 4؍ پہیہ گاڑی کا برے پیما نے پر نقصان ہوا ۔ خوش قسمتی سے اِس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

***** ***** *****

بلڈانہ ضلعے کے کھام گائوں شہر سے قریب چلتی ایس ٹی بس پر ایک ہوٹل کے ٹین کا شیڈ ٹو ٹ کر گر جانے سے ایس ٹی بس کو نقصان پہنچا  ‘  تاہم  اِس حادثے میں مسافرین کو  کوئی تکلیف نہیں پہنچی ۔ بلڈانہ ضلعے میں بجلی گر نے سے ایک لڑ کے کی موت ہونے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے ۔

***** ***** *****

جنوب  مغربی مانسون کی بارشوں کی خلیج بنگال کے سمندر ی کناروں کی طرف پیش قد می جاری ہے ۔ اِسی دوران ریمل گردشی طوفان گزشتہ رات مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں پر پہنچ گیا ۔ جس کے سبب کو لکا تا سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بار ش ہوئی ۔ 

دریں انثاء وسطی مہا راشٹر کے کچھ مقامات پر بارش ہونے کی پیشن گوئی پونہ کےمحکمہ موسمیات نے کی ہے۔

***** ***** ****

اِسی انثاء کل ریاست کے ایوت محل میں سب سے زیادہ 46   اعشاریہ 6   درجہ حرارت کا اندراج کیاگیا ۔ جبکہ مراٹھواڑہ کے پر بھنی میں 44  ناندیڑ  43   اعشاریہ 6 ‘  بیڑ 42   اور  چھتر پتی سنبھا جی نگر میں 41  اعشاریہ 8   دھارا شیو میں 39   اعشاریہ 6 درجہ حرارت درج کیاگیا ۔

***** ***** ****

پر بھنی کے سمبو دھی اکادمی کے زیر اہتمام بین المذاہب اجتماعی شادیوں کا پروگرام کل منعقد ہوا ۔ اِس دوران 62؍ جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کیاگیا ۔ رکن پارلیمان ڈاکٹر فوزیہ خان نے اِس پروگرام میں خصوصی طور پر شریک رہ کر نو بیا ہتا جوڑوں کو مبارکباد پیش کی۔

***** ***** ****

بیڑ ضلعے میں فی الحال 433؍ ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اِن میں بیڑ  تعلقے کے 140؍  اور  گیوارائی تعلقے میں 115؍ ٹینکروں سے پانی فراہمی کی جارہی ہے ۔ آبی پشتوں میں پانی کی سطح گھٹ جانے کے پیش نظر ضلع بھر میں 665؍ خانگی کنویں  اور  بورویل پانی فراہمی کے لیے انتظامیہ نے تحویل میں لیے ہیں۔

***** ***** ****


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ ریاستی تعلیمی بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج آج آن لائن ظاہر ہو ںگے  

٭ تعلیم کو اقدار  ‘  اخلاقیات  اور  انسانیت سے جوڑ نے کی ضرورت ‘ گور نر کا اظہار خیال

٭ ریاست کے تمام غیر زرعی بجلی گاہکوں کے موجودہ بجلی میٹر بدل کر سمارٹ میٹر لگانے کا اعلان

٭ بیڑ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اب تک 82؍ہزار سے زائد  کنبی-مراٹھا صداقت نامے تفویض

اور

٭ آئی پی ایل کرکٹ ٹور نا منٹ میں کولکا تا نائٹ رائیڈرس  چیمپئن جبکہ ایشیائی جمناسٹک ٹور نامنٹ میں دیپاکر ما کر کو طلائی تمغہ


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments: