Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 25 May 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۵ ؍مئی ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ لوک سبھا انتخابات کے عمل میں مداخلت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار ‘ چُنائو کے چھٹے مرحلے کے لیے آج رائے دہی
٭ قانون ساز کائونسل کی4؍ نشستوں کے لیے انتخابی کمیشن کی جانب سے نئے سر ے سے چُنائوی پروگرام کا اعلان
٭ کان فلم فیسٹول میں Sunflowers Were The First Ones to Know نامی مختصر فلم کو بہترین ڈاکیو مینٹری کا اعزاز
اور
٭ آئی پی ایل کرکٹ مقابلوں میں سنرائزرس حیدر آباد کی فائنل میں پیش قد می ‘ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس سے کل آخری مقابلہ
اب خبریں تفصیل سے...
عدالتِ عظمیٰ نے لوک سبھا انتخابات کے دوران اپنی ویب سائٹ پر ہر انتخابی مرکز کے مطا بق ووٹوں کی تعداد ظاہر کرنے کی خاطر انتخا بی کمیشن کو حکم دینے کی در خواست کل مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ نے ملک میں جاری عام انتخابات کے عمل میں مداخلت نہ کرنے کے اپنے موقف کی حمایت کی ہے۔ جسٹِس دیپانکر دتا اور ستیش چندر شر ما کی بینچ نے اِس در خواست کی سماعت کل ملتوی کر دی اور کہا کہ اِس پر سنوائی چُناؤ ختم ہونے کے بعد کی جا ئے گی۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مر حلے میں 8/ ریاستوں کے58/ انتخابی حلقوں کے لیے آج ووٹ ڈالے جا ئیں گے۔ اِن میں اُتر پر دیش کی 14/ نشستیں ‘ ہر یانہ 10/ بہار اور مغر بی بنگال کی فی ریاست8 - 8/ نشستیں ‘ دِلّی 7/ اُڈیشہ6/ جھار کھنڈ4/ اور جموں و کشمیر کی ایک نشست شامل ہے۔
***** ***** *****
قانون ساز کاؤنسل کی 4/ نشستوں کے انتخابات کے لیے انتخابی کمیشن نے چُناوی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی گریجویٹ حلقے ‘ کو کن گریجویٹت حلقے ‘ ناسک اساتذہ انتخابی حلقے اور ممبئی اساتذہ انتخابی حلقے کے چُناؤ اب 26/ جون کو ہوں گے۔ اِس کے لیے 31/ مئی سے امید واری در خواستیں قبول کی جا ئیں گی۔ آئندہ7/ جون امید واری عرض داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔10/ جون تک در خواستوں کی چھان بین کی جائے گی۔12/ جون تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔26/ جون کو ووٹ ڈالے جا ئیں گے اور یکم جولائی کو ووٹوں کی گنتی ہو گی۔ انتخا بی کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ مکتوب میں یہ اطلاع دی گئی۔
***** ***** *****
ٹیلی کمیو نِکیشن محکمے نے6/ لاکھ 80/ ہزار موبائل نمبروں کی دوبارہ جانچ کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایت اِس شُبہ پر جاری کی گئی ہے کہ اِن نمبروں کو حاصل کرنے کے لیے جعلی ثبوت استعمال کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر خد مات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے آئندہ60/ دنوں میں اِن موبائل نمبروں کی تصدیق نہیں کی تو یہ نمبر بند کر دیئے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
دِلّی ہائی کورٹ نے کل سماجی کار کُن میدھا پاٹکر کو دِلّی کے نائب گور نر وی کے سکسینا کی جانب سے دائر ہتکِ عزت کے مقدمے میں قصوروار ٹھہرایا ہے۔ سکسینا نے نر مدا بچاؤ تحریک اور میدھا پاٹکر کے خلاف اشتہارات شائع کیے تھے۔ جس کے بعد پاٹکر نے اِس پر اعتراض کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ سکسینا نے پاٹکر پر توہین آمیز بیان دینے کے سبب 2/ مقدمات درج کر وائے تھے۔
***** ***** *****
ڈومبیولی ایم آئی ڈی سی میں ہوئے دھما کے کی مرکزی ملزمہ مالتی مہتا کو پو لس نے ناسک شہر کے پیٹھ روڈ سے گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کو ٹالنے کے لیے ملزمہ ایک رشتہ دار کے یہاں چھپی ہوئی تھیں۔ یہ اطلاع ناسک پولس کو ملی جس کے بعد ناسک اور تھانے کی جرائم شاخوں نے مشتر کہ کارروائی کر کے ملزمہ کو کل شب گرفتار کیا۔ اِسی بیچ دھما کوں میں مر نے والوں کی تعداد 13/ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ کل دوسرے دن بھی آتش فرو دستے اور قدر تی آفات سے نمٹنے کے قو می دستے کی جانب سے تلاشی مہم جاری رہی۔اِس حادثے میں زخمی ہونے والے 60/ سے زائد افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضا فے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس شرد چندر پوار گروپ کے سربراہ شرد پوار نے ریاست میں قحط سالی کی صورت حال پر سنجید گی سے دھیان دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ کل ممبئی میں اخباری کانفرنس سے مخاطب تھے۔ اِس پس منظر میں پوار نے حکو مت سے فصل قرض دوبارہ طئے کرنے ‘ فصل قرض او ر بجلی بلوں کی وصولی کو معطل کرنے سمیت مختلف مطالبات کیے ہیں۔
***** ***** *****
فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف اِنڈیا‘ پونے کے طالب علم چِدا نند نائک کی ہدایات کاری میں بنے والی ڈاکیو منٹری فلم ” سن فلاورس ور دی فرسٹ وَن ٹو نو “ نے بہترین مختر فلم کا باوقار ایوارڈ ” لا سینیف “ جیت لیا ہے۔ اِس فلم کا پلاٹ کرناٹک کی ایک لوک کہا نی پر مبنی ہے۔ اِس فلم کی تصویر بندی سورج ٹھاکرے نے کی جبکہ تالیف منوج وہی کی ہے اور میوزک ابھیشیک کدم نے دی۔ دنیا بھر کے555/ فلمی تر بیتی اِداروں سے موصول ہونے والی2/ ہزار263/ مختصر فلموں میں سے8/ فلمیں اِس ایوارڈ کے لیے مقابلے میں شامل تھیں۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
کُل ہند مراٹھی ڈرامہ کائونسل نے سینئر اداکار اشوک صراف اور سینئر اداکارہ روہنی ہٹنگڈی کے لیے لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے ۔ آئندہ 14؍ جون کو منعقدہ تقریب میں یہ انعا مات تقسیم کیے جا ئیں گے ۔ کائونسل کے صدر پر شانت داملے نے یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ 100؍ ویں ڈرامہ کانفرنس میں ڈرامہ فن سے متعلق بیداری کے لیے بہترین انعام حاصل کرنے والے ڈرامے ‘ بچوں کے ڈرامے ‘ مو نو لوگ ‘ تھیٹر کے نغمے ‘ میوزیکل نغمے اور ڈراموں سے متعلق تاثرات پیش کیے جائیں گے ۔
***** ***** *****
ریاست کے ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے 12/ ویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحا نات ماہِ جو لائی-اگست2024ء میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اِن امتحانات میں شر کت کے خواہش مند طلباء بورڈ کی ویب سائٹ پر فیس کی ادائیگی کے ساتھ 7/ جون تک در خواست دے سکتے ہیں۔ یہ اطلاع تعلیمی بورڈ کی سیکریٹری انورادھا اوک نے دی۔ لیٹ فیس کے ساتھ12/ جون تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔لیے
***** ***** *****
ریاست کے ایس ٹی کارپوریشن کی جانب سے یکم جنوری 2024ء سے شروع کیے گئے ٹکٹ تقسیم کے آن لائن نظام کو عوام کی طرف سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ اِ س نظام کے تحت اب تک 12/ لاکھ92/ ہزارٹکٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ ایس ٹی کار پوریشن نے اِس سہو لت سے فائدہ اٹھا نے کے لیے اپنی ویب سائٹ سمیت مو بائل ایپ ‘ ایم ایس آر ٹی سی کا استعمال کر نے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
پونے کے کھڈک واسلا میں کل نیشنل ڈفینس اکیڈ می کے 146؍ ویں بیچ کے کانو کیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ملکی فوج کے سر براہ جنرل منوج پانڈے نے اِس موقعے پر پریڈ کی سلا می لی ۔ اِس موقع پر 146؍ ویں بیچ میں ڈگر یاں بھی تقسیم کی گئیں جن میں17؍ غیر ملکی اور 205؍ وطنی کیڈیٹس شامل ہیں۔
***** ***** *****
دھارا شیو ضلعے کے لو ہار ’ دھاراشیو اور واشی تعلقہ جات کو قحط سے متاثرہ جبکہ دیگر 5؍ تعلقوں میں قحط جیسی صورت حال ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر سچن اومباسے نے کل اِس تعلق سے کلکٹر دفتر میں جائزاتی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔
اِسی بیچ دھارا شیو تعلقے کے تیر ‘ پانواڑی اور دیگر قصبوں میں غیر موسمی بارش سے ہونے والے نقصان کا رکن اسمبلی جگجیت سنگھ پاٹل نے جائزہ لیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے شہر یان سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔ انھوں نے ان نقصا نات کے فوری پنچ نا مے کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے ۔
***** ***** *****
پولس سپرنٹنڈنٹ اجئے کمار بنسل کے ہاتھوں جالنہ بس اسٹینڈ سے 5؍ سالہ بچی کو اعواء کرنے کے معاملے کو 8؍ دنوں میں حل کرنے پرمقامی جرائم شاخ کے پولس انسپکٹر رامیشور کھناڑ سمیت تفتیشی عملے کی کل توصیفی سند دے کر عزت افزائی کی گئی ۔
***** ***** *****
بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھ نے ملیشین ماسٹرس بیڈ منٹن مقابلے میں سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ کولا لمپور میں کل کھیلے گئے مقابلے میں سند ھو نے چین کی ہان ہئی ہائی کو 13 - 21 ‘ 14 -21 ‘ 21 - 22؍ سے شکست دے دی ۔ سندھو آج سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کی کھلاڑی سے مقابلہ کریں گی ۔
اِسی بیچ خواتین کے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں بھارت کی اشمتا چلی ہار گئیں ہیں ۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگ ‘ آئی پی ایل کرکٹ مقابلوں میں سن رائزارس حیدر آباد نے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ۔ کل چنئی کے کے ایم چدمبرم میدان پر ہوئے مقابلے میں سن رائزرس حیدر آباد نے راجستھان رائلز کو 36؍ رنوں سے شکست دے دی ۔ کل اتوار کو اِسی میدان پر حیدر آباد سن رائزرس اور کو لکاتہ نائٹ رائیڈرس کے در میان فائنل مقابلہ ہو گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ لوک سبھا انتخابات کے عمل میں مداخلت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار ‘ چُنائو کے چھٹے مرحلے کے لیے آج رائے دہی
٭ قانون ساز کائونسل کی4؍ نشستوں کے لیے انتخابی کمیشن کی جانب سے نئے سر ے سے چُنائوی پروگرام کا اعلان
٭ کان فلم فیسٹول میں Sunflowers Were The First Ones to Know نامی مختصر فلم کو بہترین ڈاکیو مینٹری کا اعزاز
اور
٭ آئی پی ایل کرکٹ مقابلوں میں سنرائزرس حیدر آباد کی فائنل میں پیش قد می ‘ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس سے کل آخری مقابلہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment