Thursday, 30 May 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 30 مئی 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 30 May-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۳۰؍مئی  ۲۰۲۴ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

                ٭             ریاستی تعلیمی‘ تحقیقی و تربیتی کونسل کی جانب سے تیسری تا بارہویں جماعت کا نصابی مسودہ شائع۔

                ٭             مرکزی انتخابی افسر راجیو کمار کی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں رائے دہندگان سے غلط معلومات اور افواہوں پر یقین نہ کرنے کی  اپیل۔

                ٭             کانگریس پارٹی کاریاست میں خشک سالی کے حالات کا معا ئنہ کرنے کیلئے خصوصی د ورہ کا اعلان؛ 31مئی سے چھترپتی سمبھاجی نگر میں ہوگا دورہ کا آغاز۔

                ٭             لاتور میں گٹکے کے کارخانے پر پولس کا چھاپہ، تقریباً تین کروڑ روپئے مالیت سے زیادہ کا سامان ضبط۔

اور۔۔۔٭     وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کی کاشتکاری کیلئے ڈرون کے ذریعے ادویات چھڑکائوکی مہم۔

***** ***** *****

                اب خبریں تفصیل سے:

                ریاستی تعلیمی ‘تحقیقی و تربیتی کونسل نے ریاست میں جماعت ِ سوّم تا بارہویںکے نصاب کا مسودہ شائع کیا ہے۔ اس مسودے میں قومی تعلیمی مسودہ 2023 کی دفعات کو مدنظر رکھا گیا ہے اور ریاست کے مطابق جزوی طور پر ترمیم کی گئی ہے۔ پہلی سے دسویں تک مراٹھی اور انگریزی زبانیں لازمی کی گئی ہیں، جبکہ جماعت ِ ششم سے ہندی، سنسکرت اور دیگر ملکی یا غیر ملکی زبانیں سیکھنے کا اختیار دیا گیاہے، جبکہ گیارہویں اور بارہویں کے نصاب میں دو زبانیں شامل ہوں گی۔ تیسری جماعت سے آٹھویں جماعت تک پری ووکیشنل اسکل ایجوکیشن ‘جبکہ جماعتِ نہم سے خصوصی ووکیشنل تعلیم کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ریاضی اور سائنس کے مضامین میں دو سطحی کورسیز فراہم کرنے کا تصور ا ور بین الضابطہ تعلیم کے تحت ماحولیاتی تعلیم کو شامل کرنے کی تجویز اس مسودے میں شامل کی گئی ہے۔اسی طرح قدیم بھارتیہ تعلیم، اور اخلاقی اقدار کا علم، جسمانی اور ذہنی صحت، تعلیمی اور پیشہ وارانہ رہنمائی، ٹیکنالوجی سے متعلق تعلیم وغیرہ بھی مسودے میں شامل ہیں۔ ریاستی تعلیمی و تحقیقی کونسل کی ویب سائٹ پر موجود اس مسودے پر تمام سماجی حلقوں، اساتذہ، والدین، ماہرین تعلیم، تعلیمی ادارے اور دیگر تمام متعلقہ شعبوں سے آئندہ تین جون تک اپنی رائے دینےکی درخواست کونسل نے کی ہے۔

***** ***** *****

                پارلیمنٹ کے عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کی تشہیری مہم کا آج آخری دن ہے۔ اس مرحلے میں سات ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کے   57انتخابی حلقوں میں آئندہ یکم جون کو چنائو ہوگا۔

                دریں اثنا، گزشتہ سنیچر کو ہوئے لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 58 انتخابی حلقوں میں 63 اعشا ریہ 37 فیصد رائے دہی کا اندراج کیا گیا۔

***** ***** *****

                پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں، مرکزی انتخابی افسر راجیو کمار نے رائے دہندگان سے غلط معلومات اور افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ رائے دہندگان کے مختلف شبہات کے ازالےکیلئے انتخابی شعبےکی ویب سائٹ پر تمام سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں۔ویب سائٹ پر موجود تمام معلومات او ر کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ تفصیلات و اعلامیہ کا جائزہ لینے کے بعد رائے دہندگان کو شکوک و شبہات سے گریز کرنے کی درخواست مرکزی انتخابی افسر نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کی ہے۔

***** ***** *****

                وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے روزنامہ سامنا کے نائب مدیر اور راجیہ سبھا کے رکنِ پا رلیمان سنجے رائوت کو ہتک ِعزت کا قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں پیسوںکا استعمال کرنے کا الزام لگانے کی پاداش میں یہ نوٹس بھیجا گیا ہے اوررائوت کی جا نب سے آئندہ تین دنوں میں عوامی سطح پر معافی نہ مانگنے پرر وزنامہ سامنا کیخلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے ۔

***** ***** *****

                پونے کے پورشے کار حادثے کے معاملے میں سسون اسپتال کے دو ڈاکٹروں اور ایک ملازم کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روزپولس انتظامیہ نے ان تینوں کو معطل کرنے کی تجویز محکمہ صحت کو بھیجی تھی۔ دریں اثنا، عدالت نے اس معاملے میں نابالغ ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی ہے۔

***** ***** *****

یہ خبریں آکاشو انی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں

***** ***** *****

                کانگریس پارٹی نے ریاست میں خشک سالی کی صورتحال کا معائنہ کرنے کیلئے دورے کا اعلان کیا ہے ۔اس معا ئنہ دورے کا آغاز کل 31 مئی سے ہوگا۔ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کل ممبئی میں ایک صحافتی کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ کل چھترپتی سمبھاجی نگر سے اس دو رے کی شر وعات ہوگی۔

                دریں اثنا، پونے کے پورشے کار حادثے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے مقررہ کردہ خصوصی تفتیشی افسر ڈاکٹرپلوی ساپڑے پر بدعنوانی کے کئی الزامات ہونے کی تنقید نانا پٹولے نے کی ہے۔

***** ***** *****

                لاتور پولس نے جعلی گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر تقریباً تین کروڑ روپئے مالیت سے زائد کاسامان ضبط کرلیا۔ صنعتی علاقے کی کومبڑے ایگرو ایجنسی کے گودام پر چھاپہ مارکر یہ کاررو ائی کی گئی۔ اس معاملے میں مرکزی ملزم وجے کیندرےاور دو بیرون ر یاستی شہریوں سمیت جملہ سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

***** ***** *****

                چھترپتی سمبھاجی نگر کے ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے نابالغ بچوں کی ڈرائیونگ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وہ گزشتہ روز ضلع اور پولس انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ کلکٹر سوامی نے نابالغ بچوں کی شراب نوشی اور گاڑی چلانے کے معاملات پر قدغن لگانے کیلئے مشترکہ دستے تشکیل دیکر پرمٹ رومز، بیئر بار، شراب کی دکانوں اور گاڑیوں کی جانچ کرنے سمیت والدین اور بچوں کی ذہن سازی کر نے کی ہدایت بھی دی ۔

***** ***** *****

                پربھنی کی وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی اور واو گو گرین کمپنی کے اشتراک سے ’’ڈرون ٹیکنالوجی آپ کے دروازے پر‘‘تصو ر کے تحت کاشتکاری کیلئے ڈرون سے چھڑکاؤ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت کاشتکاروں کو ادو یات چھڑکائو کیلئے انتہائی کم کر ائے پر ڈرون دستیاب کرائے جارہے ہیں اور کئی دیہاتوں میں ڈرون کے ذریعے چھڑکائو کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔

***** ***** *****

                دھاراشیو ضلع پریشد میںای-آفس نظام کے ذریعے کام کاج شروع کر دیا گیاہے۔ جس کے بعد یہ ضلع پریشد بغیر کاغذ کے دفتری کام کرنے والی مراٹھواڑہ کی اوّلین ضلع پریشد بن گئی ہے۔

***** ***** *****

                لاتور ضلعے میں خریف ہنگام کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے او ر ضلع میں بیج کی فرو خت کی نگرانی کیلئے تعلقہ اور ضلعی سطح پر فلائنگ دستے تیار کیے گئے ہیں۔ ضلع زرعی سپرنٹنڈنٹ افسر آر ٹی جادھو نے مخصوص بیجوں کے مطالبے کی بجائے دستیاب اعلیٰ معیاری بیجوں کا ہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** *****

                بیڑ ضلعے میں زراعت سے متعلق شکایتوں کے ازالے کیلئے خصوصی کنٹرو ل رو م قا ئم کیا گیا ہے۔ کسا نوں کو اعلیٰ درجے کے زرعی بیج‘ کھاد او ر کیڑے مار ادویات بر موقع او ر مناسب نرخوں میں فراہم کرنے کیلئے او ر ان اشیا کی تعلقہ وار تقسیم کو بہتر بنانے کیلئے یہ کنٹرو ل رو م کام کرے گا۔

***** ***** *****

                دھاراشیو تعلقے کے پولس پاٹل تجدید معاملہ میں افسر‘ منڈل افسر او ر تلاٹھی کیخلاف غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کرنےکی مخا لفت میں مختلف تنظیموں کی جانب سے دھاراشیو تحصیل دفتر کے سا منے کل احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ضلع کلکٹر کو دئیے گئے محضر نامے میں کہا گیا کہ بغیر کسی تحقیق تلاٹھی اور منڈل افسران کی گرفتاری غلط ہے ا ور متعلقہ پولس افسران کے خلاف فو ر اً مقدمہ درج کیا جائے۔

***** ***** *****

                پر بھنی میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے شخص کو پولس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اب تک بیڑ، پرلی، لاتور، مروڑ، بارشی اور شو لاپور سے سرقہ کی گئیں 20 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں او ر عد الت نے ملزم کو چار دِن کی پولس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

***** ***** *****

                چھترپتی سمبھاجی نگر میں عظیم الشان دھمّ میلہ اور مشہور گلوکار اجئے دیہاڑے کے بدّھ اور بھیم گیتوں کا پروگر ام منعقد ہوا۔ گوتم بدھ کی کردار نگاری کرنے والے دھمّ پدیاترا کے مجسمہ ساز گگن ملِک سمیت دیگر معززین اس موقعے پر موجود تھے۔

***** ***** *****

                نارو ے میں جاری شطرنج مقابلوں میں بھارت کے آر پرگیانند نے اوّل درجہ کے نارو ے کے میگرس کارلسن کو تیسرے رائونڈ میں شکست سے دوچار کیا۔ پرگیانند اب پانچ اعشار یہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سرفہرست ہیں۔

***** ***** *****

                سنگاپور اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خو اتین اور مردوں کے سنگلس مقابلوں میں بھا رتی کھلاڑیوں نےفاتحانہ آغاز کیا ہے۔ خواتین سنگلس کے پہلے رائونڈ میں پی وی سِندھو نے ڈینمارک کی کھلاڑی کو21-12, 22-20  سے، جبکہ مردوں کے سنگلس مقابلے میں ایچ ایس پرنائے نے جرمنی کے کھلاڑی کو 21-9, 18-21, 21-9 سے شکست دی۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

                ٭             ریاستی تعلیمی‘ تحقیقی و تربیتی کونسل کی جانب سے تیسری تا بارہویں جماعت کا نصابی مسودہ شائع۔

                ٭             مرکزی انتخابی افسر راجیو کمار کی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں رائے دہندگان سے غلط معلومات اور افو اہوں پر یقین نہ کرنے کی  اپیل۔

                ٭             کانگریس پارٹی کاریاست میں خشک سالی کے حالات کا معا ئنہ کرنے کیلئے خصوصی د ورہ کا اعلان؛ 31مئی سے چھترپتی سمبھاجی نگر سےہوگا دورہ کا آغاز۔

                ٭             لاتور میں گٹکے کے کارخانے پر پولس کا چھاپہ، تقریباً تین کروڑ روپئے مالیت سے زیادہ کا سامان ضبط۔

اور۔۔۔٭     وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کی کاشتکاری کیلئے ڈرون کے ذریعے ادویات چھڑکائوکی مہم۔

***** ***** *****


No comments: