Friday, 31 May 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 31؍مئی 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 31 May 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳۱ ؍مئی  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ نئی لوک سبھا کے قیام کے نوِٹِفِکیشن کے جا ری ہونے تک ضابطہ اخلاق قائم 

٭ لوک سبھا انتخابات کی تشہیر ختم  ‘  آخری مرحلہ کے لیے کل ووٹنگ

٭ کانگریس پارٹی کے خشک سالی دورہ کا آج سے چھتر پتی سنبھا جی نگر سے آغاز

٭ جنسی ہراسانی معاملہ میں جنتا دل سیکو لر کے رکن پارلیمنٹ پر جول ریوونا گرفتار

اور

٭ جنوب مغر بی مانسون کیرلہ میں داخل  ‘  اگلے اقدام کے لیے ماحول سازگار


اب خبریں تفصیل سے...

نئی لوک سبھا قائم ہونے  کے نوِٹِفِکیشن جاری ہونے تک ضابطہ اخلاق نافد رہنے کی اطلاع چیف الیکشن کمیشن دفتر نے دی ہے ۔ ضابطہ اخلاق ختم ہونے کی خبریں کچھ ذرائع سے نشر ہونے کے ضمن میں کمیشن نے یہ واضح کیا ۔ انتہائی لازمی معاملات میں ضابطہ اخلاق میں چھوٹ دینے سے متعلق کمیشن کو سفارش کرنے کے لیے  چیف سیکریٹری کی صدارت میں تفتیشی کمیٹی کا قیام کیا گیا ہے ۔ مذکورہ کمیٹی کے سفارش کردہ59‘ تجا ویز  پر کمیشن کے فیصلہ لینے کی اطلاع ہے ۔

دریں اثناء ودھان پریشد کی 4 ؍ نشستوں کے ضمن میں ناسک  اور  کونکن ڈویژن میں ضابطہ اخلاق نافد ہو چکا ہے ۔

***** ***** ***** 

لوک سبھا انتخابات کے ساتویں  اور  آخری مرحلہ کی تشہیری مہم ختم ہو چکی ہے ۔ اِس مرحلہ میں 7؍ ریاستیں  او ر  ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی57؍ نشستوں کے لیے کل ایک تاریخ کو رائے دہی ہو گی ۔ اِن میں پنجاب  اور  اُتر پر دیش کی فی کس 13؍ مغر بی بنگال 9؍  بہار  8؍  اوڈیشہ 6؍  ہماچل پر دیش 4؍  جھار کھنڈ  3؍  اور  چندی گڑھ کی ایک نشست شامل ہیں ۔

دریں اثناء لوک سبھا انتخابات کے تمام مراحل کے ووٹوں کی گنتی آئندہ 4؍ جون کو ہو گی ۔ آندھراپر دیش  اور  اوڈیشہ کی ودھان سبھا کی اور ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے ضمنی انتخابات کی نشستوں کے ووٹوں کی گنتی 2؍ جون کو ہو گی ۔

***** ***** ***** 

دریں اثناء انتخابات کے فیصد میں ہوئے اضا فہ سے متعلق افواہوں کی الیکشن کمیشن نے تر دید کی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے آکاشوانی سے بات کر تے ہوئے کہا کہ الیکشن کے اندراج والے فارم 17؍ سی  کی نقل  امید واروں  اور  اُن کے نمائندوں کو دی جا تی ہے ۔ جس کی وجہ سے کوئی بھی فیصد میں اضافہ نہیں کر سکتا ہے ۔ الیکشن  اور  ای  وی  ایم   سے متعلق تمام معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

  ریاستی حکو مت کے مختلف محکموں کی 524؍ خالی جگہیں بھر نے کے لیے مہاراشٹر پبلک سر وس کمیشن کی جانب سے لیے جانے والے مہاراشٹر سول سر وسیز گزیٹیڈ جوائنٹ پری  لیمس امتحان2024؁ء  آئندہ21؍ جولائی کو منعقد ہو گا ۔ کمیشن نے کل اپنے جاری کر دہ اعلا  میہ میں یہ اطلاع دی ۔ یہ امتحان آئندہ 6؍ جولائی کو ہونے والا تھا  لیکن  ریاستی حکو مت کے حکم کے مطا بق اوپن  اور  معاشی اعتبار سے پسماندہ زمرے کے عرض گذاروں کو دیگر پسماندہ طبقات کے سر ٹِفکیٹس  ملنے کی وجہ سے اِن زمرے سے نئے سرے سے در خواست کرنے کا موقع دیا گیا ہے ۔ پہلے اوپن زمرے سے ہونے کیوجہ سے جو امید وار عمر کی قید کی وجہ سے نا اہل تھے ۔ اب وہ بطور  او  بی  سی  امید وارو آئندہ 7؍ جون تک در خواست دے سکتے ہیں ۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت کے ثانوی  و  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے فرو ری  مارچ میں منعقدہ بارہویں جماعت کے نتیجے  اور  دیگر  متعلقہ صداقت ناموں کی تقسیم آئندہ پیر کو ہو گی ۔ دو پہر 3؍ بجے طلباء کو کالج کے ذریعہ تمام صداقت نامے تقسیم کیے جا ئیں گے ۔ اِس کے لیے ریاستی بورڈ کی سیکریٹری  انورادھا اوک نے سر کولر جاری کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

طلباء کے قومی دستے  این  سی  سی  کے مہاراشٹر کے ڈائریکٹوریٹ کو ملک میں بہترین ڈائریکٹوریٹ قرار دیے جانے کے ضمن میں گورنر رمیش بئیس کے ہاتھوں کل اِس ڈائریکٹوریٹ کو گور نر کا توصیف نامہ تفویض کیا گیا ۔ گور نر نے کہا کہ این سی سی میں طلباء کو حب الوطنی  اصول  اور  سماجی خدمات سکھائے جاتے ہیں۔

***** ***** ***** 

کانگریس پارٹی کے ریاستی خشک سالی دورہ کی شروعات آج سے چھتر پتی سنبھا جی نگر سے ہورہی ہے ۔ دریں اثناء اِس دورہ کے ضمن میں ودھان سبھا کے قائد حزب اختلاف وجئے وڈیٹی وار نے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں جائزاتی میٹنگ لی ۔

اِس موقع پر انھوں نے نامہ نگاروں سے بات کر تےہوئے خشک سالی کی شدید صورتحال کے پیش نظر حکو مت پر تنقید کی  او ر  مطالبہ کیا کہ جانورو ں کو چارا فراہم کیا جائے ۔ کسانوں کو قرض سے آزاد کیا جائے ‘ بینکوں کی جانب سے جاری وصولی بند کی جائے  اور  کسانوں کو مفت  بجلی  ‘  بیج  اور  کھا د  فراہم کیے جا ئیں ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر تعلقہ کے پمپل کھنٹا گائوں کے کسان وِٹھل دابھاڑے نے جو 52؍ برس کے تھے ۔ کھیت کے در خت سے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ وڈیٹی وار نے کہا کہ یہ معاملہ سنگین ہے  اور  حکو مت اِس کسان کے خاندان کو انصاف دلانے  اور  خود کشی روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

وڈیٹی وار نے کل جالنہ ضلعے میں بھی خشک سالی کا دورہ کیا ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ ہنگام کے فصل بیمہ کی رقم اب تک نہیں ملی ہے ا ور  حکو مت ان حالات سے غافل ہے ۔

***** ***** ***** 

جنسی ہراسانی معاملے میں جنتا دل سیکو لر کے رکن پارلیمنٹ پر جول ریونناکو آج علی الصبح بینگلورو ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ ریوننا کے بھارت لوٹنے کی خبر انٹر پورل کے ذریعے ملنے کے بعد کرناٹک پولس کے خصوصی تفتیشی دستے نے انھیں گرفتار کیا ۔ 

***** ***** ***** 

قومی تمبا کو مخالف دن آج منا یا جا رہا ہے ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر کے سول سر جن ڈاکٹر دیا ندد موتی پوڑ نے اپیل کی ہے کہ تمبا کو کھانے والے تمبا کو نہ کھانے کا عہد کریں۔

***** ***** ***** 

جنوب مغربی مانسون کل کیرلا میں داخل ہو گیا ۔ اور  اُس کے شمال مشرق بھارت کے اکثر حصوں میں داخل ہونے کے امکانات محکمہ موسمیات نے ظاہر کیے ہیں ۔ اِس بار مانسون اپنے ہمیشہ کے وقت ایک جون سے 2؍ دن پہلے ہی داخل ہو گیا ہے ۔ آئندہ 2؍  تا  3؍  دنوں میں کرناٹک  ‘  تمل ناڈو   اور  پدو چری سمیت جنوبی بھارت کے بقیہ حصوں میں مانسون کی آمد کے لیے حالات ساز گار ہیں  اور  مغر بی بنگال  اور  سکم کے پہاڑی علاقوں سمیت شمال مشرقی بھارت کے تمام حصوں میں پہنچنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مرتیو نجئے موہ پاترا نے کہا کہ ملک کے شمال مغر بی علاقوں میں گزشتہ روز سے گرمی کی شدید لہر میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے ۔ اِسی طرح مغرب کی جانب سے زو ر دار ہوائوں کی وجہ سے ان مقامات میں آئندہ 2؍ جون تک  طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔

***** ***** *****

دھارا شیو ضلعے کے ایک ہزار  ایک  سو  پانی کے نمو نے کی ضلعی کیمیکل لیباریٹری نے جانچ کی جن میں 234؍ پانی کے نمو نے ناقص پائے گئے ہیں ۔یہ 21؍ فیصد ہونے کا نتیجہ ضلعی کیمیکل لیباریٹری نے دیا  ہے ۔ جبکہ ضلعے کی 622؍ گرام پنچایتوں میں 196؍ گرام پنچایتوں کا پانی ناقص پا یا گیا ہے  ۔ اُن گرام پنچایتوں کو ضلعی صحت انتظامیہ  نے پیلے کارڈ دیے ہیں  اور  عوام کو پانی سے متعلق آگاہ کیا ہے ۔

***** ***** *****

لاتور میونسپل کارپوریشن نے املاک ٹیکس کے بقایہ جات کی ادائیگی نہ کرنے والی چھ دکانوں کو کل سیل کر دیا ۔ ساتھ ہی کارروائی کے دوران ایک ہی دن میں 5؍ لاکھ روپئے کا ٹیکس بھی وصول کیا ۔ تجا رتی کامپلیکس کے جن دکان مالکان پر املاک ٹیکس کے بقایہ جات واجب الادا ہیں  وہ  فی الفور اپنے بقایہ جات کی ادائیگی کریں ‘  بصورت دیگر  اُن پر کارروائی کرنے کا  انتباہ ڈپٹی میونسپل کمشنر  ڈاکٹر پنجاب کھانسوڑے نے دیا  ہے ۔

***** ***** *****

سابق وزیر مد ھو کر رائو چو ہان نے دھا را شیو ضلعے میں گزشتہ 24؍ تا 26؍ مئی کے دوران طو فا نی ہوائوں کے ساتھ ہوئی غیر مو سمی بارش کے سبب ہونے والے نقصانات کے فی الفور پنچ نا مے کر کے متاثرہ کاشتکاروں کو معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وہ کل دھاراشیو ضلعے کے سانگوی  ‘  کامے گائوں  ‘  دائوپور  ‘  بھنڈا رواڑی علاقوں کا معائنہ کرنے کے بعد بول رہے تھے ۔ انھوں نے حکو مت سے ضابطوں کو بازو رکھ کر متاثرین کی مدد کرنے پر زور دیا ۔

***** ***** *****

دھارا شیو تعلقے کے  ایک پولس پاٹل کے تجدید کے معاملے میں پولس انسپکٹر ناگر گو جے کی جانب سے داخل کر دہ مقدمہ غیر قانو نی ہے لہذا متعلقہ پولس انسپکٹر  اور  اُن کے معا ونین پر انتظامی کارروائی کر کے اِس کی رپورٹ پیش کرنے کے احکا مات ضلع کلکٹر ڈاکٹر سچن اومباسے نے ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ کو دیے ہیں ۔ اِس معاملے میں بغیر تحقیقات منڈل افسران  اور  تلاٹھی پر کی گئی کارروائی کے خلاف کل مسلسل دوسرے دن محصول ملازمین نے کام بند احتجاج کیا ۔ جس کے سبب ضلعے میں محکمہ محصول کا کام کاج متاثر رہا ۔

***** ***** *****

جالنہ ضلعے میں پارلیمانی انتحابات کے ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں کل مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلع کلکٹر  اور  انتخا بی فیصلہ افسر ڈاکٹر شری کرشن پانچارڑ نے رائے شماری کے عمل میںحصہ لینے والے تمام افسران  و ملازمین سے انتخابی کمیشن  کی ہدایات کے مطا بق ذمہ داری  اور  دیا نتداری سے اپنے فرائض ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** *****



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ نئی لوک سبھا کے قیام تک نوِٹِفِکیشن کے جا ری ہونے تک ضابطہ اخلاق قائم 

٭ لوک سبھا انتخابات کی تشہیر ختم  ‘  آخری مرحلہ کے لیے کل ووٹنگ

٭ کانگریس پارٹی کے خشک سالی دورہ کا آج سے چھتر پتی سنبھا جی نگر سے آغاز

٭ جنسی ہراسانی معاملہ میں جنتا دل سیکو لر کے رکن پارلیمنٹ پر جول ریوونا گرفتار

اور

٭ جنوب مغر بی مانسون کیرلہ میں داخل  ‘  اگلے اقدام کے لیے ماحول سازگار

علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments: