Tuesday, 3 September 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 03 ؍ستمبر 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 03 September 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳   ؍ستمبر۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ نوجوانوں کی شمو لیت میں اِضا فے سے امداد باہمی تنظیموں کی کا یا پلٹ سکتی ہے  ‘  صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو

٭ مہاراشٹر قانون ساز کونسل کا صد سالہ جشن آج ممبئی میں صدر جمہوریہ کی موجودگی میں منا یا جائے گا

٭ ڈیجیٹل زراعت یو جنا  اور  ممبئی-  اِندور نئے ریلوے راستے کو مرکزی کا بینہ کی منظوری

اور  

٭ مراٹھواڑے کے284؍ حلقوں میں موسلا دھار بارش ‘ حکو مت نے انتظامیہ کو نقصانات کے پنچ نامے کرنے کا دیا حکم 


اب خبریں تفصیل سے...

صدرِ جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُرمو نے کہا ہے کہ شعبہ امدا باہمی میں نوجوانواں کی شراکت میں اضا فےکرنے سے انتظامیہ میں تیکنا لو جی کا استعمال بڑھے گا جس کے سبب امداد باہمی تنظیموں کے کام کاج میں مزید بہتری آئے گی ۔ وہ کل کولہا پور ضلعے کے وار نا نگر میں  وار نا خواتین امداد باہمی گروہ کی گولڈن جبلی تقریب میں اظہار خیال کرر ہی تھیں۔اِس موقعے پر  گور نر  سی  پی   رادھا کرشنن  ‘  نائب وزیر اعلیٰ  دیویندر پھڑ نویس  ‘  مرکزی مملکتی وزیر  رکشا کھڈ سے  ‘  رکن پارلیمان دھننجئے مہا ڈِک   ‘  رکن پارلیمان  دھئے ریہ شیل مانے  ‘  کولہا پور کے نگراں وزیر حسن مُشرِف   اور  رکن اسمبلی وِنئے کورے سمیت متعدد سر کر دہ شخصیات موجود تھیں ۔ 

اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ امداد با ہمی کا شعبہ معاشرے کی پوری توانا ئی کو بروئے کار لانے والا شعبہ ہے ۔ انھوں نے اِس صلاحیت کا پورا پورا استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ شعبہ امداد باہمی میں بھی اصلاحات کی ضرورت کا اظہار کر تے ہوئے انھوں نے کہا...

’’  اِس تیزی سے بدلتے ہوئے سمئے میں سہکاری  سنستھائوں کو بھی اپنے آپ کو بدلنے کی آوشکتا ہے ۔اُنھیں ادھیک سے ادھیک ٹیکنا لو جی کا اُپیوگ کرنا چاہیے ۔ ساتھ ہی مینجمنٹ کو پروفیشنل بنا نا چاہیے ۔یہ سدئےو دھیان رکھنا چاہیے کہ کوئی بھی سہکاری سنستھاکسی کے ویکتیگت ہیت  اور  لابھ کما نے کا سادھن بن کر نہ رہ جائے ۔نہیں تو کو آپریٹو کا اُدیش ہی سماپت ہو جائےگا ۔میرا ماننا ہے کہ سہکاریہ تا سماج میں شکتی کا سد اُپیوگ کرنے کا اُتم مادھیم ہے ۔سہکاریہ تا کا یوگ دان دیش کے وکاس میں اتولنیہ ہے ۔‘‘

***** ***** ***** 

صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُر مو آج پونا کی  Symbiosis International University  کے21؍ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی ۔اِسی طرح وہ ممبئی میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے صدسالہ جشن میں بھی شر کت کریں گی۔ آئندہ کل  یعنی4؍ تاریخ کے روز   لاتور  ضلعے کے اُدگیرمیں بودھ وہار کا افتتاح بھی صدر جمہوریہ کے ہاتھوں کیا جائے گا۔ اِسی طرح اُدگیر میں ہی مہاراشٹر سر کاری کے  حکو مت آپ کے در پر   نامی پروگرام  اور  وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن یو جنا سے مستفیض ہونے والوں کے اجلاس میں بھی صدر جمہوریہ اظہار خیال کریں گی۔

***** ***** ***** 

  مرکزی کا بینہ نے 2؍ ہزار 870؍ کروڑ  روپئے کے اخر جات پر مشتمل  ڈیجیٹل زراعت منصوبے کی منظوری دی ہے ۔  اطاعات  و  نشر یات کے وزیر اشوِنی ویشنو نے کل دِلّی میں صحافیوں کو یہ بات بتائی ۔ انھوں نے بتا یا کہ زرعی سائنس مرکز کی بہتری کے لیے  ایک ہزار  202؍ کروڑ  روپئے  اور   قدر تی وسائل کے بندوبست کے لیے  ایک ہزار  115؍ کروڑ  روپئے مختص کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

اِسی طرح  ممبئی  -  اِندور  کو جوڑنے والا  309؍ کلو میٹر طویل ریلوے راستہ تعمیر کرنے کے لیے  بھی  18؍ ہزار  36؍ کروڑ  روپئے فنڈ کی منظوری دی گئی ہے ۔ یہ نیا ریلوے راستہ  سال   2028-29؁ء  میں مکمل ہو نے کی توقع ہے ۔

***** ***** ***** 

پورے مراٹھواڑے میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے باعث معمولات زندگی درہم بر ہم ہو گئے ہیں ۔ ڈویژن کے  284؍ حلقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کی خبریں ہیں جس کے سبب  63؍ دیہات متاثر ہوئے ہیں ۔ ناندیڑ  ‘  پر بھنی  اور  ہنگولی ضلعے میں سب سے زیادہ بارش ہو رہی ہے ۔ 

اِسی  دوران مراٹھواڑے میں ہوئی موسلا دھار بارش کانائب وزیر اعلی ٰ دیویندر پھڑ نویس نے جائزہ لیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے ا نتظامیہ کو جلد از جلد نقصانات کے پنچ نا مے کرنے کی ہدایت دی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے سبھی تعلقوں میں زور دار بارش ہونے کی اطلاع  ہے ۔ کئی راستوں پر تعمیر پُل زیر آب آگئے ہیں ۔ اِسی طرح کئی دیہاتوں میں سیلاب کا پا نی بستیوں میں داخل ہو گیا ہے ۔ ‌‌   جائیکواڑی ڈیم   90؍ فیصد بھر چکا ہے ۔ساتھ ہی ڈیم میں  13؍ ہزار 69؍ مکعب فیٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی داخل ہو رہا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کا مانجرا آبی ذخیرہ تقریباً  50؍ فیصد بھر چکا ہے ۔ رکن اسمبلی سندیپ شر ساگر نے بیڑ شہر سے گزر نے والی بندو سرا ندی کے کنا رے آباد شہر یان سےچوکنا رہنے کی اپیل کی ہے ۔ وہ کل متعلقہ افسران کے ساتھ صورتحال کا معائنہ کرنے کے بعد بول رہے تھے ۔  شہر کے چاندنی چوک  سے  جو نا بازار  کے د رمیان قدیم پُل پر آمد و رفت روک دی گئی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے کے آٹھوں تعلقوں میں موسلا دھار بارش کے سبب  ندی  نالے لبالب بھر کر بہہ رہے ہیں ۔ کئی دیہا توں کو جوڑ نے والے پُل  زیر آب آ چکے ہیں جس کی وجہ سے اُن راستوں پر آمد و رفت روک دی گئی ہے ۔ جالنہ ضلعے کے  29؍ حلقوں میںموسلادھار بارش کی وجہ سے  چھو ٹے  اور  اوسط درجے کے آبی ذخائر کی سطح آب تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ 

ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ گھن سائونگی تعلقے کے بانے گائوں میں رہنے والے کسان  شیواجی شندے کل ندی میں ڈوبنے کی وجہ سے چل بسے ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلعے کے 52؍ محصول حلقوں میں سے 50؍ حلقوں میں ہوئی موسلا دھار بارش کے باعث بڑے پیما نے پر فصلیں ضائع ہو گئی ہیں ۔ سیلو  ‘  جنتور  اور  سون پیٹھ تعلقوں میں  فو جی دستے  مدد  اور  راحتی کاموںمیں مصر وف ہیں ۔کئی افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیاگیا ہے ۔ 

پاتھری تعلقے کے بور گواہان میں سیلاب کی وجہ سے ایک کھیت میں قائم بکری پالن مرکز کی تقریباً  90؍ بکر یاں   اور  400؍ مرغیاں ہلاک ہو گئی  ہیں۔ شعبہ محصول نے اِس نقصان کا پنچ نامہ کر لیا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے سے گزر نےوالی کائے دھو ندی میں آئے سیلاب کی وجہ سے شیوارا گائوں کے تقریباً  دیڑھ سو مکا نات میں پانی داخل ہو چکا ہے ۔ اِسی طرح کلمنوری تعلقے کے بسمت  اور  عمر گہ راستے میں کائے دھو ندی پر تعمیر پُل کا کچھ حصہ ٹوٹ چکا ہے ۔ 

اونڈھا ناگ ناتھ پولس اسٹیشن پر نصب وائر لیس ٹا ور پر کل شام بجلی گر پڑی  ۔ خوش قسمتی سے اِس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے کے  10؍ میں سے  6؍ تعلقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے ۔ ضلعے کے نگراں وزیر گیرش مہاجن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانا کا جائزہ لیا ۔اِس موقعے پر انھوں نے ضلع انتظامیہ کو جلد از جلد نقصانات کے پنچ نا مے کرے کی ہدایت دی ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے کے 93؍ میں سے 85؍ محصول حلقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے تقریباً  2؍ لاکھ ہیکٹر سے زیادہ زرعی رقبے کو نقصان پہنچا ہے ۔ ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے یہ اطلاع دی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

دھا را شیو ضلعے کے 16؍ محصول حلقوں  میں موسلا دھار بار ش ہوئی ہے ۔ جس کے سبب ضلعے کے سبھی ندی  نالے لبریز ہو کر بہہ رہے ہیں ۔  اوڈھ  اور  تیر نا  ندی میں طغیا نی آئی ہو ئی ہے ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کے سپرنٹنڈنٹ ایگری کلچر آفیسر  نے  فصل بیمہ کے حاملین کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلسل  جاری بارش کے سبب ہو رہے فصلوں کے نقصانات کی شکا یت جلد از جلد درج کروائیں ۔

***** ***** ***** 

ریاستی وزیر برائے   فروغ ہنر مندی  و  روز گار  جناب منگل پر بھات لوڈھا نے بتا یا ہے کہ  وزیر اعلیٰ نو جوانوں کی تربیت یو جنا کے تحت اب تک ایک لاکھ  10؍ ہزار نوجوانوں کا انتخاب کیاجا چکا ہے ۔ اِن میں سے 60؍ ہزار  سے زائد نو جوانوں کی  خانگی  یا  سرکاری اِداروں میں تربیت شروع ہو چکی ہے ۔ وزیر موصوف کل ممبئی میں مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

وزیر زراعت دھننجئے مُنڈے نے بتا یا ہے کہ گزشتہ موسم خریف میں کپاس  اور  سویا بین کے کاشتکاروں کے لیے  4؍ ہزار  194؍ کروڑ

 68؍ لاکھ روپئے کی مالی مدد منظور کی گئی ہے ۔ اِس کی تقسیم میں در پیش دشواریوں کو دور کر کے آئندہ   10؍ ستمبر سے امداد کی رقم براہ راست متعلقہ کاشتکاروں کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائے ۔ وہ کل اِس خصوص میں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منعقد کی گئی تھی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ نوجوانوں کی شمو لیت میں اِضا فے سے امداد باہمی تنظیموں کی کا یا پلٹ سکتی ہے  ‘  صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو

٭ مہاراشٹر قانون ساز کونسل کا صد سالہ جشن آج ممبئی میں صدر جمہوریہ کی موجودگی میں منا یا جائے گا

٭ ڈیجیٹل زراعت یو جنا  اور  ممبئی- اِندور نئے ریلوے راستے کو مرکزی کا بینہ کی منظوری

اور  

٭ مراٹھواڑے کے284؍ حلقوں میں موسلا دھار بارش ‘ حکو مت نےانتّظامیہ کو نقصانات کے پنچ نامے کرنے کا دیا حکم 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭




No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 19.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 19 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...