Wednesday, 4 September 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 04 ؍ستمبر 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 04 September 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۴ ؍ستمبر۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ صدر جمہوریہ درو پدی مُرمو آج  لاتور  اور  ناندیڑ کے دورے پر  ‘ اُدگیر میں بودھ وِہیار کا

افتتاح کریں گی 

٭ موسلا دھار بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کے پنچ نامے کر کےجلد از جلد راحتی کام کیے جائیں ’ وزیر اعلیٰ کی ہدایت 

٭ دیرینہ مطالبات کے لیے  ایس  ٹی  ملازمین ہڑ تال پر  ‘  آج وزیر اعلیٰ کے ساتھ کریں گے بات چیت

اور

٭ پیرس  پیرا لِمپک میں کل بھارت نے مزید 5؍ تمغے جیتے 

اب خبریں تفصیل سے...

صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُرمو  آج  لاتور  اور  ناندیڑ ضلعے کا دورہ کریں گی ۔  وہ  اب سے  دیڑھ گھنٹہ بعد  یعنی  ساڑھے  دس بجے کے آس پاس  ناندیڑ طیرانگاہ پہنچے گی ۔ وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اُدگیر کے لیے روانہ ہوں گی ۔ وہاں نو تعمیر کر دہ بودھ وِہار کا افتتاح صدر جمہوریہ کے ہاتھوں کیا جائے گا ۔اِس کے بعد  وہ  وزیر اعلیٰ خواتین کو باختیار بنا نے کی مہم  اور  حکو مت آ پ کے در پر   نا می مشترکہ مہم میں حصہ لیں گی ۔ سہ پہر ساڑھے چار بجے کے آس پا س  وہ  ناندیڑ طیرانگاہ واپس لوٹیں گی اور  سوا پانچ بجے  تخت شری سچ کھنڈ حضور صاحب گرو دوارا جائیں گی ۔

اِس کے بعد شام  تقریباً  6؍ بجے صدر جمہوریہ ناندیڑ طیرانگاہ سے دِلّی کے لیے روانہ ہو جائیں گی ۔

***** ***** ***** 

اِسی دوران کل ممبئی میں مہا راشٹر قانون ساز کونسل کا صد سالہ جشن صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُر مو کی خصوصی موجودگی میں منا یاگیا ۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین کی جانب دیکھنے کا نظر یہ بدلنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کی ہمہ جہت ترقی کے بغیر ملک کی تر قی ممکن نہیں ہے ۔

اِس تقریب میں سال 2018؁ء سے اب تک  بہترین اراکین  کے ایوارڈس تقسیم کیے گئے ۔ یہ ایوارڈ پانے والوں میں  قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئر پر س  ڈاکٹر نیلم گورہے  ‘ اسمبلی کے نائب اسپیکر  نر ہر ی جھِرواڑ  ‘  باڑا صاحیب تھورات  ‘  مہا دیو جانکر  ‘  گوپی چند پڈڑ کر  ‘  سدابھائو کھوت  ‘  سُجیت سنگھ ٹھاکُر  ‘  ستیش چوہان  ‘  آنجہا نی   وِنائک میٹے  ‘  پرکاش سوڑنکے  ‘  سنجئے شِرساٹ  ‘ پر شانت بمب  ‘ گوپی کشن با جوریا  ‘ وکرم کاڑے  ‘ عبد اللہ خان درانی  ‘ پر گیا ساتو  ‘  ابھیمنیو پوار  ‘  رمیش بور نا رے  اور  رام سات پُتے  وغیرہ معززین کا شمار ہے ۔

***** ***** ***** 

صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُر مو نے کل چیتہ بھو می پر  جاکر  بھارت  رتن ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ اِسی طرح سِمبائسس یو نیور سٹی کے جلسہ تقسیم اسنادمیں بھی خطاب کیا ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ   E-governance   کے سبب  وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن یو جنا کی رقم بر وقت خواتین کے کھاتوں میں جمع کر نا ممکن ہوا ہے ۔ وہ کل ممبئی میں E-governance   کے موضوع پر منعقدہ  27؍ ویں قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بول رہے تھے ۔  اِس کانفرنس کا عنوان ہے  ’’  تر قی یافتہ بھارت   محفوظ اور   ابدی  ای  خدمات کی فراہمی  ‘‘  اِس تقریب میں ملک بھر سے ماہرین  اور  متعدد ریاستوں کے سرکاری افسرن موجود تھے ۔ اِس موقعے پر وزیر  اعلیٰ نے مزید کہا کہ ملک بھرمیں  E-governance   کو اختیار کرنے والی مہا راشٹر پہلی ریاست ہے ۔ 

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے  مراٹھواڑہ  اور  وِدربھ کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش کے سبب  ہوئے نقصانات کے پنچ نامے  جلد از جلد کر کے راحتی کام کر نے کی ہدایت دی ہے ۔ انھوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ فصلوں  ‘ مویشیوں اور  گھروں کو پہنچے نقصان  کی مکمل معلومات حاصل کریں ۔ اسی طرح جن افراد کو محفوط مقامات پر منتقل کیاگیا ہے  اُن کی ہر ممکن معاونت کی جائے ۔ 

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے کے  بیشتر اضلاع کے سر پرست وزراء  نے موسلا دھار  بارش کے باعث ہوئے نقصانات کا کل معائنہ کیا ۔ بیڑ ضلعے کے پر لی میں نگراں وزیر دھننجئے منڈے  نے  ‘  پر بھنی ضلعے میں رکن اسمبلی رتنا کر گُٹے  ‘  رکن اسمبلی  میگھنا بورڈیکر   اوررکن اسمبلی راہل پاٹل نے  اِسی طرح ناندیڑ  اور  لاتور  ضلعے میں گیریش مہا جن نے نقصانات کا معائنہ کیا ۔جالنہ ضلعے کے گھن سائونگی تعلقے میں موسلا دھار بارش کے باعث ہوئے نقصانات کا  رکن اسمبلی راجیش ٹو پے نے معائنہ کیا ۔ اِسی طرح منٹھا  اور  پر تور تعلقے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا رکن اسمبلی ببن رائو لو نیکر نے جائزہ لیا ۔ 

چھتر پتی سنبھا جی نگر  اور  ہنگولی ضلعے میں نگراں وزیر عبد الستار نے کل موسلا دار بارش کے سبب ہوئے نقصانات کا معائنہ کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے نقصانات کے پنچ نامے جلد از جلد کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ناندیڑ ضلعے کے بھوکر تعلقے میں رینا پور سے گزر نے والی ندی میں تیر نے گیا ایک نوجوان تیز بہائو میں بہہ گیا ۔ اِسی طرح ندی میں تیر تے ہوئے ایک شخص  گال میں اُلجھ گیا تھا   اُسے نکالنے ندی میں اُترے  2؍ افراد بھی بہہ گئے ۔ اُن دونوں کی تلاش جاری ہے ۔

چھتر پتی سنبھا جی نگر  ضلعے کے کنڑ میں  اتوار کے روز ندی میں آئے سیلاب میں بہہ جانے والے نوجوان کو کل تلاش کر لیاگیا ۔ 

ہنگولی ضلعے میں 2؍ افراد سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہو گئی ۔ 

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں تقریباً  2؍ لاکھ  58؍ ہزار  898؍ ہیکٹر پر کھڑی فصلوں کا نقصان ہوا ہے ۔ 100؍ سے زیادہ پالتو جانور ہلاک ہو گئے ہیں ۔  اور  632؍مکانات منہدم ہو نے کی خبر ہے ۔ 

***** ***** ***** 

جالنہ شہر کو آب رسانی کرنے والے گھانے واڈی آبی ذخیرے کی سطح آب  12؍ فیٹ تک پہنچ چکی ہے ۔ بھو کر دن تعلقے کے شیلود میں واقع دھامن ڈیم  صد فیصد بھر چکا ہے ۔ جس کے سبب بھو کر دن شہر سمیت پو رے تعلقے کے 25؍ دیہاتوں کو پانی کی بے فکری ہو گئی ہے ۔پربھنی ضلعے کے تقریباً سبھی بڑے آبی ذخائر بھر چکے ہیں ۔ اِن میں ماسوڑی ڈیم صد فیصد بھر چکا ہے ۔ اِسی طرح لوئر دودھنا  62؍ فیصد  اور  یلدری ڈیم  53؍ فیصد بھر چکا ہے ۔ 

چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کاجائیکواڑی ڈیم  90؍ فیصد سے زیادہ بھر چکا ہے ۔ لہذا کسی بھی وقت ڈیم سے گودا وری ندی میں پانی چھوڑا جا سکتا ہے ۔ متعلقہ انتظامیہ نے ندی کنا رے آباد سبھی دیہاتوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔

بلڈھانہ ضلعے کا کھڈک پور نا آبی ذخیرہ مکمل طور پور بھر چکا ہے ۔ لہذا  ڈیم کے تمام  19؍ در وازے کل کھول دیے گئے ہیں ۔ انتظامیہ نے وین گنگا ندی کنا رے آباد  31؍  دیہاتوں کو چو کنا رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ 

***** ***** *****

پن بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے لیے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی موجودگی میں کل 7؍ مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدے  کیے گئے ۔ اس موقعے پر جناب پھڑ نویس نے کہا کہ اِن منصبوں کے ذریعے  40؍ ہزار  870؍ میگا واٹ بجلی تیار کی جائے گی ۔اِس کے علاوہ ریاست میں  2؍ لاکھ  14؍ ہزار  کروڑ  روپئے کی سر مایہ کاری ہو نے کی بھی توقع ہے ۔  انھوں نے بتا یا کہ اِن پن بجلی منصوبوں کے سبب  72؍ ہزار  سے زیادہ روز گار کے مواقع بھی دستیاب ہو ں گے ۔ جناب پھڑ نویس نے مزید کہا کہ ریاستی معیشت کو  3؍ ٹریلین  ڈالر تک پہنچا نے کی سمت یہ ایک بڑا قدم ہے ۔ 

***** ***** ***** 

اسٹیٹ ٹرانسپوٹ کارپوریشن  ایس ٹی  کے ملازمین کی متحدہ ٹاسک فورس نے  اپنے دیرینہ مطالبات کی تکمیل کے لیے بے مدت ہڑ تال کا اعلان کیا ہے ۔ اِس کی وجہ سے کل ریاست بھر میں ایس ٹی بسوں کے تقریباً  12؍ ہزار  دورے منسوخ ہو گئے ۔ 

اِسی دوران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج ممبئی میں  مذکورہ ٹاسک فورس کی میٹنگ طلب کی ہے۔ عین تہواروں کے دنوں میں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑے  ایسے کسی بھی کام سے گریز کریں ۔ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اپنے ملازمین سے یہ اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

پیرس پیرا لِمپک میں بھارتی کھلاڑیوں نے کل  5؍ تمغے جیتے ۔ لڑ کیوں کی  400؍ میٹر ٹی  ٹوئنٹی دوڑ میں  دیپتی جیون جی  نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ۔ اِسی طرح مردوں کی لمبی چھلانگT-63 ؍ زمرے میں شرد کمار نے چاندی کا تمغہ  اور  مریپپن تھنگا ویلو  نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ۔ مردوں کے نیزہ بازی F-46؍ زمرے میں اجیت سنگھ نے چاندی کا  اور  سُندر گر جرن نے کانسے کا تمغہ جیتا ۔ 

اِس پیرا لمپِک میں بھارتی کھلاڑیوں نے اب تک  3؍ سونے کے  8؍ چاندی کے  اور  9؍ کانسے کے تمغے اِس طرح کُل  20؍ تمغے حاصل کر لیے ہیں۔

***** ***** ***** 

خلد آباد کی سر زمین میں آرام فر ما  حضرت شیخ منتجیب الدین زر زری زر بخش  ؒ  کے عرس کا اہتمام آئندہ  9؍  سے  17؍ تاریخ کے دوران کیاجائےگا۔ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے اِس عرس میں زائرین  اور  خواتین کے تحفظ کو یقینی بنا نے  کے لیے بہترین بندوبست کرنے کاہدایت دی ہے ۔  وہ کل خلد آباد عرس سے قبل تیاریوں کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ صدر جمہوریہ درو پدی مُرمو آج  لاتور  اور  ناندیڑ کے دورے پر  ‘ اُدگیر میں بودھ وِہیار کا

افتتاح کریں گی 

٭ موسلا دھار بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کے پنچ نامے کر کےجلد از جلد راحتی کام کیے جائیں ’ وزیر اعلیٰ کی ہدایت 

٭ دیرینہ مطالبات کے لیے  ایس  ٹی  ملازمین ہڑ تال پر  ‘  آج وزیر اعلیٰ کے ساتھ کریں گے بات چیت

اور

٭ پیرس  پیرا لِمپک میں کل بھارت نے مزید 5؍ تمغے جیتے 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭




No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 24.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 24 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...