Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 08 September 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۸ ؍ستمبر۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ گنیش اُتسو کا آغاز ‘ جگہ جگہ گنپتی کی مورتیاں بٹھائی گئیں
٭ متنازعہ سرکاری افسر پو جا کھیڈ کر عہدے سے بر طرف
٭ پنجاب میں 3؍ افراد کا قتل کرنے والے 7؍ قاتل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں گرفتار
٭ دھارا شیو - تلجا پور- شولا پور ریلوے راستے کے تعمیر کا م کا آغاز
اور
٭ پیرس پیرا لِمپک میں نیزہ باز نودیپ سنگھ نے حاصل کیا سونے کا تمغہ
اب خبریں تفصیل سے...
کل سےگنیش اُتسو کا آغاز ہو ا ۔ ریاست بھر میں جگہ جگہ گنپتی کی موتیاں بٹھائیں گئیں ہیں۔ اِس 10؍ روزہ فیسٹیول کے دوران ریاست میں 11؍ ہزار کروڑ روپیوں کی تجارت ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ۔
صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُر مو ‘ وزیر اعظم نریندر مودی اور ایوان زیرین یعنی لوک سبھا میں حزب مخالف کے رہنما راہل گاندھی نے عوام کو گنیش اُتسو کی مبارکباد پیش کی ہے ۔
ممبئی میں واقع راج بھون میں گور نر سی پی رادھا کرشنن کے ہاتھوں اور وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ ’’ور شا‘‘ میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں کل گنپتی کی مورتیاں بٹھائی گئیں ۔
***** ***** *****
غیر ممالک میں آباد ہندوبرادان بھی گنیش اُتسو منا تے ہیں ۔ پاکستان کے شہر کراچی میں رہنے والے وشال راجپوت نے بتا یا کہ وہاں بھی گنیش اُتسو منا یا جا تا ہےاور یہ سلسلہ تقسیم ہند کے بعد سے جاری ہے ۔ وِشال راجپوت نے بتا یا کہ وہاں دیڑھ دن کے لیے گنپتی کی مورتی بٹھائی جا تی ہے ۔ انھوں نے مزید بتا یا کہ گنیش اُتسو کے دوران ہم گنپتی کے بھجن اور ست سنگ وغیرہ تقاریب کا بھی اہتمام کر تے ہیں ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آباد ہندو برا دری نے اپنے مکا نات میں اِسی طرح عوامی مقامات پر گنیش منڈلوں نے بھی جوش و خروش سے کل گنپتی کی مورتیاں بٹھائی۔ اِس موقعے پر شہر کے سنستھان گنپتی مندر میں مشہور شخصیات کے ہاتھوں آرتی کی گئی۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں ایک ہزار 660؍ گنیش منڈلوں کا اندراج کیاگیا ہے ۔ضلعے کے 544؍ دیہاتوں میں ’’ ایک گائوں ایک گنپتی ‘‘ اِس خیال پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے ۔
اِسی دوران گنپتی وسر جن جلوس راستوں کا میونسپل کمشنر جی شری کانت نے کل معائنہ کیا ۔ اِس دوران انھوں نے راستوں میں جھول رہی بجلی کی تاروں کو آئندہ 15؍ تاریخ سے قبل درست طریقے سے تاننے کی ہدایت دی ۔
***** ***** *****
اُمید اپنی مدد آپ گروہ میں شامل خواتین کے لیے چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع پریشد کی جانب سے گنیش مورتیاں فروخت کرنے کا پروگرام چلا گیا ۔ خبر ہے کہ اِس کے ذریعے تقریباً ایک کروڑ روپئے کی تجارت ہوئی ہے ۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں کل گنیش اُتسو کا آغاز جوش و خروش سے کیاگیا ۔ اِس سال جالنہ گنیش فیسٹیول کی جانب سے 8؍ روزہ ثقافتی پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں سابق وزیراعلیٰ نیز رکن پارلیمان اشوک چوہا ن کے گھر میں اِسی طرح چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ہائوسنگ کے وزیر اتُل ساوے کےگھر میں کل جوش و خروش سے گنپتی کی مورتیاں بٹھائی گئیں ۔
***** ***** *****
بیڑ شہر میں واقع سِدھ وِنائک کمرشیل کامپلیکس میں گنیش کی مورتیاں خرید نے کے لیے کل گاہکوں کا ہجوم دیکھا گیا ۔ اِسی طرح پر بھنی کے بازاروں میں بھی کثیر تعداد میں گاہک گنپتی کی مورتیاں اور سجاوٹ کا سامان خریدتے دیکھتے گئے ۔ ضلعے کے کئی گنیش منڈلوں نے اِس مرتبہ ماحول دوست گنپتی کی مورتیاں بٹھائیں ہیں ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع اغذیہ و ادویہ انتظامیہ نے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ وہ تہواروں کے دنوں میں مٹھائی اور پر ساد کی خوردنی اشیاء خرید تے وقت تمام ضروری باتوں کی تسلی کر لیں۔ انتظامیہ نے گنیش منڈلوں کو کہا ہے کہ وہ پر ساد کے لیے مٹھائی تیار کر نے سے پہلے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ایکٹ کے تحت اندراج لازمی کروائیں۔
***** ***** *****
متنازعہ سرکاری افسر پو جا کھیڈ کر کو عہدے سے ہٹا دیاگیا ہے ۔ خیال رہے کہ پو جا کھیڈ کرنے معذوری کے جعلی سرٹیفکیٹ کی بناء پر سرکاری ملازمت حاصل کر نے کا انکشاف ہوا تھا۔ جس کے بعد مرکزی حکو مت نے انتظامی ایکٹ 1954ء کے تحت کارروائی کر تے ہوئے اُسے زیر تربیت انتظامی افسر کے عہدے سے بر طرف کر دیا ہے ۔
***** ***** *****
پنجات کےشہر فیروز پور میں ایک ہی خاندانہ کے 3؍ افرادکاقتل کرنے والے 7؍قاتلوں کو چھتر پتی سنبھا جی نگر پولس نےکل گرفتار کرلیا ہے ۔
پولس نے ناگپور - ممبئی قومی شاہراہ پر کل صبح جال بچھا کر قاتلوں کو گرفتار کیا ۔ پولس کمشنر پر وین پوار نے یہ اطلاع دی ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ مذکورہ قاتلوں کو پنجاب پولس کے سپرد کیا جائے گا ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
افیم کی اسمگلنگ کرنے والے ایک شخص کو ناندیڑ شہر کے وزیر آباد پولس نے کل گرفتار کر لیا ۔ اُس شخص کا نام سُکھ وِندر سنگھ بتا یاگیا ہے ۔ موصولہ خبر میں بتا یا گیا ہے کہ اُس کے پاس سے 27؍ گرام افیم بر آمد ہوئی ہے ۔
***** ***** *****
جالنہ کرائم برانچ کے دستے نے ‘ غنودی آور گولیاں فروخت نے والے 4؍ مشتبہ افراد کو کل جال بچھا کر گرفتار کر لیا ۔ اُن کے پاس سے نشہ آور گولیاں ‘ اسقاطِ حمل کی گولیاں اور شہوت انگیز گولیوں کا ذخیرہ بر آمد ہوا ہے ۔ اِس کی مالیت تقریباً 8؍ لاکھ 18؍ ہزار روپئے بتائی جارہی ہے ۔ گرفتار کیے گئے چاروں ملزمین کے خلاف معاملہ درج کر لیاگیا ہے ۔ جالنہ کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر پنکج جادھو نے یہ اطلاع دی ہے ۔
***** ***** *****
گوندیا ضلعے کے پوگ جھر گائوں میں بہنے والے نالے میں سیلاب آنے کی وجہ سے ایک ہی کُنبے کے 2؍ بچوں کی موت واقع ہو گئی ۔ موصولہ خبر میں بتا یا گیا ہے کہ مہلوکین میں ایک بچے کی عمر 3؍ سال اور دوسرے بچے کی عمر دیڑھ سال تھی۔
***** ***** *****
ناسک ضلعے کے وانی پیپل گائوں راستے پر کل چار پہیہ گاڑی اور دو پہیہ گاڑی کے ما بین ہوئے تصا دم میں موٹر سائیکل پر سوار 3؍ افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ مہلو کین میں سے 2؍ سگے بھائی تھے ۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ چار پہیہ گاڑی نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار نے کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا ۔
***** ***** *****
دھارا شیو- تلجا پور- شولا پور ریلوے راستے کا تعمیر کام کل سے شروع کر دیاگیا ہے ۔ اُپڑا کے مقا م پر ساز و سامان کی پو جا کرکے اِس کام کا آغاز کیاگیا ۔ رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے بتا یا کہ یہ کام 2؍ سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے ۔
***** ***** *****
پیرس پیرا لمپک میں کل بھارت کے نیزہ باز نو دیپ سنگھ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔اِسی طرح 200؍ میٹر ٹریک مقابلے میں سِمرن شر ما نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ۔ یہ پرا لِمپک آج ختم ہو رہا ہے ۔ اِس پیرالمپک میں بھارت نے 7؍ سونے کے ‘ 9؍ چاندی کے اور 13؍ کانسے کے تمغے اِس طرح مجموعی طور پر 29؍ تمغے حاصل کیے ہیں ۔ تمغوں کی درجہ بندی میں بھارت 16؍ ویں درجہ پر ہے ۔ پیرا لمپک کی تاریخ میں یہ بھارت کی اب تک کی سب سے اچھی کار کر دگی ہے ۔ اِس پیرالمپک کی اختتامی تقریب میں تیر انداز ہر وِندر سنگھ اور رنر پریتی پال بھارتی پرچم بردار ہوں گے ۔
***** ***** *****
حکومت کی مختلف اسکیمات سے عوام کو واقف کر وانے کے لیے ’’ وزیر اعلیٰ اسکیمات کا سفیر ‘‘ نام سے ایک طریقہ اختیار کیاگیا ہے ۔ اِس کے تحت لاتور ضلعے کی تمام گرام پنچایتوں میں ایک ایک اور شہری علاقوں میں 5؍ ہزار افراد کا حلقہ بنا کر ایک سفیر مقرر کیا جائے گا ۔ اِس سرگر می میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد www.mahayojanadoot.org نامی ویب سائٹ پر آئندہ 13؍ ستمبر تک اندراج کر وا سکتے ہیں ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے عیسیٰ پور میں واقع ڈیم 97؍ فیصد بھر چکا ہے ۔ اِسی لیے ڈیم کے 3؍ در وازے تقریباً آدھا فیٹ کھول دیے گئے ہیں ۔ ڈیم سے ایک ہزار 21؍ مکعب فیٹ فی سیکینڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے ۔متعلقہ انتظامیہ نے ندی کنارے آبا دیہاتوں کو چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔
***** ***** *****
پیٹھن کا جائیکواڑی ڈیم 95؍ فیصد سے زیادہ بھر چکا ہے ۔ انتظامیہ نے مطلع کیا ہے کہ اگر ڈیم میں پانی کی آمد بڑھتی ہے تو کسی بھی وقت ڈیم سے پانی چھوڑا جا سکتا ہے ۔جائیکواڑی ڈیم انتظامیہ نے گودا وری ندی کے کنارے آبا د دیہاتوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔
***** ***** *****
آج عالمی یومِ خواندگی منا یا جا رہاہے ۔ یہ دن ہر سال 8؍ ستمبر کو منا یا جا تا ہے ۔ اِس کا مقصد معاشرے میں خواندگی کی اہمیت کااعادہ کر نا ہے ۔ اِس سال یومِ خواندگی کا عنوان ہے ’’ کثیر لسانی تعلیم کو فروغ دینا : باہمی مفاہمت اور امن کے لیے خواندگی ‘‘ -
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ گنیش اُتسو کا آغاز ‘ جگہ جگہ گنپتی کی مورتیاں بٹھائی گئیں
٭ متنازعہ سرکاری افسر پو جا کھیڈ کر عہدے سے بر طرف
٭ پنجاب میں 3؍ افراد کا قتل کرنے والے 7؍ قاتل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں گرفتار
٭ دھارا شیو - تلجا پور- شولا پور ریلوے راستے کے تعمیر کا م کا آغاز
اور
٭ پیرس پیرا لِمپک میں نیزہ باز نودیپ سنگھ نے حاصل کیا سونے کا تمغہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment