Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 20 September 2024
Time: 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۰۲ /ستمبر ۴۲۰۲ء
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭ صاف ‘ صحت مند اور تر قی یافتہ بھارت بنا نے کی صدر جمہوریہ کی اپیل
٭ وزیر اعظم نریندر مودی آج ور دھا کے دورے پر
٭ ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو پانے کے لیے بینکوں کا اہم کر دار‘ مرکزی وزیر خزانہ کا بیان
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کی سر پر ستی میں حکو مت کی تیسری معیاد میں اب تک 15/ لاکھ کروڑ روپیوں کی اسکیموں کی شروعات
اور
٭ بانگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ مقابلہ میں بھارت کے پہلے دِن کے اخیر تک 6/ وکٹ پر339/ رن
اب خبریں تفصیل سے...
صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو نے اپیل کی ہے کہ صاف سُتھرا بھارت‘ صحت مند اور تر قی یافتہ بھارت بنائیں۔ وہ کل مدھیہ پر دیش کے اُجین میں صفائی مِتر اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ سوچھ بھارت مِشن کے ذریعے ملک کے عوام میں صفائی سے متعلق بیداری بڑھی ہے اور اُن کے بر تاؤ میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ 2025ء تک چلنے والے سوچھ بھارت مِشن کے دوسرے مر حلے میں ہمیں مکمل صفائی کا عہد کرنا ہے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے عظیم شاعر کالی داس کو یاد کیا اور اُجین کی قابل رشک تاریخ کا جائزہ لیا۔
دریں اثناء صدر جمہوریہ نے اِندور کے مُرگنینی ریاستی آرٹ گیلر ی کا دورہ کیا۔ اِس موقعے پر انھوں نے خریدی کر کے UPI سے بل ادا کیا۔ اِندور کی دیوی اہلیہ یو نیور سٹی کے ڈائمند جُبلی فیسٹیول سے بھی صدر جمہوریہ نے خطاب کیا۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آج ور دھا ضلعے کیا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ قو می پر وگرام ” پی ایم وشو کر ما “ میں شر کت کریں گے۔ وشو کر ما اسکیم کے استفا دہ کنندگان کو صداقت نا مے اور قر ض کی تقسیم وزیر اعظم کریں گے۔ اِس اسکیم کے ایک سال مکمل ہونے پر اُن کی طرف سے ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جا ری کیا جائے گا۔
مودی اَمرا وتی میں پی ایم مِترا ایک عظیم مر بوط ٹیکسٹائل کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبہ جو ایک ہزار ایکر ر قبے پر بنا یا جا رہا ہے۔ MIDC تیار کر ے گا۔ مہا راشٹر حکو مت کی ” آ چاریہ چانکیہ اِسکِل ڈیو لپمنٹ مرکز اسکیم کا افتتاح بھی وزیر اعظم کے ہاتھوں ہو گا۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر خزا نہ نِر ملا ستیا رمن نے کہا ہے کہ ملک میں بینکنگ شعبہ کو تر قی یافتہ بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بہت اہم رول ادا کرنا ہو گا۔ وہ کل پونا میں بینک آف مہاراشٹر کے 90/ ویں یوم ِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنے فائدے کے لیے ٹیکنا لو جی کا استعمال کرتے ہوئے خطرے کو کم کر نے کے لیے ہمیں ٹیکنا لو جی سے لیس ہونے کی ضرورت ہے۔ آج کل ہونے والی ڈِجیٹل لین دین میں سے تقریباً 45/ فیصد ہندوستان میں ہو تے ہیں۔ سیتا رمن نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ اِس تنا سب کو بڑھا نے کی کوشش کریں۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکو مت نے اپنی تیسری میعاد کے ابھی100/ دِن مکمل کیے ہیں۔ حکو مت نے تمام شعبوں جیسے بنیادی ڈھانچے ‘ کسانوں ‘ متوسط طبقے ‘ خواتین اور نوجوانوں کے لیے15/ لاکھ کروڑ روپئے کی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ حکو مت نے ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو مضبوط بنا نے کے لیے نئے نئے اقدامات کیے ہیں۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یقین دلا یا ہے کہ حکومت خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم کے مجرموں کو سزائے موت دینے پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کل بلڈھا نہ میں وزیر اعلی خواتین خود مختاری مہم کے تحت وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن اسکیم کے مستفیدین کے اعزازی اجلا س سے مخاطب تھے۔ اِس موقع پر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس و اجیت پوار ‘ وزیر تعاون دلیپ ولسے پاٹل‘ مرکزی وزیر مملکت آیوش پر تاپ راؤ جا دھو ‘ رُکن اسمبلی سنجئے گائیکواڑ سمیت دیگر موجود تھے۔
***** ***** *****
سابق رکن پارلیمنٹ سنبھا جی راجے چھتر پتی ‘ سوابھیمانی شیتکری سنگٹھنا کے صدر راجو شیٹی اور پر ہار کے رکن اسمبلی بچو کڑو نے کل پو نا میں پریورتن مہا شکتی کا اعلان کیا۔ اِس میں منسے صدر راج ٹھاکرے‘ مراٹھا ریزر ویشن احتجاجی منوج جرانگے اور وِنچت بہو جن آ گھاری کے پر کاش امبیڈ کر کو ساتھ لے کر بات چیت کی جائے گی۔
***** ***** *****
صفائی ہی خدمت اِس ریاستی سطح کی مہم کا آغاز وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل ممبئی کے گیر گاؤں چو پاٹی سے کیا۔ ممبئی میں ڈیپ کلین ڈرائیو کے ذریعے سڑ کوں کو صاف کیا جا تا ہے اور پانی سے دھو یا جا تا ہے جس کی وجہ سے ممبئی کی آلو دگی میں کمی آتی ہے۔ اِس پر فخر کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صفائی کرنے والا عملہ ہی ممبئی کے اصل ہیرو ہیں۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
صفائی ہی خدمت 2024ء کے تحت کل ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر سنگل یوز پلاسٹِک کے خلاف عوامی بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ اِس موقع پر سینئر ڈیویژنل کمر شل منیجر ڈاکٹر وِجئے کرشنا کی رہنمائی میں ایک بیداری راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اِس راؤنڈ میں ریلوے کے افسران اور محکمہ تجارت کے دیگر ملازمین نے شر کت کی۔
***** ***** *****
چھتر پتی شیواجی مہاراج کے قلعوں کو عالمی ثقا فتی ورثے میں شامل کرنے کے سلسلے میں یو نِسکو کی ایک ٹیم6/ اور 7/ اکتوبر کو وِجئے دُرگ اور سندھ درگ قلعوں کا دورہ کرے گی۔ اِسی منا سبت سے کلکٹر انیل پاٹل نے اِن دو نوں قلعوں کے علاقوں میں صفائی مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
کل ناندیڑ ضلعے کے بِلو لی تعلقہ کے شنکر نگر میں SBI بینک کے ATM کو توڑ کر 20/ لاکھ 43/ ہزار روپئے لوٹنے کا واقعہ پیش آ یا۔ ATM منیجر کیلاش کامبرے کی شکایت پر رام تیرتھ تھا نے میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کے قندھار تعلقہ میں ایک گرام سیوک ساڑھے تین ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا۔ گرام سیوک ایشور ڈفڑے نے شکایت کنند ہ سے نمو نہ 8A کے لیے ساڑھے تین ہزار روپئے کی رشوت طلب کی تھی۔ ڈفڑے کے خلاف قندھار پولس اسٹیشن میں مقد مہ درج کیاگیا ہے۔
***** ***** *****
ساہتیہ رتن لوک شاہیر اننا بھاؤ ساٹے وِکاس مہا منڈل کی جانب سے لاتور ضلعے کے ماتنگ سماج اور اُس جیسی ذاتوں کے طلباء کو مقابلے کے ذریعے خود انحصاری کے لیے 3/ ماہ کی مفت پیشہ وارانہ تر بیت دی جائے گی۔
کارپوریشن کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ اِس کے لیے صداقت ناموں کی نقل کارپوریشن کے لاتور دفتر میں جمع کر ائیں۔
***** ***** *****
بھارت اور بانگلہ دیش کے ما بین کھیلی جا رہی دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کے چنئی میں کھیلے جار ہے ٹیسٹ میچ کے پہلے دِن کل بھارت نے 6/ وکٹوں کے نقصان پر 339/ رنز بنائے تھے۔ پہلے دِن کا کھیل ختم ہونے پر بلّے باز روی چندرن اشوِن 102/ اور روِندر جڈیجہ86/ رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ بانگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے صرف34/ رنوں پر بھارت کے تین بلّے باز کو آؤٹ کر دیا تھا۔ بلّے باز شُبھمن گِل صفر جبکہ روہت شر ما اور وِراٹ کوہلی فی کس 6/ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بانگلہ دیشی گیند بازحسن محمود نے 4/ اور ناہید رانا اور مہدی حسن معراج نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
***** ***** *****
رکن اسمبلی سنجئے شِر ساٹ نے کل نئی ممبئی کے سِڈ کو بھون میں سِڈ کو کا ر ہپوریشن کے چیئر مین عہدے کی ذمہ داریاں سنبھا لی لیں۔ اِس موقعے پر سڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر وِجئے سنگھل سمتی دیگر افسران موجود تھے۔ شہری تر قیات اور تر قیاتی اِدارہ کے طور پر سڈ کو کی شناخت کو باقی رکھنے اور نئی ممبئی میں سڈکو کی معرفت قائم کیے جا رہے ہوائی اڈے سمیت اِدارہ کے مقررہ اہداف معیاد میں مکمل کرنے کا عزم سنجئے شِر ساٹ نے اِس موقع پر ظاہر کیا۔
***** ***** *****
ناندیڑ شہر میں کل عید میلاد النبی ﷺ کے ضمن میں جلوس محمدیﷺ نکا لا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکال کر مرکزی جلوس میں شامل ہوئیں۔ شہر کے نظام کا لو نی سے نکا لا گیا جلوس حبیب ٹاکیز علاقے میں اختتام پذیر ہوا۔ اِس جلوس میں نو جوانوں سمیت بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
***** ***** *****
ریاستی خواتین کمیشن کی جانب سے کل جلگاؤں میں ”خواتین کمیشن آپ کے دروازے پر “ پہل کے تحت عام خواتین کے مسائل کی سنوائی کی گئی۔ ضلعے میں درج شدہ خواتین سے متعلق 94/ معاملات کی 3/ پینلس نے سماعت کی۔ کمیشن کی چیئر مین روپالی چاکنکر اِس موقع پر موجود تھیں۔
***** ***** *****
کانگریس رہنما راہل گاندھی سے متعلق شیو سینا اور بی جے پی عہدیداران کی جانب سے حال ہی میں دیے گئے متنازعہ بیا نات کے خلاف بی جے پی کی طرف سے کوئی کارروائی نہ کیے جانے کی مذمت میں کل دھا را شیو میں کانگریس پارٹی نے شدید احتجاج کیا۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن میں طویل عرصے تک خدمات انجام دے کر سبک دوش ہونے والے اِنجینئرس کا استقبال کیاگیا۔ یہ استقبالیہ تقریب میں میونسپل کمشنر و ایڈ مِنسٹریٹر جی شریکانت کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اِس موقعے پر سبک دوش انجینئرس نے اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہوئے نئے رجوع ہونے والے اِنجینئرس کی رہنمائی کی۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں بکر یاں لے کر جانے والا ٹرک پلٹ جانے سے 85/ بکر یاں فوت ہو گئیں۔ ہنگولی کے کنیئر گاؤں نا کے پر کل صبح یہ حادثہ پیش آ یا۔
***** ***** *****
آخرمیں خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭ صاف ‘ صحت مند اور تر قی یافتہ بھارت بنا نے کی صدر جمہوریہ کی اپیل
٭ وزیر اعظم نریندر مودی آج ور دھا کے دورے پر
٭ ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو پانے کے لیے بینکوں کا اہم کر دار‘ مرکزی وزیر خزانہ کا بیان
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کی سر پر ستی میں حکو مت کی تیسری معیاد میں اب تک 15/ لاکھ کروڑ روپیوں کی اسکیموں کی شروعات
اور
٭ بانگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ مقابلہ میں بھارت کے پہلے دِن کے اخیر تک 6/ وکٹ پر339/ رن
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment