Saturday, 21 September 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 21 ؍ستمبر 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 21 September 2024
Time: 09.00  to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۲  /ستمبر  ۴۲۰۲ء؁
وقت: 09.00  سے  09.10/ بجے



    سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭    روایتی مہا رتیں بھارت کی شاندار تاریخ کی بنیاد ہیں ‘  پی  ایم  وِشو کر ما اسکیم کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم کا اظہار خیال
٭    ریاستی حکو مت کی آچا ریہ چا نکیہ فروغِ ہنر مندی مرکز اسکیم  اور  پُنیہ شلوک اہلیہ دیوی خواتین اسٹارٹ اَپ اسکیم کا     وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح
٭    جالنہ ضلع میں  ایس  ٹی  بس  اور  ٹرک کے در میان تصا دم کے سبب6/ مسافر ہلاک  اور  23/ زخمی    
٭    ناندیڑ کے سابق رکن پارلیمان بھاسکر راؤ پاٹل کھت گاؤنکر کانگریس پارٹی میں شامل
اور
٭    بانگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں بھارت کو308/ رنوں کی سبقت 

 
    اب خبریں تفصیل سے...
    وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ روایتی مہارتیں بھارت کی شاندار تاریخ کی بنیاد ہیں۔ وزیر اعظم کل ور دھا میں پی ایم وِشو کر ما اسکیم کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس اسکیم کی سالگرہ کی تقریب کے لیے ور دھا کی مقدس سر زمین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اِس موقع پر انھوں نے با با ئے قوم مہا تما گاندھی  اور  وِنو با بھا وے کو یاد کیا۔ اِس پروگرام میں گور نر  سی  پی  رادھا کرشنن ‘ MSME  کے مرکزی وزیر جِتن رام مانجھی ‘  ہنر مندی کی تر قی کے مرکزی وزیر مملکت  جینت چو دھری‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے‘  نائب وزراء اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس  اور  اجیت پوار موجود تھے۔
    اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم نے بتا یا کہ وشو کر ما اسکیم صرف ایک سر کاری اسکیم نہیں ہے بلکہ یہ تر قی یافتہ بھرات کا روڈ میپ ہے۔

 وِشو کرما یوجنا کے وَل سرکاری پروگرام بھر نہیں ہے۔ یہ یوجنا بھارت کے ہزاروں ورش پُرا نے کؤ شل کو وِکست بھارت کے لیے اِستعمال کرنے کا ایک روڈ میپ ہے۔ آپ یاد کر یے ہمیں اِتِہاس میں بھارت کی سمرُدّھی کے کِتنے ہی گؤ رو شالی ادھیائے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اِس سمرُدّھی کا بڑا آ دھار کیا تھا؟ اِس کا آ دھار تھا ہمارا پا رمپرِک کوشل۔

اِس پروگرام میں وِشو کر ما اسکیم کے استفا دہ کنندگان کو وزیر اعظم کے ذریعے ڈِجیٹل طور پر شنا ختی کارڈ   اور  سر ٹِفکیٹس  تقسیم کیے گئے۔ اِس کے علا وہ اُن کے ہاتھوں اِس تقریب میں وِشو کر ما اسکیم کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ بھی جا ری کیاگیا۔ اِس اسکیم کے 75/ ہزار  استفا دہ کنندگان کو قر ضوں کی منظوری دی گئی ہے۔ جن میں سے 18/کو نمائندوں کے طور پر قر ض کے چیک دیئے گئے۔
    وزیر اعظم کو ریاست کے تمام تکنیکی تعلیمی اِداروں میں قائم سنوِدھان مندروں کی نقل پیش کر تے ہوئے خوش آمدید کیاگیا۔ اِسی طرح وزیر اعظم نے کل امرا وتی میں پی ایم مِتر پارک  نامی  ٹیکسٹائل کامپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھا۔ 1000/ ایکر  رقبے پر تعمیر کیے جا نے والے اِس پرو جیکٹ کو مہا راشٹر اِنڈسٹریل ڈیو لپمنٹ کاپوریشن تیار کررہا ہے۔ اِس مقام پر منعقدہ نمائش میں وزیر اعظم نے شر کت کی  اور  مختلف کاریگروں کے بو تھوں کا دورہ کیا  اور  اُن کی بنائی ہوئی اشیاء کا جائزہ لیا۔ یہ نمائش آج  اور  کل سب کے لیے کھُلی ہے۔
***** ***** *****
    وزیر اعظم نے کل مہا راشٹر حکو مت کی آچا ریہ چانکیہ فروغِ ہنر مندی مرکز  اسکیم  اور پُنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر خواتین اسٹارٹ اَپ اسکیم کا افتتاح کیا۔ ریاست کے ایک ہزار کالجوں میں فروغ ہنر مندی کے مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ اِن میں چھتر پتی سنبھا جی نگر کے 33/کالج  ناندیڑ28/ لاتور19/  دھا را شیو18/  اور  پر بھنی ضلع کے14/ کالج شامل ہیں۔ اِس موقع پر منعقدہ پروگرام کو چھتر پتی سنبھا جی نگر کے چھتر پتی شاہو مہا راج کالج آف اِنجینئرنگ‘ناندیڑ کے مہا تما گاندھی کالج آف اِنجینئرنگ‘  پر بھنی ضلع کے دھر ما پو ری میں واقع بلیسنگ کالج آف نرسنگ   اور  دھاراشیو میں بِل گیٹس اِنسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ مینجمنٹ  کالج  میں براہ راست نشر کیا گیا۔
***** ***** *****
    بی جے پی قائد  اور  مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ آئندہ 24/  اور  25/ ستمبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیر موصوف 24/ تاریخ کو ناگپور  اور  چھتر پتی سنبھا جی نگر جبکہ 25/تاریخ کو ناسک  اور  کولہا پور میں بی جے پی کار کنان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
***** ***** *****
    تِروپتی میں پر ساد کے لڈو میں چربی کی ملاوٹ کے معاملے میں مرکزی حکو مت نے آندھر پر دیش حکو مت سے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا ہے۔ دودھ کی تر قی کے قومی اِدارے کی تجزیہ گاہ کی رپورٹ کے مطا بق پر ساد کے لڈو کی تیاری میں استعمال ہونے والے گھی میں حیوانی چر بی پائی گئی ہے۔ اِسی بیچ تِروپتی تیرو مالا دیو استھان کی انتظامیہ نے متعلقہ کنٹراکٹر کے ساتھ معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔

***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****

    جالنہ ضلعے میں کل بس  اور  ٹرک کے در میان ہوئے تصا دم کے سبب پیش آئے حادثے میں کنڈیکٹر سمیت 6/ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ کل صبح جالنہ کے وڑی گودری شاہ راہ پر پیش آیا۔ مرنے والوں میں بس کنڈیکٹر سمیت 3/ خواتین مسافر ‘  ٹرک ڈرائیور  اور  کلینر شامل ہے۔ اِس حادثے میں بس کے23/ مسافر زخمی ہے۔ جن میں سے 3/ کی حالت تشویشناک ہے۔
***** ***** *****
    ناندیڑ کے سابق  رکن پارلیمان بھا سکر پاٹل کھت گاؤنکر ‘  سابق رکن اسمبلی اوم پر کاش پوکرنا  اور  یو تھ لیڈر ڈاکٹر مینل پاٹل کھت گاؤنکر نے کل کانگریس پارٹی میں شمو لیت اختیار کر لی۔ ممبئی میں کل پارٹی کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے  اور  سابق وزیر امِت دیشمکھ کی موجودگی میں اُنھیں پارٹی میں شامل کیاگیا۔
***** ***** *****
    بھارت  اور  بانگلہ دیش کے درمیان چنئی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں کل دوسرے دن بھارت نے 308/ رنوں کی بر تری حاصل کر لی ہے۔ کل صبح بھارت کی پہلی پاری 376/ رنز بنائے۔ بانگلہ دیش کی ٹیم پہلی اِننگ میں 149/ رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ جب دوسرے دِن کا کھیل رُکا تو بھارت نے دوسری اننگ کے23/ اوورز میں 3/ وکٹوں کے نقصان رپ81/ رن بنائے۔
***** ***** *****
    دھنگر سماج کے لیے ریزر ویشن کے معاملے میں قائم سُدھا کر شندے کمیٹی کی توسیع دی گئی ہے۔ ایکسائز کے ریاستی وزیر شمبھو راج دیسائی نے کل ایک میٹنگ میں یہ اطلاع دی۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ حکو مت دھنگر سماج کے مطالبات سے متعلق مثبت رویہ رکھتی ہے۔
***** ***** *****
    مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے پر جالنہ کے انتر والی سراٹی میں بھوک ہڑ تال پر بیٹھے منوج جرانگے پاٹل کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ ڈاکٹر نے کل اُن کا معائنہ کیا  تاہم  جرانگے پاٹل نے علاج کر انے سے انکار کردیا ہے۔ اِسی دوران لکشمن ہاکے  اور  نو ناتھ واگھمارے نے  او بی سی  ریزر ویشن کے دفاع کے لیے کل سے وڈی گودری میں بے مدت بھوک ہڑ تال شروع کر دی ہے۔ اِسی مطالبے پر وکیل منگیش سسانے  اور  اُن کے ساتھیوں نے 18/ سے انتر والی سراٹی میں بے مدت بھو ک ہڑ تال شروع کی ہے۔
***** ***** *****
    صفائی ہی خدمت  اِس مہم کے تحت  ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کل ناندیڑ ریلوے اسٹیشن  اور  کلکٹر دفتر کے احا طے میں صفائی مہم چلائی۔ عوام کی شراکت سے کم و بیش 3/ ٹن کچرہ جمع کیا گیا۔ اِسی بیچ ڈویژنل منیجر نیتی سر کار کے ہاتھوں ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت کل ناندیڑ میں شجر کاری کی گئی۔
***** ***** *****
    عید میلاد النبی کی منا سبت سے کل پر بھنی ضلع کے مختلف مقامات پر جلوس نکالے گئے۔ عید میلاد کے دوسرے دن گنپتی وِسر جن کے سبب یہ جلو س کل نکالے گئے۔ پر بھنی شہر میں نکالے گئے جلو س کا اختتام عید گاہ میدان پر عمل میں آیا۔
***** ***** *****
    لاتور میونسپل کارپوریشن نے شہر یوں کے لیے دانتوں کے علاج کی سہولت دستیاب کی ہے۔ پونے کے میئرس اِنسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنس  اینڈ  ریسرچ  اور  لاتور میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے در میا ایک مفاہمت نامے پر دستحط کیے گئے۔ آئندہ پیر سے میونسپل کارپوریشن کے4/ ابتدائی صحت مراکز پر دانتوں کے علاج کی سہو لت انتہائی کم فیس پر دستیاب ہو گی۔
***** ***** *****
    ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پُر امن اہتمام کے لیے ہنگولی ضلع انتظامیہ نے مختلف دستے تشکیل دیے ہیں۔ ہنگولی کے ضلع کلکٹر ابھینو گوئل نے کل اِن تمام انتخابی دستوں کے سر براہوں کی میٹنگ کا انعقاد کیا  اور  اُنھیں تال میل قائم رکھتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت دی۔
***** ***** *****
    آخرمیں  خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭    روایتی مہا رتیں بھارت کی شاندار تاریخ کی بنیاد ہیں ‘  پی  ایم  وِشو کر ما اسکیم کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم کا اظہار خیال
٭    ریاستی حکو مت کی آچا ریہ چا نکیہ فروغِ ہنر مندی مرکز اسکیم  اور  پُنیہ شلوک اہلیہ دیوی خواتین اسٹارٹ اَپ اسکیم کا     وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح
٭    جالنہ ضلع میں  ایس  ٹی  بس  اور  ٹرک کے در میان تصا دم کے سبب6/ مسافر ہلاک  اور  23/ زخمی    
٭    ناندیڑ کے سابق رکن پارلیمان بھاسکر راؤ پاٹل کھت گاؤنکر کانگریس پارٹی میں شامل
اور
٭    بانگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں بھارت کو308/ رنوں کی سبقت
 علاقائی خبریں ختم ہوئیں     
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR  چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 26.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 26 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...