Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 11 September-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۱/ ستمبر ۴۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
Date: 11 September-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۱/ ستمبر ۴۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ سائبر جرائم کی روک تھام کیلئے جدید مشنری ضروری: مرکزی وزیرِ داخلہ اَمت شاہ کا بیان۔
٭ گورنر سی پی رادھا کرشنن کی چھترپتی سمبھاجی نگر میں مختلف موضوعات پر سماجی تنظیموں سے گفت و شنید۔
٭ جیشٹھ کنِشٹھ گوری کی گھر گھر آمد؛ آج گوری پوجا۔
اور۔۔۔٭ پیرس پیرالمپک مقابلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے نقد انعامات کا اعلان۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی وزیرِ داخلہ اَمت شاہ نے کہا ہے کہ سائبر سیکوریٹی سسٹم ملک کے دفاعی مشنری کا اَٹوٹ حصہ ہے۔ وہ گذشتہ روز نئی دلّی میں انڈین سائبر کرائم پریونشن کوآرڈنیشن سینٹر کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں کُل ڈیجیٹل لین دین کا تقریباً نصف بھارت میں ہوتا ہے، اس لیے بھارت کو سائبر جرائم پر قابو پانے کیلئے مزید جدید تکنالوجی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے سائبر جرائم کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور مشتبہ مقدمات کے اندراج کیلئے ایک مشتبہ رجسٹری کیلئے ایک رابطہ فورم کا آغاز کیا۔ اس فورم پر تمام تحقیقاتی اداروں کو معلومات دستیاب ہوں گی۔ انھوں نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پولس کو سائبر جرائم سے متعلق آگاہی اور انسدادی اقدامات کی تربیت کیلئے سائبر کمانڈو پروگرام شروع کیا۔ سائبر جرائم اور روک تھام کے اقدامات کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کیلئے آئی فور سی کے ذریعے خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ یہ معلومات ملک بھر میں 72 ٹیلی ویژن چینلوں‘ سینما گھروں اور دیگر چینلز کے ذریعے عام تک پہنچائی جائیں گی۔ اَمت شاہ نے اس موقع پر کہا کہ آئی فور سی نے سائبر سیکوریٹی کیلئے ایک ٹیلی فون ہیلپ لائن 1930 فراہم کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی گورنر سی پی رادھا کرشنن نے کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں عوامی نمائندوں‘ میڈیا ماہرین‘ صنعت کاروں اور انتظامی عہدیداروں کے ساتھ مختلف مسائل پر تبادلہئ خیال کیا۔ ضلع کے رابطہ وزیر عبدالستار نے گورنر کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کی۔ عبدالستار نے کہا کہ اس میٹنگ میں زیرِ بحث مسائل پر جلد از جلد راج بھون میں ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی جائیگی اور اس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ مراٹھواڑہ آئینی ترقیاتی بورڈ کی معیاد میں توسیع کے مطالبے سمیت گورنر کو کئی دیگر مطالبات پیش کیے گئے۔
میٹنگ کے بعد قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر امبا داس دانوے نے بھی نامہ نگاروں سے بات کی۔ دانوے نے کہا کہ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے ساتھ مراٹھواڑہ کے کئی ترقیاتی مسائل پر کُل جماعتی بات چیت ہوئی۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کو فعال کرنے کیلئے ریاست بھر میں مستفید خاندان سے ملاقات مہم کا کل سے آغاز ہوا۔ وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس مہم کا افتتاح کیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ہر ایک شیوسینک کارکن روزآنہ 15 خاندانوں سے ملاقات کرے گا اور یہ جانچ کریں گے کہ انھیں اسکیم کا فائدہ ملا ہے یا نہیں۔ اور اگر اس اسکیم کا فائدہ نہیں ملا ہو تو اس سے متعلق پریشانی دور کرنے میں خاندان کی رہنمائی کریں گے۔
***** ***** *****
آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی نے انتظامی کمیٹی ظاہر کی ہے۔ تین معاون منتظم‘ مختلف سطح پر اعلیٰ افسران‘ خصوصی طور پر مدعو کردہ اور سابق اراکین اس کمیٹی میں شامل ہیں۔ سابق مرکزی وزیرِ مملکت اور کمیٹی کے صدر راؤ صاحب دانوے نے یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ مرکز تک انتظام کو فعال کرنے کیلئے یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ مملکت برائے سماجی انصاف رام داس آٹھولے نے یقین ظاہر کیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کو ممکنہ نمائندہ ملے گی۔ وہ کل پونہ میں صحافتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہمیں ممکنہ نمائندگی اسمبلی انتخابات میں ملتی ہے تو اس کا فائدہ مہایوتی کو ضرور ہوگا۔ اسمبلی انتخابات کیلئے RPI نے 12 نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر ڈی جے اور تیز روشنیوں کے استعمال پر پابندی لگانے کی مفادِ عامہ کی درخواست پر فوری سماعت سے بمبئی ہائیکورٹ نے انکار کردیا ہے۔ چیف جسٹس دیویندر کمار اُپادھیائے اور جسٹس اَمت بورکر کی بینچ نے کل اس عرضی کو مسترد کردیا۔ نیشنل گرین ٹریبیونل نے پہلے ہی گنیش اُتسو کے دوران ڈی جے اور تیز روشنیوں کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ لہٰذا درخواست گذار کے وکیل نے درخواست کی ہے کہ اس PILپر غور کیا جائے۔
***** ***** *****
جیشٹھ کنشٹھ گوری کی کل گھر گھر آمد ہوئی۔ گھر گھر میں مختلف طریقوں سے گوری کی مورتیاں نصب کی گئیں۔ آج گوری پوجا اور کل گوری وِسرجن کیا جائیگا۔ تین دِنوں کے اس تہوار میں گوری پوجا کی تمام اشیاء کیلئے مختلف بازار سج گئے ہیں۔
***** ***** *****
پیرس پیرالمپک مقابلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے مرکزی حکومت نے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔ سونے کے تمغے جیتنے والے ہر کھلاڑی کو 75 لاکھ روپئے‘ چاندی کے تمغے جیتنے والوں کو 50 لاکھ روپئے، جبکہ کانسے کے تمغے جیتنے والوں کو 30 لاکھ روپئے انعام دینے کا اعلان مرکزی وزیرِ کھیل من سُکھ مانڈویہ نے کیا۔
اجتماعی زمروں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو فی کس 22 لاکھ روپئے دئیے جائیں گے۔
دریں اثناء‘ سات سونے کے تمغے سمیت 29 تمغوں کے ساتھ یہ عمل کل بھارت لوٹا۔ دلّی طیران گاہ پر ان کا زوردار استقبال کیا گیا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے پیٹھن کے جائیکواڑی آبی پشتے کے مزید چھ دروازے کل دوپہر کو کھول دئیے گئے۔ اب ڈیم کے 18 دروازے نصف فٹ تک کھول کر ساڑھے نو ہزار مکعب فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی گوداوری ندی میں چھوڑا جارہا ہے۔ ڈیم میں آج تقریباً پندرہ ہزار 867 مکعب فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی کی آمد جاری تھی۔
دریں اثناء‘ گوداوری ندی کے قریب واقع دیہاتوں کے ساکنان سے احتیاط برتنے کی اپیل بیڑ ضلع کلکٹر اویناش پاٹھک نے کی ہے اور ساتھ ہی انتظامیہ کو بھی مستعد رہنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
ممبئی کے یشونت راؤ چوہان سینٹر اور جلگاؤں کے بھنور لال اینڈ کانتا بائی جین فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شاعر نا۔ دھو۔ مہانور کی یاد میں پہلے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ادب‘ زراعت اور پانی ان تین شعبوں میں ہر سال کُل چھ ایوارڈ دئیے جائیں گے۔ اس سال کے ایوارڈ جیتنے والوں میں چھترپتی سمبھاجی نگر کے شاعر گنیش گھلے شامل ہیں۔ آئندہ 19 تاریخ کو ممبئی میں یہ انعامات دئیے جائیں گے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ ریزرویشن تحریک کے رہنماء منوج جرانگے پاٹل نے مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دِن سے دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ وہ کل جالنہ کے وَڑی گودری میں خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں سیاست میں جانا نہیں ہے بلکہ مراٹھا سماج کو OBC سے ریزرویشن ملے اس کیلئے ہماری لڑائی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس‘ رکنِ اسمبلی راجندر راؤت پر تنقید کی۔
***** ***** *****
کم از کم بنیادی قیمت پر اناج کی خریداری اسکیم کے تحت مارکیٹنگ سیزن 2023-24 میں جوار کی خریداری کی آخری تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر کے ضلع مارکیٹنگ افسر وی یو راٹھوڑ نے یہ اطلاع دی۔ یہ معیاد 31 اگست کو ختم ہوگئی تھی‘ تاہم مارکیٹنگ تنظیم کے صدر دتاترے پانسرے اور بورڈ آف ڈائریکٹر نے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار سے اس معیاد میں توسیع کرنے کی درخواست کی تھی۔
***** ***** *****
لاتور ضلع میں زیادہ بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کے پنچنامے نہ کرتے ہوئے سب کو فی ہیکٹر پچیس ہزار روپئے فوری دئیے جائیں اور سویا بین کو آٹھ ہزار روپئے قیمت دی جائے۔ ان مطالبات کو لیکر مہاراشٹر نونرمان سینا نے کل لاتور میں ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو راستہ روکو احتجاج کیا۔ ریاستی صدر سنتوش ناگرگوجے نے انتباہ دیا کہ ان مطالبات کو فوری منظور نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائیگا۔
***** ***** *****
خانہ بدوش آدیواسی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے نکالی ریاست گیر سنواد یاترا کل ناندیڑ شہر میں داخل ہوئی۔ 28 اگست کو پونے کے پھلے واڑہ سے شروع ہوئی یہ یاترا 23 ستمبر کو ممبئی منترالیہ میں اختتام پذیر ہوگی۔ خانہ بدوشوں کیلئے خود مختار وزارت‘ خانہ بدوشوں کیلئے بجٹ فراہمی‘ ذات کے لحاظ سے مردم شماری‘ تربیتی ادارے جیسے 17مطالبات اس یاترا میں کیے گئے۔
***** ***** *****
2 اکتوبر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یومِ پیدائش کی یاد میں ’صاف ستھرا بھارت“ دِن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس موقع پرناندیڑ اور ہنگولی سمیت کئی مقامات پر ”صفائی ہی خدمت“ مہم 17 ستمبر تا ایک اکتور 2024 کے درمیان منعقد کی جائے گی۔
***** ***** *****
مہاتما جیوتی راؤ پھلے کسان قرض مکتی اسکیم 2019 کے تحت اب تک پربھنی ضلعے میں دس ہزار 691 کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں 33 اعشاریہ تین نو کروڑ روپئے فراہم کیے گئے ہیں۔ ضلع میں باقی 131 اہل کسانوں کو بھی یہ فائدہ ملے گا۔ ان کسانوں سے آدھار اپڈیٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
لاتور میونسپل کارپوریشن نے گذشتہ پانچ دِنوں میں شہر سے 640 میٹرک ٹن کچرا جمع کیا ہے۔ آئندہ آٹھ دِنوں میں باقی کچرا جمع کرنے کی بات کارپوریشن کی جانب سے کہی گئی ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

No comments:
Post a Comment