Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 04 September-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۴/ستمبر ۵۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ GSTکے 12اور 28فیصدکے سلیب ختم، متعدد اشیاء اور خدمات پر ٹیکس کی شرح میں کمی،لائف انشورنس،ہیلتھ انشورنس سمیت جان بچانے والی دوائیاں GSTسے مستثنیٰ۔
٭ OBCکے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا ریاستی کابینہ کا فیصلہ۔
٭ سنجئے گاندھی نرادھار اور شراون بال معذور اسکیم کی مالی امداد میں ایک ہزار روپیئے کا اضافہ۔
٭ آئندہ 17ستمبر کو حیدرآباد مکتی سنگرام دن کو بیڑ تا اہلیہ نگر ٹرین کا افتتاح۔
٭ کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال کی جانب سے وسط مدتی انتخابات کے امکان کا اظہار۔
اور۔۔۔٭ 17ستمبر سے ملک بھر میں خدمات پندھرواڑہ۔ 15مقامات پر نمو میراتھن سمیت مختلف مہمات کا انعقاد۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
اشیاء و خدمات ٹیکس GSTکے 12اور 28فی صد کے سلیب کو ختم کردیا گیاہے۔ اب پانچ اور 18فیصد کے دو ہی سلیب ہونگے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتارامن نے کل نئی دہلی میں GSTکونسل کی میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی اور متوسط طبقات کے زیر استعمال اشیاء پر GST اٹھارہ اور 12فیصد سے کم کرکے پانچ فی صد کر دیا گیا ہے۔ انفرادی لائف انشورنس پالیسیوں اور انفرادی ہیلتھ انشورنس پالیسویں کو GSTسے مستثنیٰ کر دیا گیا ہے۔ جان بچانے والی دوائیوں جیسے کینسر اور نایاب بیماریوں اور خطرناک بیماریوں کی دوائیوں پر GSTختم کردیا گیا ہے اور مختلف طبی آلات پر GST کو 18فی صد سے کم کرکے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے۔ٹیکس کا یہ نظام 22ستمبر سے نافذ ہوگا۔دریں اثناء وزیر اعظم نریندر مودی نے GSTمیں اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ GSTکی شرح کے عمل کو شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے مقصد سے بہتر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
دیگر پسماندہ طبقات OBCکے مسائل کو حل کرنے کے لیے ریاستی کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی کا تقرر کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی صدارت میں کل ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔چندر شیکھر باون کڑے کی سربراہی والی اس ذیلی کمیٹی میں چھگن بھجبل، گنیش نائیک، گلاب راؤ پاٹل،سنجئے راٹھوڑ، پنکجہ منڈے، اتل ساوے اور دتاترے بھرنے بطور ممبران شامل ہیں۔
***** ***** *****
سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم اور شراون بال اسکیم کے معذورین کی مالی امدادمیں ایک ہزار روپیؤں کا اضافے کا فیصلہ کابینی اجلاس میں کیا گیا۔اس کی وجہ سے اس اسکیم کے استفادہ کنندگان کو ہر مہینہ دیڑھ ہزار کی بجائے ڈھائی ہزار روپیئے ملیں گے۔
مہانرمتی کمپنی کے تھرمل پاور کے مرکز کی راکھ کے استعمال سے متعلق پالیسی طئے کرنا، مہاراشٹر شاپس اینڈ اسٹبلشمنٹ ایکٹ 2017میں ترمیم، فیکٹریز ایکٹ 1948میں ترمیم، مرکزی حکومت کی پری میٹرک اسکالر شپ اسکیم کا نفاذ شامل ہے۔ در ج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے نویں اور دسویں کے طلباء کے لیے اسکیم۔ ممبئی،تھانے اور پونے میٹرو کے اگلے مرحلے کی منظوری، تھانے اور نئی ممبئی بین الاقوامی ایئر پورٹ کے درمیان ایک Elevatedروڈ کی تعمیر، نیو ناگپور کے تحت بین الاقوامی تجارتی اورمالیاتی مرکز کی ترقی اور ناگپور شہر کے اردگرد ایک بیرونی رنگ روڈکی تعمیر جیسے فیصلے اس اجلاس میں لیے گئے۔
***** ***** *****
نمو کسان مہا سمان امداد اسکیم کے تحت اہل استفادہ کنندگان کو ساتویں قسط تقسیم کرنے کے لیے زرعی محکمے کی جانب سے کل حکومتی فیصلہ جاری کیا گیا۔ زرعی وزیر دتاترے بھرنے نے یہ اطلاع دی۔ اس فیصلے سے 92لاکھ 36ہزار کسانوں کو فائدہ ہوگا جس کے لیے ایک ہزار 932کروڑ 72 لاکھ روپیئے فنڈ منظور کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر صنعتی ترقی کارپوریشن MIDCکی جانب سے زمین مختص کرنے کے عمل میں شفافیت لانے کے مقصد سے بنائے گئے ایپ میلاپ کی کل نقاب کشائی کی گئی۔ جو لوگ MIDCمیں زمین چاہتے ہیں وہ اس ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے درخواست دے سکتے ہیں۔ اور تمام جانچ پڑتال اور عمل مکمل ہونے کے بعد اس شخص کو ایک ہفتے کے اندر پلاٹ کی منظوری کا Online Certificateمل جائے گا۔
***** ***** *****
بیڑ تا اہلیہ نگر ریلوے ٹرین کو 17ستمبر حیدر آباد مکتی سنگرام دن کے موقع پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا۔نائب وزیر اعلیٰ اور بیڑ کے سرپرست وزیر اجیت پوار کی صدارت میں کل ممبئی میں منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بیڑ تا پرلی ویجناتھ روٹ کے لیے زمین کے حصول کے زیر التواء معاملات کو فوری حل کرنے اورضروری اراضی دستیاب کرانے، اس ریلوے لائن کے لیے ریاستی حکومت کے حصے کی فوری ادائیگی اور بجٹ میں منظور شدہ 150کروڑ روپیئے فراہم کرنے جیسی تجاویز پیش کیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ریاستی کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکاڑ نے ملک میں وسط مدتی انتخابات کے امکان کی پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ووٹ چوری کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکال رہی ہیں جس کے تحت کل ناگپورضلع کے کامٹھی میں پہلی ریاست گیر ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر وہ مخاطب تھے۔اس موقع پر وجئے وڈیٹّیوار سمیت دیگر افراد موجودتھے۔ اس ریلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ RSSکوبھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
***** ***** *****
بامبے ہائی کورٹ نے منوج جرانگے پاٹل اور احتجاج کے دوران ممبئی کی سرکاری املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کے الزامات سے متعلق حلف نامہ داخل کریں۔ قائم مقام چیف جسٹس چندر شیکھر اور جسٹس آرتی ساٹھے کی بینچ نے جرانگے اور مہارشٹر حکومت سے نقصان کے بارے میں سوال کیا۔جسٹس چندر شیکھر نے ہدایت دی کہ ایک حلف نامہ داخل کریں جس میں ذکر کریں کہ جرانگے نقصان کے ذمہ دار نہیں ہیں اور یہ کہ مظاہرین نے خود یہ حرکت کی۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ حیدرآباد گزیٹیئر کو نافذ کرنے کا فیصلہ قانون کے دائرے میں لیاگیا ہے اور اس سے کنبی سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کا عمل آسان ہو جائے گا۔ وہ کل ممبئی میں صحافیوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے OBCزمرے کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔وزیر اعلیٰ ناخوش OBCقائدین سے بات کریں گے۔شندے نے یقین ظاہر کیا ہے کہ حقائق کو سمجھنے کے بعد انکے عدم اطمینان کو دور کیا جائے گا۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر 17ستمبر تا 2اکتوبر ملک بھر میں خدمات پندھرواڑہ منایا جائے گا۔ نوجوانوں کی بہبود اورکھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے یہ اطلاع دی۔ اس پندھرواڑے میں 21ستمبر کو 75مقامات پر نمو میراتھن کا انعقاد کیا جائے گا۔ اورسردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر اتحاد کا پیغام دینے کے لیے 31اکتوبر سے 15نومبر تک پیدل یاترا کا اہتمام کیا جائے گا۔ ملک بھر کی 100سماجی اورروحانی تنظیموں کے ذریعے نشے سے پاک بھارت اور پارلیمنٹ اسپورٹس فیسٹیول بھی منعقد کیا جائے گا۔
***** ***** *****
ڈویژنل کمشنر جیتیندر پاپلکر نے چھتر پتی شیواجی مہاراجاسو مہم کے تحت خدمات پندھرواڑہ کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وہ کل اس ضمن میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس میٹنگ میں ڈویژن کے تمام ضلع کلکٹرس نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ اس مہم کو تین مراحل میں نافذ کیا جائے گا۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے آبی پشتوں سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ فی الحال پیٹھن کے جائیکواڑی آبی منصوبے سے تقریباً ساڑھے چودہ ہزار مکعب فٹ، ہنگولی ضلع کے سدھیشور آبی پشتے سے تقریباً آٹھ ہزار، نانڈیڑ کے عیسیٰ پور آبی پشتے سے ساڑھے 11ہزار اور پربھنی کے یلدری ڈیم سے سات ہزار ملین کیوبک فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جارہا ہے
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ GSTکے 12اور 28فیصدکے سلیب ختم، متعدد اشیاء اور خدمات پر ٹیکس کی شرح میں کمی،لائف انشورنس،ہیلتھ انشورنس سمیت جان بچانے والی دوائیاں GSTسے مستثنیٰ۔
٭ OBCکے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا ریاستی کابینہ کا فیصلہ۔
٭ سنجئے گاندھی نرادھار اور شراون بال معذور اسکیم کی مالی امداد میں ایک ہزار روپیئے کا اضافہ۔
٭ آئندہ 17ستمبر کو حیدرآباد مکتی سنگرام دن کو بیڑ تا اہلیہ نگر ٹرین کا افتتاح۔
٭ کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال کی جانب سے وسط مدتی انتخابات کے امکان کا اظہار۔
اور۔۔۔٭ 17ستمبر سے ملک بھر میں خدمات پندھرواڑہ۔ 15مقامات پر نمو میراتھن سمیت مختلف مہمات کا انعقاد۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment