Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 16 November-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۶۱/نومبر ۵۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ قبائلیوں کی شناخت ہزاروں سال قدیم بھارتی شعور کا لازمی حصہ۔ بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم کا اظہار عقیدت۔ ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد۔
٭ ناگپور میں ریاستی سطح کے قبائلی ثقافتی فیسٹول کا وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں افتتاح۔
٭ میونسپل کونسل اور نگر پنچایت انتخابات کے لیے آج بھی نامزدگی فارم داخل کیے جاسکیں گے۔
٭ غزل نواز بھیم راؤ پانچاڑے کو مرد گندھ ایوارڈ کا اعلان۔
٭ کولکتہ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے دوسری اننگ میں 7/وکٹ پر 93/رن۔
اور۔۔۔٭ چھتر پتی سمبھاجی نگر۔جالنہ اور بیڑ اضلاع کے لیے سردی کا یلو الرٹ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ قبائلیوں کی شناخت ہزاروں برس قدیم ہندوستانی شعور کا غیر منقسم اور لازمی حصہ ہے۔ مجاہد آزادی اور قبائلی سماج کے رہنما بھگوان برسا منڈا کے دیڑھ سو سالہ یوم پیدائش کے حوالے سے کل ملک بھر میں ادیواسی گورو دن منایا گیا۔ اس ضمن میں گجرات کے نرمدا ضلع کے دیڑیا پاڑا میں منعقدہ ایک پروگرام سے وزیر اعظم خطاب کررہے تھے۔ اپنے خطاب میں نریندر مودی نے جدو جہد آزادی میں قبائلیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔
Byte: PM Modi in Birsa Munda
ممبئی احمدآباد بلیٹ ٹرین کے سورت اسٹیشن کا بھی وزیر اعظم نے معائنہ کیا۔ اس اسٹیشن کے دورے کے دوران وزیر اعظم نے متعلقہ افسران سے گفت شنیدکرکے وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ قبائلی ثقافت کے تحفظ کے لیے ریاستی حکومت نئے منصوبے لارہی ہے۔ کل ناگپور میں برسا منڈا جینتی کے موقع پر منعقدہ ریاستی قبائلی فیسٹول کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی بچوں کے لیے تعلیمی اسکیمیں بھی مزید مستحکم کی جارہی ہیں۔ حکومت قبائلیوں کو پانی، زمین اور جنگل سے وابستہ رکھتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کرنے کے کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ قبائلی رہنماؤں کو ڈھونڈ کر ان کی تاریخ کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے قبائلی ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔
***** ***** *****
کل ناگپور میں XSIO۔انڈسٹری۔ بلیک اسٹون اور یاست کے محکمہئ صحت کے درمیان پانچ ہزار 127/کروڑ روپیوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر کمپنی نے سرمایہ کاری کی رقم آٹھ ہزار کروڑ روپیؤں تک بڑھانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں XSIO انڈسٹریل اینڈ لاجسٹک پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔ 700کروڑ روپیؤں کے صرفے سے سمردھی ایکسپریس وے کے کنارے یہ عالمی معیار کا پارک تعمیر کیا جارہاہے۔ پارک کے دوسرے مرحلے میں 105/ایکڑ کے لاجسٹک پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ اس سے تقریباً 10ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ آج چھترپتی سمبھاجی نگر کا دورہ کر رہے ہیں۔ سڈکو چوک میں سابق وزیر اعلیٰ وسنت راؤ نائیک کے قد آدم مجسمے اورکرانتی چوک میں سوامی رامانند تیرتھ کے مجسمے کا افتتاح بھی آج وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ اس دوران مختلف راستوں پر ٹریفک کومتبادل سڑکوں کی طرف موڑ دیاگیاہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں بی جے پی کے دفتر کا افتتاح بھی آج دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے مہاراشٹر کے انچارج رمیش چینی تھلہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں شکست کے باعث کانگریس ختم ہو جائیگی یہ تنقید بے معنی ہے۔اور کانگریس پارٹی ایک بار پھر نئی طاقت اورجوش کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ وہ کل ممبئی میں کانگریس کے یک روزہ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکاڑنے کارکنوں کو تلقین کی کہ منفی رویہ ترک کرکے جدوجہد کا جذبہ اپنائیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
میونسپل کونسل اور نگر پنچایت کے انتخابات کے لیے خواہشمند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی آج اتوار کی تعطیل کے باوجود آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے جمع کئے جائیں گے۔ آج صبح 11/بجے سے دوپہر 3/بجے تک فارم قبول کرنے کے لیے ریاستی انتخابی کمیشن نے تمام انتخابی افسران کو ہدایت کی ہے۔ کاغذات نامزدگی اورحلف نامے داخل کرنے کا آخری وقت کل 17/نومبر سہ پہر 3/بجے تک ہے۔ ریاستی انتخابی کمیشن نے خواہش مند امیدواروں سے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ امیدوار آج ہی اپنے کاغذات جمع کرواتے ہیں تو کل آخری وقت کی بھاگ دوڑ سے بچا جا سکے گا۔
***** ***** *****
اہلیہ نگر ضلع کے رالے گن سدھی میں ابتدائی طبی مرکز کی نئی عمارت کا کل ریاست کے وزیر برائے صحت عامہ اور خاندانی بہبود پرکاش آبٹکر نے معائنہ کیا۔ بزرگ سماجی کارکن پدم بھوشن انا ہزارے سے بھی وزیر موصوف نے ملاقات کی۔
***** ***** *****
لوک شاہیر وٹھل اومپ فاونڈیشن کا مردگندھ ایوارڈ غزل نواز بھیم راؤ پانچاڑے کو دیا جائے گا۔ 26/نومبر کو اومپ کی 15/ویں برسی کو وٹھل اومپ کی یا د میں ایک بزم میوسقی منعقد کی گئی ہے۔اس تقریب میں پانچاڑے کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔
***** ***** *****
ریاستی فیسٹول ”اندر دھنوش 2025“ حال ہی میں جلگاؤں میں شاعرہ بہنا بائی چھودھری شمالی مہارشٹر یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ اس میں للت کلا زمرے میں ناندیڑ کے ویبھو وشنو گرام نے تیسرا انعام حاصل کیا۔
***** ***** *****
با ل رنگ بھومی پریشد کی بیڑ شاخ کی جانب سے ”جلوش لوک کلا کا“ کے عنوان سے عوامی فنون میلہ منعقد کیاگیا۔ کے ایس کے کالج بیڑ میں ہوئے اس فیسٹول میں تقریباً 400ننھے فنکاروں اور گروپ نے شرکت کی۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھاجی نگر ضلع کلکٹر دفتر میں کل بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے اس موقع پر برسا منڈا کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن میں بھی کل برسامنڈا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاتور ضلع کلکٹر دفتر میں بھی اس ضمن میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹیو افسر نتیشا ماتھر نے جل جیون مشن کے تحت دیہی علاقوں میں آب رسانی کی اسکیموں کا کل معائنہ کیا۔ انہوں نے ضلع کے دیہاتوں میں جل جیون مشن کے تحت پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایت کی۔ جنتور تعلقے کے مختلف دیہاتوں کا بھی انہوں نے دورہ کیا۔
***** ***** *****
قاہرہ میں معقدہ عالمی نشانے بازی چمپئن شپ میں بھارتی نشانے باز ایشا سنگھ نے خواتین کے 25میٹر پسٹول زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ عالمی سطح پر ایشیاء کا یہ پہلا میڈل ہے۔ تین طلاعی، پانچ نقریئ اور چار کانسے کے تمغوں کے ساتھ بھارت میڈل ٹیلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔ چین دس طلاعی تمغوں کے ساتھ پہلے اور کوریا چھ طلاعی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
***** ***** *****
بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین کولکتہ میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کل گیند بازوں کا غلبہ رہا۔کل دن بھر دونوں ٹیموں کے گیندبازوں نے مجموعی طور پر 16/وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگ ایک وکٹ پر 37/رنوں سے آگے شروع کی۔ اور پہلی اننگ میں 30/رنوں کی معمولی برتری لے کر پوری ٹیم 189رن بنا کر آوٹ ہوگئی۔۔ کے۔ایل راہل نے سب سے زیادہ 39رنز بنائے۔ افریقہ کے گیند باز سائمن ہارمر نے چار وکٹ لیے۔ دوسری اننگ میں مہمان ٹیم کے سات کھلاڑی وقفے وقفے سے آوُٹ ہو گئے۔ کل جب کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے سات وکٹ پر 93رنز بنائے تھے۔ کپتان ٹیمبا باوما 29رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔
***** ***** *****
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے بیڑ اسمبلی حلقے کے صدر ڈاکٹر یوگیش بھارت بھوشن شرساگر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اپنا استعفیٰ انہوں نے کل پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے کو ارسال کیا۔ یوگیش شر ساگر نے بتایا کہ وہ اپنے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کا عنقریب اعلان کریں گے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل سب سے کم در جہئ حرارت جلگاؤں میں 8.7ڈگری سیلیس ریکارڈ کیاگیا۔جبکہ اہلیہ نگر میں تقریباً ساڑھے نو ڈگری درجہئ حرارت ریکارڈ ہوا۔ مراٹھواڑہ میں بیڑ ساڑھے دس ڈگری۔ پربھنی میں 11.7ڈگری جبکہ چھتر پتی سمبھاجی نگر میں 12.6ڈگری سیلیس در جہئ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ چھتر پتی سمبھاجی نگر ضلع کے لیے آج اورکل جبکہ جالنہ اور بیڑ اضلاع کے لیے کل سردی کا یلو الرٹ جاری کیا گیاہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ قبائلیوں کی شناخت ہزاروں سال قدیم بھارتی شعور کا لازمی حصہ۔ بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم کا اظہار عقیدت۔ ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد۔
٭ ناگپور میں ریاستی سطح کے قبائلی ثقافتی فیسٹول کا وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں افتتاح۔
٭ میونسپل کونسل اور نگر پنچایت انتخابات کے لیے آج بھی نامزدگی فارم داخل کیے جاسکیں گے۔
٭ غزل نواز بھیم راؤ پانچاڑے کو مرد گندھ ایوارڈ کا اعلان۔
٭ کولکتہ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے دوسری اننگ میں 7/وکٹ پر 93/رن۔
اور۔۔۔٭ چھتر پتی سمبھاجی نگر۔جالنہ اور بیڑ اضلاع کے لیے سردی کا یلو الرٹ۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment