Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 19 December 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۹ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دِسمبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
ترمیم شدہ زرعی قا نون میں بھی کم از کم ضما نتی نِرخ اور زرعی پید ا وار بازار کمیٹیاں پہلے کی طرح جا ری رہیں گی‘ وزیر اعظم کا اعلان
٭
میڈیکل کورسیز میں داخلے کے لیے70:30؍ کوٹہ منسوخ کرنے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے کی عدالتِ عالیہ نے کی توثیق
٭
قومی امداد باہمی شکر کار خا نہ فیڈریشن کے صدر عہدے پر سابق ریاستی وزیر جئے پر کاش دانڈے گائونکر فائز
٭
تعلیمی اِداروں میں درجۂ چہا رم کے غیر تدریسی عملے کے عہدے منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف کَل منائے گئے بند کا مِلا جُلا اثر
اور
٭
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اِننگ میںبھارت کو 62؍ رنوں کی برتری
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تر میم شدہ زرعی قا نون میں بھی کم از کم ضما نتی نِرخMSP اور زرعی پیدا وار بازار کمیٹیاں پہلے کی طرح ہی جاری رہیں گی۔ وزیر اعظم نے کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مدھیہ پردیش میں کسا نوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نئے زرعی قوانین سے متعلق کسا نوں میںیہ افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ اِس سے MSP اور زرعی پیدا وار بازار کمیٹیاں بند ہو جا ئیں گی۔ اُنہوں نے کسا نوں سے اِن افواہوں پر دھیان نہ دینے اور حکو مت پر اعتماد کرنے کی اپیل کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اِس سے قبل مخالف جماعتوں نے اپنے منشور میں زرعی اصلا حات کا اعلان کیا تھا۔ اب جبکہ اِن اصلا حات کا سہرا وہ نہیں لے سکے اِس لیے کسا نوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر حکو مت کو نشا نہ بنا رہے ہیں۔ اُنہوں نے حزب اختلاف سے کسا نوں کی تر قی میں رکا وٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی ۔
***** ***** *****
مرکزی وزارتِ زراعت نے اطلاع دی ہے کہ جاری خریف ہنگام میں 45؍ لاکھ92؍ ہزار کسا نوں سےMSP کم از کم ضما نتی نِرخ پر اناج خریدا گیا۔ اِس کے لیے کاشتکاروں کو75؍ ہزار
263؍ کروڑ سے زائد رقم ادا کی گئی ہے ۔ صرف مہا راشٹر سمیت15؍ ریاستوں سے 398؍ لاکھ ٹن غلّہ اور
صرف پنجاب سے202؍ لاکھ ٹن اناج خریدا گیا۔ کم از کم ضما نتی نِرخ اسکیم کے تحت مہا راشٹر سمیت
9؍ ریاستوں کے لیے موجودہ خریف ہنگام میں48؍ لاکھ ٹن سے زائد دالیں اور تیل کے بیج خرید نے کو منظوری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
ممبئی عدالتِ عالیہ نے میڈیکل کورسیز میں داخلے کے لیے70:30؍ کوٹہ منسوخ کرنے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور اِس کی مخالفت کر نے والی در خواست کو مُسترد کر دیا ہے ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر راہل پاٹل نے یہ اطلاع دی ۔ مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت کی جانب سے 70:30؍ کو ٹہ منسوخ کرنے کے لیے لائے گئے Ordinance کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ میں طِبّی کورسیز میں داخلے کے خواہشمند طلباء کے والدین نے 4؍ عرضیاں داخل کی تھیں۔ عدالت نے فریقین کا موقف سُننے کے بعد کوٹہ منسوخ کر نے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے کو مناسب قرار دیا ۔ اِس فیصلے کا رکن اسمبلی ڈاکٹر راہل پاٹل نے استقبال کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر زراعت دادا بھُسے نے محکمۂ زراعت کی تمام اسکیمات سے ایک ہی در خواست کے ذریعے فائدہ اُٹھا نے کے لیے کسا نوں سے Maha DBT Portal پر آئندہ 31؍ دسمبر تک در خواست دینے کی اپیل کی ہے۔ Portal پر کسان یو جنا مینو کے تحت تمام زرعی اسکیمات سے کسان ایک ہی در خواست کے ذریعے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اِسی مقصد کے تحت اِس سافٹ ویئر کو تر تیب دیا گیا ہے۔ اِن اسکیمات سے مستفیدہو نے کے لیے کسا نوں کو پہلے اپنا مو بائل نمبر آدھار سے منسلک کر نا ہو گا۔
***** ***** *****
اِمداد ِ باہمی کے سا بق ریاستی وزیر جئے پر کاش دانڈے گائونکر کو قو می امدادِ باہمی شکر کار خانہ فیڈریشن کے صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ دانڈے گائونکر کو فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر س کے سر براہ اجلاس میں
متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ اِس سے قبل دلیپ وڑسے پاٹل اِس فیڈریشن کے صدر تھے تاہم مہا راشٹر کا بینہ میں شمو لیت کے بعد اُنہوں نے فیڈریشن کے صدر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
***** ***** *****
رتنا گیری ضلعے میں پونا سے سیا حت کے لیے آئے تین افراد کَل دو پہر آنجر لے کے مقام پر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ پونہ ضلعے کے6 ؍ افراد کَل تیر نے کے لیے آنجر لے کے سمندری کنارے پر گئے تھے۔ تاہم گہرائی کا اندازہ نہ لگ پانے کے سبب تمام افراد غرق ہو گئے ۔ اِن میں سے تین کو مقا می افراد نے بچا لیا۔ بقیہ 3؍ کی نعشیں کچھ دیر بعد ساحل پر آ گئیں۔ یہ اطلاع ہمارے نا مہ نگار نے دی۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ما حو لیات کے مرکزی وزیر پر کاش جائوڑیکر نےPlaster of Paris POP کی مورتی بنا نے سے متعلق مطالعہ کرنے کے لیے ایک Study Group تشکیل دیئے جانے کے مطالبے کو منظوری دی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی کے رکن اسمبلی آشیش شیلار نے دی۔POP مورتی بنا نے پر عائد پا بندی کے سبب مورتی بنا نے والوں کے روز گار پر اثر پڑ رہا ہے۔ شیلار کی قیادت میں کَل ایک وفد نے مرکزی وزیر جائوڑیکر سے ملا قات کی اور اِس خصوص میں ایک مطالعہ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جِسے وزیر موصوف نے منظوری دیدی۔
***** ***** *****
کُل ہند کسان سبھا کے رہنما ڈاکٹر اجیت نَولے نے بتا یا کہ دہلی میں جا ری کسا نوں کے احتجاج میں ریاست بھر سے کسان شریک ہوں گے۔ کسان سبھا کی قیادت میںمہاراشٹر کے کسان 21 ؍ دسمبر کو ناسک سے د ہلی کے لیے روانہ ہوں گے اور 24 ؍ دسمبر کو دہلی سر حد پر پہنچیں گے۔ ریاست کے کسان راجستھان -ہر یا نہ سرحد پر شاہجہاں پورسے دہلی تک شاہراہ بند کر کے احتجاج کریں گے۔ نَولے نے بتا یا کہ کسا ن کھا نا پکا نے اور رہائش کے انتظامات کے ساتھ دہلی جا ئیں گے۔
دریں اثناء ریاستی وزیر مملکت برائے تعلیم بچو کڑو نے کہا ہے کہ وہ دہلی میں جاری کسان احتجاج کی حما یت کے لیے آئندہ22؍ تاریخ کو سوا بھیما نی کسان تنظیم کے سر براہ راجو شیٹّی کے ساتھ ممبئی میں امبا نی کے دفتر پر مورچہ لے جائیںگے۔ کَل ناگپور میں ایک صحا فتی کانفرنس میں وزیر موصوف نے یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
GST محکمے کی ٹیم نے کَل ایوت محل ضلعے سے621؍ کروڑ روپیوں کی مالی بد عنوا نی کرنے والے
4 ؍ افراد کو گرفتار کر لیا۔ اِن چاروں نے کوئی بھی کاروبار نہ کر تے ہوئے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر
621؍ کروڑ 60؍ لاکھ روپیوں کی جعلسازی کی۔
***** ***** *****
خواتین و اطفال کی بہبود کی ریاستی وزیر یشو متی ٹھاکُر نے مرکزی حکو مت سے بہبودِ اطفال خد مات اسکیم کے تحت سن2020-21 کے لیے2003؍ کروڑ 91؍ لاکھ روپیوں کے تر میم شدہ تخمینے کو منظوری دے کر فوری طور پر فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر موصوفہ نے کَل نئی دہلی میں مرکزی وزیر اِسمرتی ایرانی سے ملا قات کی اور مذکورہ مطالبہ کیا۔ ٹھاکُر نے کہا کہ چھو ٹے بچوں کو مکمل تغذیہ کی فراہمی کے پروگرام کو تسلسل سے جاری رکھنے کے لیے تخمینے میں ترمیم ضروری تھی اور یہ فنڈ بروقت فراہم کیا جا نا ضروری ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے تعلیمی اِداروں میں درجہ ٔ چہا رم کے ملازمین کے عہدے منسوخ کر نے کے خلاف کَل منائے گئے بند کا مِلا جُلا اثر رہا۔ ریاست کے تعلیمی اِداروں کی تنظیم کی جانب سے پکارے گئے اِس بند میں ضلع کی تمام غیر تدریسی عملے کی تنظیموں کے شامل ہونے کی اطلاع اورنگ آ باد ضلع سیکنڈری اسکول غیر تدریسی عملے کی تنظیم کے صدر والمِک سُراسے نے دی۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے3؍ ہزار994؍ نئے مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ریا ست میں اِس وباء کے متاثرین کی کُل تعداد 18؍ لاکھ88؍ ہزار767؍ ہو چکی ہے۔ ریاست میں کَل 75؍ افراد اِس بیماری سے ہلاک ہو گئے ۔ کورونا وائرس سے اب تک مر نے والوں کی تعداد 43؍ ہزار 574؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل اِس بیما ری کے4؍ ہزار467؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے جنہیں اسپتالوں سے رخصت دے دی گئی۔ ریاست میں اب تک17؍ لاکھ 78؍ ہزار722؍ افراد کو رونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں60؍ ہزار352؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جار ہاہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا سے9؍ افراد کی جان چلی گئی ۔ ساتھ ہی کَل اِس بیماری کے283؍ نئے معاملات درج کئے گئے ۔ اورنگ آ باد ضلع میں کَل کورونا سے3؍ جبکہ جالنہ ‘ بیڑ ‘ عثمان آ باد اضلاع میں
2-2؍ مریض انتقال کر گئے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل کورونا کے91؍ نئے مریض سامنے آئے۔ بیڑ ضلعے میں43؍ جالنہ 39؍ لاتور34؍ عثمان آ باد 31؍ ناندیڑ23؍ پر بھنی 19؍ اور ہنگولی ضلعے میں
3؍ نئے مریض سامنے آئے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر میں سیاحت کے لیے آئندہ مہینے پانچ Electric بسیس داخل ہوں گی۔ میونسپل کمشنر آستِک کمار پانڈے نے یہ اطلاع دی ۔ اِن Air Conditioned بسوں کا ٹکٹ خرید نے کے بعد مسافر کسی بھی مقام پر بس سے اُتر سکتے ہیں اور سوار بھی ہو سکتے ہیں۔
***** ***** *****
آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں کَل بھارتی ٹیم نے دوسری اِننگ میں
62؍ رنوں کی بر تری حاصل کر لی۔کَل صبح کھیل شروع ہونے کے بعد بھارتی ٹیم244؍ رنوں پر آل آئوٹ ہو گئی۔ جس کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم بھی191؍ رن بنا کر خیمے میں لَوٹ گئی۔ کَل شام دوسری اِننگ کا کھیل رُکنے تک بھارت کے سلا می بلّے باز پر تھوی شا 4 ؍ رن بنا کر آئو ٹ ہو گئے جبکہ مَینک اَگر وال 5 ؍ رنوں کے اسکور پر کھیل رہے تھے۔
***** ***** *****
آخر میںخاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر
٭
ترمیم شدہ زرعی قا نون میں بھی کم از کم ضما نتی نِرخ اور زرعی پید ا وار بازار کمیٹیاں پہلے کی طرح جا ری رہیںگی‘ وزیر اعظم کا اعلان
٭
میڈیکل کورسیز میں داخلے کے لیے70:30؍ کوٹہ منسوخ کرنے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے کی عدالتِ عالیہ نے کی توثیق
٭
قومی امداد باہمی شکر کار خا نہ فیڈریشن کے صدر عہدے پر سابق ریاستی وزیر جئے پر کاش دانڈے گائونکر فائز
٭
تعلیمی اِداروں میں درجۂ چہا رم کے غیر تدریسی عملے کے عہدے منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف کَل منائے گئے بند کا مِلا جُلا اثر
اور
٭
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اِننگ میںبھارت کو 62؍ رنوں کی برتری
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment