Saturday, 23 January 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۳ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 23 January 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۳ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جنوری  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

زرعی قوانین سے متعلق مرکزی حکو مت اور احتجاج کر نے والے کسانوں کے در میان11؍ ویں دور کی بات چیت نا کام

٭

آج ’’پَرا کرم دِن‘‘ نتا جی سُبھاش چندر بوس کی125؍ ویں سالگرہ کا آج سے آغاز

٭

ریاست میں بڑے پیما نے پر شجر کاری کی مہم شروع کرنے کا وزیر اعلیٰ کا عزم

٭

ریاست میں2؍ ہزار779؍ کورونا کے نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں بھی کورونا کے181؍ نئے معا ملات ہو ئے درج

اور

٭

محکمۂ ڈاک کے جعلی بچت سر ٹِیفکیٹ بنا نے والے گروہ کو پنویل پولس نے کیا گرفتار



  اب خبریں تفصیل سے....

تر میم شدہ زرعی قوا نین کے خلاف احتجاج کر رہے کسا نوں کی تنظیموں اور مرکزی حکو مت کے در میان 11؍ ویں دور کی بات چیت کَل نا کام ہو گئی۔ مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تو مر نے کہا کہ اِن قو انین کو دیڑھ برس کے لیے ملتوی کرنے کی تجویز کسا نوں کو پیش کی گئی جسے اُنہوں نے مسترد کر دیا۔ وزیر موصوف کَل اجلاس کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکو مت کسا نوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہے ۔ احتجاج ختم کرنے کے لیے حکو مت نے متعدد تجا ویز پیش کی ہے تا ہم چند بیرو نی عنا صر کی جانب سے تحریک کو جاری رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ تو مر نے کسا ن تنظیموں سے اِن قوا نین کو دیڑھ سال کے لیے ملتوی کرنے کی حکو مت کی تجویز پر اپنی رائے ظا ہر کر نے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

نیتا جی سبھاش چندر بوس کے125؍ سالہ یو مِ پیدائش کا آج سے آغاز ہو رہاہے۔ آج سے یہ دِن ’’پَراکرم دِن‘‘کے طور پر منا یا جائے گا۔ اِس منا سبت سے سال بھر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اِس خصوص میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیا ری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر اعظم آج کو لکتہ کا دورہ کررہے ہیں جہاں اُن کے ہاتھوں اِس سالگرہ کی مختلف تقریبات کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ ملک بھر کے تعلیمی اِداروں میں نیتا جی کے موضوع پرWebinar  اور

  Online Lectuers کا انعقاد کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ریاست میں شجر کاری مہم شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کَل اپنے دفتر کے پرنسپل سیکریٹری وِکاس کھارگے کی شجر کاری سے متعلق تصنیف کر دہ کتاب کا اِجراء کیا۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شجر کاری پسند یا عادت کے طور پر نہ کر تے ہوئے بطور ضرورت کی جا نے چا ہیے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی اور عالمی درجۂ حرارت میں اضا فے کو روکنے کے لیے پودے لگا نا ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ اُن کی حکو مت نے ما حو لیات کی حفا ظت کو مقدم رکھا ہے اسی لیے آرے کے 800؍ ایکڑ رقبے پر موجود جنگل کے تحفظ کا انقلا بی فیصلہ انہوں نے کیاہے۔ انہوں نے اِس تیقن کا اظہار کیا کہ گھارگے کی یہ کتاب سبز مہاراشٹر کی تعمیر میں رہنمائی کرے گی۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے کَل پو نا کے سیرم اِنسٹی ٹیوٹ کی آتش زدہ عمارت کا جائزہ لیا۔ اِس موقعے پر انہوں نے بتا یا کہ ٹیکے کی پیدا وار کا پرو جیکٹ مکمل طور پر محفوظ ہے اور پر سوں لگی آگ سے ٹیکے کی پیدا وار اور ٹیکہ اندازی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

***** ***** ***** 

بھنڈا راہ ضلع سِوِل اسپتال آتِش زدگی معاملے میں قصور وار ڈاکٹر اور نر سوں پر انسا نی قتل کا جرم داخل کیا جائے اور عدالتی تحقیقات کی جائے۔ اسپتال میں لگی آگ میں جھُلس کر ہلاک ہو نے والے بچوں کے والدین نے حکو مت سے یہ مطا لبہ کیا ہے۔ 8؍ جنوری کی نصف شب بچوں کے وارڈ میں لگی آگ سے 10؍ شیر خوار بچے فوت ہو گئے تھے۔ اِس معاملے میں ایک ڈاکٹر سمیت تین نر سوں کو خد مات سے بر طرف کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ضلع سول سر جن سمیت4 ؍ افراد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مر نے والے بچوں کے سر پر ستوں نے کہا کہ انہیں یہ کار وائی منظور نہیں ہے۔

***** ***** ***** 

سابق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کَل احمد نگر ضلع کے رالے گن سِدّھی میں سینئر سماجی کار کن  ا نا ہزارے سے ملا قات کی۔ انا ہزار ے نے30؍ جنوری سے کسا نوں کے مسائل حل کرنے کے لیے احتجاج کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ اِس موقعے پر سابق وزراء رادھا کرشن وِکھے پاٹل اور گِریش مہا جن بھی موجو د تھے۔ اِس احتجاج کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے اِس موقع پر تبا دلۂ خیال کیا گیا۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مہاراشٹر سمیت ملک کی متعدد ریاستوں میں برڈ فلو کے پھیلائو کے پیش نظر ملک میں اشیاء خور و نوش کے تحفظ اور اِس کا پیما نہ مقرر کر نے والے اِدارےFSSAI نے رہنما خطو ط جاری کئے ہیں۔ اِدارے نے کہا ہے کہ برڈ فلو کے جرا ثم 70؍ ڈگری درجہ حرارت پر صرف3؍ سیکنڈ میں ضائع ہو جا تے ہیں  اِس لیے مرغی کا گوشت اور انڈے 74؍ ڈگری درجہ حرارت پر پکا نا چا ہیے تا کہ جرا ثم ختم ہو جا ئیں ۔ اِدارے نے ہدایت دی ہے کہ مرغی کا کچا گوشت کُھلی جگہ میں نہ رکھا جا ئے اور مردہ مرغیوں کو کُھلے ہاتھ سے نہ پکڑاجائے بلکہ اِس موقعے پر ہاتھوں میں دستا نے اور چہرے پر ماسک لگا یا جائے ۔

***** ***** ****

ہنگولی ضلعے کے آکھا ڑا  باڑا پور تحصیل کے دھانڈے پمپری خُرد میں کَل 187؍ مرغیوں کو تلف کر دیا گیا۔ مویشیوں کی افزائش کے جوائنٹ کمشنر  ڈاکٹر  ایم  این  آٹھو لے کی سر براہی میں 5؍ ٹیموں نے کَل یہ کار وائی مکمل کی۔ اِن مرغیوں سے متعلق برڈ فلو کی تصدیق ہونے پر ضلع کلکٹر نے اِس علاقے کے اطراف ایک کلو میٹر حدود میں واقع تمام مرغیوں کو تلف کرنے کا حکم جا ری کیا تھا جس کے بعد یہ کار وائی کی گئی۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا کے2 ؍ ہزار779؍ نئے مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ریاست میں اِس وباء کے مریضوں کی کُل تعداد20؍ لاکھ 3؍ ہزار657؍ ہو چکی ہے۔ کَل50؍ مریض اِس بیماری سے ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی کُل تعداد اب تک 50 ؍ ہزار684؍ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل 3؍ ہزار419؍ کورونا مریض شفا یاب ہو گئے۔ ریاست میں اب تک کورونا سے19؍ لاکھ 6؍ ہزار

827؍ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے شفایا بی کی شرح اب95.17؍ فیصد ہو چکی ہے۔ فی الحال ریاست میں44؍ ہزار926؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ کے ناندیڑ ضلعے میں کَل کورونا کے 2 ؍ جبکہ عثمان آ باد ضلعے میں ایک مریض کی موت واقع ہو گئی۔ ساتھ ہی کَل ڈویژن میں کورونا کے181؍ نئے معا ملات درج کئے گئے۔ لاتور ضلعے میں کَل کورنا کے59 ؍ نئے مریض پائے گئے ۔ بیڑ ضلعے میں 38؍ اورنگ آ باد 34 ؍  ناندیڑ 15؍ عثمان آ باد 13؍  جالنہ 11؍ ہنگولی 7؍ اور پر بھنی ضلعے میں کَل4 ؍ نئے کورونا مریض سامنے آئے۔

**** ***** ***** 

  اورنگ آ باد ڈویژن میں شروع کی جا نے والی ’’ میرا گائوں سُندر گائوں‘‘ مہم کا آغاز پر بھنی ضلع کی جھری گرام پنچایت سے کیا گیا۔ ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر کے ہاتھوں اِس مہم کا کَل افتتاح عمل میں آ یا۔ دیہی علاقے کے شہر یوں کو صحت سے متعلق خد مات میں اضا فے اور دیہاتوں کو صاف ستھرا  اور خوبصورت بنا نے کے مقصد سے ڈویژنل کمشنر سُنیل کیندریکر کی جانب سے پیش کر دہ تصوّر کے تحت یہ مہم 20؍ مارچ تک مراٹھواڑہ میں جا ری رہے گی۔

***** ***** ***** 

مشہور گلو کار نریندر چنچل کا کل نئی دہلی میں انتقال ہو گیا ۔ وہ 80؍ برس کے تھے آنجہا نی بھجن گانے میں ماہر تھے۔ انہوں نے با بی ‘ بے نام‘ روٹی کپڑا  اور مکان‘  آ شا‘  اوتار ‘  کا لا سورج نا می فلموں میں گا نے گائے  جو کا فی مشہور ہوئے ۔ بابی فلم کے گا نے  ’’بے شک مسجد مندر توڑو‘‘ پر انہیں بہترین گلو کا ری کا فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

***** ***** ***** 

محکمہ ڈاکٹ کے6؍ کروڑ روپئے کے جعلی کسان وِکاس پتر  اور   جعلی راشٹریہ بچت پتر تیار کرنے والی ٹولی کو پنویل پولس نے گرفتار کر لیا ۔ یہ ٹو لی مذکورہ بچت پتر  بینک میں بطور ضمانت رکھ کر قرض حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ پنویل میں پولس نے بینک کے احا طے میں جال بچھا کر 2؍ افراد کو گرفتار کیا اور اُن کے پاس سے محکمہ ڈاک کے7؍ جعلی بچت پتر بر آمد کئے۔

***** ***** ***** 

کانگریس پارٹی کی جانب سے کَل ریاست بھر میں صحا فی اَرنب گو سوامی کے خلاف دھر نا احتجاج کیا گیا۔ لاتور میں کانگریس بھوَن کے رو برو احتجاج کیا گیا۔ رکن اسمبلی دھیرج دیشمکھ نے مرکزی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ وطن کی حفا ظت سے متعلق خفیہ اور حساس معلو مات اپنے چینل سے نشر ک نے والے اَرنب گو سوا می کے خلاف  فوری طور پر کار وائی کی جائے۔اورنگ آ باد میں بھی کلکٹر آفس کے رو برو شہر اور ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے دھر نا احتجاج کیا گیا۔ اِس موقعے پر پار ٹی عہدیداران موجود تھے۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے کے سین گائوں ‘ بسمت اور کلمنوری تعلقے جات میںسر پنچوں کے عہدوں کے لیے ریزر ویشن کی قر عہ اندازی آئندہ28؍ جنوری کو کی جائے گی۔ جبکہ اونڈھا ناگ ناتھ تعلقے کے سر پنچ عہدے کے لیے ریزر ویشن کی قر عہ اندازی 29؍ جنوری کو عمل میں آئے گی۔ ضلع کلکٹر روچیش جئے ونشی نے بتا یا کہ قر عہ اندازی کا عمل تعلقے کے صدر دفتر میں منعقد کیا جا ئے گا۔ 

وہیں پر بھنی میں یہ قر عہ اندازی 25 ؍ جنوری کو کی جا ئے گی۔ ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے اِس خصوص میں ہدایت جا ری کی ہے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں گرام پنچا یتوں کے سر پنچ عہدوں کے ریزر ویشن کی قر عہ اندازی آئندہ29؍ جنوری کو ہو گی۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک  بار پھر 

٭

زرعی قوانین سے متعلق مرکزی حکو مت اور احتجاج کر نے والے کسانوں کے در میان11؍ ویں دور کی بات چیت نا کام

٭

آج پَرا کرم دِن  نتا جی سُبھاش چندر بوس کی125؍ ویں سالگرہ کا آج سے آغاز

٭

ریاست میں بڑے پیما نے پر شجر کاری کی مہم شروع کرنے کا وزیر اعلیٰ کا عزم

٭

ریاست میں2؍ ہزار779؍ کورونا کے نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں بھی کورونا کے181؍ نئے معا ملات ہو ئے درج


اور

٭

محکمۂ ڈاک کے جعلی بچت سر  ٹِیفکیٹ بنا نے والے گروہ کو پنویل پولس نے کیا گرفتار

اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 21 اگست 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 21 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...