Thursday, 21 January 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۱ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 21 January 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۱ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جنوری  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

تر میم شدہ زرعی قوانین دیڑھ سال کے لیے ملتوی کرنے کی مرکزی حکو مت کی مظاہرین کو تجویز

٭

کاٹن مارکیٹنگ فیڈریشن کو پندرہ سو کروڑ روپئے کی سر کاری ضمانت اور  تعلیمی شعبے میں  اسٹارس پروگرام پر عمل در آمدکو  ملی ریاستی کا بینہ کی منظوری

٭

مراٹھا ریزر ویشن کی سپریم کورٹ میں آن لائن یا براہ راست سماعت کرنے کا فیصلہ5؍ فر وری کو

٭

ریا ست بھر میں مزید3؍ ہزار15؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں ‘ مراٹھواڑے میں پائے گئے160؍ کورونا متاثرین

اور

٭

اورنگ آ باد کے سیلس ٹیکس کمشنر  آر  ایس  جگتاپ  کا بیڑ ضلع کلکٹر عہدے پر تبادلہ



  اب خبریں تفصیل سے....

مرکزی حکو مت نے آندو لن کر رہی زرعی تنظیموں کے سامنے ترمیم شدہ زرعی قوا نین تقریباً دیڑھ سال کے لیے ملتوی کرنے کی تجویز رکھی ہے۔مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کَل زرعی تنظیموں کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس احتجاج سے جُڑے تمام موضوعات پر اِس دوران تبادلۂ خیال کر کے حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ زرعی تنظیموں کے ساتھ آج ہونے والی11؍ ویں بیٹھک میں اِس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

ریاستی کا بینہ نے کاٹن مارکیٹِنگ فیڈریشن کو بینک سے قرض لینے کے لیے پندرہ سو کروڑ روپئے کی سر کاری ضما نت دینے کا فیصلہ کیاہے۔لاک ڈائون کے بعد پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کی موجودگی میں کل سہیادری گیسٹ ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اِس کے علا وہ تدریس کے طریقوں پر غور و خوص کرنے اور اِس سے حاصل ہونے والے نتائج کو مستحکم کرنے  اسٹارس پروگرام  پر ریاست بھر میں عمل در آمد کا فیصلہ بھی اِس اجلاس میں کیا گیا۔ خیال رہے کہ اِس پروگرام میں پری پرائمری سے 12؍ ویںجماعت تک کے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ‘ معیار تعلیم میں بہتری پر زور دینا ‘ مخصوص طلباء نیز لڑکیوں اور محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء پر خاص توجہ دینا وغیرہ مقاصد شامل ہیں۔

پانچ برسوں پر مشتمل اِس پروگرام کے لیے درکار 976؍ کروڑ39؍ لاکھ روپئے میں سے  585؍ کروڑ83؍ لاکھ روپئے مرکزی حکو مت کی جانب سے  اور  390؍ کروڑ56؍ لاکھ روپئے ریاستی حکو مت کی جانب سے فراہم کئے جا ئیں گے۔

***** ***** ***** 

مراٹھا ریزر ویشن معاملے پر عدالت عالیہ میں آن لائن یا براہ راست سماعت سے متعلق فیصلہ آئندہ 5؍ فروری کو کیا جائے گا۔کل ہوئی سماعت میں پانچ رکنی بینچ کی قیادت کر رہے جسٹِس  جسٹِس اشوک بھوشن نے کہا کہ اِس معاملے میں 2؍ ہفتوں کے بعد غور و خوص کرکے تاریخ مقرر کی جائے گی۔ کل ہوئی سماعت میں ریاستی حکو مت کی جانب سے مُکُل روہت گی نے اِس معاملے کی براہ راست سماعت کرنے کا مطا لبہ کیاہے۔ اِس معاملے کے در خواست گذار  وِنود پاٹل نے کل اورنگ آ باد میں اخباری کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس معاملے کی اگلی سماعت 5 ؍ فروری کو ہو گی۔

***** ***** ***** 

روز گار ضما نتی اسکیم کے مملکتی وزیر  سنجئے بنسوڑے نے کہا ہے کہ شرد پوار گرام سمردھی یو جنا کو کامیاب بنا نے کے لیے بچت گٹ کی خواتین آگے آئیں۔ وہ کل ممبئی میں ایک جائزاتی اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ مہا تما گاندھی دیہی روزگار اسکیم کے ساتھ شرد پوار دیہی خوشحالی اسکیم چلائی جا رہی ہے۔ بنسوڑے نے بتا یا کہ اِس اسکیم کے سبب دیہی علاقوں میں روزگار کی مانگ پو ری ہوگی۔

***** ***** *****  

وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کرنے کے لیے تیار کئے گئے  کووی شیلڈ  اور  کو ویکسین  یہ دو نوں ٹیکے محفوظ ہیں ۔ وزیر موصوف نے تمام طبی خادمین کو ٹیکہ اندازی پروگرام میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ ملازمین میں ویکسنس سے متعلق تشویش پائے جا نے کے پس منظر میں ٹو پے نے یہ اپیل کی ۔

اِسی دوران شعبہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری  ڈاکٹر پر دیپ  ویاس نے بتا یا کہ ریاست میں سنیچر ‘ منگل اور گزشتہ کَل یعنی بدھ کے روز ہوئے ویکسینیشن میں  اب تک51؍ ہزار660؍ افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست بھر میں گزشتہ روز3 ؍ ہزار15؍ کورونا متاثرین پائے گئے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد19؍ لاکھ97؍ ہزار992؍ ہو چکی ہے۔ ریاست میں گزشتہ روز59؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔کورونا وائرس کے سبب ریاست میں اب تک

50؍ ہزار582؍اموات ہو چکی ہے۔ 

دوسری جانب علاج معالجے کے بعد گزشتہ روز4 ؍ ہزار 589؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پاکر صحت یاب ہو گئے۔ ریاست میں اب تک18؍ لاکھ99؍ ہزار428؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں۔فی الحال  ریاست میں 46؍ ہزار769؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مراٹھواڑے کے پر بھنی ضلعے میں گزشتہ روز ایک کورونا مریض علاج کے دوران چل بسا۔ جبکہ علا قے میں مزید160؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ 

اورنگ آ باد ضلعے میں کَل58؍ کورونا مریض پائے گئے۔ اِسی طرح  ناندیڑ ضلعے میں35؍ جالنہ میں

24؍ بیڑ میں19؍ پر بھنی میں11؍ عثمان آ باد میں10؍ اور ہنگولی ضلعے میں گزشتہ روز مزید3؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد کے سیلس ٹیکس کمشنر  آر  ایس  جگتاپ  کا بیڑ ضلع کلکٹر عہدے پر تبادلہ ہو گیا ہے۔ کل شام اُنھوں نے راہُل ریکھا وار سے بیڑ ضلع کلکٹر عہدے کا چارج حاصل کیا۔ اِس موقعے پر محصول ملازمین تنظیم نے جگتاپ کا خیر مقدم کیا  اور   راہُل ریکھا وار کو وِداعیہ دیا۔

***** ***** *****

ہنگولی ضلعے کے کلمنوری تعلقے میں غیر قا نو نی شرابی کی فروخت پر پا بندی عائد کر کے مطالبے پر شہر یان نے کَل تحصیل دفتر پر مورچہ نکا لا ۔شہر یان نے کہا کہ کلمنوری کے اہم راستے پر دیسی شراب کا تاجر غیر قا نو نی طریقے سے پورے تعلقے میں دیسی شراب سپلائی کر رہا ہے ۔ مظاہرین نے بتایا کہ اسکولی طلباء کو شرابیوں سے تکا لیف کا سامنا ہے ۔ اِس مورچے میں خواتین بھی بڑی تعداد شامل تھی۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اورنگ آباد میںجاری راستوں کا تعمیری کام جلد مکمل کیا جائے گا۔اِسی طرح آلودگی کم کرنے کے لیے بھی قدامات کئے جا ئیں گے۔ اورنگ آباد فرسٹ نامی اِدارے کی جانب سے راستے اور ٹریفک کے موضوع پر منعقدہ اجلاس میں وہ اظہار خیال کر رہے تھے۔اِس اجلاس میں پولس کمشنر ڈاکٹر نِکھِل گپتا  اور  میو نسپل کار پوریشن کے منتظم  آستِک کمار پانڈے بھی موجو د تھے۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلعے میں آج سے26؍ جنوری تک پلاسٹِک کچرا جمع کرنے کی مہم چلائی جا ئے گی۔ ضلع پریشد کے خصو صی کار گذار افسر  شیوا نند ٹاکسالے نے کل اخباری کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ یہ مہم تمام دیہاتوں ‘ قصبوں ‘ بستیوں اِسی طرح سر کاری دفاتر کے احا طوں میں چلائی جائے گی۔ ٹاکسالے نے بتا یا کہ اِس مہم کے دوران جمع ہونے والے کچرے کو میونسپل کارپوریشن  اور نگر پریشد کے تعاون سے تحلیل کیا جائے گا۔ 

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد شہر میں آئندہ27؍ تاریخ سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسیز شروع کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے منتظم آستِک کمار پانڈے کی جانب سے جاری کئے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ طلباء کی حاضری کے لیے سر پرستوں کا اجازت نا مہ ‘ تمام تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کی RTPCR  جانچ کر وا نا  اورآ لائن تدریس جاری رکھنا لازمی ہے۔

***** ***** ***** 

رکن اسمبلی ستیشن چو ہان نے اورنگ آباد اور دیگر سر کاری میڈیکل کالج ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کا علاج کر رہے اِنٹرن ڈاکٹروں کو حوصلہ افزائی اعزازیہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اِس مطالبے پر مبنی مکتوب اُنھوں نے طبی تعلیم کے وزیر امِت دیشمکھ کو پیش کیا ۔ اِس میں اُنھوں نے یہ بات پر توجہ دلا ئی کہ اِنٹرن ڈاکٹروں کو صرف11؍ ہزار روپئے اسکالر شپ دی جا تی ہے جبکہ گریٹر ممبئی  اور پونا میں اِنٹرن شپ کر رہے ڈاکٹروں کو  اسکالر شپ کے ساتھ ساتھ کووِڈ بھتّہ دیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

تر میم شدہ زرعی قوانین دیڑھ سال کے لیے ملتوی کرنے کی مرکزی حکو مت نے مظاہرین کو دی تجویز

٭

کاٹن مارکیٹنگ فیڈریشن کو پندرہ سو کروڑ روپئے کی سر کاری ضمانت اور  تعلیمی شعبے میں  اسٹارس پروگرام پر عمل در آمدکو  ملی ریاستی کا بینہ کی منظوری

٭

مراٹھا ریزر ویشن کی سپریم کورٹ میں آن لائن یا براہ راست سماعت کرنے کا فیصلہ5؍ فر وری کو

٭

ریا ست بھر میں مزید3؍ ہزار15؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں ‘ مراٹھواڑے میں پائے گئے160؍ کورونا متاثرین

اور

٭

اورنگ آ باد کے سیلس ٹیکس کمشنر  آر  ایس  جگتاپ  کا بیڑ ضلع کلکٹر عہدے پر تبادلہ

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: